پیر، 22 اکتوبر، 2007

عید ملن پارٹی

عید ملن پارٹی کا نام دیا تها جی اس اجتماع کو اسلامک سرکل آف جاپان نے
جاپان کی شمال مشرقی کین تهوچی گی کین کے شہر اویاما میں اسلامک سرکل اف جاپان والوں کی مسجد میں هوا تهاـ
تاتے بایاشی والی مسجد جهاں میں نماز پڑهتا هوں یه مسجد بهی اسلامک سرکل والوں کے زیر انتظام ہے
اس لیے دوسرے نمازیوں کے ساتھ میں بهی اویاما والے اس اجتماع میں شامل تها
ایک دیکهنے والے کے طور پر ،
میں کسی بهی سرکل یا سیاسی یا علاقائی پارٹی میں شامل نہیں هونا چاهتا تاکه میری تحاریر سے کسی وابستگی یاتعصب کا اظہار نه هو ـ
یه چند تصاویر لی تهیں
روشنی کا ناکافی هونا ان تصاویر کی کوالٹی سے آپ کو بهی نظر آرها هوگا ـ
یه میڈ ان جاپان امیر لوگوں کی تصاویر هیں
اس دفعه میں ان میں سے کسی پر بهی تبصره نهیں لکهوں گا
صرف ایک پہلی تصویر پر میں مسلمانوں کی توجه دلوانا چاهتا هوں
یه تصویر مسجد پر لگے بورڈ کی ہے
جس پر ایک لفظ لکها ہے جو که میرے رب اللّه کے نام جیسا لگتا ہے مگر کیا یه واقعی اللّه لکها ہے ؟؟؟؟
اللّه حروف تہجی میں ا ل ل ه سے لکها جاتا ہے جس پر شّد اور کهڑی زبر هوتی هے
لیکن یه لفظ ا ل ل د لکها هے جس پر شّد اور کهڑی زبر پڑی ہے ـ
مجهے تو یه اللّد لکها هوا نظر آتا ہے ، کیا میں مغالطے کا شكار هوا هوں ؟؟
یا که لکهنے والا؟؟
مسلمانوں کی آرء کا انتظار رہے گا ـ
اللّه کا نام؟؟

شاکر علی

کیلا کهانے کا مقابله

حاضرین

حاضرین

معززین

2 تبصرے:

گمنام کہا...

جناب یہ تو خطِ نستعلیق کی خامی ہے ۔ میں اکثر محسوس کرتا ہوں کہ نستعلیق میں اللہ کا لفظ لکھنے کا طریقہ غلط ہے ۔ اللہ کا نام نستعلیق میں ایسے ہی لکھنا چاہیے جیسے کہ عربی میں لکھا جاتا ہے ۔

گمنام کہا...

میں پچھلے ایک ماہ سے باوجود کوشش کے آپ کے بلاگ پر کچھ لکھ نہ پایا ۔ وجہ یہ تھی کہ آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد جب میں تبصرہ کیلئے کلک کرتا تو تبصرہ کا صفحہ کھل جاتا پھر ایک ونڈو کھلتی میں اس میں ہاں پر کلک کرتا تو وہ بند ہو کر پھر کھل جاتی ۔ نہ پر کلک کرتا پھر بھی ایسا ہی ہوتا ۔ اور میں آدھا گھنٹہ اس مشق میں مبتلا رہ کر بلاگ بند کر دیتا ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس وقت ایسا نہیں ہوا ۔

آپ نے اللہ کے لکھنے پر اعتراض کیا ہے میں بھی آپ کا خیال کسی حد تک رکھتا ہوں ۔ کچھ لوگ ہ مَد [ ٓ ] کی طرح لکھتے ہیں ۔ بہتر ہے کہ وہ عربی کو عربی رسم الخط میں ہی لکھیں ۔

Popular Posts