یملے کی نکتہ چینیاں
رانا پداں والا یہاں جاپان کا ایک مشہور کردار ہے
جس طرح عام بندے کو کبھی کبھی حوائج ضروریه "ڈاہڈی" آ جاتی هیں
اسی طرح رانے کو تقریر بڑی "ڈاہڈی " آجاتی هے
اور عموماً ائی هی رہتی هے
لوگ بھالے بھی تماشا دیکھنے چلے جاتے هیں
یملا کہتا ہے که
رانا پیگ لگا کر بیان دیتا ہے جتنا تگڑا پیگ
اتنا هی تگڑا بیان
مثلاً
دہشت گردوں کو نتھ ڈال دیں گے
یملے نے کہا که اس نے جس نتھ کی بات کی هے وھ اس نے کسی بیل کی ناک میں نہیں ،کہیں اور هی
دیکھا هوا هے
ہم پاکستان کے لیے جان قربان کردیں گے
یملا کہتا هے تو پھر جاپان ميں کیا ایل لینے کے لیے بیٹھے هو؟
رانا بڑا هی موقع پرست اور چڑھتے سورج کو پرستش کرنے والا بندھ ہے
اس کو نشے میں "کچھ"نظر آرها هے اس لیے اس نے پچھلی تقریر میں فوج کی طرف داری میں لہراتا هوا فلسفہ جھاڑ دیا
کہتا ہے
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج ایک بے مثال فوج ہے۔ جنگوں کے لحاظ سے اس کا ماضی تابناک ہے. دنیا میں اس کی ایک گونج ہے.
یہ فوج عشق رسول سے سرشار ہے.... اسی کے اندر جذبہ خدمت انسانیت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے. زلزلہ ہو، سیلاب بے پایاں ہو.... یا کوئی اور آفت ہو فوج کے جری جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکل آتے ہیں
کیونکہ
انہوں نے وطن کی خاطر وردی پہنی ہوتی ہے اور شہادت کی تمنا میں حلف اٹھایا ہوتا ہے. جہاد اور جنگ کی معراج شہادت ہی ہوتی ہے. جن کا موٹو غازی یا شہید ہو۔ وہ تنخواہ یا مراعات سے بے نیاز ہو کر ہر
میدان میں کود پڑتے ہیں.
زلزلے کے دنوں میں عوام نے بطور خاص پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا تھا.... اور آج پورا ملک ان کو سلام پیش کر رہا ہے۔ سیلاب کے اس سنگین اور روح فرسا حادثے میں دو قوتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں فوج اور عوام.... جو دامے درمے سخنے قدمے.... امداد کئے چلے جا رہے ہیں.... اس ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس کی فوج قابل فخر اور عوام بے مثال ہوں، سلام، دونوں کو سلام....!!
اگلے هی ہفتے اویاما اوکشن میں مرزے نے یه تقریر خاور کو دکھلائی
که دیکھو جی میڈیا والیو
وهی یملا بھی بیٹھا هوا تھا اس نے یه کاغذ اچک لیا اور
اور هو گیا شروع
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج ایک بے مثال فوج ہے۔ جنگوں کے لحاظ سے اس کا ماضی تابناک ہے. دنیا میں اس کی ایک گونج ہے
اہو جی شک تو اس کو پڑتا هی نہیں ہے ، جی رانے کو، اس کو تو اپنی خواتین پر بھی شک نهیں پڑتا زمانہ چاهے کچھ بھی کہے
اسی لیے اسے فوج پر بھی شک نہیں ہے
جنگوں کا تابناک ماضی؟؟
اوئے اس کو بندھ پوچھے که آزاد کشمیر کیا اس کے ابے جرنل نے لے کر دیا تھا؟
پینسٹھ میں اپریشن جبرالٹر کی .. انگل کیا انڈیا نے لی تھی اور اکہتر میں نوے ہزار بندے جیوندے هی پکڑ کر کیا بنگالیوں نے انڈیا کو دے دیے تھے
دنیا میں گونج؟؟
کون سی دنیا میں اوئے
اوئے اس نے دنیا نام کس چیز کا رکھا هوا ہے اوئے ؟
اوئے یه کیا لکھا ہے
فوج کے اندر جذبہ خدمت انسانیت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے. زلزلہ ہو، سیلاب بے پایاں ہو.... یا کوئی اور آفت ہو فوج کے جری جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکل آتے ہیں
جذبه انسانیت؟؟
تو وھ مشرقی پاکستان میں لاکھوں بیبیاں کیا ………،جان ہتھیلی پر رکھ کیا کیا تھا؟؟
مرزا بھی ایک هی کردار ہے اس کو بھی غصه آ گیا اور یملے پڑ چڑھ دوڑا
اوئے تو تے هیں ای فوج دے خلاف ایں
اسی لیے توں پاکستان بھی نہیں جاندا
تم ائر پورٹ پر هی دھر لیے جاؤ گے
اور پھر اپنا یملا پن وہاں دیکھانا
غائب کردیے جاؤ گے
یملے نے کہا اوئے مرزیا
ميں صرف خلاف هی نهیں هوں
فوج کی چنگی چیزں کا بھی معترف هوں
اسی لیے پاکستان نهيں جاتا که یه فوج بندے غائب کرنے اور لتر مارنے کے ساتھ ساتھ رقبوں اور پلاٹوں پر قبصےکی بھی ماہر هے
اوئے تیری سوئی ایک هی بات پر اٹکی هوئی هے
اوئے یه تعریف کی هے که بے عزتی؟؟
مرزے نے پوچھا
اور ساتھ هی کہنے لگا
پاکستان ميں ایک هی ادارھ ہے پاک فوج جس ميں ڈسپلن هے
هے که نہیں اوئےیملیا؟؟
ڈسپلن؟؟
اسی لیے ایک هی جرنل دس دس سال باری هی نهیں لینے دیتا کسی اور کو ؟
اوئے ڈھائی سال هوتی هے مدت چیف آف ارمی سٹاف کی
اور جب ایک هی آرمی چیف سیٹ کو چمٹ جاتا ہے تو کتنے جرنلوں کا حق مارا جاتا ہے اوئے؟
کبھی سوچا ہو تم نے؟؟
اوئے خاور بتا او اسے که کتنا نقصان هوتا ہے ، معاشرتی اقدار کا جب کچھ لوگ پھپھوندی کی طرح سیٹ کو چمٹ جائیں اور نئے لوگوں کو موقع هی ناں ملے؟
مجھے تو ناں هی کھسیٹو اس بحث میں
که تم فوج کے خلاف زیادھ هی جذباتی هو جاتے هو لیکن ميں فوج کے خلاف نهیں هوں
هاں فوج کے کاموں کے خلاف هوں
کیا مطلب هے تمہارا اوئے
خاور
میں کیا فوج پر خود کش حملے کررها هوں ؟
،میں بھی تو اس کی کارستانیوں پر هی بات کررها هوں
دیکھ یار یملیا
تمہارا یه عام لوگوں سے بحثو بحثی هونا ٹھیک نهیں هے کیونکه تم
علم رکھتے هو اور جانتے هو
ان باتوں کو بھی جو دوسرے عام لوگ نهیں جانتے
تمہیں ساری مسلم لیگوں کی جائے پیدائیش کا بھی علم ہے اور کیسے پیدا هوتی هیں اس کا بھی علم ہے
تمہیں پاک سیاستدانوں کے اگنے والے کھیتوں کا بھی علم ہے
اور اگانے والوں کا بھی
اور تم یه بھی جانتے هو که دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی کالونیوں کا انتظام کون سنبھال رها ہے
اور کیسے سنبھال رها ہے
اور یملے کی گاڑی کا نمبر آ گیا تھا اس لیے وھ گاڑی بیچنے کے لیے چلا گیا