جاپان اور غیر ملکی
یہاں جاپان کے وہ غیر ملکی جو مستقل قیام کا ویزہ رکھتے ہیں ، ان میں سے بہت سے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ان کو ووٹ کا حق بھی دیا جائے
ایک دفعہ ایک جاپانی سیاستدان نے مجھے پوچھا کہ تمہارا کیا خیال ہے
غیر ملکیوں کو ووٹ کا حق دینے کے متعلق
تو میں اس کو کہا کہ
اگر ملک کو ایک بھری جہاز سے تشبیہ دیں تو
کسی قسم کے برے حالات میں اس میں سوار لوگوں کی کوشش ہو گی کہ کسی بھی قیمت پر یہ جہاز بچ جائے
جس کے لیے وہ اپنی جان توڑ صلاحتوں سے کام لیں گے
لیکن اگر ان سواریوں کو نزدیک میں ایک جزیرہ نظر آ رہا ہو تو؟؟
وہ لوگ جہاز کو تختے لگانے ، ویلڈنگ کرنے یا پانی نکالنے کی کوشش کی بجائے تیر کر جزیرے تک جانے کو ترجیع دیں گے
میں دوسروں کی نہیں کہتا
میں خود وہ ہوں کہ جس نے اپنے مادر وطن کو چھوڑ دیا
کیونکہ وہاں کے حالات برے تھے
تو اگر کل کو جاپان کے حالات بھی برے ہو جاتے ہیں
تو میں کسی اور ملک یا پاکستان بھاگ جاوں گا
یہاں جاہان میں بہت سے ترقی یافتہ اقوام کے افراد محنت مزدوری کے لیے قیام رکھتے ہیں
جن میں سے نے یہاں شادیاں بھی کی ہیں
ان لوگوں کی ایک اکثریت یہاں سے بھاگ رہی ہے
پاک لوگوں کی تو بات ہی اور ہے
گرو جنہاں دے ٹپنے ، چیلے جان شڑپ
ناریتا کے انٹرنیشنل ائر پورٹ پر بھیڑ لگی ہے
لیکن میں سوچتا ہوں کہ تابکاری کوئی دھوان تو نہ ہے نہیں کہ چند دنوں یا ہفتوں میں اڑ جائے گا
اور میں دوبارہ یہاں آ کر خوشیاں کشید کرنے لگوں گا
میں پاکسان منتقل ہونا چاہتا ہوں
لیکن ایسے نہیں کہ
جیسے گرگ باراں دیدہ
کچھ شیطان صفت لوگوں اور
احمقوں نے مجھے اس حال کو پہنچایا ہے کہ میں جو اج سے پندرہ سال پہلے پاکستان منتقل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا
اس کی بجائے ابھی تک خجل ہو رہا ہوں
اور کچھ ناقابل تلافی نقصانات ہیں کہ میں ان شیطان اور احمقوں کو معاف نہیں کروں گا
2 تبصرے:
زندہ یار صحبت باقی
یارا جی آپ کی خریت کی فکرمندی تھی۔ چلو کسی بہانے تو آپکی خریرت کی اطلاع آئی۔
باقی جھگڑے تو نمٹتے رہیں۔ ان کا بھی سوچ لیں جو جان سے گئے۔ مال سے گئے اور انکی میتیں تک نہیں مل رہیں۔ وقت تو لگے گا مگر کیا معلوم آللہ تعالٰی آپ کو وسیلہ پہلے سے بھی بہتر کہیں بنا دے۔ ابھی تو اطلاعات ہں کہ تین اور چار نمبر ری ایکٹرز پہ فوجی ہیلی کاپٹروں سے پانی برسانا شروع کر دیا گیا سات اعشاریہ سات ٹن پانی کا برتن ایک بر پانی انڈیل رہا ہے۔ جاپانی پولیس کا ایک وہ ٹرک جس سے مظاہرین پہ ایک مخصوص گن سے پانی پھینکا جاتا ہے وہ بھی تیار کھڑا ہے تانکہ تالاب کو بھرا جاسکے جس میں استعمال شدہ جوہری فیول پرا ہے۔ جس قسم کا حادثہ ہے میری معلومات کے مطابق اسطرح تابکار مواد اور چار نمبر میں جس میں پلوٹونیم ایندھن کے طور پہ استعمال ہوتا ہے ۔وہاں یہ پانی شاید ہی کچھ کر سکے مگر جاپانی قوم اور خاصکر وہ لوگ جو وہاں پہ ابھی بھی اسے ٹھنڈا کرنے کے بدلے اپنی زندگی دے رہے ہیں انکی محنت اور اپنے فرض سے لگن کی خاطر دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ ان لوگوں کو اپنے مقصد میں کامیاب فرما۔
خاور جی۔۔۔امریکی فوج نے بھی بھاگنا شروع کر دیا ہے۔
انشاءاللہ ہم ایسے نہیں بھاگیں۔
بحرحال آپ سے گذارش ہے کہ ہوا کا رخ دیکھتے رہا کریں۔
اور اس حساب سے احتیاطی تدابیر کرتے رہیں۔
پتنگ بازی سے پر ہیز کریں۔
ہوا کا رخ میں نے بتا دیا ہے۔لینک میرے بلاگ سے اڑا کر اپنی فیورٹ میں ڈال لیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں