فوج
خانه جنگی توں بچا لیا اے
صدقے جاواں آپنی آرمی دے
وانگ عینک نک تے بیٹھ کے
دونویں کن پھڑ لے نے آدمی دے
استاد دامن نے یه شعر دو دهائیاں پہلے لکهے تهے ـ لیکن حالات کیا کهتے هیں ؟
چڑھتےسورج کی سرزمین جاپان سے
ایک عام سے بندے کی عام سی باتیں ـ
خانه جنگی توں بچا لیا اے
صدقے جاواں آپنی آرمی دے
وانگ عینک نک تے بیٹھ کے
دونویں کن پھڑ لے نے آدمی دے
استاد دامن نے یه شعر دو دهائیاں پہلے لکهے تهے ـ لیکن حالات کیا کهتے هیں ؟
بقلم خود خاور کھوکھر 2 comments تبصرے
لفظوں کے چناؤ اور فقرے کی ساخت کا قصور ہے یا مجهے ایک اچهے لکهاری کی طرح بات کو کہنا نہیں آتا ـ
ایک اچها لکهاری کسی عام بندے کو بهی اگر بانس پر چڑهانا چاهے تو اس کو هیرو بنا دیتا ہے اور کسی کمینے کو بهی سخی اور سخی کو بد نیت بنا کر پیش کر سکتا ہے ـ
کیا کہیں گے ایسے لوگوں کو جس کی آنکھوں کی بهوک هی نہیں مٹتی ـ
دولت اور مال کی بهوک بات بهی تو ہے
مگر
کهانے کی بهوک کی بات کر رها هوں
کل اویاما اوکشن میں باتیں هو رهی تهیں اور میں بهی سامع تها که سب لوگ پیسے والے اکٹھے هوئے تهے
اور میرا بات کرنا نہیں بنتا تها
اور کچھ باتیں بهی میری سمجھ سے باہر تهیں ـ
ایک آدمی کہانی سنانے لگا که اس نے کسی کو ایک گاڑی ادهار دی دو دن کے لیے
گاڑی ادهار لینے والا بندے کا کسی چیمه صاحب کے ساتھ تعلق تها
اور بقول کہاني کار کے چیمه صاحب کو چوهدراہٹ کا بهی شوق تها
گاڑی پر رگڑ بهی لگی هوئی تهی ادهار دینے سے پہلے هی مگر چیمه صاحب نے دیکھ لی اور میرے پاس شکائت کرنے آ گئے که بندے نے گاڑی کا ایکسیڈنٹ کر دیا ہے اس کا کوئی جرمانه هونا چاهیے ـ
اب جناب یه داستان گو صاحب اپنی چالاکی اور ذهانت کی باتیں سنانا چاهتے هیں تو بات کو چلاتے هوئے کہتے هیں که میں ایک چالاکی سوچی که چیمے کا نقصان هونا چاهیے
ایک دن میں نے چیمے کو فون کیا که گاڑی کے اایکسڈنٹ کی پنچایت آپ کے گهر رکهی ہے کیسا ہے؟
آج رات کو هم سب وهاں آجائیں گے آپ هوں اور ہمارا فیصله کریں
ہفتے کی رات کو میں نے چیمه صاحب کے گهر پہنچتے هی ان کی فریج دیکهی اور اس میں سے سارا گوشت نکال کر پتیلے میں ڈالا اور آگ لگا دی که اب کهانا آپ کے هی گهر هوگا ـ
ڈٹ کر گهانا کهایا اور چیمه صاحب کا نقصان کیا اور جب بات فیصلے کی آئی تو میں نے گاڑی ادهار لینے والے سے پہلے هی بات کر لی تهی اس لیے اس نے کہا که میں سارا نقصان پورا کر دوں گا
مگر میں نے کہا که نہیں تم آپنی غلطی پہلے مانو که گاڑی تم سے لگی ہے ـ
لیکن اس نے کہا که گاڑی مجھ سے لگنے کا میں اعتراف نہیں کروں گا
مگر نقصان بهرنے کی حامی میں بهرتا هوں ـ
بات کو اسی طرح لمبا کر کے پنچایت کی اگلی تاریخ اگلے ہفتے کو پهر چیمه صاحب کے هی گهر پر رکھ لی
اور اگلے ہفتے بهی ایسا هی کیا که سارا گوشت وغیره کها لیا ور بات کو اعتراف نه کرنے کا بہانا بنا کر اگلے ہفتے
پر ڈال دیا ـ
اس طرح جب چار ہفتے کیا تو چیمه صاحب بهاگ گئے که میں نہیں کرتا پنچایت ـ
اویاما اوکشن میں ساری محفل نے ان کی اس بات پر ان کو داد دی
که بڑے چالاک هیں جی آپ اور
مجهے ان صاحب کی ذہنیت پر افسوس هو رها تها که
کیا سوچ ہے جی !!!!ـ
بچپن سے دیکھی هوئی بهوک جاپان کی کمائی سے بهی نہیں نکلی که اب بهی یه صاحب آپنا پیٹ اپني کمائی سے نہیں بهر سکتے
یا پهر پرورش هی ایسی هوئی ہے که همیشه کسی کے هی زخیره خوراک پر نظر رکهو ـ
اس میں سے چوری چالاکی کرنا ان کی ذهانت اور اس کو نقصان پہنچانا آرٹ هوتا ہے جی ایسے لوگوں گے لیےـ
بقلم خود خاور کھوکھر 2 comments تبصرے
عید ملن پارٹی کا نام دیا تها جی اس اجتماع کو اسلامک سرکل آف جاپان نے
جاپان کی شمال مشرقی کین تهوچی گی کین کے شہر اویاما میں اسلامک سرکل اف جاپان والوں کی مسجد میں هوا تهاـ
تاتے بایاشی والی مسجد جهاں میں نماز پڑهتا هوں یه مسجد بهی اسلامک سرکل والوں کے زیر انتظام ہے
اس لیے دوسرے نمازیوں کے ساتھ میں بهی اویاما والے اس اجتماع میں شامل تها
ایک دیکهنے والے کے طور پر ،
میں کسی بهی سرکل یا سیاسی یا علاقائی پارٹی میں شامل نہیں هونا چاهتا تاکه میری تحاریر سے کسی وابستگی یاتعصب کا اظہار نه هو ـ
یه چند تصاویر لی تهیں
روشنی کا ناکافی هونا ان تصاویر کی کوالٹی سے آپ کو بهی نظر آرها هوگا ـ
یه میڈ ان جاپان امیر لوگوں کی تصاویر هیں
اس دفعه میں ان میں سے کسی پر بهی تبصره نهیں لکهوں گا
صرف ایک پہلی تصویر پر میں مسلمانوں کی توجه دلوانا چاهتا هوں
یه تصویر مسجد پر لگے بورڈ کی ہے
جس پر ایک لفظ لکها ہے جو که میرے رب اللّه کے نام جیسا لگتا ہے مگر کیا یه واقعی اللّه لکها ہے ؟؟؟؟
اللّه حروف تہجی میں ا ل ل ه سے لکها جاتا ہے جس پر شّد اور کهڑی زبر هوتی هے
لیکن یه لفظ ا ل ل د لکها هے جس پر شّد اور کهڑی زبر پڑی ہے ـ
مجهے تو یه اللّد لکها هوا نظر آتا ہے ، کیا میں مغالطے کا شكار هوا هوں ؟؟
یا که لکهنے والا؟؟
مسلمانوں کی آرء کا انتظار رہے گا ـ
اللّه کا نام؟؟
شاکر علی
کیلا کهانے کا مقابله
حاضرین
حاضرین
معززین
بقلم خود خاور کھوکھر 2 comments تبصرے
جاپان میں رهائیش پذیر ہمارے گاؤں کےایک جاٹ کی بدتمیزیوں کو میں کتنے هی سال برداشت کیا
مثلاً میرے بهائی کے پاسپورٹ کی چوری پیسے لے کر واپس کرنے کی بجائے دهمکیاں اور گالی گلوچ
اس بات کو اس جاٹ نے میری بزدلی سمجھ لیا ، تهوڑا سا بزدل میں هوں بهی ـ
ایک دن آپنے پنڈ میں اس سے ملاقات هوگئی اور جٹ صاحب لگے کپڑوں سے باہر هونے اور مجهے گالیاں دینے لگے ـ
میں ان کو ایک مُکّه مارے پر مجبور هو گيا
جس سے ان صاحب کی ناک سے لہو بہنے لگا
کچھ انہوں نے قمیض بهی بوسکی کی پہنی هوئی تهی ، لہو کچھ زیاده هی نظر انے لگا اور کچھ یه جٹ صاحب باں باںکرکے رو بهی رہے تهے
اس بات پر ان کے رشتے داروں کو بہت جوش آیا اور پهر سارے جاٹ اسلحه لے کر ہمارے گهر پر چڑھ دوڑے،ڈهائی تین منٹ کی فائرنگ اور گالی گلوچ اور پهر بهگڈرـ
اگلے دن ان کے رشتے داروں میں سے کتنے هی وضاحتیں کر رہے تهے که لہو دیکھ کر ہمیں اس پر ترس هی بہت آیا تها اور اس پر زیادتی کا احساس هوا تها ہم تو صرف اس لیے ساتھ چلے گئے تهے ـ
مجهے یه بات امریكه كےمنه پر پڑنے والے نائین الیون كے مسلمانوں كے مُكے كے بعد دنیا كے رویے جیسے لگی ـ
اُس وقت امریکی دهول میں پٹے هوئے دنیا جہاں کے چینلوں پر دیکهائے جا رہے تهے
امریکه باں باں کر کے رو رهاتها
اس لیے ساری هی دنیا اسلحه اٹهاکر اس کے ساتھ افغانستان پر چڑھ دوڑی
دینا میں جہاں جہان بهی مسلمان تهے ان کو تنگ کرنے لگے ، اور سیز پاکستانیوں نے اس اس رویے كو اپنی جلد اور جسم پر بهی محسوس کیا هے گا ـ
لیکن اپ امریکه کے اتحادیوں کو بهی امریکه پر انے والا ترس کچھ کم هوتا جارها ہے
جاپان نے امریکه بحری جہازوں کو مفت تیل دینے (پنجابی کے تیل دینے والے بالغ محاورے والا تیل نہیں)کا وعده کیا تها
اور اب سے تیل دینے پر جاپان میں بحثیں چل رهی هیں
اور حکومت ہے که لاجواب
اور اپوزیشن ہے که چڑهی جارهی ہے
بے نظیر زرداری پاکستان واپس آگئیں هیں ـ
ان کو پاکستان سے نکالا کس نے تها ؟؟
ان کے خصم کی حرکتوں نے ـ
میں بے نظیر کو سخت ناپسند کرتا ہوں
اس لیے كه ساری رقم اکیلی کها گئی ہے
زیاده نہیں تو ایک دو ارب مجهے بهی دے دیتی
کمہار بهی امیر هو جاتے تو کیا تها
بس اس لیے مجهے یه خاتوں زہر لگتیں هیں ـ
جاپانی ٹیلی وژن پر بات چل رهی تهی که بے نظیر امریکی ایجینڈے پر مشرف کی گرتی هوئی مقبولیت کو سہارا دینے آئی ہے
اور اسلامی لوگ اس کے خلاف هیں ـ
ایک بندے نے پوچها که کیا مشرف کی طاقت میں کمی ہوئی ہے ؟
تو دوسرے نے کہا مقبولیت میں کمی هوئی ہے ـ
یارو امریکه اور اس کی حواری حکومتوں کے پاس طاقت هی تو ہے
اور اسلامی لوگوں کے پاس صرف مقبولیت
اب یه تو وقت هی بتائے گا که سکّه رائج الوقت کیا تها
منه ٹیڑها کر کر کے انگریزی بولنے والے کاٹھے انگریز
غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرنے والے یه جرنیل اور برگر فیملی بے نظیر کب تک پاکستان کا مقدر رهیں گے
بہر حال میرا مشرف اور بے نظیر سے اکیلے اکیلے کها جانے کا حسد اپنی جگه مگر میں جمہوریت کے حق میں هوں اس لیے هو سکتا ہے که بےنظیر کے انے سے جمہوریت پٹری پر چڑھ جائے باقی رهی ان صاحبه کی کریپشن تو جب واقعی جمہوریت آجائے گی تو اس کا حل جمہوریت کے پاس ہے ـ
ان بهی علاج هو هی جائے گا
میری بے نظیر سے درخواست ہے که مجهے بهی کچھ رقم دے دیں مجهے پیسوں کی بہت ضرورت ہے
پهر میں ان کا هی باجا بن کر بجنے لگوں گا
اور ایسی ایسی دور کی کوڑی ان کی حمایت میں لاؤں گا که زرداری صاحب کا بهی هاسا نکل جائے گا ـ
بقلم خود خاور کھوکھر 1 comments تبصرے
ہم تو جی پاکستان میں هیں هی نهیں
اس لیے ہمیں تو زمینی حقائق کا اندازه کرنا مشکل ہےـ
کچھ غامدی صاحب کا گله شکوه بهی هوا تها
پته نہیں یه غامدی صاحب کیا بیچتے هیں
پاکستان میں ترقی هوئی ہے
هوسکتا ہے هوئی هو
پاکستان میں روشن خیالی هوئی ہے
هوسکتا ہے هوئی هو ـ
گرو گرنتھ صاحب بهی کچھ لوگوں کا کلام اکٹھا کر کے کسی نے کسی مذہب کی بنیاد بنا دی تهی اور
کسی اور نے اس سے بهی پہلے کچھ کتابیں لکھ کر ان پر حدیث اور سنت کا لیبل لگا دیا
اور یه بهی ایک مذہب کی بنیاد بنا
اور فی زمانه اگر کوئی ان تصانیف میں پائے جانے والے ابہام کا تزکره کرے تو اس کو منکر حدیث اور منکر سنت کہا جاتا ہے
منطقی دلائل کے مقابلے میں کچھ کتابوں میں سے رٹّا لگا کر یاد کیے سبق کو علمی دلائل کہا جاتا ہے
اور منتقی دلائل اور قران کی بات کو کج فہمی اور جہالت کہا جاتا ہے
سنت اور حدیث کی اتباع کرنے والے لوگوں کو اس بات کی وضاحتوں میں ڈال دیا جاتا ہے که ہم منکر حدیث یا منکر سنت نہیں ہیں ـ
بلکه اپ کو بهی بتا رهے هیں که جس کو آپ سنت یا حدیث سمجھ رہے هیں یه آپ کا مغالطه ہے اور آپ کو قران کی کسوٹی پر حدیث اور سنت کو پرکهنے کا طریقه بتا رہے هیں ـ
اور جن کتابوں میں ابہام کی بات اہل عقل کرتے هیں
ضدی لوگ ان هی کتابوں سے حوالے دے دے کر بحث کیے جاتے هیں ـ
پته نہیں ان لوگوں کو قران سے آخر ضد کیا ہے ؟
چهوڑیں ان باتوں کو قران کی حفاظت کا خود الّله نے ذمه لیا ہے
اور جن کتابوں کو کچھ لوگوں نے مذہب بنایا هوا ہے ان میں پچهلی صدیوں میں قوی اور ضعیف کی کانٹ چهانٹ سے کتنی هی تبدیلیاں هو چکی هیں ـ
اور آنے والی صدیوں میں اور بهی بہت کچھ هو گا
لیکن قران اور قران کو ماننے والے ہمیشه رهیں گے ـ
یه تصویر دیکهیں
پاکستان میں ترقی کا منه بولتا ثبوت
ترقی تو هوئی ہے ناں جی آپ دیکهیں که اس جهونپڑی کو چهت پر ایک غیر ملکی کمبل پڑا ہے
امپورٹڈ مال کہاں کہان تک پہنچ چکا ہے
اس کے بعد پیچهےمانجا پکڑے چهپ کر بیٹها هوا مستقبل کا پاکستانی
اس کے پاؤں میں جوتی ہے
دوسرے بچوں کے پاس بهی جوتی پڑی هے
عام پاکستانیوں کو جتّی نصیب هو گئی ہے یه کیا کم ہےـ
بائیں طرف والی بچی کو دیکهیں
روشن خیالی ہے که نہیں ایک ینگ لڑکی منی سکرٹ جیسے فیشن میں بیٹهی ہے
پاس هی چاول کے خالی تهیلے سے بنایا سرہانه بهی پڑا ہے
اینٹ کا سرهانه بهی جن کو نصیب نہیں تها
اج کے ترقی یافته پاکستان ميں سرہانے استعمال کر رہے هیں
بقلم خود خاور کھوکھر 0 comments تبصرے
بندے کا قد کاٹھ اس کے لباس پر هوتا ہے
مگر اس بات کا یقین نہیں تها
اس طرح سمجھ لیں که یه تصویر مستقبل میں لی گئی تصویر ہے جو کسی نے ٹائم مشین میں بیٹھ کر مجهے آ کر دی ہے
شیروانی پہنتے هی یه ان صاحب کو کیا هوگیا ہے؟؟
اچهے بهلے کمانڈو کا قد تو ایک صحتمند خاتوں سے بهی نیچا هو گیا ہے ـ
