بلا عنوان
شاہ زیب بٹ نے تعویذ گنڈھے کا کام شروع کردیا، دم دود کا اس کا کروبار چلنے میں اس کے نام کا بھی ہاتھ تھا کہ اس نے شاہ جی کہلوانا شروع کردیا تھا
اپنے نام شاہ زیب کی وجہ سے
منیرے گجر نے سنوکر کی دوکان کھولی اورمجھے کہنے لگا کہ شاھ اپ کی بڑی مانتے ہیں ان کو میرے لیے دعا کا کہو
میں نے اس کو بڑا سمجھایا کہ تم اس کو جانتے بھی ہو کہ یہ شاہ جی نہیں ہے
اور اس کو بچپن سے جانتے ہو کہ یہ کیا کرتا تھا بلکہ کچھ معاملات میں یہ تمہارا بھی ہدف رہا ہے
منیرا شرمندہ تو ہوا لیکن کہنے لگا جی شیطان حاوی ہو جاتا تھا کہ میرے پر
ورنہ شاہ جی کیا قصور؟
بہرحال مجے کچھ اس طرح سمجھ لگی کہ منیرا اپنا نذرانہ بچانا چاہتا ہے اس لئے مجھے کہ رہا ہے
اس لیے میں اس کے ساتھ شاہ زیب بٹ کے گھر چلاگیا
اس کی ماں اور بہنوں کو بڑی خوشی چڑہ گئی کہ خاور ایا ہے
جب میں نے بتایا کہ میں شاہ زیب سے منلے ایا ہوں
اس مینرے کے کام کے لیئے تو انہوں نے بتایا کہ شاہ زیب وظیفے میں مشغول ہے
میں نے کہا کہ اسے باہر نکالو اماں جی اسے کہو خاور ایا ہے
اس کی ماں نے اس کے کمرے سے باہر نکالا
میں اس کو بڑے عرصے بعد دیکھ رہا تھا
اس کا تو حلیہ ہی بدل گیا ہوا تھا
قصہ مختصر کہ اس نے اپنے کاوبار کا اڈہ اپنی بیٹھک کو بنایا ہوا تھا
اس بیٹھک کا ماحول بھی
بڑا روحانی سا بنا ہوا تھا
جس کی تفصیل کیا بیان کروں اپ کسی ویڈیو وغیرہ میں بھی دیکھ ہی چکے ہوں گے یو ٹیوب پر
جب میں نے اس کو ااپنے انے کی وجہ بتائی کہ منیرے نے نیا کاربار شروو کیا ہے اس کے لیے دعا کریں
تو مینرے نے لقمہ دیا تعویذ ہی لکھ دیں جی دوکان میں لگانے کے لئے
شاہ زیب نے بڑی تاسف امیز نگاہوں سےمیری طرف دیکھا اور
گویا ہوا
خاور صاحب ، ایک تو پہلے ہی ان دنوں
دعائیں کم قبول ہو رہی ہیں
اور اوپر سے اپ اس قسم کے کیس لے اتے ہیں
اب میں کیا دعا کروں کہ اس کے سنوکر کے جوئے میں برکت ہو ؟؟؟
9 تبصرے:
دعا کرنے اور کروانے والے کا یہ کردار ہو تو دعئیں تو خوب قبول ہوں گی۔
بہت اچھا لکھا خاور، یہ صرف پیری مریدی میں ہی نہیں سارے شعبوں میں یہی احوال ہے، گویا کہ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے
خاور بھائی یہ معلومات یاسر بھائی کے بلاگ پہ لکھی تھیں انکو یہاں بھی نقل کر رہا ہوں تانکہ اگر کوئی پاکستانی صاحب اس بارے نہ جانتے ہوں اور خدا نخواستہ خطرے کے دائرے میں ہوں تو بنیادی حفاظتی تدابیر کے بارے جان سکیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
جاپان، ٹوکیو میں فرانس کے سفارت خانے اپنی ویب سائٹ پہ اپنے شہریوں کے لئیے یہ ہدایئت لگا رکھی تھی کہ رات سات سے آٹھ بجے شام جاپانی وقت کے مطابق تابکاری ہوا کے ساتھ پہنچے گی ۔ اور اپنے شہریوں کو ہدایت کر رکھی تھی کہ اپنے گھروں کو بند کر کے اسکے اندر رہیں۔ کھانے اور پانی کا وافر بندوبست رکھیں۔ نفسا نسی اور گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور جاپانی حکام سے معلومات اور ھدایات کے لئیے رابطے میں رہیں۔لیکن ابھی میں نے ٹوکیو میں فرانسیسی سفارت خانے کی ویب سائٹ چیک کی ہے انہوں نے اپنے شہریوں کے لئیے جو پیغام لگا رکھا ہے اسکے مطابق ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے یعنی فی الحال خطرہ نہیں۔ یہی ھدایت پاکستانی بھائیوں کی لئیے بھی مفید ہوسکتی ہیں۔
پتہ چلا ہے کہ فوکوشیما دونمبر میں دھماکہ ہوا ہے ۔ اسکی بیرونی عمارت محفوظ ہے مگر خیال یہ ہے کہ اسمیں یورونیم پگھلنا شروع ہوگیا ہے۔ چار نمبر زلزلہ سے پہلے اسمیں بجلی نہیں بنائی جارہی تھی مگر اسمیں وہ ایٹمی ایندھن جو استعمال کیا جا چکا تھا اسے پانی کے نیچے اسٹاک کیا جاتا تھا ۔ اسلئیے چار نمبر کی آگ کی وجہ سےچھت اڑ گئی ہے اور استعمال شدہ ایندھن چونکہ ویسے ہی تابکار ہوتا ہے اسلئیے چار نمبر میں آگ لگے ہونے سے اور عمارت کی چھت اڑ جانے سے اسمیں پانی نہیں بھرا جاسکتا۔ اور بہت ممکن ہے کہ زیادہ تابکاری وپیں سے ہوری ۔ جبکہ دونمبر سے بھی نیوٹرون کی کم مقدار خارج ہورہی ہے۔اور فوکوشیما کے ارد گرد تابکاری برداشت سے کئی گنا ہے ۔ انتہائی کم مقدار میں بھی تابکاری کا شکار ہونے سے موت سے لیکر جین کے ڈسٹرب ہونے سے کئی قسم کی بیماریاں مثلا قوت تولید یا خواتین اور مرد حضرات کے لئیے بچے پیدا نہ کرسکنا، کینسر ۔ خون سے سفید جسیموں کا کام ہوکر جسم کا دفاع کمزور یا ختم کر دینا ۔ یا بچوں کا معزور یا زائد اعضاء کے ساتھ پیدا ہونا وغیرہ ۔
یاد رہے کہ جوہری تابکاری کے اثرات انسانی جسم پہ کئی داہائیوں رہتے ہیں۔ زمین چرند پرند، نباتات، درخت پودے ، کھانے پینے کی اشیاء۔ تابکار زدہ جانوروں کا دودھ اور گوشت۔ فصلیں ، زمینیں جنگل بیابان ، پانی، الغرض جہاں جہاں تابکاری زرات پہنچتے ہیں وہاں صدیوں تک رہ کہ انسانی جان ، جانوروں، انکے دودھ گوشت ، اس زمین کی زرعی اور جنگلی اجناس الغرض ہر شئے اگر مخصوص طریقوں سے صاف نہ کی جائے تو مذکوہ بیان کی گئی اشیاء صدیوں تک تابکاری کے اثراے کے تحت انسانی جسم کے لئیے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔
خطرے کی زد میں آنے والوں کو فوری طور پہ گھر میں بند ہوجانا چاہئیے ۔ تمام کھڑکیاں دروازے مکمل بند دئیے جانے چاہئیے۔ ھیٹر ۔ لکڑیوں کی آگ، ائر کنڈیشنر۔ پنکھے وغیرہ کو ہر صورت استعمال میں نہیں لانا چاہئیے۔ پہلے سے خریدا گیا بند پانی کی بوتلیں اور وافر کھانے پینے کی اشیاء گھر میں جمع کر لی جائیں۔ٹیلی فون انتہائی مجبوری کی حالت میں کریں تانکہ لائنز مصروف نہ ہوں۔ ٹیلی فون کی بجائے ریڈیو کے ذرہئے مقامی اتھاریٹیز کی ہدایات پہ عمل کیا جائے۔
