بدھ، 1 جنوری، 2014

لطیفے

استاد گامے سے : چاند پر پہلا قدم کس نے رکھا تھا ؟
گاما: نیل آرم سٹرانگ نے!!۔
استاد : اور دوسرا قدم کس نے رکھا تھا؟
گاما: نیل آرم سٹران کیا “لنگا” تھا ؟ دوسرا قدم بھی اسی نے رکھا ہو گا!!۔




سکول جاتے ہوئے رونے والے بچے کے باپ نے کہا
اوئے شیر بن شیر ، شیر کے بچے روتے نہیں ہیں ۔
بچے نے ترنت جواب دیا ، تو شیر کے بچے  سکول بھی تو نہیں جاتے نہ!!۔



پاکستان وہ ملک ہے جہاں فاصلہ “منٹ پر گھنٹہ” ناپا جاتا ہے ۔
اسلام اباد سے لاہور کے لئے نکلنے والا بندہ ، اپنے دوست کو فون پر کہتا ہے ۔
بس یار پانچ منٹ میں پہنچ رہا ہوں !!!۔




ساقے کو مسخریاں سوجھ رہی تھیں کہ اس نے گامے سے پوچھا۔
اوئے گامیا ؟ اگر تم جنگل میں جا رہے ہو اور شیر نکل آئے تو کیا کرو گے؟
گاما: میں درخت پر چڑھ جاؤں گا!۔
ساقا: اور اگر شیر بھی درخت پر چڑھ گیا تو؟
گاما: میں پانی میں کود جاؤں گا!۔
ساقا: اور اگر شیر بھی پانی میں کود گیا تو؟
گامے کے ہونٹوں پر چبھتی ہوئی ہنسی پھیل گئی ،اور اس نے ساقے سے پو چھا ، اوئے ساقیا! تم نے کیا شیر کو بہن دی ہوئی ہے ؟ جو شیر کی ہی سائڈ مار رہے ہو؟؟





یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے
  
کہ
جب شیمپو ، بوتل میں سے ختم ہو جائے تو؟ پانی ڈال کر اس کو ایک دفعہ تو نہا ہی لیا جاتا ہے ۔
توتھ پیسٹ کے ختم ہونے پر ٹیوب کی تشریف پھاڑ کر اس کا اندر صاف کر کے بھی کام چلا لیا جاتا ہے ۔
سبزیاں کتنی بھی خرید لیں ، پیسے کتنے بھی ہوں ، دھنیا مفت کا ہی مانگیں گے۔
ساری قوم سونے کی قیمت پر پریشان رہے گی حالانکہ خریدنا کسی کو بھی نہیں ہوتا ہے ۔
اپنے ریموٹ کنٹرول کو مار مار کر کام چلاتے رہیں گے ، بیٹری نہیں چینج کریں گے۔
شادی کے کھانے کی دعوت والے دن ، صبح کا کھانا گول کر جائیں گے کہ اج شادی پر “لِڑ” مارنی ہے ۔
پرانی قمیض کو کام پر لگا لیں گے ، اور جب کام کے بھی کام کی نہیں رہے گی تو ؟ اس کا “پوچا” بنا لیں گے۔
گھروں میں چینی کے بہترین “ ٹی سیٹ” ہوں گے ، لیکن صرف مہمانوں کی آمد پر ہی نکلیں گے ۔
پراؤڈ آف پاکستانی!!۔





دوستوں یاد رکھنا ، فلمیں صرف تین چیزوں سے چلتی ہیں ۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔۔
ریمورٹ ، ٹی وی اور ڈی وی ڈی پلئیر سے!۔

2 تبصرے:

محمد سلیم کہا...

آپ نے مسکراہٹیں بکھیریں، جزاک اللہ۔
آخری بات تو حکمت تھی، مزا آیا۔

Unknown کہا...

كمال لكها . . زبردست

Popular Posts