گیا آپ پہچان گئے هیں یه صاحب کون هیں؟؟
بهلیو ! بڑی اونچی چیز هیں یه صاحب !ـ
بقلم خود خاور کھوکھر 1 comments تبصرے
اج مورخه تیره اکتوبر دوهزار سات یهاں جاپان میں عید الفطر منائی گئی
گنماں کین جاپان کے شہر تاتے بیاشی کی مسجد میں بهی نماز عید ادا کی گئی ـ
جاپان میں عید الفطر کی کچھ تصویری جهلکیاں ـ
اپ دنیا میں جہان جهاں بهی بستے هیں آپ کو خاور کی طرف سے بہت بہت عید مبارک
عراق اور افغانستان گو شہیدوں کے ساتھ ساتھ صوبه سرحد میں فوج کے ظلم کا شکار پاکستانیوں کو بهی دعاؤں میں یاد رکهیں ـ
اللّه همیں سکھ اور خوشیاں دے
آمین
بقلم خود خاور کھوکھر 3 comments تبصرے
عید مبارک
برادران اسلام کو خاور کی طرف سے عید کی مبارک هو ـ
اللّه سائیں ہم سب کے لیے اس عید کو مبارک فرمائیں ـ
اور انے والی ساری عیدوں کو سارے لوگوں کے لیے مبارک فرمائیں
آمین
بقلم خود خاور کھوکھر 2 comments تبصرے
پاکستان میں خانه جنگی جاری ہے، عوام فوج کے حملوں میں مارے جا رہے هیں ـ
تجزیه نگاروں کی پشینگوئیاں پوری هو رهی هیں که مشرف پاکستان کو خانه جنگی میں پهنسا کر انڈین فوج کی مداخلت کی راھ ہموار کرے گا اور اس کے بعد سرحدوں کا تصوّر ختم کرنے کی کوششش کی جائے گی ـ
آج سے چار سال پہلے تک اخباروں پر بهی اس بات کا تذکره کیا جاتا تها مگر پهر آزاد صحافت کے نعروں میں صحافی لوگ بهی اس بات کا تذکره کرنا چهوڑ گئے ـ
میڈیا کتنا آزاد ہے یا لوگوں کو کتنا آگاھ رکھ رها ہے اس بات کا اندازه آپ اخبارات دیکھ کر خود لگا لیں که
یه جمہور کو آگاه کیا جارها ہے یا گمراھ ؟
روزناه نوائے وقت اس خانه جنگی کو مقامی جنگجو طالبان اور سیکورٹی فورسز کی لڑائی لکهتا ہے ـ
بی بی سی کےمطابق مقامی جنگجو طالبان اور سیکورٹی فورسز کا جهگڑا ہے ـ
روزنامه خبریں اس خانه جنگی کو جنگجو لوگوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی لڑائی لکھ رها ہے ـ
روزناه جنگ تو ان پاکستانیوں کو شرپسند اور شدت پسند لکھ رها ہے ـ
اس کے بعد آتے هیں اردو کے بلاگر یعنی انٹرنیٹ پر بلاگ لکهنے والے تو ان میں سے کسی نے بهی حالات کی سنگینی کا احساس نہیں کیا ـ
اصلی میں کهاتے پیتے گهروں کے لوگوں کو عام لوگوں کی مشکلات کا ادراک کرنا بہت مشکل هے ـ
کمپیوٹر خرید کر رکھ سکنے والے لوگ بهی پاکستان میں ایلیٹ سے تهوڑے هی نیچے کے لوگ هیں
اور صحافی لوگ تو هی هیں ایلیٹ لوگ ـ
یه جنگجو طالبان یه شدت پسند یه شر پسند ان کے لیے میں پاکستانی کا لفظ استعمال کروں گا اور سیکورٹی فورسیز کے لیے صرف فوج ـ
اور یہی الفاظ حقیقت هیں ـ
الفاظ کی ہیر پهیر سے پاک فوج ہمیشه سے پاکستانیوں کو طبقات میں بانٹ دیتی هے ـ
اکہتر میں پاکستان کے لیے لڑنے والوں کو مکتی باہنی کا کہـ کر مغربی پاکستان گو لوگوں سے علیحده کردیا
اور اب پاکستان کی غیرت کے لیے لڑنے والوں کو جنگجو طالبان لکھ کر ہم سے علیحده کر رہے هیں ـ
