جمعہ، 12 اگست، 2011

مرشد پاک کی افطاری

اوے مرشدا
سناؤ بڑی افطاری کراوائی هے
سنا ہے که بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی؟؟
اوئے گامیا
ایک تو جب مجھے مرشد کهتے هو ناں تو تمهارا لہجه ایسا هوتا ہے که جیسے گالی دے رهے هو!!ـ
بس جی مَر شد پاک ،ایسی باتوں کو پہچاننے کی صلاخیت هی اپ کے ایک اصل اور نسلی مراثی هونے کی دلیل ہے
باقی جی تم نے یه جو شجراھ بنایا هوا هے ناں
یه اسی طرح ہے
جیسے گوجرانواله سے بسیں وایه گھووئینکی سیالکوٹ جاتی هے ناں
تم وایه سمڑیال چلے جاتے هو
کون کون سے واے پا کر تم
آل رسول بنتے هو

اور یه جو بڑی تعداد میں لوگ افظاری میں شامل هوئے تھے کیا ان کی تعداد دس تک چلی گئی تھی که صرف نو هی تھے؟؟
اوئے توں فیر میری انسلٹ کر رہے هو!!ـ
چھڈو جی انسلٹ
آپ کو مرشد پاک کہ رهے هیں اور اپ کو انسلٹ لگ رهی هے
باقی اس افطار پارٹی کے لیے خیرات کس سے لی تھی؟؟
اوئے گامے کھوتے
ڈنگر بندے
بنده بن
مرشد پاک جب اپ مراثی تھے تب بھی خیرات لیتے تھے لیکن اس وقت اپ کا ایک فن هوتا تھا که لوگوں کا شجره پڑھتے تھے اور گانا سناتے تھے
لیکن اب جب سے مرشد پاک هوئے هو
گانا سنا چھوڑ دیا هے
اور شجره اپنا بنا لیا هے
لیکن
پیشه پہلے بھی اپ کا بھیک تھا اب بھی بھیک هے
اس لیے جی اصلی گل دسو
جی
مر شده پاک!!!ـ
چپ گستاخ!!ـ
بکواس بند کر
گاما بستی پروف بنا کہتا هی چلا گیا
چھڈو جی تسی تے عصه ای کر گیے هو
اپ کے بزرگ لوگ تو غصه نہیں کیا كرتے تھے
ویسے یه تو بتائیں که اپ کی افطاری میں شامل لوگوں میں سے کسی کا روزه بھی تھا که
یا وھ سوچ
که چلو جی روزه تو رکھتے نهیں هيں اگر افطاری بھی ناں کریں تو
بلکل
هی کافر هو جائیں

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

koi naheen jaldi sab ka khatma honay wala hay bakul molvi sahab kay;

http://www.youtube.com/watch?v=1Sq4kPRU0tk

Popular Posts