منگل، 4 جنوری، 2011

سکریپ یارڈ

کئی دفعہ مختلف ممالک میں چھوٹے چھوٹے سیٹ اپ بنائے ، چلائے ، چھوڑے اور کہیں اور چلے گئے٠
لیکن اب جب که انے والے ااپریل میں چھیالیس سال کا هو جاؤں گا تو کسی ایسے کام کی ضرورت محسوس هوتی هے جو مستقل هو اور ایک جگه بیٹھ کر کام کیا جائے ٠
جس کے لیے میری کوشش تھی که جاپان میں کوئی سکریپ کا کاروبار کرلیا جائے، اس سکریپ کے کاروبار کا آئیڈیا مجھے اج سے بیس سال پہلے اس وقت هوا تھا تب میں جاپان میں کمائی کرنے کے لیے نیا نیا آیا تھا، جس جاپانی نے مجھے گھر لینے کے لیے ضمانت دی تھی اس کا کاروبار تھا سکریپ کا اور زمینوں په زمینیں خریدے چلا جارها تھا، لیکن اس کا جنوائی اس کام کو گندا سمجھ کر دلچسپی نهیں لیتا ٠ (ایک هی بیٹی کے باپ کو جنوائی پر هی امید هوتی هے)
پچھلے دنوں اس کمپنی سے گزر هوا تو اب وھ جنوائی کمپنی کا مالک تھا اور کام کررها تھا
لیکن یه بندھ ترقی نهیں کرسکا
کیونکه
یه چالاکی کرتا هے
تول میں ڈنڈی مارتا ہے
اس دفعہ جب مں جاپان ایا تو جو کاروبار میں کرنا چاھتا تھا وھ تھا کاروں کو توڑنے کا لیکن اس کام کو کرنے کے لیے جاپانی قوانین سخت هو چکے تھے
جاپان چاھتا هے که کوڑا صحیع طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے
ایک کار کو توڑنے پر لوها ، ایلمونم ، اور دوسری بکنے والی دھاتوں کے علاوھ فائبر گلاس اور پلاسٹک کی چیزیں بھی نکلتی هیں ، جو که جلانے پر دھواں چھوڑتی هیں اور کہیں پڑی رهـنے پر ماحول کو گندا کرتی هیں اور ان کے قدرتی طور پر گلنے پر هو سکتا هے که سالہاسال لگ جائیں ٠
اور گاڑی کو توڑتے هوئے جو تیل یعنی موبل آئیل نکلتا هے
وھ نالیوں میں نہیں جانا چاہیے ، که فصلیں خراب کرتا هے
جاپان ميں کچن کے پانی کو بھی ایک مخصوص طریقے سے گزر کر نالی میں ڈالا جاتا هے تاکہ صابن اور تیل کا بندوبست کیا جائے!!!!!ـ
پاکستان کو ایسا بندوبست بنانے میں کتنا وقت لکے گا؟؟؟
جواب: سوال هی غلط ہے، سوال ایسا هونا چاہیے که اس بات کو سمجھنے کے لیے که تیل کو پا نی میں ڈالنے سے نقصانات کیا هیں اس بات کے عاحساس هونے کے لیے کتنا وقت لگے گا!!ـ
چھڈو جی
کھاندے جاپان کا هیں
اور مروڑ اٹھتے هیں جی پاکستان کے
بہرحال
سب بندو بست کرکے میں نے دیے اور حکومت نے مجھے لائیسنس دے دیا هے
لیکن اس لائیسنس کے ملنے کے بعد وفاقی حکومت کے ایک ادارے کے پاس رجسٹریشن کروانی هوتی هے
اور یه ادارھ پاس ورڈ اور آئی ڈی دیتا ہے
جس میں کاٹی جانے والی هر گاڑی رجسٹر کی جائے گی
اور گاڑیوں کے رجسٹریشن افس کے سسٹم ميں اس گاڑی کے
صفحہ ہستی سے نابود هو جانے ریکارڈ بن جایا کرے گا
امید ہے که یه پاس ورڈ اور آئی ڈی اس مہینے کے پہلے آدھ میں مل جائے گی
اور پھر هی کام شروع کیا جائے گا
جاپانی میں سکریپ یارڈ کو کائی تائی کہتے هیں
مکانوں کو توڑنے والے بھی کائی تائی هی کہتے هیں
اس سکریپ یارڈ کو بنانے میں پچھلے چھ ماھ سے میں پھاوا(کریزی) سا هو کے رھ گیا تھا
پھاوا سا اس لیےکه یهاں بھی سارا دن کام ناں کریں تو کائی تائی بننے میں دیر هی هوتی چلی جائے گی اور گھر کے خرچ کے لیے کمائی بھی کرنی هے
اور سب سے بڑی بات که میری بیوی بڑی پڑھی لکھی هے
اس لیے اس کو عقل کے دورے پڑتے هیں
اور هر دورے میں مجھے پریشانی هوتی ہے
لیکن یه مسئله صرف زیادھ هی پڑھ جانے والی بیویوں کے خاوندوں کا هے
اور انکو هی علم هو سکتا ہے که
اس دورے کے پڑنے پر کیا کیا جاتا هے

اک اور دریا کا سامنا تھا منیر
جب میں ایک دریا کے پار اترا
والا معامله ہے
اب گاڑیاں اکھٹی کرنی هیں
مقابلہ بڑا سخت هے
،مقابلے میں هیں پٹھان اور جاپانی
پٹھانوں سے میں مقابله کرستا هوں که ان سے مہنگی گاڑی خرید سکتا هوں
اور میرے اصول اور اخلاق تو یهاں جاپان والے پٹھانوں سے کهیں اچھے هیں
لیکن
جاپانی !!!ـ
گاڑی بھی مجھ سے مہنگی خرید سکتے هیں اور ان کے اخلاق اور اصول بھی میرے جسے یا مجھ سے کچھ بہتر هی هوں گے
ہر ادمی کو الله مسائل اور مقابلے بھی اس کی اوقات کے هی دیتا هے
اور خاور کو ڈالا هی جی الله نے مقابلے میں اصولوں کی بہتری اور اخلاق کی کوالٹی ميں هار جیت کے
اور اس مقابلے میں ایک خاور سے جیتنے والا تو
جی پھر واقعی اعلی هو گا
ناں جی
اور ایسے بندے کو میں دوست بنانا پسند کروں گا
اگر کام توقع کے مطابق چل جاتا هے تو امید ہےکه اس سال گرمیوں کے ڈھلنےپر پاکستان جاؤں گا
کچھ پیاروں کے منه دیکھنے

ایک وضاحت:یهاں پٹھان اس لیے لکھا ہے که اس کاروبار میں یهاں جاپان میں زیادھ تر لوگ افغانی اور دیسی ، اپنے پشتون هی هیں


View خاور کا سکریپ یارڈ گنماں کین ایتا کورا بڑا کرکے دکھنے کے لیے

7 تبصرے:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

خدا آپ کو اس نئے کاروبار میں کامیاب کرے اور آپ پنجابی اور پٹھان کے بے مقصد چکر سے نکل آئیں ۔ آمین

افتخار اجمل بھوپال کہا...

اللہ آپ کو اپنے نيک ارادوں ميں کامياب کرے اور رزقِ حلال کمانے ميں آپ کی مدد فرمائے
آپ نے تيل عليحدہ کرنے کی بات کر کے مجھے ہنسا ديا ۔ ميں بھی آپ سے زيادہ پاگل ہوا کرتا تھا اصولوں کی پابندی کے سلسلہ ميں ۔ اي تيل عليحدہ کرنے کا ہی قصہ ہے ميری نوجوانی کے زمانہ کا مگر لمبا ہے ۔ پھر لکھوں گا اِن شاء اللہ

الف نظامی کہا...

جاپان ميں کچن کے پانی کو بھی ایک مخصوص طریقے سے گزر کر نالی میں ڈالا جاتا هے تاکہ صابن اور تیل کا بندوبست کیا جائے!

خاور اگر ممکن ہو تو اس طریقہ کار کی کوئی تفصیل ضرور لکھیں۔

Saqib Saud کہا...

Khawar bhi tusi great o.

Allah aap ko kamyab kera. Bass aik dafa shortcut ka beghair kaam ker ka dakain ...Allah zaror barkat dala ga

fikrepakistan کہا...

خاور بھائی شعر کی تصیح کر لیں،
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھے
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا۔

جاویداقبال کہا...

بہت حیرانی کی بات ہےلیکن واقعی بہت اچھی بات ہےیہی چھوٹی چھوٹی باتوں پربھی اتنادھیان دیاجاتاہےاسی لئےتویہ ملک ترقی کی معراج پرکھڑا ہے۔ اللہ تعالی آپ کےکاروبارکوترقی آمین ثم آمین
ویسےان کوکہاں جاپان میں ہی بیچناہوتاہےکہ آپ ان کےسپیئرپارٹس کوپاکستان میں بھی لاسکتےہیں جوکہ کمائي کاایک اچھاذریعہ بن سکتےہیں۔

گمنام کہا...

Best of Luck خاور صاحب۔۔۔
اللہ آپ کو آپکے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔۔۔ آمیں۔۔۔

Popular Posts