جس گهر کا دروازه کھٹکھٹائے بغیر ہر کوئی آجا سکتا هو اس گهر کو کنجروں کا گهر کہتے هیں
اور آپنے گهر میں کسی کا آنا جانا روک نه سکے اس کو بے غیرت کہتے هیں ـ
آج امریکه بے روک ٹوک پاکستان کی سرحدیں عبور کرکے حملے کر رها ہے ـ
انڈیا نے سیاچن پر قبضضه کر لیا ہے ـ
اور اس بات کا تدارک نه کرسکنے والے فوجی آج غیرت مند بنے بیٹھے هیں اور
آپنے گهر کی چادر چاردیواری کے لیے لڑنے والوں کو شر پسند لکھ رہے هیں ـ
وزیرستان کی لڑائی خالص خانه جنگی ہے
جس میں فوج نے کتنی هی بار وعده خلافی کی ہے
صلح اور امن پر اماده لوگوں کو اپنی بے جا ضد یا پهر امریکه کے حکم پر قتل کیا جارها ہے ـ
اور میڈیا میں صرف ایک طرف کے نظریے کو دیکهایا جارها ہے یعنی پاکستان پر قابض فوج کا نظریه
پاکستانی عوام کی بات کو کوئی نہیں کر رها
که ان کو بلوچستان میں
وزریستان میں اسلام آباد میں
ہر جگه قتل کیا جارها ہے ـ
قاتل کے هاتھ آج بهی وهی هیں جو اکہتر میں ڈهاکه میں پاکستانیوں کو قتل کر رہے تهے ـ
پاکستان کی فوج کا سربراھ ایک جهوٹا اور وعده خلاف آدمی ہے ـ
اور
اس کی فوج ایک ظالم گروه ہے
وزیرستان گے لوگ مظلوم هیں ـ
میں پاکستانیوں پر پاک فوج کے مظالم کی مذمت کرتاهوں ـ
اور لکهنے والے لکهاریوں سے اپیل کرتا هوں که پاک فوج کے مظالم پر مظاہمت کرنے والوں کو پاکستانی لکهیں
اور پاک فوج کو جارح لکهیں ـ
یه کهلی جارحیت ہے
پاکستان پر بمباری کهلی جارحیت ہے
مسجدوں پر حملے ، مسلمانوں پر ظلم بند هونا چاهیے
اب بهی وقت ہے که پاکستان سے خانه جنگی ختم کی جائے
یه نه هو که بہت دیر هوجائے ـ
بقلم خود خاور کھوکھر 1 comments تبصرے
دو سے چھ اکتوبر تک سیاٹیک والوں کی ایک نمائش لگی هوئی تهی طوکیو میں ـ چھ کو یعنی نمائیش کے اخری دن مجهے بهی وہاں جانے کا اتفاق هواـ
سیاٹیک جاپان
طرح طرح کی ایجادات کو دیکهنے کا موقع ملا ـ
تکنیکی لوگوں سے باتیں کرنے کا موقع ملا اور کچھ سیکهنے کو کوشش کی ـاس پوسٹ میں میں کوشش کروں گا که اپنے احساسات اور معلومات کو لکهوں ـ
تصویروں سے بهرا یه بلاک آکر طبیعت پر بهاری گزرے رو اس کی پیشگی معذرت چاهتا هوں
ویڈیو
ایل سی ڈی کو سکریں کو کهول کر اس طرح رکها گیا تها که اس کا اندر پیٹا نظر ارها تها صرف پندرھ سیکنڈ کے ویڈیوں میں یہی کچھ ریکارڈ کر سکا هوں که ایک طرف سے لے کر سامنے کی طرف کو دیکها سکوں ـ
تصویر
بقلم خود خاور کھوکھر 1 comments تبصرے
ایک خبر کے مطابق مغل حمله آورں کی اولاد میں سے کسی نے لال قلعے کا اپنا هونے کا دعوی کردیا ہے ـ
بی بی سی کا لنک
بنده پوچهے که مغلوں کے جدامجد بابر کو ہندوستان کا قبضه کس عدالت نے دلوایا تها ؟
یا بابر کو کس نے ہندوستان سے دعوت نامه بهیجا تها که آؤ جی ہمارے ہمارے راجپوتوں اور مرہٹوں کو قتل کر کے ہمارے ملک پر حکومت کرو ـ
