ہفتہ، 12 مارچ، 2011

فوکوشیماکے ایٹمی پلانٹ میں دھماکه هو گيا هے

فوکوشیماکے ایٹمی پلانٹ میں دھماکه هو گيا هے
مجھے اس کی اطلاع یاسر بھائی نے دی تھی اور اس کے بعد ٹی وی پر مسلسل متعلقه لوگ اس بات کے متعلق نئی ترین معلومات دے رهے هیں
اس وقت تک پلانٹ سے بیس کلومیٹر کے علاقے مين داخل ناں هونے کی هدایت جاری کی گئی هے
ابھی ابھی پاکستان سے ننھا بھائی کا فون آیا هے که وهاں تیس کلومیٹر کی هدایت کا بتایا جارها هے
سنسنی پسند قوم
میرا کھر اس پلانٹ سے ایک سو ستر کلومیٹر دور هے
یه فاصله طائرانا هو ناں که گاڑی پر کا
اس وقت تک خیال کیا جارها هے که ایٹمی راڈ کو ٹھنڈا رکھنے والے نظام میں خرابی کی وجه سے پریشر بڑھ گیا تھا
جس کو کسی کنٹینر میں منتقل کرنے کی بات بھی هوئی تھی
لیکن ایٹمی مواد اس پریشر بڑھنے والے ٹینک نما کے اندر ایک اور ٹینک میں هوتا ہے
اب خیال کیا جارها هے که ریڈیکل ماده خارج نهیں هوا هے
ماہرین اس علاقے میں موجود ریڈیائی مقدار پر نظر رکھے هویے هیں
جو که اب تک کی مقدار هے
1,057
جو که ایک انسان ایک سال میں سورج کی شعاعوں سے بھی حاصل کرتا هے
زلزلے کا نقصان تو کم هوا لیکن تسونامی نے بہت نقصان کیا لیکن اب یه تیسری مصبت کچھ زیادھ کی خطرناک نظر ارهی هے

10 تبصرے:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ایٹمی شعاعوں کے اخراج کا احساس ہونے کے بعد عملے نے جس پلانٹ میں مواد ہوتا ہے۔اس چیک کیا جس سے اس بات کا پتہ چلا کہ ایٹمی شعاعوں کا اخراج ہو رہا ہے۔۔بعض نیٹ جیسے چینل دو وغیرہ ہیں اس طرح کے چینل پر منچلے لکھتے ہیں کہ پلانٹ کو محفوظ رکھنے کو جو کنکریٹ کی دیوار ہوتی ہے اس آر یا پار کی بنیاد پر دھماکے سے اڑایا گیا۔یہ ایٹمی شعاعوں کو دفنانے کا نیا تجربہ تھا جو کامیاب ہو گیا۔اس تجربہ کی کامیابی کے بعد شعاعوں کا اخراج بند ہو گیا ہے۔۔۔۔۔لیکن حفظ ماتقدم کے طور پر پاور پلانٹ کے آس پاس کے بیس کلو میٹر کے علاقوں کو خالی کروایا جا رہا ہے۔ اس دھماکی تجربے کی کامیابی کا سن کر آئی اے ای اے کی ٹیم اس کی تصدیق کرنے کیلئے اپنی ٹیم بھیج رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔وضاحت کردوں کہ یہ خبر غیر سرکاری ہے۔لیکن سپوکس مین کی تقریر غور سے سننے سے مجھے یہ خبر ٹھیک ہی لگ رہی ہے۔آپ بھی ذرا غور سے سنیں۔۔۔۔۔یہ قوم اس حالت میں بھی ایک تجربہ کر گئ۔۔۔مرتے مرتے بھی کوئی کام کر جانے کی لگن ہے جی۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

فوکو شیما میں دو جوہری پلانٹ ہیں ۔ فوکو شیما نمبر ایک اور فوکو شیما نمبر دو۔ جبکہ جپانی جوہری ایجنسی کے ماہرین ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلا سکے کہ اچانک بجلی کی معطلی سے کولنگ سسٹم بند ہونے پہ تابکاری اخراج کونسے ری ایکٹر سے ہورہا ہے

مغربی ذرائع ابلاغ میں دھماکوں سے پہلے فضا میں تابکاری کی مقدار معمول سے دس گنا زیادہ یعنی ایک ھزار فیصد زیادہ بتائی جارہی تھی۔ اب دہماکوں کے بعد فضاء میں تابکاری کی مقدار بیس گنا زیادہ تک بیان کی جارہی ہے۔ اور دباؤ میں اضافے کو روکنے کے لئیے بھاپ کی صورت دباؤ کا خارج کیا گیا ہے۔

جاپانی جوہری ایجنسی کے تازہ بیان ہے کہ فوکوشیما کے جوہری پلانٹ نبر ایک کے پاس سے تابکار آئیوڈین اور کائسیم کے تابکاری کے اثرات پائے گئے ہیں جسکا مطلب یہ بنتا ہےیورینم کنٹینرز کو ٹھنڈا رکھنے والے کولنگ سسٹم بند ہونے سے یورینم کے راڈ یا کنٹینرز نے گرم ہو کر پگھلنا شروع کر دیا ہے۔

یہ نہائت خطرناک صورتحال ہے۔ تابکاری کی شدت پہ منحصر ہے کہ وہ کسقدر ہے ۔اسکے اثرات سینکڑوں سال رہ سکتے ہیں۔

خاور کھوکھر کہا...

تازه ترین اطلاعات کے مطابق ایٹمی مواد والا سیلینڈر محفوظ هے
اس لیے ریڈیائی لہروں کا خطرھ نهیں هے
ریذیائی لہرں کی جو مقدار ایٹمی پلانٹ کے علاقے ميں پائی گئی تھی اس کی مقدار بھی کم هو رهی هے
لیکن اب جاپان مين سب لوگوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا
جس کے دورانیے اور اوقات کا ابھی معلوم نهیں هوسکا
ایمی پلانٹ سے بیس کلومیٹر کے علاقے میں داخل ناں هونے کی هدایت ابھی اپنی جگه هے
اور اس کی پابندی کریں
یا که یاسر صاحب کی بات ٹھیک هے

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

http://www.tepco.co.jp/en/index-e.html
ٹیپکو والوں کا انگلش لنک ہے۔
معلومات کیلئے دیکھئے۔

گمنام کہا...

احتیاط کیجیئے اللہ پاک کسی بڑے حادثے سے جاپان اور دنیا کو محفوظ رکھیں آمین یا رب العالمین
Abdullah

افتخار اجمل بھوپال کہا...

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی اپنا رحم و کرم فرمائے ۔ استغفار اور آيت کريمہ پڑھنا چاہيئے

Unknown کہا...

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے پا جی۔۔۔۔اپنا خیال رکھنا

ناجی

عنیقہ ناز کہا...

یہ صورت حال ساری دنیا کے لئے سنگین ہے۔ ایک سو ستر کلو میٹر یعنی کراچی اور حیدر آباد کے درمیانی فاصلے سے بھی کم۔ کیا آپ لوگوں کو آءیوڈین استعمال کرنے یا کسی بھی قسم کی غذائ احتیاط کا کہا گیا ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی کا وہاں کیا سلسلہ ہے؟ آپکو جو بنیادی سہولیات زندگی ملتی ہیں حکومت کی طرف سے، کیا وہ سب کی سب اسی طرح جاری ہیں یا حکومت نے کسی قسم کی ایمرجینسی نافذ کی ہوئ ہے۔ کام دھندہ چل رہا ہے یا سب بند ہو گیا ہے؟ مارکیٹس میں اشیاء کی فراہمی کا کیا سلسلہ ہے٫ ہپ سب میں اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ آپ سے یہ اطلاعات خاصی فرسٹ ہینڈ ہونگیں۔ بجائَ کسی نیوز چینل کے۔ اور ہاںپپاکستانی سفارت خانے سے کسی نے آپ سے رابطہ کیا یا نہیں؟

fikrepakistan کہا...

خاور بھائی ہم سب کی دعائیں آپ سب کے ساتھہ ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ سب کو اپنے حفظ و اما ن میں رکھیں اور جلد سے جلد جاپان کو اس برے وقت سے نکا لیں آمین۔

خرم ابن شبیر کہا...

میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اور یاسر بھائی کو اور تمام مسلمانوں کو اپنی خفاظت میں رکھے آمین

Popular Posts