ہفتہ، 29 اگست، 2009

چوھری کمیارو

نام کی حد تک '' بدتمیز " نے مشورھ دیا ہے که جی پیر بن جاؤ ( بیس السطور میں )ـ
وھ اپنے ملک رحمان صاحب کے گاؤں کا ایک چاچا ہے جو که ذات کے فقیر هیں ایک دن کہـ رها تھا که منڈے (لڑکے) دبئی چلے گئے هیں اور کمائی کرنے لگے هیں ، انهوں نے دروازے پر قریشی لکھدیا ہے نام کے ساتھ ، اب میں کیا کروں ، کماؤ پتروں کو کہـ بھی کچھ نهیں سکتا ـ
اور میں نے سوچ رکھا ہے چار پیسے آ جائیں تو اپنے نام کے ساتھ چوھدری لگا کر لکھا کروں گا
چوھدری خاور کمیار
اور نزدیکی دوستوں کو کها ہے که جب هی میں اپنے نام کے ساتھ چوھدری لکھنے لگوں آپ لوگوں نے مجھے چوھدری کمیارو کہا کر پکارا کرنا ہےـ
اپنے بدتمیز صاحب هم لوگوں کو ایک قوم بننے کے سفر میں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنا ہے میں نے اپ سے کئی دفعه کئی باتیں سیکھی هیں ـ
اب ایک اور مسئله بن گیا ہے جو که پوچھنے والا ہے که مجھے فوجیتس کا سرور مل کيا هے
PRIMERGY 
TX200
اس ميں ونڈو ٢٠٠ سرور انسٹال ہے جو که جاپانی میں هے مجھے اس سمجھ نهیں آ رهی که ان سرور صاحب کو کیسے چلاؤں که یه ایک ھوسٹ سرور کی طرح سے کام کرنے لگے که اردو میں لکھنے والوں کو سپس فراھم کی جاسکے
لیکن میں نے سنا ہے که اپنا هوسٹ بنانا ایسا هی هے که کمپیوٹر کا دروازھ کھلا رکھنے والی بات هو جاتی ہے که جس کا جی چاھے چلا ائے ، کیا خیال ہے جی اپ کاریگر لوگوں کا ؟؟
٢٠٠١ کے امریکی اگر کهیں مل جاتے تھے اور مجھ سے پوچھا کرتے تھے که کهاں کے هو تو میں ان کو انکریزی میں کہا کرتا ، یو کانٹ ریکگنائز می ؟ وی آر هو آر سیفینگ یور بٹز ، فرام پاکستان ، تو امریکی هوتے بڑے زندھ دل هیں ھنس کر چلے جایا کرتے تھے ـ اب میرا خیال ہو که دنیا کی بٹوں کو یونکس بچائے گی ، کیونکه ایپل کا سرور اپرٹنگ سسٹم داس والے کمپیوٹر پر چلتا نهیں هے اور ونڈوز والا مہنگا ہے ـ
تو جی جیسے پٹھان پٹھان هوتی ہے، اسی طرح بٹ بٹ هوتی هے اور تو جی مہنگائی کے لتروں سے لال هو نے سے بہتر ہے که لیونکس سے اپنی بٹ کو محفوظ کر لیں ـ
یہاں بٹ سے مراد بی یو ڈبل ٹی والی بٹ ہے ـ
لیکن جی لیونکس کا کوئی تجربه نهیں هے اور ڈر لگتا ہے که هر روز پچ (ٹاکیاں)اپ ڈٍیٹ کرتے کرتے پھاوا هی ناں هو جاؤں ـ
منظر مانه والوں نے ایوارڈ میں بد تمیز کو بھی نامی نیٹ کیا تھا ، میں خود ان صاحب سے کئی دفعه تکنیکی مدد مانگ چکا هوں ـ یه صاحب واقعی لوگوں کی مدد کرتے هوں گے جیسے که میری کی ہے لیکن ان میں ایک نقص ہے که میل کا جواب بھی هو سکتا ہے که واپس مہینوں میں وصول هو ، ایسا لگتا ھے که میل واپس پیدل آ رهی ہے ، اور پاؤں میں کانٹا چبھ گيا هو گا ـ وغیرھ وغیرھ ـ
وھ ایک پینڈو کسی بندے کو شہر میں ملنے گیا تو اس نے پینڈو کو پان کی صلح ماری ، جو که پینڈو نے قبول کرلی ،که اس نے بھی پان کا سنا تھا که نواب لوگ کھاتے هیں ـ
اب جی پان منه میں ڈال گر لگا پچکاریا مارنے تو شهری نے نوکر کو اشارھ کیا که اس کے اگے اگال دان رکھ دو ،جب اگال دان اگے ایا تو پینڈو نے دوسری طرف منه کرکے پچکاریاں مرنی شروع کردییں ـ تو نوکر اگال دان لے کر اس طرف چلا گیا تو پینڈونے للکارا مارا
اور پراں (دوسری طرف)کرلے اس پانڈے (برتن ) کو ورنه میں اس میں تھوک دوں گا ـ
اگر آپ نے تعاون جاری ناں رکھا تو تو اس پینڈو کی طرح، میسنا تو دور کی بات ہے هم اپ کو بدتمیز کہا کریں جی هاں بدتمیز ـ
سب پڑھے لکھے اور تکنیکی مهارت رکھنے والوں سے اپیل ہے که سرور کو انسٹال کرنے میں مجھے تعلیم دیں
مہربانی هو گی
آپ سب کا مخلص
خاور

4 تبصرے:

راشد کامران کہا...

جناب یہاں اس سائٹ پر ہر قسم کا لینکس سرور انسٹال کرنے کا مرحلہ وار طریقہ کار درج ہے۔
http://www.howtoforge.com/perfect-server-debian-lenny-ispconfig2
ذاتی طور پر مجھے ڈیبین بطور سرور پسند ہے اور یہی میں اپنے بلاگ سرور بھی چلا رہا ہوں‌ اس لیے اسی کا مشورہ دیتا ہوں اور اگر آپ دوسرے بلاگرز کے ساتھ سرور شیر کرنا چاہتے ہیں تو آئی ایس پی کانفگ انسٹال کرنے کے بعد آپ روزانہ کی سرور ایڈمنسٹریشن سے جان چھڑا سکتے ہیں بصورت دیگر صرف آپریٹنگ سسٹم، فائر وال اور ایس ایس ایچ انسٹال کرلیں اور پھر لینکس کی معلومات رکھنے والا کوئی بھی بلاگر ریموٹلی تمام سروسز اور سیکیورٹی انسٹال کردے گا۔

DuFFeR - ڈفر کہا...

میں تو جی چٹا انپڑھ ہوں لینکس کے معاملے ممیں
اوبنتو انستال کی ہوئی ہے اور اس پر بھی فانٹ انسٹال کرنے میں بڑا ترددد کرنا پڑا ہے
اور میرے بلاگ فانٹ پھر بھی نہیں چلتے
:D
میں تو کہوں گا راشد صاحب کو ہی فورا پکڑ لیں اور کروا لیں سب
بندہ ایفیشینٹ ہے اس کی گرنٹی میری ہے
:lolz:

Abdullah کہا...

ذات کے فقیر یہ آپ پنجاب کے لوگوں میں فقیر بھی کوئی ذات ہوتی ہے شابش ہے بئی شابش ہے،
چوہدری کمہیارو ہاں یہ سہی ہے بقول آپ کے رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی :)

میں تو جی چٹا انپڑھ ہوں لینکس کے معاملے میں ،
فرام ڈفر عرف دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت جونیئر :)
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا!

Abdullah کہا...

خاور آپ کو بنگلہ دیش الگ ہوجانے کا بہت درد ہے ذرا فرحان کے بلاگ پر شاہد مسعود کا پروگرام دیکھ لیں جناح پور کی کہانہ سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ بنگلہ دیش الگ کرنے کی سازش اور بنگالیوں کو غدار قرار دینے کی سازش کیسے رچی گئی تھی

Popular Posts