جمعہ، 23 اگست، 2013

مامور فرشتے

وہ جو میرے حفاظت پر مامور ہے
وہ
دہشت  گردوں پر صرف نظر رکھتا ہے ۔
وہ جو میری سرحدوں کا محافظ ہے
وہ
ڈورون حملہ آوروں کا سٹریجک پارٹنر ہے ۔
جی ہاں میں اسی کی بات کر رہا ہوں جو
خود نمائی میں یکتا ہے
اور میرے لوگوں کو غائب کر کے ان کو مار دیتا ہے
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/08/130822_karachi_dead_bodies_rh.shtml
وہ جو میری حفاظت پر مامور ہے ۔
دشمن کے حملے میں تباھ ہوجانے والے کسی شہر  کی کسی  گر نہ سکنے والی چمنی پر بیٹھے
اس چیل کی طرح میری حفاظت کا فریضہ انجام دے رہا ہے
جس کی نظر مردار پر ہے کہ
رقبوں اور پلاٹوں پر ؟
وہ جو میری عزتوں کے تحفظ کے دعوے کرتا ہے
وہ
شہوت کی سپلائی میں مصروف ہے۔
ہاں جی ہاں وہ فرشتہ ہے
میں ہی "کملا " ہوئے جا رہا ہوں ۔
وہ جو میری حفاظت پر مامور ہے
وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!۔

2 تبصرے:

عامر ملک کہا...

خاور جی بہت اعلیٰ۔ مگر اس فرشتے سے کیسے بچیں۔ اپنا لہو پلاکر اس کے خرچے اٹھا تے ہیں۔ مجھے تو مکروہ چہرے والی بلا لگتا ہے۔

گمنام کہا...

Japanese Nazis
http://www.youtube.com/watch?v=QwOlfKuJiKE

Popular Posts