جمعرات، 14 اکتوبر، 2010

قران سے عقل لیں

مزاروں کی پوجا کرنے والوں کے لیے
ایک سوال
ہے که جب اپ وہاں
اس مردے سے سفارش کروانے جاتے هیں تو
وهاں اور بھی خاصی تعداد میں لوگ سفارش کروانے آئے هوتے هیں
اور اپ کا خیال ہے که مردھ اپ سب کی سفارش الله تک پہنچائے گا
تو جی هاں سوال پیدا هوتا ہے که
ایک وقت ميں ایک سے زیادھ لوگوں کی بات سن کر اس کو سمجھنے کی کوالٹی سوائے الله کے
دنیا کی کسی مشین ، چیز اور نفس میں نہیں هے
تو جب اپ اس مردےمیں یه چیز پاتے هیں تو صرف الله کے لیے مخصوص ایک صفت میں اس کو شریک کرنے کے جرم کا شکار نهیں هوتے هیں کیا؟؟
عقل سے دلیل دیں یا
قران سے
ورنه
جن کتابوں کو اپ حدیث کا الزام دیتے هیں
اور اپ کو اس میں اپنے خیالات کی حمایت میں مواد مل جاتا ہے
انہی
کتابوں میں سے عبدلله نے بھی اپ کے خیالات کے مخالف مواد میری پچھلی پوسٹ میں کومنٹس میں لکھا ہے
پس ثابت هوا که حدیث کے نام پر یه کتابیں

حدیث نهیں هیں
حدیث کی ڈیفینیشن سے ناواقف لوگ علم حاصل کریں

15 تبصرے:

عثمان کہا...

قبر پرستی سے متعلق اسی طرح کے چند ایک سوالات میں نے بھی ان سے کیے تھے جس کا متن انھوں نے فورا مٹا ڈالا۔
جہاں تک قبروں میں دبے ان بابوں کا تعلق ہے تو وہ خود خدا کے آگے کھڑے اپنا حساب دے رہے ہوں گے۔ کسی کی سفارش ان بیچاروں نے کیا کرنی ہے؟
قرآن میں صاف صاف ہے کہ خدا کے ہاں کسی کی سفارش نہیں۔ لیکن یہ قبر پرست اپنی من پسند تاویلات نکالتے پھریں گے۔
جب میں دعا مانگتا ہوں تو درود وغیرہ تک ساتھ شامل نہیں کرتا۔ کہ بندے اور رب کے درمیان براہ راست کنکشن ہے۔ درمیان کسی مخلوق کی سفارش کی کوئی گنجائش نہیں۔

الف نظامی کہا...

خاور: مزارات کی پوجا کا الزام غلط ہے اور بہتان ہے۔ اپنا تصور ٹھیک کیجیے۔ آپ نے اپنے آرگیومنٹ تصوراتی مفروضوں پر بنائے ہیں۔
اور میری طرف سے یہ حرف آخر سمجھیے کہ مناظرہ کے لیے نہ وقت ہے اور نہ شوق۔
فرصت ملے تو یہ ربط دیکھ لیجیے گا


عثمان: جب آپ مہذت طریقے سے گفتگو نہیں
کریں گے تو میں مجبور ہوں کہ تبصرہ حذف کروں۔ باقی قبر پرستی کا الزام بصد شوق دھرائیں اور اگر اصلاحی جوش زیادہ زور مارے تو ایک عدد خود کش حملے کا بھی اہتمام کر لیجے۔ جنت بمعہ رعنائیوں کے آپ کی منتظر ہے۔

الف نظامی کہا...

مخالفین کا نقطہ نظر بھی سمجھئے
http://auraq.urdutech.com/2010/10/%D9%85%D8%AE%D8%A7%D9%84%D9%81%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D9%82%D8%B7%DB%81-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%A6%DB%92/

عثمان کہا...

الف نظامی ،
لاہور داتا دربار میں ہر وہ حرکت ہوتی ہے جس کا تذکرہ میں نے اپنی اس رائے میں کیا تھا جسے آپ اپنی قبر پرستی کے جوش میں برداشت نہ کرسکے۔ میری رائے میں داتا دربار کا نیا نام داتا مندر ہونا چاہیے۔
:)
اس بلاگستان میں ہروہ شخص جو تھوڑا بہت بھی مجھ سے واقف ہے میرے متعلق آپ کے آخری جملے پر قہقہ ہی لگائے گا۔ میں بھی لمبی بحث کے موڈ میں نہیں ورنہ قبر پرستوں کا کچا چٹھا ایک ہی پوست میں کھول دیتا۔ لیکن چونکہ یار لوگوں کی قبر۔۔۔ایکسکیوزمی۔۔۔سوئی وہیں اٹکی رہنی ہے اس لیے مٹی پاؤ۔

یاسرخوامخواہ جاپانی کہا...