مغلوں کی مفلسی اور بهوک کو اس سر زمین برصغیر نے کتنے هی سو سال تک ڈهانپے رکها یا نہیں کیا یه بهی اس سرزمین کا مغلوں پر احسان نہیں ہے کیا ؟
اس کے بعد جب کی تم سے بهی بهوکے اور چالاک گوروں نے اس سرزمین پر قبضه کر لیا تو پهر بهی برصغیر کے سپوتوں کی اعلی ظرفی که انہوں نے مغلوں کو اپنے وطن واپس بهیجنے کی بجائےمغلوں کو پاکستان اور انڈیا کی نیشنیلٹی دے دیں
اب آگر ہندوستان پر ہند کے اصلی سپوتوں کی حکومت ہے تو ان کو ان کی جائیداد کے استعمال کا اپنی مرضی سے کرنے دیں ـ
ہاں پاکستان میں اب بهی لوگ طاقت کے پجاری هیں یہاں اگر مغلوں میں یا کسی میں بهی طاقت ہے تو پاکستان پر قبضه کرکے اس پر اپنی جائیدا هونے کا دعوی کر سکتا ہے
لیکن مغلوں میں اب طاقت کہاں جب ان کو حکومت تهی تو بهی انہوں کی طاقت شراب پینے افیون کهانے اور سیکس (یونیسیکس اور هومو لیزبین) کرنے میں صرف هوتی تهی ـ
باقی کی طاقت بهائیوں اور رشته داروں کو قتل کرنے میں ـ
اباکی کو جیل وغیره یا بہن کو جیل کے اباجی کے ساتھ میں ـ ـ ـ ـ ڈشکا لشکا ـ
یه بزم ہے ، یہاں کوتاه دستی میں ہے محرومی
جو بڑها کے اٹهالے هاتھ میں مینا اسی کا هے
لال قلعه کے وارث کیا هوئے
بهیک مانگتے هیں
لال حویلی والے مشرف صاحب
بڑکیں مارتے هیں
حالانکه
لال حویلی میں ان کا حصه اتنا هی تها که ان کے باپ گهر جنوائی تهے جی ـ
نه لال قلعے والوں کا لال قلعه رها اور
ناں لال حویلی والوں کی لال حویلی
ہاں
لال مسجد پهر آباد هو گي سدا آباد رہے گی
لال مسجد والوں میں میں بهی هوں اور میرے جیسے کتنے هی هیں اور رہیں گے
حویلیوں اور قلعوں والے زنده هو کے بهی مرے پڑے هیں اور مسجدوں والے مر کے بهی نہیں مرتے ـ
بیچارے مشرف صاحب تو بغیر سکیورٹی کے ٹٹی خانے بهی نہیں جاسکتے
بڑے بڑے اسان ڈهیندے ویکهے زوراں ور پہلوان
تے بے عقلاں دے راکهے ویکهے دانش ور پردهان
بقلم خود خاور کھوکھر 1 comments تبصرے
میری کم عقلی ہے که مجهے سمجھ نہیں آ رهی که یه پاکستان کے ایلیٹ لوگ استعفے کیوں دے رهے هیں ـ؟؟
جهوٹی دهمکیاں هیں یا اپنا وزن بڑهانے کی کوشش
گیڈر بهبکیاں ہیں یا زنانه نخرے
ان استعفوں سے یه ثابت کیا کرنا چاهتے هیں ؟
اگر یه ڈکٹیٹر شپ کے خلاف هیں تو اسمبلی کی ووٹنگ میں مشرف کے خلاف ووٹ دے کر اس کو ہرا کر مشرف کی گیم اُور کیوں نہیں کردیتے ـ
سیدها سیدها مشرف کو ووٹ نه دو
مگر شائد مشرف کی مخالفت کی جرأت نہیں ہے
کبهی سپریم کورٹ کے کاندهے پر رکھ کر بندوق چلانا چاهتے هیں
اور کبهی سوکهی بڑکیں ـ
یا شائد مجهے هی سمجھ نہیں ہے که یه لوگ کر کیا رهے هیں
یا کرنا کیا چاهتے هیں
بقلم خود خاور کھوکھر 2 comments تبصرے
، یہ پوسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے دو ہزار پندرہ ! جنوری چوبیس۔ اپ ڈیٹ پوسٹ کے اخر میں ہے ۔ میکنتوش عرف ایپل کے مارک والے کمپیوٹر میں اردو ک...