کتا اور برکت
بچپن میں همارے بزرگوں نے بتایا که جس گھر میں کتا هو اس گھر میں برکت نهیں هوتی
مولوی صاحب نے بتایا که جس گھر میں کتا هو اس گھر میں رحمت کا فرشتہ داخل نهیں هوتا ہے
همارے دل میں کتے کے خلاف اتنی نفرت ڈالی گئی که میں کتے کے قریب بھی نهیں جاتا
کچھ یه هوا که بچپن ميں کتے نے کاٹ لیا
هوا اس طرح کهیں جارها تھا که ایک کتا کچی سڑک کے بیچ بیٹھا تھا
میں اس کے قریب سے گزرا اور مڑ مڑ کر پیچھے دیکھتا رہا که کاٹ ناں لے
لیکن کتا مزے سے بیٹھا رها
جب میں کوئی چالیس پچاس قدم چلا گیا تو میرا دھيان اس کتے کی طرف سے ہٹ گیا
تو جی اس کتی کے بچے نے بچھے سے آ کر کاٹ لیا
یه برکت کیا هوتی هے؟؟
رزق میں برکت
یعنی کچھ رزق کی فراوانی
لیکن جی هم نے دیکھا ہے
امیر گھروں میں کتے رکھنے کا رواج عام هے
یعنی کتا اور برکت اک ساتھ!!ـ
یا یه کہـ لین که کتوں کو امیر مالک رکھنے کی " جاچ " ہے
یورپ کے کتے اتنے سیانے هوتے هیں که مالک کو کام پر بھیج کر گھر پر ارام کرتے هیں
وھ تاریک راہوں په کیوں مارے گئے؟؟؟
ان کے باپوں نے ان سے جھوٹ بولا تھا
یه کتے کے ساتھ برکت کا کوئی تعلق هے بھی که نهیں
لیکن جی میں کتے کو پسند نهیں کرسکتا
3 تبصرے:
يہ برکت والی بات تو مجھے نہيں معلوم البتہ سنا ہے کہ کتا نجس جانور ہے ۔ ميں بھی کتے کو نجس سمجھتا ہوں مگر کتے سے ڈرا کبھی نہيں ۔ مزيد ميرا تجربہ ہے کہ سوائے باؤلے کتے کے کتا اسے کاٹتا ہے جو اس سے ڈرے
۔ آپ نے فرنگيوں کی بات کی وہ تو انسان سے زيادہ کتے سے پيار کرتے ہيں
مجھے ذاتی طور پہ کتا پسند نہیں۔ ایک تو پسند نہیں تھا دوسرے ایک دفعہ سات آٹھ سال کی عمر میں اس نے اتنا بھگایا کہ قریب تھا کہ کاٹ لیتا۔ بچت ہو گئ۔
البتہ یہ کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جس چیز پہ ہمارے معاشرے میں زور دینا ہو اسکے ساتھ کچھ مذہبی تاویل لگا دیتے ہیں۔ کتے کے ساتھ یہ کہ برکت نہیں رہتی یا یہ کہ رحمے کے فرشتے نہیں داخل ہوتے۔ روٹی پکاتے وقت گننا نہیں چاہئیے برکت ختم ہو جاتی ہے۔ مہمان رحمت ہوتے ہیں۔ رات کے وقت گھر سے نہیں نکلنا چاہئیے، شیاطین پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔ لوگوں کی یہاں رات کو ڈیوٹی لگی ہوتی ہے۔ اب تو دن میں بھی شیاطین اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھی دن رات کی تخصیص چھوڑ دی ہے۔
کبھی کتا پالا نہیں لیکن تعلیم کی غرض سے کتوں کا مشاہدہ خوب ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوبصورت تخلیق کی اعلیٰ مثال ہے۔
کتے میں شعور کی موجودگی بھی محسوس ہوتی ہے اور جذبات کے اظہار کی قابلیت بھی۔ انسان کی خدمت میں یہ جانور صدیوں رہا۔
اولین بستیوں میں انسان کو درندوں سے محفوظ رکھتا- شکار کے لئے سدھایا گیا۔ اصحاب کہف کا پہرہ دیا۔ وفاداری کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔
نجس ہونا تو بیماریوں سے تعلق رکھتا ہے۔ کتا اگر کھر کے باہر رہے، اس کو ٹیکے وغیرہ لگوائے ہوں تو پالنے یں کوئے مضائقہ نہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں