جمعہ، 13 اکتوبر، 2006

پنڈ کی باتاں

مجهے نہیں پته که یه لفظ رحمانی آیا کہاں سے ہے ـ
اس لفظ کا تاریخ جغرافیه اور محل وقوع میرے لئیے تو بلکل اجنبی ہے ـ
میرے سارے آپنے رحمانی کہلوانے لگے هیں ـ آچهے بهلے هم کمہار ہوا کرتے تهےـ
اور جس سے بهی رحمانی بننے کی بابت پوچهتا هوں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیتا ـ
کیونکه هم رحمانی کہلواتے هیں اس لئیے هم رحمانی هيں ـ
یه هوتا هے جواب میرے آپنوں کا ـ
آگر کوئی پڑها لکها آدمی اس بات کو جانتا هو که کمہار رحمانی کیسے هوئے تو مجهے بهی بتائے که میں بهی تو جانوں که رحمانی کی اصلی ڈیفینیشنز کیا هیں ـ
خاور ابهی رحمانی نہیں ہوا اور شائد کبهی بهی نه هو کیونکه هم تو جی ایسے هی هیں ـ

یارو یه پاکستان میں تو انٹر نیٹ کے ساتھ بہت مسائل هیں ـ
بلاگر کی سائیٹ واقعی نهیں کُهلتی !ـ
اس سے بهی بڑا مسئله نیٹ تک رسائی ہے ـ
همارے گهر پے فون لائین تو هے مگر وی بهی کهنبے سے فون سیٹ تک دو جکه ٹوٹی هوئی هے ـ
میں نے سو روپے والا انٹرنیٹ کارڈ خریدا هے ـ
اس پر ایک فون نمبر ایک لوگان نمبر اور ایک پاسورڈ هے ـ
یه موڈم کے ساتھ انٹرنیٹ تک پہنچ کا ذریعه هے ـ
میں نے آج یه کارڈ گوجرانواله سے خریدا ـ
گوجرانواله تک آنے جانے میں میں نے جو لید مکس مٹی پهکی ہے اس گله کرنے کا ایک کمہار هونے کے ناطے میرا حق نہیں بنتا که میرے اباء گدهوں کے پیچهے چلتے هوئے یه لید مکس مٹی بہت پهکا کرتے تهے ـ
میرے اندازے کے مطابق کوجرانواله کا ہر شہری ڈیڑه چهٹانک لید تو روزانه کهاتا هي هوگا ناں ـ
کارڈ لا کر میں نے اپنی پاور بک کی سیٹنگ بدلی اور دو تین ٹرائیوں میں میں اؤن لاین ہو گیا
دوتین ٹرائیاں اس لئیے که موڈم ایرر آتا تها ـ
اون لائین هونے کے بعد سپیڈ بہت هی سست تهی ـ
سپیڈ کا سست ہونا میرے خیال میں فون کی تار کا ٹوٹا هوا هونا ہے ـ
اتنی سست رفتار که غصّه دلانے والی سستی ـ
بیس که پچیس منٹ کے بعد وه کام هوا که پاکستان کے باہر کسی اور ملک میں اس کا تصوّر بهی نہیں کیا جاسکتاـ
یعنی فون کی لوڈشیڈنگ ـ
فون میں ٹون آنی بند هو ئي تهی میں نے گهر والوں سے پوچها تو بتایا گیا که یه کوئی نئی بات نہیں ہے ـ
کئی دفعه ایسا ہوا هے اور صرف ہمارے ساتھ هی نہیں کئی لوگوں کے ساتھ بهی هوتا رہتا هےـ
میں نے آپنے بهائی حاجی ننها سے بات کی که فون کا کچھ کرو!ـ
ننهابهائی تلونڈی کی فون ایکسچینج میں گئیےاس وقت تک ایکسچینج تو بند هو چکی تهی مگر چوکیدار نے پیغام پہنچانے کا وعده کیاہےـ امید ہے که آچ ہماری فون کی تار بدل جائے گي ـ
مگر یه فون کی لوڈ شیڈنگ کی طرح کی خرابی ہے کیا؟
اس کا بهی کوئی حل نکلنا چاهئیے ـ
اب میں پاکستان کا مقبول ترین فقره ،،سانوں کی ،،کہـ کرتوره نہیں سکتا که معامله آپنے ساتھ هو رها هے ـ
کی خیال هے جی تہاڈا بیچ اس بات کے؟؟
http://urdu.noosblog.fr/urdu/
پاکستان سے کمنٹ کے لئیے اوپر والے لنک په کریں ـ
میري تحاریر سے اختلاف والے معزز بلاگر کی کمنٹ کا جواب انشاء اللّه فرانس واپس پہنچ کر دوں گا ـ

1 تبصرہ:

افتخار اجمل بھوپال کہا...

آپ نے مجھے کالج کا زمانہ ياد دلا ديا ۔ ہم انجنئرنگ کالج سے لاہور شہر ہو کر آتے تو ميرا ايک دوست کہتا ۔ لے بھئی اج ميس والے دی بچت ہو جاوے گی ۔ آپاں ادھ پا پکی تے لِد کھا لئی اے ۔

ٹيلفون کيا ہر چيز موجودہ حکومت کی گُڈ گورننس کی نذر ہو چکی ہے ۔ کوئی جائز سے جائز کام بھی کروانا ہو تو بغير حرام کھائے نہيں کرتے ۔ نتيجہ يہ ہے کہ مجھے مشکل پڑی رہتی ہے کيونکہ مجھ سے وہ کچھ مانگتے نہيں کہ بڑا سرکاری افسر رہ چکا ہے کوئی مصيبت نہ ڈال دے چنانچہ وہ ميرا کام ہی نہيں کرتے ۔ پانچ چھ سال پہلے فٹا فٹ کام ہو جاتا تھا ۔

Popular Posts