جمعرات، 27 اگست، 2009

ھفته بے لاگ ستان ـ ٹیگ

. آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

جواب : غلام مصطفے

2. آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
پہلے اس بلاک کا نام خاور کی بیاض تھا لیکن بعد میں بدلتے بدلتے کچھ ایسا هی بن گیا ہے جی !!ـ

3. آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
نومبر ٢٠٠٤ : سن دو ھزار چار کے نومبر ميں ، آرچیو میں چھٹا سال چل رها ہےـ

4. آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز

میرے گھر میں کسی کو انٹر نیٹ کا هی معلوم نهیں بلاگ کس بلا کانام ہے یا بلاگ کیا بیچتا ہے ـ

5. کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟

جو بات اندر سے اٹھتی هے میں تو لکھ دیتا هوں ، چاھے فحاشی کے زمرے میں هی آ جائے

6. آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)

میرے اندر کے ابال کی وجه سے ، جب اندر کی آگ سلگتی ةهے تو جی کو اتا ہے لکھ دیتے هیں شائد اس کی وجه سے میرا بلاگ چالو ہے

7. اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں

جاپان کے موبائیل میں ایس ایم ایس نهیں هوتے ای میل هوتی ہے اور بس کام کی هی هوتی هیں ـ

8. آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)

ایک اسی زبان میں لکھ کر اظهار خیال کرسکتا هوں ، شائد اس لیے ،

9. کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔

جی روزانه هی بلاگ وزٹ کرتا هوں لیکن اردو کے سب رنگ اور وینس اور سیارھ دیکھ لیتا هوں اگر کوئی بات مرو دخل دینے والی هو تو اس بر تبصرھ بھی لکھ دیتا هوں

10. آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟

ایک لڑکی تھی پنکھڑی گلاب کے نام سو لکھتی بھی تھی اس کا تبصر ھ تھا پہلا تبصرھ جو که رومن میں تھا اس کے بعد اپنے اجمل صاحب کا تبصرھ تھا جو که میری توقع سے بہت جلدی وصول هوئے تھے بلاگ شروع کرنے کے ایک سال بعد ، ورنه میرا خیال تھا که کم از کم چار سال تو کوئی اردو کی اس سائیٹ پر نهیں آئے گا ـ

11. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔

جعفر کی اس تحریر http://jafar.wordpress.pk/?p=638 پر بدتمیز کا میسنے پن کو مسکینی سے منسلک کرنے کا میسنا پن دلچسپ لگا

12. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مخلتف تحریروں سے منتخب جملے جو آپ کو پسند آئے ہوں یا جنہیں آپ تعمیری اور مفید سمجھیں۔ (اگر تعداد معین کرنا چاہیں تو تین ، پانچ ، دس یا جتنے مرضی)

جعفر کی هی مندرجه بالا تحریر میں عنیقه ناز کو بھیجه فرائی کا ٹائیٹل میرے خیال مين بدل چاھیے ٹائیٹل هونا چاھیے باجی ڈانگ بردار کینکه عنهقه ناز صاحب کو جو بات ناگوار گزرے اس پر ڈانک لے کر چڑھ دوڑتی هیں کسی حد تک ان کی یه بات مجھے تو پسند آئی ہے

13. ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟

چھڈو جی ٹائم نکالنا مشکل هو جائے گا

14. مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔

پچھلے دنوں میں نے جو کلاک بنائے تھے وهی کافی هیں ـ

19. ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات

بس ٹھیک ہے ، تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاھیے

4 تبصرے:

بدتمیز کہا...

جتنا جعفر آپ سے متاثر ہو چکا ہے اتنا تو عاشق معشوق سے نہیں ہوتا۔ اس کی جلد سے جلد مریدی قبول فرمائیں۔

DuFFeR - ڈفر کہا...

غلام مصطفے
:O
نام ہے یا نک؟

راشد کامران کہا...

بلکہ جس جس کو بے لاگ بلاگنگ کے گر سیکھنے ہوں ان سب کو ہی حلقہ مریدی میں‌ داخل کرلیں اور میں تو یہ مشورہ اپنے بلاگ پر تمام لوگوں‌ کو دے چکا ہوں۔۔ پھر آپ کنگ خاور سے پیر خاور بے لاگی بن جائیں تو اس کی ذمہ داری آپ کی اپنی (:

Jafar کہا...

::بدتمیز:: :lol: :lol:
مرشد بھی معشوق ہی ہوتا ہے مرید کا۔۔ ہیں جی

Popular Posts