ہفتہ، 31 جنوری، 2009

ادھر ُادھر سے

باتیں تو کئی تھیں چھوٹی چھوٹی لکھنے کو
ایک تو یه که جاپانی حکومت کے پاس جو رقم ایکسٹرا پڑی تھی اس کاحل اخر کار سب لوگوں کو بارھ بارھ هزارین سکه رائج الوقت بانٹا جائے گا
میرا تبصرھ
انتہائی احمقانه فیصله!!ـ
یه جاپان میں ایک مزدور کی ایک دیہاڑی کی کمائی هے
اور کسی کو لیے بھی اتنی اهمیت نهيں رکھتی که لوگ اس رقم کو اهم سمجھیں
بہرحال جی سیانی قوم هے
هو سکتا ہے که اچھا هی فیصله ثابت هو ـ
سکول کے ایک لڑکے نے اپنے استاد کے رویے سے تنگ آ کر خود کشی کرلی هے
لو جی اب اس استاد کا تو جینا دو بھر هو گیا
کسی بھی دن اس کی خود کشی کی بھی خبر اجائے گی
چنگیز خان کی اولاد ایک منگولین پہلوان هے جی اساشوریو جاپان کی سومو کشتی کا پهلوان اس دور کا جاپان کا یوکوزونا ہے جی
یوکوزونا بمعنی زمانے کا طاقت ور
رستم زماں
تو اس نے اس دفعه جب یه ٹائیٹل جیتا تو بازو کھڑے کرکے متکبرانه جیت کا اظہار کیا تھا
جاپانی لوگوں نے اس بات کا بڑا برا منایا هو که جی یه کوئی باکسنگ یا ریسلنگ نهیں هے که که عامیانه حرکات کی جائیں
زمانے بھر کو معلوم هے که تم طاقت ور هو اس لیے تمہیں کسر نفسی کا اظہار کرنا چاهیے که جی اپ لوگوں کی زرھ نوازی هے ورنه میں کیا اور میری حثیت کیا کا رویه اپنانا چاهیے ـ
ایک اور جاپانی سومو پہلوان گانجا کے ساتھ رنگے هاتھوں گرفتار هوا هے
اس کا بھی کام ختم اب یا تو گاؤں چھوڑ جائے یا مر جائے ـ
جاپان کا معاشرھ اب اس سے نفرت کرے گا
ایک سیاستدان کا بیٹا مکینک کی دوکان پر رات کو چوری کرنے گیا شٹر کے سامنے جاکر اس کو کیمرھ نظر ایا تو اس نے پيچھے هٹ کر اس کیمرے کا رخ بدل کر دیا اور اس کے بعد گیراج میں داخل هو کر پچاس هزار کی رقم چوری کی لیکن جب اس کو باهر والا کیمرھ نظر ایاتھا اور اس نے نظر بھر کر اسے دیکھا تھا تو اس کی تصویر رھ گئی جس نے اس کو گرفتار کروادیا
اس کے باپ نے میڈیا والوں کو بتایا که پولیس کو چاهیے که اس کو سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کی کرے ـ
اور جس مکینک کی چوری هوئی هے اس نے بتایا ہے که یه لڑکا ایک سال اور کچھ مہینے پہلے میرے پاس مرسڈیز بینز پر ایا تھا اس کی گاڑی کا کام کچھ زیادھ نهیں تھا اس لیے میں نے اس کو مفت میں کردیا تھا
یه لڑکا میری چوری کرنے آگیا بڑا احسان فراموش نکلا جی ـ
بیس سال پہلے ساتھ کے گاؤں کا مئیر رشوت کے الزام میں گرفتار هوا تھا
اج بھی کسی کو اس گاؤں کا نام بتائیں تو جاپانی فوراً کہتے هیں
اچھا وه گاؤں جہان کا مئیر رشوت میں گرفتار هوا تھا
بس جی جاپانی ایسے هی هیں

2 تبصرے:

گمنام کہا...

آپ نے درست کہا
اور ہاں ۔ مبارک حیدر کے مضمون کے متعلق آپ کا تبصرہ پڑھ کر خوشی ہوئی ۔

گمنام کہا...

دراصل جو رقم جاپانی حکومت لوگوں کو واپس کر رہی ہے وہ شاید سب کیلیے کم ہی ہو مگر اتنی بڑی رقم جب ملک میں سرکولیٹ ہو گی تو اکانومی کیلیے اچھی ثابت ہو گی اور شاید جاپانی حکومت کا یہی مقصد ہو گا۔

Popular Posts