خاور جی۔
جو بیچارے بہشتی دروازے سے گذر کر بھی کہتے ہیں کہ یہ شرک نہیں ھے۔
انہیں قائل کر نا ابو جاہل کو قائل کرنے کی طرح ہی ھے۔
اس طرح کی بحث کئی دفعہ کر چکا لیکن یہ لوگ یا تو بھاگ جائیں گے۔یا آپ کو طالبان یا دہشت گرد کہہ دیں گے۔جیسے عثمان سے خود کش دھماکے کی فرمائش کردی گئی ھے۔
پچھلی پوسٹ کے تبصروں میں پیارے عبداللہ نے اچھے دلائل دئیے وہ حدیث سے۔

خاور کھوکھر کہا...

الف نظامی صاحب
آخر ایک هی الله کے بندے بن کر اسی پر هر هر چیز کا انحصار کرنـے اور اسی کی بندگی میں خالص هو جانے میں کیا قباحت ہے که
بار بار
لیکن
اگر
مگر اور چونکہ چناچہ کی تکرار سے کسی بابے یا کسی مردے یا کسی بھی اور(غیر اللہ) پر انحصارکرنے میں کیا حاصل هے؟

Jafar کہا...

میں‌ تو جی اس نقطہ نظر کا ماننے والا ہوں کہ جس بات کو آپ ٹھیک سمجھتے ہیں‌ اس کو اپنے تعلق والوں‌کو بتائیں ضرور، ماننا نہ ماننا ان پر ہے۔ ان کا دل کرتا ہے مزاروں‌پر جانے کو اور باقی ساری رسومات کرنے کو تو، وہ جانیں، مزار جانیں، مزار والے جانیں‌ اور ان کا رب جانے۔

Abdullah کہا...

عثمان درود شریف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش نہیں بلکہ یہ وہ دعا ہے جو اللہ نے مانگنے کو کہی نبی کے لیئے بھی اور ان کی آل جس میں اسلام کو بطور دین اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا رسول ماننے والےسب شامل ہیں،اسکا مطلب صاف صاف بتاتا ہے کہ ہم گناہ گار لوگ اللہ سے دعا کررہے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر اپنی رحمتیں و برکتیں نازل فرمائے یعنی ہم پر بھی،غور کیا جائے تو درود تو اس شرک کا انکار ہے جسے ہم اقرار سمجھ کرپڑھتے ہیں کہ ہم زندہ لوگ اپنی دعاؤں سے پہلے اورعام وقت میں بھی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیئے بھی دعا کرتے رہیں
افسوس یہ ہے کہ جاہلوں نے اسے اس طرح پیش کیا جیسے یہ نبی کی سفارش ہےاللہ کی بارگاہ میں
بات ہے سمجھ کی اللہ ہمیں دین کا صحیح فہم عطافرمائیں آمین

Abdullah کہا...

الف نظامی صاحب نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ جن احادیث کا حوالہ میں نے دیا ہے وہ انہیں صحیح ماننتے ہیں یا غلط؟؟؟؟؟؟؟؟؟

منیر عباسی کہا...

میں عبداللہ سے متفق ہوں۔ مجھے تو خود بڑی حیرت ہوئی جب نظامی صاحب نے اپنے بلاگ پر مزارات پر قابل مذمت دہشت گرد حملوں کے بارے کچھ لکھا۔

بہر حال، عبداللہ ان سوالوں کا جواب کبھی نہیں ملے گا۔ البتہ ایک اور بحث ضرور چھڑ جائے گی، جس میں لوگ سر سید کو بھول جائیں گے۔

جعفر کہا...

خاور صاحب

اوپر والا تبصرہ میرا نہیں ہے
صاحب تبصرہ سے گذارش ہے کہ اگر ماں باپ کا دیا گیا نام پسند نہیں ہے تو اپنی پسند کا نام ضرور رکھیں
لیکن لنک بھی اپنا ہی بنا لیں

جہانزیب کہا...

سب سے بڑا قبر پرست شیعہ ھے جی آن کا تو حج بھئ عراق میں مزاروں کے سجدے سے شروع ھوتا ھے۔۔

Abdullah کہا...

عباسی صاحب کا فرمان ایک عام گفتگو ہے یا طنز،
میں سمجھ نہیں سکا البتہ خود انکا یہ حال ہے کہ افواہوں کو پھیلانے میں برابر کا حصہ ڈالتے ہیں اور ان کا سد باب کرنے والوں کے تبصرے ہضم کرجاتے ہیں!!!!!!!
:)

رہی کفر کے فتوے صادر کرنے کی بات تو یہ کام نہ میں نے پہلے کیا ہے نہ اب کروں گا،ہر شخص کا ایمان اللہ بہتر جانتا ہے البتہ جو غلط بات ہے وہ غلط ہے چاہے سنی کرے شیعہ کرے یا کوئی اور،
اس کے علاوہ دہشت گردی ہر حال میں قابل مزمت اور قابل نفرت ہے !!!!!!

ABC کہا...
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ABC کہا...
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Popular Posts