ہفتہ، 15 جنوری، 2011

پتھر كا درخت

وهاں لاهور میں چڑیا گھر کے سامنے ایک سرخی مائیل سی پتھریل چیز ہے جس کو درخت هونے کا بتاتے هیں
ہلکے سرخی مائل رنگ کی اس ستون نما شے کو خاصا قریب سے اور غور سے دیکھیں تو لگتا ہے که درخت هی هو گا
لیکن میں نے اس چیز کو کبھی بھی سنجیدگی سے نهيں لیا!!ـ
کیونکه
همارا قومی رویہ ایسا ہے که کم علمی کی وجه سے باتوں میں سنسنی شامل کرنا هماری قومی عادت هے
آپ نے دیکھا هو گا که ایک بندھ دیکھنے میں چاچا جی لگ رها هوں گا لیکن
اپنی عمر
تئیس سال بتائے گا
اور یہی چاچا دس سال بعد جب بہت هی بوڑھا نظر ارها هو گا تو
اس وقت اپنی عمر سو کے قریب بتائے گا که جی
میں تو هوں هی بڑا بزرگ
میری عزت کرو
اور پاکستان میں عزت اس چیز کا نام ہے که میں کام چور هوں میرے کام کردو اور کچھ بھیک بھی دے جاؤ اور پھر اس بات کو میری گریٹ نیس بھی جانو
وغیرھ وغیرھ
اس لیے
لیکن جی یهاں جاپان ميں ایک دوست کے گھر کے داخلی دروازے پر ستون لگے دیکھےجو که بلکل پتھر هی لگتے هیں دیکھنے ميں چھونے میں اور کھرچنے میں بھی، یه دوست اپنا گھر گرا کر نیا بنانے جارها هے اس لیے میں نے سوچا که اتنی نایاب چیز کہیں اس نے پھینک تو نہیں دینی هے
میں نے اس سے ماحول بنانے کے لیے کها یه یه کیا هے
کہنے لگا که درخت پتھر هو گیا هوا ہے
کروڑوں یا اربوں سال لگے هوں گے که کم ، کسی کو معلوم نهیں هے
میں نے پوچھا که دنیا میں چند هی پیس هوں گے؟؟
کہنے لگا که معلوم نهیں لیکن یه چیز هے بہت کم
میں نے کها اب گھر کی تعمر کے بعد اس کو کیا کرنا هے؟
پته نہں ابا جی نے اپنے شوق میں کهيں سے خرید کر لگایا هوا هے انہیں کو معلوم هے که کیا کرنا هے
کہـ رہے تھے که پانچ کروڑ کا ایا تھا
یه هیں اس کی تصاویر
پہلے تو میں نے سوچا تھا که تصاویر کو ایڈیٹ کرکے صرف پتھر کو نمایاں کروں لیکن پھر ایسے هی رہنے دیا که اردگرد کے ماحول بھی شامل رہنا چاهیے
سائڈ سے اور اوپر سے






اور اخر میں ویڈیو بھی

1 تبصرہ:

افتخار اجمل بھوپال کہا...

آپ کی يہ تحرير پڑھ کر مجھے ياد آيا کہ کوئی آدھی صدی قبل ہم لوگ کسی جگہ پِکنِک پر گئے ہوئے تھے وہاں ہم نے اسی طرح کا درخت ديکھا تھا جو پتھر بن گيا ہوا تھا ۔ ميں نے ذہن پر کافی زور يا ہے مگر ياد نہيں آ رہا کہ کون سا علاقہ تھا ۔ اتنا ياد آ رہا ہ کہ نم پہاڑی علاقہ تھا ۔ لاہور چڑيا گھر والے درخت کا مجھ ياد نہيں ۔ بچپن ميں کبھی گيا تھا ہو سکتا ہے کہ ديکھا ہو ۔ مگر ميں جس درخت کی بات کر رہا ہوں وہ راولپنڈی او ايبٹ آباد کے درميانی علاقہ يا اس سے ملحق پہاڑی علاقہ مع آزاد جموں کشمير ميں سی جگہ تھا

Popular Posts