جاپان کی ابابیلیں
پاکستان میں اور شائد ہند میں بھی ابابیل کو سردیوں کا پرندہ سمجھا جاتا ہے ،۔
سردیوں میں ٹھٹھرتے ہوئے ابابیل بجلی کی تاروں پر غول کے غول نظر آتے ہیں ،۔
ابابیل ایک مہاجر پرندہ ہے جو موسموں کے ساتھ وطن تبدیل کرتا رہتا ہے ،۔
ہم پچپن میں سمجھتے تھے کہ سردیون کا یہ پرندہ جب پنجاب میں سردی ہوتی ہے تو آتا ہے اور جب کسی اور علاقے میں سردی ہوتی ہے تو وہاں چلا جاتا ہے ،۔
لیکن
یہاں جاپان میں ابابیل کو گرمیون کا مہاجر پرندہ سمجھا جاتا ہے ،۔
یہاں جاپان میں ابابیل گرمیون میں آتا ہے
اور یہاں انڈے بچے پیدا کرتا ہے م،۔
یعنی کہ جاپان اس پرندے کا اصل وطن بھی کہا جا سکتا ہے ،۔
جاپان کے دیہاتی گھروں اور گوداموں میں گھونسلے بنا کر انڈے بچے پیدا کرنے والے اس پرندے کو جاپانی لوگ محفوظ ماحال دیتے ہیں ،۔
اگر کہیں کسی کے گودام میں ابابیل گھونسلا بنا لے تو ؟
گودام کا مالک گھونسلے کے نزدیک کی چیزوں کو اس وقت تل نہیں چھیڑتا جب تک کہ ابابیل کے بچے جوان ہو کر اڑ نہیں جاتے ،۔
اج صبح میں جب دودہ لینے کے لئے ایک سٹور پر رکا !،۔
تو میں نے دیکھا کہ راستے میں ایک ٹوکری رکھ کر اس پر لکھا ہوا ہے ،۔
اوپر ابابیل کا گھونسلا ہے ، بیٹوں سے بچ کر چلیں ،۔
اوپر دیکھا تو چھت کے ساتھ لگے پائپ کے اوپر ابایل کا گھونسلا ہے اور سٹور کی انتظامیہ نے انسانوں کو ابابیل کی بیٹ سے بچانے کے لئے ایک چھتری الٹی لٹکا دی ہوئی ہے م،۔
کہ
بیٹں اس چھتری میں گریں لوگوں کے کپڑے خراب نہ کریں ،۔
مجھے یہ دیکھ کر بڑی شدت سے احساس ہوا کہ میرے کسی بھی گھر میں یا کہ زمینوں میں ابابیل نے کبھی گھونسلا نہیں بنایا ،۔
مدت ہوئی انسانوں نے بھی مدد مانگنے کے لئے میرے پاس آنا چھوڑ دیا ہوا ہے ،۔
شائد اسی لئے میری چوریاں زیادہ ہوتی تھیں ،۔
اج میں ایک بریڈ صرف پرندوں کے لئے خرید کر لایا ہوں اور کل سے چاول بکھیرا کروں گا ،۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں