اتوار، 21 اگست، 2011

هدوانے


لذتوں کی تلاش میں لذتیں ملتی هی رهتی هیں
لیکن منزلیں مارتے هوئے بندے کو پرانی والی لذتیں یاد اتی هیں اور بھلی لگتی هیں
اسی لیے اپنے گاؤں کے ایک شاعر تھے جی
عبدلحمید عدم
وه کہتے هیں
جوانی ڈھلنے په مائل هو جس حسینه کی
وه اپنے یار پرانے تلاش کرتی هے
بڑی فقیر طبیت هے عدم تیری
یه رانوں کے سرهانے تلاش کرتی هے
اخر والے مصرع پر میرا ایک یار ہے
محمد رمضان عرف بوٹی
وه کها کرتا تھا
که
آہو جی !!!ـ فقیر طبیت جو هوئی
اپنی حالت هےکه شروع جوانی کی وه لذتیں یاد اتی هیں
جن کو بس ایويں سا هی سمجھ کر چھوڑ دیا تھا
که
اب دل مانگے
کوئی موڑ هو که وهیں چلے جائیں
لیکن
پیروں میں اتنے بھنور لیے هوئے هیں که اب
گھمن گھیریاں کھا کھا گھن چکر هو گئے هیں که
مزے کا احساس بھی بدل چکا هے
وه قلفی جو
ایک انے کی اتی تھی اس کا مزه اج کی کسی ملٹی نیشنل کمپنی کی آئس کریم یا فروزن یوگرٹ میں نهیں هے

هدوانه جس کو تربوز کهتے هیں
هماری مادری زبان ميں اس کا لهجه بنتا ہے دوانا
اسی لیے وهاں گوجرانواله میں ایک دیوار پر لکھا تھا
دل دیا تھا یار کو دیوانه سمجھ کر
کھا گیا الو کا پٹھا هدوانہ سمجھ کر
بڑا منافق کا فروٹ هوتا ہے جی یه هدوانه بھی که
اوپر سے کبھی پورا مسلمان کبھی سیاھ دھاری کے ساتھ هلکا شیعه
اور کبھی پورا کالا کر کے شیعه هو جاتا هے لیکن
اندر سے یه سرخا هی نکلتا هے
کیمونسٹ
بلکل منافق فروٹ هے جی
یهاں جاپان میں اندر سے
پیلے هدوانے بھی نکلتے هیں
که ظاہر میں سبز مسلمان لگتے هیں لیکن اندر سے پیلے
اب جی پیلے کی ٹرم
ان قوموں کے لیے بولی جاتی هے جن کو هماری قوم پھینے کهتی هے
حالانکه
جاپانی پیلے سے زیادھ پنک رنگ کے هیں
هدوانے کے اندر باهر کی بات هے که همیشه منافق هوتا هے
ظاهر اس همیشه مسلمان اور اندر همیشه اس کا
کبھی کیمونسٹ اور کبھی کیمونسٹ نما
یملے سے کسی نے پوچھا که که پاکستانی حکمران هدوانے کی کس قسم میں شامل کرو گے؟؟
اس نے کها
کچے هداوانے کی کیٹاگری ميں
اوپر سے مسلمان
اندر سے انگریز (سفید) ــ
منافق بھی اور فضول بھی
ساری قوم ان هدوانوں کو چیر چير کر دیکھتی ہے اور مایوس هوتی هے اور پھر ایک اور چیرتی ہے اور مایوس هوتی ہے که یه سب اندر سے انگریز هیں
کچے هدوانے
اور پاک مولوی ؟؟
چوها کھائے هدوانے
اندر سے خالی
بلکل خالی

5 تبصرے:

ali کہا...

well said

UncleTom کہا...

مزا ہی آگیا ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ قوم کے اندر کب اتنی استعداد پیدا ہو گی کہ دو دن بعد ہی انکو پتا چل جائے کہ چیرنے پر ہدوانہ اندر سے کیسا نکلے گا ۔

میرا پاکستان کہا...

ادوانے سے کیا خوبصورت استعارے نکالے ہیں آپ نے۔ واقعی ہماری حکومت کچا ادوانہ ہے۔

مطلوب کہا...

السلام اعلیکم
تربوز اتنا بھی منافق نہیں اگر سستا والا لیں گے تو بہت امید ہے کہ پھیکے رنگ کا نکلے۔
مہنگے والا بہت امید کے ساتھ سرخا ہی نکلتا ہے بے شک آپ "ٹاکی" لگوا کرلیں۔
منافقت تو وہ لوگ کرتے ہیں جو سستا والا لے کر سرخے کی امید کرتے ہیں۔

DuFFeR - ڈفر کہا...

کلاسیک تحریر

Popular Posts