جمعرات، 31 مارچ، 2011

بدلتے زمانے

جاپان کے شہنشاھ جناب آکی ہیتو اور ان کی ملکہ میچیکو ساما ، بدہ کے روز یہاں ٹوکیو میں نیہون بدوکان میں ۱۱ مارچ کے زلزلے کر متاثرین کو ملنے کے لیے گئے جو کہ یہاں پناہ گزین ہیں شہنشاہ اور ملکہ نے کوئی ڈیڑہ گھنٹا ان لوگوں میں گزارا لیکن اس تصویر نے مجھے مضطرب کردیا کہ جاپان جہاں اپنے سے بڑے کے سامنے دوزانو ہو کے بیٹھنے کا کلچر ہے عہدے میں بڑا یا کہ رشتے میں بڑا ہر دو کے سامنے دوزانو ہو کے بیٹھتے ہیں جب تک کہ بڑے والا خود سے ناں کہ دے کہ آرام سے بیٹھو جاپان کی زمین پانیوں کے آئینی مالک شہنشاہ آکی ہیتوکے سامنے لیکن یہ جوان چوکڑی مارے بیٹھے ہیں گمان غالب ہے کہ شہنشاہ معظم نے خود کہا ہو کہ آرام سے بیٹھو یاد رہے جاپان میں زمانوں کی ترتیب شہنشاہوں کے زمانوں سے کی جاتی ہے اور اج کا دور شہنشاہ آکی ہیتو کا دور ہے جس دور کا نام ہے حے سے اور جاپان میں کم لوگ ہی شہنشاہ کا نام یا ولی عہد کا نام جانتے ہیں جب شہنشاہ تخت نشین ہو گا تو وقت کا وزیر اعظم اعلان کرے کا شہنشاہ کی طرف سے کہ اس زمانے کا نام ہو گا۰۰۰۰۰۰۰۰

جمعرات، 24 مارچ، 2011

نئی (نیوز)اور نئی(نیوز) میکر

لو جی
بڑے بڑے چھاڈو دیکھے ہیں لیکن ان مرزا صاحب یا صاحبہ نے جو چھوڑی ہے ناں جی!!!!۰
میرا تو ہاسا ہی نکل گیا ہے
http://www.jang.com.pk/jang/mar2011-daily/23-03-2011/col5.htm
آپ بھی پڑھو جی
جس کا ہاسا ناں نکلا ناں جی!!۰
اس



کا


تراھ نکلے گا

پیر، 21 مارچ، 2011

ریمنڈ ڈیوس

میں نے تو جی پہلے هی لکھا تھا که ریمنڈ ڈیوس نے چھوٹ تو جانا هی هے
http://khawarking.blogspot.com/2011/01/blog-post_30.html
لیکن اگر کسی بہانے سے چھوڑا جائے تو بہتر هے
جو بهانے میں نے لکھے تھے ان ميں قصاص کا نهیں لکھا تھا
که میرا دھیان اس طرف گیا هی نهیں تھا که غیر مسلم اور مسلم کے درمیاں اس قسم کے معاملے کے متعلق
مولوی
کیا کهتے هیں ، مجھے معلوم هی نهیں تھا
اب جب که ذہیں لوگوں نے ایک قانون کو اپنی مرضی سے استعمال کر لیا هے تو
جذباتی لوگوں کا اسلام خطرے میں پڑ گیا هے
وچکارلے ـ روشن خیال ـ مخصوص ذہنیت ، یا جو بھی حسن کرشمه ساز کرے لیکن
عام لوگوں کو یه بتائیں که
اسلام ميں ایک قانون هے !ـ
اور
پیسے والے اس قانون کی سهولت لے کر کام چلا لیتے هیں تو !ـ
کیا؟
اس کو غلط کهنا اسلام کی توهین نہیں ہے؟؟؟
میرے ذہن میں تو میرا اسلام واضع ہے
آپ کا اسلام کیا هے ؟
کیا یه واضع هے؟
چلو جی اسلام کو چھڈو
ملکی قانون کا هی سهارا لو
لیکن کس کے ذہن میں یه واضع هے که کیا کرنا ہے
غیر قانونی اسلحے کا کیس بھی بنایا جاسکتا تھا
که پنجاب پولیس اس کیس کی ماہر هے جی
چوھدریوں کے کهنے پر کمیوں کے لڑکوں کو لتر لگانے کی
جعلی نمبر پلیٹ کا کیس بھی تو هے ناں جی ؟
لیکن اس کیس کی رشوت کا ایک ریٹ هے
جو ادا کر دیا گیا هو گا
پنجاپ پولیس کے کسی تھانیدار سے کہتے که کیا کیس بنانے هیں تو
ایسے ایسے کیس بنا کر دیتا که
امریکی قانون دان حیران هو جاتے لیکن
اس کے بعد اس تھانیدارکو فوراً پیچھے هٹا لیا جائے ورنه
ان کیسوں کےرشوت کے ریٹ بتانے لگے گا

