کارٹون سیریز دورائے مون
ٹی وی پر چلنے والی کارٹون سیریز جسکو
پاکستان میں جس کو دورے مون کہتے ہیں
یہ لفظ اصل میں دورائے مون ہے ۔
دورائے مون ایک بلی ہے
روبوٹ بلی جو کہ ٹام مشین پر سفر کرکے مستقبل بعید سے اس زمانے میں آئی ہوئی ہے ۔
اس کے نام کی وجہ تسمیہ یہ ہے
کہ اس بلی کو “ دورائی یاکی “ نامی مٹھائی بہت پسند ہے ۔
یہ نام دورائے مون دو الفاظ کو ملا کر ایک بنا ہے
دورا اور مون ۔
لفظ دورا دورائی یاکی نامی مٹھائی کو پسند کرنے کی وجہ سے
اور مون لفظ کے لئے پس منظر میں ایک کہانی ہے
کہ پرانے زمانے میں ایک بہت بہادر اور جی دار چور گزرا ہے جس کا نام تھا
ایشی کاوا گوئے مون
ایشی کاوا گوئے مون کو لوہے کے ٹب میں ابال کر مار دیا گیا تھا
یعنی کہ اس کو پانی میں ابال کر مارنے کی سزا ہوئی تھی ۔
دورائے مون کے نام کا دوسرا حصہ مون اس گوئے مون سے لیا گیا ہے
جیسا کہ جاپان میں بہت سی چیزوں میں دو ناموں کو جب جوڑ کر پڑہتے ہیں تو دونوں ناموں کا آدھا حصہ سائلینٹ کر جاتے ہیں ۔
جاپانی میں آوارہ کتے یا بلی کو نورا اینو ( آوارہ کتا ) یا کہ نورا نیکو( آوارہ بلی ) بھی کہتے ہیں ۔
یا کہ کتا یا بلی لگائے بغیر لورا بھی کہہ دیا جاتا ہے ۔
اس لفظ لورا کے وزن پر لفظ دورا بنا
اور گوئے مون کا مون لگا کر اس کو دورا مون کا نام دیا گیا ۔
دورائے مون نامی کارٹون سیزیز
پہلے پہل کارٹون کی شکل میں شائع ہوئی ، انیس سو انہتر کے دسمبر میں پہلی بار چھ میگزین میں شائع ہوئی ۔
اس کارٹون سیزیز کے خالق کا نام ہے
فوجیکو فوجی او
اس سیریز کی اریجنل سٹوریز ایک ہزار تین سو پنتالیس ہیں ۔
اس سیزیز کی اصلی میگزین جاپان کے تویاما کین کی تاکا اوکا سنٹرل لائیبریری میں رکھے ہوئے ہیں ۔
تاکا اوکا جو کہ اس کارٹون سیریز کے خالق کی جائے پیدائش ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں