اتوار, مارچ 13, 2011

تیل کی ترسیل متاثر

اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی سات سو اموات کی تصدیق هوئی هے
لیکن کوئی دس ہزار لوگوں کی تعداد هے جن کی زندگی کی بھی کوئی تصدیق نهیں هے
اس لیے ان کو گمشدھ کہ رهے هیں
کیونکه جاپانی لوگ غیر ذمه داری کی بات نهیں کرتے اس لیے
جو گم هے اس کو گم هی لکھیں گے جب تک که اس کی زندگی یا موت کی تصدیق نهیں هو سکتی هے
اس لیے خدشه ہے که اس تسونامی میں دس ہزار اموات بھی هو سکتی هیں ـ
ایک بات جس کو پاکستانی میڈیا لفظ سونامی لکھتا هے یه لفظ اصلی ميں تسونامی هے ـ ت کی اواز کم هو گی اور س پر پیش هو گی ـ
ابھی ابھی همکارے علاقے ميں چار رچر سکیل کا زلزله محسوس کیا گیا هے
جس سے تسونامی کا بھی خدشه هے
جاپان مين زلزله کوئی اتنا مسئله نهیں هے
آٹھ رچر سکیل کے زلزله سے هو سکتا هے که ایک بھی موت کا زخمی کی اطلاع ناں ملےـ
لیکن جی اس دفعه والا زلزله سمندر میں جوار بھاٹا( آتش فشاں) کے پھٹنے سے یا که برااعظموں کی پلیٹوں کی حرکت سے ایا هے
جس کی وجه سے بننے والی تسونامی سے بہت نقصان هوا هےـ
جاپان میں پوزیش یه هے که ٹرکوں کی ایسوسیشنز جو که هر کین کی اپنی اپنی جگه هیں ، انہوں نے تعاون کرنا هے اور خواراک کی ترسیل کو جاری رکھنا ہے
اس کے بعد هیں جی کنسٹریکشن کمپنیاں جو که هر گاؤں قصبے میں هیں
ان کے پاس مشینری هوتی ہے
کچھ پانی کے ٹینکر، ڈمپ ٹرک ، شاول مشینیں ،
اور کام کرنے والے ٹرینڈ بندے ـ
یه سارا نظام متاثرھ لوگوں کی مدد کے لیے حرکت میں آجاتا هے
ذہن میں رہے که یه سارا معاشرھ لکھا هوا پڑھ سکتا هے
اس لیے ایک هدایت جب جاری هو گی تو سارے لوگ اس کو سمجھ لیں گے
یه نهیں که منه زبانی بات شروع هوئی اور مسٹر زرداری لے کر ملک مانے تک پہنچتے پہنچتے کچھ سے کچھ هو گئی اور ٹی کے اینکر( یه اینکر کیا کنڈے والا هے جو که چیز پر پڑھ جاتا هے اور کپڑے پھاڑ کر هی اترتا هے)پھر اس پر اینکری کرتے هیں که عقل کے طوفانوں پر جھاگ اڑ رهی هوتی هے ـ
اور معاشرھ ؟
کنفیوژن کا شکار!!!!ـ
چیبا کین میں ایک تیل کے ڈپو پر آگ لگ گئی تھی جس سے ایک بہت بڑا زخیرھ جل کر تباھ هو گیا هے اس لیے ملکی ضرورت کا پٹرولیم ایک بڑی مقدار میں ضائع هو گیا ہو اس لیے
اب ساری قوم کو بتایا جارها هے که تیل صرف ان علاقوں ميں دستیاب هو گا جن میں مصیبت ائی هے
باقی کے لوگ صبر کریں
مصیبت میں مبتلا لوگوں کو ایک اور کرب میں مبتلا کرنے کی بنائے باقی لوگخود کو سنبھالیں ـ
ایٹمی پلانٹ کے قریب کے لوگوں کو علاقے سے نکلنے کے لیے کها گیا هے لیکن هدایت جاری کی گئی هے که
اپنی کاروں میں نہیں نکلیں
حالانکه سب لوگوں کے پاس کاریں هوتی هیں
لیکن اس طرح سڑکیں جو که پہلے هی ٹوٹ چکی هیں ان پر ٹریفک جام سے بجائے سہولت کے مصبت هو جائے گي
اس لیے حکومت بسوں کا انتطام کرے گی
جی هاں کرے گی ، کے لفظ بول کر بسیں پہنچا دی گئیں هیں
کهاں ؟؟
وهاں جهاں جهاں لوگوں کے لیے شیلٹر مقامات کا تعین کر کے رکھا گیا هے
اور لوگ انهی مقامات پر هیں
کچھ پٹرول پمپوں والوں نے کچھ پڑول رکھا هوا ہے که صرف ایمبولینس اور ہنگامی کام کرنے والی گڑیوں کو هی دں گے
آپنے کرین والے ٹرک کی ٹنکی ادھی هے
اور میری مرسڈیز کی ٹنکی بھی ادھی هے
میوکی کی ٹیوٹا بہت هی کم تیل کھاتی هے اس لیے اب اس کو هی استعمال کریں گے
میں بھی کوشش کروں گا که پچاس سی سی کی موٹر سائیکل پر کام پر جاؤں گا
سردی تو لگے گی لیکن اب اس کے سوا چارھ بھی تو نهیں هے
حالانکه میں نے جو سکریپ یارڈ بنایا هے اس ميں گاڑیوں سے پٹرول نکلتا هے
لیکن جی ٹرک کے ڈیزل کا تو مسئله رهے گا هی ناں جی

تازه ترین اطلاعات کے مطابق
زلزلے کی طاقت نو اعشاریه صفر رچر سکیل تھی
اور چند سیکنڈ کے فرق سے تین مختلف مقامات اس کا مرکز تھے جوکه جاپان کے مشرقی سمندر میں تھے

1 تبصرہ:

عنیقہ ناز کہا...

ان سب معلومات کا شکریہ۔ یہ طریقہ ساری دنیا میں رائج ہے کہ لا پتہ افراد کو مرنے والوں میں نہیں رکھا جاتا۔ جیسے پاکستان میں زلزلے میں لا پتہ افراد ہزاروں کی تعداد میں تھے۔ جو اب تک لا پتہ ہیں۔ اور انہیں مرنے والوں میں نہیں ڈالا گیا۔
سن رہے ہیں کہ جاپان نے میڈیا کو خاصہ ٹائیٹ رکھا ہوا ہے اور خبریں سخت کنٹرول میں ہیں۔ یوں نقصان کی اطلاعات کو روکا جا رہا ہے خاص طور پہ ایٹمی پلانٹ والی اطلاعات۔
اور ہاں سونامی کا تلفط میں نے نیٹ سے بھی جہاں بھی ڈھونڈا بغیر ت کے ہے۔ دو ہزار چھ میں آنے والی سونامی کے بعداس لفظ کے متعلق خاصی تفصیلات شائع ہوئیں تھیں اور اس سے پتہ چلا کہ اسکا شروع کا ٹی کاموش ہوتا ہے۔ یہ ایک لنک ہے اس میں آپ بھی سنئیے۔
http://www.howjsay.com/index.php?word=tsunami

Popular Posts