رزق کی ایڈجسٹمنٹ
رزق کے متعلق جهاں تک مجھے سمجھ لگی هے کچھ اس طرح هے که
میسر زیادھ هے
لیکن کھانے کی کچھ شرائط هیں نظام قدرت میں
انگریزی میں کلوری یا کیلری کہتے هیں
ناں جی جس چیز کو
ان کی مقدار پر بندے کی حیات کی لمبائی هے
یعنی که اگر ایک بندے کو روزانه اس کی گئی مشقت کی عوض میں دو هزار کلوری کی اجازت هے یا کہـ لیں که دوهزار کلوری کا نظام ہضم دیا گیا هے تو اس کو سال میں
سات لاکھ تیس هزار کلوری سے صحت نصیب هو گی
چار کروڑ اٹھتیس لاکھ کلوری سے ساٹھ سال زندھ ره سکے گا
لیکن اگر یهی بندھ اپنی مشقت سے ڈیرھ گنا کلوری لیتا ہے تو جی ؟؟
اس کو منع کرنے کے لیے نظام قدرت میں تنبیح اور سزا کا نظام هے
پہلا انتباھ هوتا ہے
کھٹے ڈکار
پھر گیس
پھر بلڈ پریشر
اسی طرح که
اگر بندے کو سمجھ هی ناں هو یا سمجھ کے باوجود
باز هی ناں آئے تو؟؟
هارٹ اٹیک
ختم شدھ
رزق ختم
لیکن سر جی قدرت
کنجوس نهیں هے
اس میں جس طرح رزق کی فراوانی هے
اسی طرح
کلوری کی مقدار بڑحانے کا بھی طریقه هے
یاکہـ لیں که
کلوری بڑھانے کی قیمت هے
باٹر سسٹم
کچھ دو کچھ لو
جی
کلوری بڑھانے کی قیمت هے
مشقت
چاهے کام ميں کر لو
یا اکھاڑے میں
یا پھر کسی
ایکسرسائیز کلب میں
مزے کے کھانے کھانا چاهتے هو تو مشقت کرنی هی پڑے گی
دو گھنٹے کی بے تحاشا ورزش
بندے کو پچاس سال تک
کلوری کے شمار مقدار سے بے نیاز کردیتی هے
اگر کبھی کسی نے روزانه دو گھنٹے ورزش کرنے والے کو اوپر دی گئی پابندیوں میں مبتلا دیکھا ہے تو مجھے بھی بتائے
هاں هو سکتا هے که کسی اور جرم کی سزا میں کسی اور پابندی ميں مبتلا هو
اج کا موضوع رزق کا ہے
هوتا یه ہے که ورزش کے باوجود بھی کچھ
اوپر نیچے کا امکان هو تا ہے اس لیے
ایمان والوں پر ان کے رزق دینے والے الله کی طرف سے روزے فرض کیے گئے هیں که
اس ایک مہینے ميں باقی کی کلوری کی ایڈجسٹمنٹ کر لو
سحری کھاؤ
سارا دن مشقت کر کے جسم ميں موجود چربی کی شکل میں موجود کلوریز کو جلا کر ختم کرو
شام کو معده چھوٹا چھوٹا سا لگے گا افطاری کے وقت
تو جی معدے کو تنگ ناں کرو
جتنا ڈلے اتنا هی ڈالو
پھر دانت صاف کرو سادا پانی پیو
ایک مہینه
اور پھر
پيٹ کچھ کم هوجائے گا
جسم هلکا سا لگنے لگے کا
ایمان والوں کو
فکر کرنے والوں کو
سمجھ رکھنے والوں کو
صبر کرنے والوں کو
هاں لیکن ایک
اکثریت سمجھ نهیں رکھتی
7 تبصرے:
خاور بھائی بہت معقول بات کی ہے آپ نے۔
بہت عمدہ بات،
جزاک اللہ خیر،
مگر اکثریت سمجھ نہیں رکھتی!
:(
Abdullah
خاور بہت عمدہ اور سادہ طریفے سے آپ نے بہت اچھی بات کہی ہے
خوب است
حق بات ہے
بہت عمدہ تحریر
جزاکم اللہ خیرا
دہ ہزار کیلوریز تمام پر لاگو نہیں ہوتی۔ یہ صرف پیسنٹھ کلو وزنی بندے کو وزن مینٹین کرنے کے لئے ضروری توانائی کی مقدار ہے۔
ہر بندے کی ضرورت اس کے وزن ضرب ایک اعشاریہ تین ضرب چوپبیس گھنٹے ہوتی ہے۔
دو ہزار کیلوریز کے نظام کا تعلق نظام انہضام سے نہیں ہے۔ یہ جسم کے ضروری پراسیس کے لئے توانائی کی مقدار ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں