منگل، 6 نومبر، 2012

شارجہ کا فتورا اور فضل ربی خان

عجیب سے نام بھی ہوتے ہیں لیکن
فضل ربی بھی نام ہی ہے ایک پٹھان کا
فضل ربی جاپان سے کئی ممالک کو مال ایکسپورٹ کرتا ہے
کل ملا تو اس نے پوچھا کہ کیا بنا جی خاور صاحب اپ کے دبئی کے کاروبار کا ؟
میں نے اس کو بتایا کہ بس جی چھ کنٹینر میں کوئی ڈھائی ملین کا نقصان کر کے چھوڑ دیا ہے
خاور صاحب دبئی میں مجھے تو ان لوگون نے فتورے  کی مار ماری تھی
فضل ربی بتانے لگا
اپ کو پتہ ہی ہے ناں وہاں دبئی میں فتورا ، رسید کو کہتے ہیں
میں نے جاپان سے سالم گاڑیاں شارجہ بھیجی تھیں
کہ ہمارے سیلز میں نے ایک گاڑی سات ہزار درہم مین بیچ دی
میں نے پوچھا کہ یار اتنے کی تو میں نے جاپان میں خریدی تھی
جس قیمت میں تم نے بیچ دی
فضل صاحب اج کل مارکیٹ مندی جارہی ہے
اور میں اپ کو فتورا دیکھا دیتا ہوں
اس نے مجھے فتورا دیکھا دیا
اور مجھے ایسا ہی لگا کہ اس نے
فتورے کی
میڈ اے تھرٹی تو اینڈ گیوڈ می!!۔
یہ گاڑی عراق کی مارکیٹ کی تھی اور میرا خیال تھا کہ پندرہ ہزار درہم کی ہو گی
میں اسی مارکیٹ میں ایک دوست کو مل کر نکلا تو
میں وہی گاری ایک بندے کو چلا کر جاتے دیکھا
میں نے اپنی گاڑی پہچان لی اور اس کو رکنے کا شارہ کیا
گاڑی ایک عربی چلا رہا تھا وہ میرے اشارے پر رک گیا
میں جو کہ عربی کی زبانی کی سمجھ رکھتا ہوں ، میں نے  اس سے پوچھا کہ اس طرح کی گاڑیاں میرے پاس بھی ہیں کیا تم کو خریدنے میں دلچسپی ہے؟
عربی کہنے لگا کہ ہاں ہاں کیوں نہیں !
میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کتنے کی خریدی ہے؟
عربی جو کہ عراقی تھا اس نے بتایا کہ تیرہ ہزار درہم کی !
میں ے اس کو کہا کہ یہ تو تم نے بڑی سستی خرید لی ہے
اس گاڑی کی مارکیٹ ویلیو تو پندرہ ہزار درہم ہے
تم کو سستی کیسے مل گئی ؟
عراقی نے مجھے جیب سے فتورا نکال کر دیکھایا کہ یہ دیکھو پاکستانی سے لے کر ایا ہوں میں تم سے جھوٹ نہیں بولوں گا
اس نے مجھے یہ گاڑی اس شرط پر تیرہ ہزار کی دی ہے کہ فتورا سات ہزار کا کٹے گا
عراقی مجھے سات ہزار کا فتورا دیکھا رہا تھا اور میرے ذہن میں اندہیاں چل رہی تھیں
فضل ربی جب مھے یہ بات سنا رہا تھا تو میرا بھی وہی حال تھا جو فضل ربی کا فتورا دیکھ کر ہوا تھا
اور ایسے لگا کہ جیسے کوئی بندہ مجھے فتورا دیکھا کر کہ رہا ہو کہ
میک اے تھرٹی ٹو، اینڈ  ٹیک اٹ!!!۔

15 تبصرے:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

جناب
معذرت کہ اگر میں شروع میں آپ کو مصائب کا بتاتاتو آپ نے دو چار مجھے بھی سنا دینی تھیں۔
مجھے اندازہ تھا کہ ہونا یہی ہے۔
اسی لئے میں کسی پاکستانی کے ساتھ لین دین بالکل کرتا ہی نہیں۔
بدی کرنے کے بجائے ایسے ہی بدنام ہو جائیں تو اللہ کا شکر ادا کرنا چاھئے۔
میری بدنامی اتنی ہی سی تو ہے۔۔مغرور ہے۔
کسی کے ساتھ ملتا جلتا ہی نہیں۔
او پائی بندہ میل جول بندوں سے رکھتا ہے نا۔
اتنا کچھ دیکھ لیا ہے کہ اب بندہ تلاشنے کی ہمت نہیں۔
ایک گر ہے۔اگر استعمال کرسکیں تو۔۔
صبح انویسٹ
شام کیش
لمبی تان کے سلیپ۔۔ہیں جی