جو لوگ اس دوران گھر سے باہر سے گھر پہنچے وہ اپنے جسم کے سارے کپڑے گھر سے باہر اتاریں ۔ سر کے بالوں کو اچھی طرح جھاڑیں۔ اگر تابکاری سے پاک پانی کی سہولت موجود ہو تو گھر سے کوئی دوسرا فرد ان پہ شاور کرے۔ جوتے ٹوپی دستانے ، چشمہ بھی کپڑوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ یعنی باہر کی ہوا یا فضاء سے چھونے والی کوئی شئے گھر کے اندر لے کر جانے سے گریز کریں۔ اگر مقامی اتھارٹیز نے آیوڈین ٹیبلٹس بانٹی ہوں تو اسے استعمال کریں اور کسی صور میں گھراہٹ یا پریشانی نہ لیں ۔ اور مقامی اتھارٹیز سے رابطے میں رہے یعنی ان کی ہدایات ریڈیو وغیرہ سنتے رہیں۔
خاور بھائی نے بتایا تھا کہ وہ فوکو شیما سے محض دیڑھ سو کلومیٹر دور رہتے ہیں ۔ یہ فاصلہ سخت تابکاری اور اسطرف ہواؤں کے اس طرف کی صور ت میں انتہائی غیر محفوظ ہے۔خاور بھائی نے کسی دریا کے آر پار اُگے سرسوں کے ساگ کی وافر مقدار کا زکر کیا تھا۔ یاد رہے یا تو تابکاری ہوئیں پہنچنے سے قبل وہ ساگ پات یا سبزی اور پھل وغیرہ ذخیرہ کر لئیے جائیں تو درست ہے ورہ ایک دفعہ تابکاری مواد ہواؤں کے ذرئیے پہنچ جانے کے بعد تابکاری کی زد میں آنے والا ساگ اسکے کھیت پھل باگ سبزیاں ہر شئے تابکاری سے آلودہ ہوجاتی ہے اور اسکا اتنا نقصان بھی تابکاری کی زد میں انے جتنا اور ساگ یا سبزیاں کھانے کی صورت میں اس سے بھی بڑھ کر ہے۔
یہ ساری معلومات اس لئیے لکھ دی ہیں کہ اگر کوئی پاکستانی بھائی کسی وجہ سے آپ کے بلاگ تک پہنچین اور انھیں اس بارے علم نہ ہو تو وہ جان سکیں اور اگر خدا نہ خواستہ خطرے کے علاقے میں ہوں تو اپنی سی حفاظتی تدابیر کر سکیں۔
اللہ تعالٰی سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین
پہلے تو اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ہر طرح کی آفت سے سلامت رکھے ۔۔
آپ نے تحریر کو ایسے موڑ پر لا کر چھوڑا ہے کہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
بہت خوب
hamza: manmu jee app kaisen hen,hum sab yahan bohat pareshan hen. app thik to hen na????
hamare pas app ka e mail adress nahi he is waja se yahan, pòch rahen hen. rabte ke lie:
hamza_ashfaq@hotmail.com
app ke juab ka intazar rahe ga.
sorry yeh email nahi.
pak_hurwa@hotmail.com
خاور صاحب سلام۔۔آپ نے اپنے روزنامہ پر جومیلاد کے جلوس کی تصویریں لگا رکھی ان کو ذرا غور سے دیکھ کر کچھ لکھنا مناسب سمجھں گے۔کہیں آپ بھی غیردانستہ طور پر گناہ کے مر تکب نہ ھوں اس لیے آپ کی توجہ دلا رھا ھو واسلام
ایک تبصرہ شائع کریں