یارو
پاکستان کے هر بندے کو
هر چیز کے پیچھے
سازش نظر اتی هے
اور
یه هے بھی ٹھیک
هی
که وهاں پاکستان ميں ایک سازش در سازش کا جال ہے
جو که بنا جاچکا ہے اور بننے والے هیں
جی ٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠!ـ
میں نے نهیں بتانا ہے
ورنه میں بھی غائب هو جاؤں گا
ایک بندے کے کارندے نے میرے سامنے میرے دادے کو
کہا
اؤے تہڑوایا!!ـ
اور میں کچھ ناں کرسکا
اور میں دیکھ رها هوں که اس بندے کا کردار کیا هے اس وقت کی ملکی حالت کے پیچھے
لیکن اس کا نام کهیں بھی کسی بھی اخبار میں نهیں هے اور ناں هی کسی ٹیلی وژن پروگرام ميں ـ

لوگو سنو!!!!ـ
تمهارا مذہب بھی هائی جیک هو چکا هے اور
تمهارا ملک بھی
اور مجھے افسوس هے اس بات کا که تمہارے ذہن بھی هائی جیک هو چکے هیں اور تمهاری اولادوں کے بھی

جمعرات، 17 مارچ، 2011

اسلام کا ڈھول

ہم نے جب ہوش سنبھالا تو ہمارے گائوں میں دو شیخ کھر ہوا کرتے تھے
ایک خوجے شیخ اور دوسرے ڈھول بجانے والے شیخ
خوجے شیخوں کو لوگ شیخ کم ہی کہتے تھے
اصلی شیخ تو ڈھول بجانے والے ہی تھے
آج کل خود کو شیخ الاسلام کہلوانے والے ، مولوی طاہر صاحب بھی ڈھول ہی بجاتے ہیں
کبھی انقلاب کا کبھی اسلام کا
جب یہ مولوی صاحب نے سیاست کے خلاف کا ڈھول بجایا کرتے تھے تو ایک دن میں نے اپنے ایک کزن کو جو کہ ان کا بڑا فین تھا ، بلکہ سپین کے شہر بارسلونا میں ان کے کاربار کی بنادیں رکھنے والا بھی ہے
اس کو بتایا کہ مولوی صاحب وزارت عظمی کے خواہش مند ہیں
تو اس نے کہا کہ کیا اپ کو معلوم نہیں ہے کہ مولوی صاحب نے سیاست ناں کرنے کی قسم کھا رکھی ہے؟؟
تو میرے منہ سے نکل گیا کہ یہ مولوی صاحب اس قسم کو توڑیں گے بھی اور اس کا کفارہ ادا کرکے اسلام پر بھی احسان کریں گے
اور ہوا بھی ایسا ہی اور پھر زمانے نے دیکھا کہ
اسلام کا ڈھول بجانے والے شیخ صاحب نے کیسے اسلام کو استعمال کیا
اور ان کے ماننے والوں نے اسے ہی اسلام جانا
تو
جی
اگر
شیخ الاسلام
اپنے مقاصد کے لیے اسلام کو استعمال کرسکتا ہے تو؟؟؟
کیا ریمنڈ ڈیوس کے مالکوں نے دھتورا کھایا ہوا ہے کہ
اسلام کو استعمال ناں کریں

جاپان اور غیر ملکی

یہاں جاپان کے وہ غیر ملکی جو مستقل قیام کا ویزہ رکھتے ہیں ، ان میں سے بہت سے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ان کو ووٹ کا حق بھی دیا جائے
ایک دفعہ ایک جاپانی سیاستدان نے مجھے پوچھا کہ تمہارا کیا خیال ہے
غیر ملکیوں کو ووٹ کا حق دینے کے متعلق
تو میں اس کو کہا کہ
اگر ملک کو ایک بھری جہاز سے تشبیہ دیں تو
کسی قسم کے برے حالات میں اس میں سوار لوگوں کی کوشش ہو گی کہ کسی بھی قیمت پر یہ جہاز بچ جائے
جس کے لیے وہ اپنی جان توڑ صلاحتوں سے کام لیں گے
لیکن اگر ان سواریوں کو نزدیک میں ایک جزیرہ نظر آ رہا ہو تو؟؟
وہ لوگ جہاز کو تختے لگانے ، ویلڈنگ کرنے یا پانی نکالنے کی کوشش کی بجائے تیر کر جزیرے تک جانے کو ترجیع دیں گے
میں دوسروں کی نہیں کہتا
میں خود وہ ہوں کہ جس نے اپنے مادر وطن کو چھوڑ دیا
کیونکہ وہاں کے حالات برے تھے
تو اگر کل کو جاپان کے حالات بھی برے ہو جاتے ہیں
تو میں کسی اور ملک یا پاکستان بھاگ جاوں گا
یہاں جاہان میں بہت سے ترقی یافتہ اقوام کے افراد محنت مزدوری کے لیے قیام رکھتے ہیں
جن میں سے نے یہاں شادیاں بھی کی ہیں
ان لوگوں کی ایک اکثریت یہاں سے بھاگ رہی ہے
پاک لوگوں کی تو بات ہی اور ہے
گرو جنہاں دے ٹپنے ، چیلے جان شڑپ
ناریتا کے انٹرنیشنل ائر پورٹ پر بھیڑ لگی ہے
لیکن میں سوچتا ہوں کہ تابکاری کوئی دھوان تو نہ ہے نہیں کہ چند دنوں یا ہفتوں میں اڑ جائے گا
اور میں دوبارہ یہاں آ کر خوشیاں کشید کرنے لگوں گا
میں پاکسان منتقل ہونا چاہتا ہوں
لیکن ایسے نہیں کہ
جیسے گرگ باراں دیدہ
کچھ شیطان صفت لوگوں اور
احمقوں نے مجھے اس حال کو پہنچایا ہے کہ میں جو اج سے پندرہ سال پہلے پاکستان منتقل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا
اس کی بجائے ابھی تک خجل ہو رہا ہوں
اور کچھ ناقابل تلافی نقصانات ہیں کہ میں ان شیطان اور احمقوں کو معاف نہیں کروں گا

پیر، 14 مارچ، 2011

بلا عنوان

شاہ زیب بٹ نے تعویذ گنڈھے کا کام شروع کردیا، دم دود کا اس کا کروبار چلنے میں اس کے نام کا بھی ہاتھ تھا کہ اس نے شاہ جی کہلوانا شروع کردیا تھا
اپنے نام شاہ زیب کی وجہ سے
منیرے گجر نے سنوکر کی دوکان کھولی اورمجھے کہنے لگا کہ شاھ اپ کی بڑی مانتے ہیں ان کو میرے لیے دعا کا کہو

میں نے اس کو بڑا سمجھایا کہ تم اس کو جانتے بھی ہو کہ یہ شاہ جی نہیں ہے
اور اس کو بچپن سے جانتے ہو کہ یہ کیا کرتا تھا بلکہ کچھ معاملات میں یہ تمہارا بھی ہدف رہا ہے
منیرا شرمندہ تو ہوا لیکن کہنے لگا جی شیطان حاوی ہو جاتا تھا کہ میرے پر
ورنہ شاہ جی کیا قصور؟
بہرحال مجے کچھ اس طرح سمجھ لگی کہ منیرا اپنا نذرانہ بچانا چاہتا ہے اس لئے مجھے کہ رہا ہے
اس لیے میں اس کے ساتھ شاہ زیب بٹ کے گھر چلاگیا
اس کی ماں اور بہنوں کو بڑی خوشی چڑہ گئی کہ خاور ایا ہے
جب میں نے بتایا کہ میں شاہ زیب سے منلے ایا ہوں
اس مینرے کے کام کے لیئے تو انہوں نے بتایا کہ شاہ زیب وظیفے میں مشغول ہے
میں نے کہا کہ اسے باہر نکالو اماں جی اسے کہو خاور ایا ہے
اس کی ماں نے اس کے کمرے سے باہر نکالا
میں اس کو بڑے عرصے بعد دیکھ رہا تھا
اس کا تو حلیہ ہی بدل گیا ہوا تھا
قصہ مختصر کہ اس نے اپنے کاوبار کا اڈہ اپنی بیٹھک کو بنایا ہوا تھا
اس بیٹھک کا ماحول بھی
بڑا روحانی سا بنا ہوا تھا
جس کی تفصیل کیا بیان کروں اپ کسی ویڈیو وغیرہ میں بھی دیکھ ہی چکے ہوں گے یو ٹیوب پر
جب میں نے اس کو ااپنے انے کی وجہ بتائی کہ منیرے نے نیا کاربار شروو کیا ہے اس کے لیے دعا کریں
تو مینرے نے لقمہ دیا تعویذ ہی لکھ دیں جی دوکان میں لگانے کے لئے

شاہ زیب نے بڑی تاسف امیز نگاہوں سےمیری طرف دیکھا اور
گویا ہوا
خاور صاحب ، ایک تو پہلے ہی ان دنوں
دعائیں کم قبول ہو رہی ہیں
اور اوپر سے اپ اس قسم کے کیس لے اتے ہیں
اب میں کیا دعا کروں کہ اس کے سنوکر کے جوئے میں برکت ہو ؟؟؟

اتوار، 13 مارچ، 2011

تیل کی ترسیل متاثر

اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی سات سو اموات کی تصدیق هوئی هے
لیکن کوئی دس ہزار لوگوں کی تعداد هے جن کی زندگی کی بھی کوئی تصدیق نهیں هے
اس لیے ان کو گمشدھ کہ رهے هیں
کیونکه جاپانی لوگ غیر ذمه داری کی بات نهیں کرتے اس لیے
جو گم هے اس کو گم هی لکھیں گے جب تک که اس کی زندگی یا موت کی تصدیق نهیں هو سکتی هے
اس لیے خدشه ہے که اس تسونامی میں دس ہزار اموات بھی هو سکتی هیں ـ
ایک بات جس کو پاکستانی میڈیا لفظ سونامی لکھتا هے یه لفظ اصلی ميں تسونامی هے ـ ت کی اواز کم هو گی اور س پر پیش هو گی ـ
ابھی ابھی همکارے علاقے ميں چار رچر سکیل کا زلزله محسوس کیا گیا هے
جس سے تسونامی کا بھی خدشه هے
جاپان مين زلزله کوئی اتنا مسئله نهیں هے
آٹھ رچر سکیل کے زلزله سے هو سکتا هے که ایک بھی موت کا زخمی کی اطلاع ناں ملےـ
لیکن جی اس دفعه والا زلزله سمندر میں جوار بھاٹا( آتش فشاں) کے پھٹنے سے یا که برااعظموں کی پلیٹوں کی حرکت سے ایا هے
جس کی وجه سے بننے والی تسونامی سے بہت نقصان هوا هےـ
جاپان میں پوزیش یه هے که ٹرکوں کی ایسوسیشنز جو که هر کین کی اپنی اپنی جگه هیں ، انہوں نے تعاون کرنا هے اور خواراک کی ترسیل کو جاری رکھنا ہے
اس کے بعد هیں جی کنسٹریکشن کمپنیاں جو که هر گاؤں قصبے میں هیں
ان کے پاس مشینری هوتی ہے
کچھ پانی کے ٹینکر، ڈمپ ٹرک ، شاول مشینیں ،
اور کام کرنے والے ٹرینڈ بندے ـ
یه سارا نظام متاثرھ لوگوں کی مدد کے لیے حرکت میں آجاتا هے
ذہن میں رہے که یه سارا معاشرھ لکھا هوا پڑھ سکتا هے
اس لیے ایک هدایت جب جاری هو گی تو سارے لوگ اس کو سمجھ لیں گے
یه نهیں که منه زبانی بات شروع هوئی اور مسٹر زرداری لے کر ملک مانے تک پہنچتے پہنچتے کچھ سے کچھ هو گئی اور ٹی کے اینکر( یه اینکر کیا کنڈے والا هے جو که چیز پر پڑھ جاتا هے اور کپڑے پھاڑ کر هی اترتا هے)پھر اس پر اینکری کرتے هیں که عقل کے طوفانوں پر جھاگ اڑ رهی هوتی هے ـ
اور معاشرھ ؟
کنفیوژن کا شکار!!!!ـ
چیبا کین میں ایک تیل کے ڈپو پر آگ لگ گئی تھی جس سے ایک بہت بڑا زخیرھ جل کر تباھ هو گیا هے اس لیے ملکی ضرورت کا پٹرولیم ایک بڑی مقدار میں ضائع هو گیا ہو اس لیے
اب ساری قوم کو بتایا جارها هے که تیل صرف ان علاقوں ميں دستیاب هو گا جن میں مصیبت ائی هے
باقی کے لوگ صبر کریں
مصیبت میں مبتلا لوگوں کو ایک اور کرب میں مبتلا کرنے کی بنائے باقی لوگخود کو سنبھالیں ـ
ایٹمی پلانٹ کے قریب کے لوگوں کو علاقے سے نکلنے کے لیے کها گیا هے لیکن هدایت جاری کی گئی هے که
اپنی کاروں میں نہیں نکلیں
حالانکه سب لوگوں کے پاس کاریں هوتی هیں
لیکن اس طرح سڑکیں جو که پہلے هی ٹوٹ چکی هیں ان پر ٹریفک جام سے بجائے سہولت کے مصبت هو جائے گي
اس لیے حکومت بسوں کا انتطام کرے گی
جی هاں کرے گی ، کے لفظ بول کر بسیں پہنچا دی گئیں هیں
کهاں ؟؟
وهاں جهاں جهاں لوگوں کے لیے شیلٹر مقامات کا تعین کر کے رکھا گیا هے
اور لوگ انهی مقامات پر هیں
کچھ پٹرول پمپوں والوں نے کچھ پڑول رکھا هوا ہے که صرف ایمبولینس اور ہنگامی کام کرنے والی گڑیوں کو هی دں گے
آپنے کرین والے ٹرک کی ٹنکی ادھی هے
اور میری مرسڈیز کی ٹنکی بھی ادھی هے
میوکی کی ٹیوٹا بہت هی کم تیل کھاتی هے اس لیے اب اس کو هی استعمال کریں گے
میں بھی کوشش کروں گا که پچاس سی سی کی موٹر سائیکل پر کام پر جاؤں گا
سردی تو لگے گی لیکن اب اس کے سوا چارھ بھی تو نهیں هے
حالانکه میں نے جو سکریپ یارڈ بنایا هے اس ميں گاڑیوں سے پٹرول نکلتا هے
لیکن جی ٹرک کے ڈیزل کا تو مسئله رهے گا هی ناں جی

تازه ترین اطلاعات کے مطابق
زلزلے کی طاقت نو اعشاریه صفر رچر سکیل تھی
اور چند سیکنڈ کے فرق سے تین مختلف مقامات اس کا مرکز تھے جوکه جاپان کے مشرقی سمندر میں تھے

عنیقه ناز صاحبه نے پوچھا هے

عنیقه ناز صاحبه نے پوچھا هے
‎یہ صورت حال ساری دنیا کے لئے سنگین ہے۔ ایک سو ستر کلو میٹر یعنی کراچی اور حیدر آباد کے درمیانی فاصلے سے بھی کم۔ کیا آپ لوگوں کو آءیوڈین استعمال کرنے یا کسی بھی قسم کی غذائ احتیاط کا کہا گیا ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی کا وہاں کیا سلسلہ ہے؟ آپکو جو بنیادی سہولیات زندگی ملتی ہیں حکومت کی طرف سے، کیا وہ سب کی سب اسی طرح جاری ہیں یا حکومت نے کسی قسم کی ایمرجینسی نافذ کی ہوئ ہے۔ کام دھندہ چل رہا ہے یا سب بند ہو گیا ہے؟ مارکیٹس میں اشیاء کی فراہمی کا کیا سلسلہ ہے٫ ہپ سب میں اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ آپ سے یہ اطلاعات خاصی فرسٹ ہینڈ ہونگیں۔ بجائَ کسی نیوز چینل کے۔ اور ہاںپپاکستانی سفارت خانے سے کسی نے آپ سے رابطہ کیا یا نہیں؟

‎اس کا جواب هے که آیوڈیں کے متعلق تو کسی نے نهیں کها لیکن
‎ایک کسی بھی قسم کے افاتی حالات میں کیا کرنا چہیے اس کے متعلق ساری قوم کو دفعتاً فوقعاً بتایا جاتا رهتا هے
‎جس میں اک اہم بات یه هوتی هے که که اگر اپ گھر سے دور هیں تو اپنے قریب کے پٹرول پمپ تک جانا هے کیون که یه جگه خاصی محفوظ بنائ جاتی هے
‎لیکن اگر اپ اپنے گھر کے قریب هیں تو اپنی مخصوص کردھ
‎گه جو که عموماً سکول یا ٹیمپل هوتا هے چلے جائیں
‎یهاں ہنگامی حالات کے ماہرین
‎قوم کو گائڈ کر دیتےهیں
‎اور جو لکھا هے ایسا هی وتا هے کیونکه جس کی جو ذمه داری هے وه جاپانی اس ذمه داری کو سو فیصد ادا کرتا هے چاهے اس ميں مر هی کیوں ناں جائے
‎چیزوں کی ترسیل کی بات هے که سبر ماریٹوں میں بھیڑ لگی هے
‎لیکن دیہاتی علاقوں میں اسی طرح کام چل رهے هیں سپر مارکیٹ مين اسی طرح شام تک پڑی سبزیوں کے نرخ کم کیے گیے هیں
‎پانی ا رها هے لیکن جن علاقوں میں پائپ لائیں ٹوٹ گئی هیں وهاں ٹرکوں پر لاد کر پہنچیا جاچکا هے
‎خوراک لینے کے لیے کوئی بھیڑ یا دھک پیل نهیں هے
‎خوراک پہنچانے والوں کی ذمه داری هے که پہنچائیں
‎اور وصول کرنے والوں کا رویہ تے که
‎مہربانی
‎هاں کل شام تک بہت سے پرول پمپوں سے پٹرول ختم هو چکا تھا
‎ذخیرھ اندوزی کے لیے جھوٹ نهیں هے
‎هر ادمی کو بتایا جارها تھا که اب همارے پاس کتنے ہزار لیٹر باقی ہے اس کے بعد نهیں هو گا
‎اس کے علاوھ اس وقت تقریباً ایک لاکھ کھروں کو بجلی کی ترسیل بند هے
‎جو که بڑھ کر لوڈ شیڈگ میں بدل سکتی هے
‎جس کے لیے قوم کو اگاھ کردیا گيا هے
‎باقی میں سوچ رها تھا که ان دنوں دریاؤں کے کنارے اور ادھر ادھر سرسوں بہت اگی هے
‎میں تو ساگ پکا کر بھی کام چلا لوں گا
‎پاکستانی سفرات خانے سے صرف پاسپورٹ کی تجدید کے لیے
‎یا بچوں کے ویزے کے لیے رابطه کیا جاتا هے
‎ورنه وه کیا کرسکتے هیں ؟؟
‎سوائے دعائں دینے کے

ہفتہ، 12 مارچ، 2011

فوکوشیماکے ایٹمی پلانٹ میں دھماکه هو گيا هے

فوکوشیماکے ایٹمی پلانٹ میں دھماکه هو گيا هے
مجھے اس کی اطلاع یاسر بھائی نے دی تھی اور اس کے بعد ٹی وی پر مسلسل متعلقه لوگ اس بات کے متعلق نئی ترین معلومات دے رهے هیں
اس وقت تک پلانٹ سے بیس کلومیٹر کے علاقے مين داخل ناں هونے کی هدایت جاری کی گئی هے
ابھی ابھی پاکستان سے ننھا بھائی کا فون آیا هے که وهاں تیس کلومیٹر کی هدایت کا بتایا جارها هے
سنسنی پسند قوم
میرا کھر اس پلانٹ سے ایک سو ستر کلومیٹر دور هے
یه فاصله طائرانا هو ناں که گاڑی پر کا
اس وقت تک خیال کیا جارها هے که ایٹمی راڈ کو ٹھنڈا رکھنے والے نظام میں خرابی کی وجه سے پریشر بڑھ گیا تھا
جس کو کسی کنٹینر میں منتقل کرنے کی بات بھی هوئی تھی
لیکن ایٹمی مواد اس پریشر بڑھنے والے ٹینک نما کے اندر ایک اور ٹینک میں هوتا ہے
اب خیال کیا جارها هے که ریڈیکل ماده خارج نهیں هوا هے
ماہرین اس علاقے میں موجود ریڈیائی مقدار پر نظر رکھے هویے هیں
جو که اب تک کی مقدار هے
1,057
جو که ایک انسان ایک سال میں سورج کی شعاعوں سے بھی حاصل کرتا هے
زلزلے کا نقصان تو کم هوا لیکن تسونامی نے بہت نقصان کیا لیکن اب یه تیسری مصبت کچھ زیادھ کی خطرناک نظر ارهی هے

جمعہ، 11 مارچ، 2011

جاپان میں زلزلہ

جاپان میں زلزلہ
جعمے کی نماز پڑھ کر کھانا کھایا کہ میاں سلیم کا فون آگیا کی میں تمہارے سکریپ یارڈ میں پہنچ رہا ہوں
میاں جی کو انجن دینے تھے
جیسے ہی میں ان کے ٹرک پر انجن رکھنے کے لیے فورک لفٹ پر بیٹھا ہلکی سی بارش ہونے لگی
جو کہ موسم کے حال میں صبح نہیں بتائی گئی تھی
بہرحال انجن ٹرک پر رکھ کر دفتر میں آ کر کافی بنائی کہ زلزلے کے جھٹکے
شروع ہو گئے
میاں صاحب کا رنگ اڑ گیا اور باہر نکل کر زمین پر بیٹھ گئے
عجیب سا منظر تھا کہ میاں صاحب پاوں کے بل بیٹھے ہیں اور ان کے گرد کھڑے ٹرک ڈانس کررہے ہیں
ایک ہی جگہ کھڑے ٹرک پاوں اٹھا اٹھا کر ڈانس کرتے دیکھے ہیں کسی نے؟
میں نے کافی کا کپ ہاتھ میں پکڑا تھا اور حالات کا جائیزہ لے رہا تھا کہ میاں جی نے غصے سے کہا
اوے خاور تھلے بہ اوے
میں نے بھی نیچے بیٹھ کر کافی ختم کی لیکن جھٹکے جاری تھے
میان جی کی کافی گر چکی تھی
بجلی بند ہو چکی ہے
تین کھنٹے بعد اب بھی جھٹکے چل رہے ہیں
تیلی فون نیٹ ورک بند ہیں
میں جنریٹر چلا کر یہ سب لکھ رہا ہوں
اللہ خیر کرے
لیکن خیر لگتی نہیں ہے