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

بالکل ۔۔۔ مجھے یاسر بھائی کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔ میرا تجربہ بھی یہی ہے کہ پاکستانی کے ساتھ کاروبار بالکل نہیں کرنا چاہیے چاہے وہ دیکھنے میں کتنا متقی اور دیندار ہی کیوں نا لگتا ہو۔

میرا پاکستان کہا...

کاروبار اگر ایمانداری سے ہو رہے ہوتے تو آج اسلام کا بلاسودی نظام ساری دنیا میں رائج ہوتا۔
ہم مرض کا علاج غلط تشخیص کر رہے ہیں۔ علاج یہ نہیں کہ کسی پاکستانی کیساتھ کاروبار نہ کریں بلکہ علاج یہ ہے کہ جس کیساتھ بھی کاروبار کریں تسلی اور ٹھوک وجا کر کریں وگرنہ اس طرح کے فتورے آپ کو سب دکھاتے رہیں گے۔

سعود کہا...

میرا پاکستان نے باکل درست کہا۔


ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

میرا تجربہ ہے کہ پاکستانی قدرتی طور پر بدیانت ہوتا ہے۔۔۔۔چاہے وہ کہیں کا اور کسی بھی علاقے کا ہو اور کیسا ہی پس منظر کیوں نا رکھتا ہو۔

گمنام کہا...

يہ شوگر مل کا مالک بھی تو پاکستانی ہے يہ کيوں بے ايمان نہيں؟ کوئی فرق تو ہے نا-

http://www.youtube.com/watch?v=4rZXlymUYTs

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

ایکسیپشنز ۔۔۔۔کسی بھی جگہ ہوسکتے ہیں۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ڈاکٹر صاحب اس حساب سے تو میں بھی بد دیانت ہوگیا ؛ڈڈ
میرے سارے فخر کا کباڑہ نکال دیا جناب نے ؛ڈڈ

گمنام کہا...

يہ ایکسیپشن اپنے ہاں دکھانا ذرا- اتنے شوگر مل مالکان ہيں اور سب چور-

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

جی جناب آپ بھی اور میں بھی۔۔۔۔ ہم سب بدیانت ہیں۔ یہ ہماری وراثت ہے۔ جو بدیانتی نہیں کر رہے وہ یا تو ولی اللہ ہیں یا وہ جنہیں موقع نہیں ملا۔

گمنام کہا...

کافر عموماً کاروبار میں اچھے ہی ہوتے ہیں۔جیسے یہودی جاپانی قادیانی چینی وغیرہ

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

مسلمانوں میں نے صرف یمنیوں کو ایمانداری اور خوف خدا کے ساتھ کاروبار کرتے دیکھا ہے۔

گمنام کہا...

"کافر عموماً کاروبار میں اچھے ہی ہوتے ہیں۔جیسے یہودی جاپانی قادیانی چینی وغیرہ"

سچے مسلمان ايماندار ہوتے ہيں اور جھوٹے بد ديانت بہتر فرقے جہنمي- آخر بہتر فرقے جہنمي ہيں تو اسکی کوئی وجہ تو ہے-

يہ اور بات ہے کہ يہ بہتر جہنمي فرقے تو کافروں سے بھی بدتر ہيں، مسلمان فرقے سے انکا کيا مقابلہ-

گمنام کہا...

"کافر عموماً کاروبار میں اچھے ہی ہوتے ہیں۔جیسے یہودی جاپانی قادیانی چینی وغیرہ"

سچے مسلمان ايماندار ہوتے ہيں اور جھوٹے بد ديانت بہتر فرقے جہنمي- آخر بہتر فرقے جہنمي ہيں تو اسکی کوئی وجہ تو ہے-

يہ اور بات ہے کہ يہ بہتر جہنمي فرقے تو کافروں سے بھی بدتر ہيں، مسلمان فرقے سے انکا کيا مقابلہ-

Unknown کہا...

sir g i am khurram wajdan butt from lahore.with due respect,baad niyaat admi kabhi kamyaab nai hotta,agar sub pakistani baad niyaat hotay tou app jessay bahi kub k japan say apnay apnay gao shift ho chukkay hottay !!

Popular Posts