اتوار، 29 اکتوبر، 2006

اللّه جی کا صحیع نام

هم قرآن کو کسی بهی کتاب سے اہم سمجهنے والے لوگ قرآن کو صرف ایک کتاب هی کے طور پر نہیں لیتے بلکه همارے دهرم میں قران احکام هیں زبردست حکمت والے رّب کے جس کا ذاتی نام هے اللّه ـ
جی هاں اللّه ـ
مگر اس دفعه پاکستان کے سفر میں نے اللّه جی کے نام کو لکهنے میں ایک بہت اهم غلطی پکڑی هے ـ
لفظ اللّه کو دو طرح لکها جاتا هے ایک اس طرح که جس طرح میں لکھ رهاهوں ـ
که آخر والی ه گولائی میں لکهی گئی هے ـ یا پهر اس ه کو سانپ کی طرح لکها جاتا هے ـ
مگر آج کل پاکستان میں دیواروں پر لکهی هوئی مشہوریوں میں یه لفظ کچھ اس طرح لکها هوتا هے ـ
ــ ــ اللّد ــ ــ
یه لفظ همارے رب اللّه جی کا نام نہیں هے ـ

هم میں سے کتنے هیں ـ جو اوریجنل سوچ رکهتے هیں؟
شائد بہت هی کم !ـ
دوسروں کی بنائی مشینوں کی تکنیک میں ہم انجنئرینگ کرتے هیں اور مغربی لوگوں کی تحقیق کو پڑه کر اہل علم میں شمار هوتے هیں ـ
اسلام میں اجتہاد کا ایک آپشن بهی ہے مگر هم میں کوئی مجتہد هے هی نہیں ـ
چلو جی اجتہاد تو دور کی بات هے ـ هم میں سے کتنے آپنے اردگرد کی بے ترتیبیوں کا احساس کرتے هیں ؟
شائد کوئی بهی نہیں ـ دوسروں په تنقید کئیے جاتے هیں ـ
بے ترتیبیوں کا احساس کرنا اور شخصیات پر تنقید دو مختلف چیزیں هیں ـ
آئیں سب مل کر اس غلطی کی تصیح کریں ـ
میرے بهائی حاجی ننها نے آپنی دوکان کا نام بسم اللّه چاول سٹور رکها هے ـ
کی رنگ اور کارڈوں کی حد تک تو اللّه جی کا نام صحیع هے مگر دیواریں لکهنے والوں نے اللّه جی کے نام کو صحیع نہیں لکها ـ
آپنے گهر کی حد تک میں سختی بهی کر سکتا هوں ـ اس لئیے میں نے ننها جی سے کہا هے که اس کو ٹهیک کروائیں ـ
ابهی جب میں یه پوسٹ لکھ کر اپ لوڈ کرنے کے لئیے ننها جی کے گودام پر پہنچا تو ننها جی نے دیواروں لکهنے والے دو آرٹسٹوں کو بٹهایا هوا تها که میری بات سن کر جائیں ـ میں نے ان کو اللّه جی کے نام کو صحیع لکهنے کي وضاحت کی هے ـ
اور انہون نے وعده کیا هے که اس بات کا خیال رکهیں گے اور دوسرے آرٹیسٹوں کو بهی کہیں گے ـ
http://urdu.noosblog.fr/urdu/
پاکستان سے کمنٹ کے لئیے اوپر والے لنک په کریں ـ

1 تبصرہ:

افتخار اجمل بھوپال کہا...

آپ نے ٹھيک لکھا ہے ۔ مسئلہ يہ ہے کہ ہمارے ہاں ہر شخص اپنے آپ کو ماہر سمجھنے لگ گيا ہے اور وہ نہ کسی کی نصيحت ليتا ہے اور نہ خود سے تعليم و تربيت ۔ عربی تو دُور کی بات ہے آجکل اُردو اتنی غلط لکھی جا رہی ہے کہ ميں تلملا کر رہ جاتا ہوں ۔

Popular Posts