پیر، 7 مارچ، 2011

ایک قوم

درویش نے تھوڑا توقف کیا اور پھر کهنے لگا
که میرا ایک ایسی قوم سے گزرا هوا جن کے ہر گھروں میں دو دو نہریں بہتی تھیں ـ
دودھ اور شہد کی ؟؟
محفل سے کسی کی سوال نما اواز ائی!ـ
درویش کی پتں تپ گئیں
ہے ناں کم عقل !!ـ
پانی پورا نهیں هوتا اور خواب دیکھتا ہے دودھ اور شہد کے ،
ٹٹی ملا پانی پی پی کر سارا گوجرانواله ہیپا ٹیٹس سی کا مریض هو گیا هے اور خواب دیکھتےهیں دودھ اور شہد کے !!ـ
هان تو میں کہـ رها تھا که میرا گزر ایک ایسی قوم سے هوا جن کے گھروں میں دو دو نهریں بہتی تھیں
ایک گرم پانی کی اور دوسری ٹھنڈے پانی کی ـ
اور وھ اس کو واٹر سپلائی کہتے تھےـ
پھر میں نے دیکھا که اس قوم کے بہت سے گھروں میں جام جمشید یا جس کو جام جم کهتے هیں وھ رکھا تھا ـ
جس میں یه لوگ دنیا بھر کی باتیں دیکھتے سنتے تھے اور پڑھتے تھےـ
لیکن اس قوم کے لوگ اس چیز کو کمپیوٹر کہتے تھے اور اس پر کر انٹر نٹ کے سحر کے چلنے کا بتاتے تھےـ
وھ قوم که ان کے بڑے بڑے ساحر تھے جو اپنی جادو کی دنیا میں دن رات نئے سے نئے سحر تیار کرنے میں لگے تھےـ
اس ساحروں کو وھ لوگ سائینس دان اور ان کے جادو خانوں کو لباٹریان کهتے تھے
ان لوگوں کے ساحروں نے آگ کو قید کر لیا تھا اور اس کو اپنی مرضی سے جهاں چاہتے تھے کام پر لگا دیتے تھےـ
محفل سے کسی نے سوال کیا
اس قوم کے کھانے کا بھی احوال بتائیں ـ
هاں ان کا کھانا بڑا مزے کا تھا
چیزیں تو وهی استعمال کرتے تھے جو هم لوگ استعمال کرتے هیں لیکن
آٹا صرف آٹا هی هوتا تھا ، مسالے صرف مسالے هی هوتے تھے
مرچوں میں سرخ اینٹوں کا گزر تک نهیں هوتا تھا
بڑے خوش نصیب تھے وھ لوگ
کسی نے تاسف سے کها
هاں !!ـ
درویش نے بات جاری رکھی
ایک دن کی میرے سر میں درد هوا
تو سرائے والے نے مجھے ایک سفید سی ٹکیا دی جس کو وھ اسپرین کهتا تھا
هائے یارو میں حیران رھ گیا که
میرے سر کا درد جاتا رھا
ایسے ایسے سحر دیکھے که حیرتوں کی دنیا تھی
ان لوگوں کے گھروں میں قمقے جلتے تھےکه جب ان جی چاهتا تھا تب هی بجاتے تھے
ان قمقموں کے جلنے میں کسی بجلی نامی سحر کا بتاتے تھے

Popular Posts