بایی بایی پیرس
مورخه سات فروری کو میں نے فرانس کو خیر باد کہـ دیا هے ـ اور اب جاپان منتقل هو گیا هوں ـ اب اس ملک کے حالات سے مقابله هو گا ـ بہت سی باتیں جو میں نے آپنے متعلق چهپائی هوئی تهیں ـ ان کو بهی انے والے دنوں میں لکھ دیا جائے گا ـ
ابهی تو میرے پاس انٹر نیٹ کا کنکشن بهی نہیں هے ـ اور هو سکتا ہے کئی دن یا ہفتے کچھ بهی نه لکھ سکوں ـ
میں نے اپني اب تک کی زندگی کا بد ترین وقت جو کزارا ہے وه تها فرانس کا قیام ـ
میں کوئی امیر خاندان کا چشم چراغ نہیں هوں مگر میں نے غریبی آگر دیکهی هے تو فرانس میں ـ
میں نے بہت بڑا جرم کیا که اس ملک فرانس کی زبان نه سیکهی اور اس کی سزا میں نے یه پائی که مجهے کتنے هی لوگوں نے استعمال کیا ـ
بحرحال اب میں جاپان میں هوں یہاں کی زبان میں جانتا هوں هاں قانونی قیام ایک مسئله هے اور اب اس کے لئے کوششیں کروں گا ـ
اج میں یہاں ایک ہوٹل میں هوں مگر صبح نو فروری سے میں کسی کے ساتھ منتقل هو جاؤں گا ـ
آپ سب دوستوں سے میرے لئے دعا کرنے کی درخواست ہے ـ
اللّه پاک میری مصیبتیں اور پریشانیاں دور فرمائیں ـ
4 تبصرے:
خدا آپ کو اپکے مقصد ميں کامياب کرے اور دنيا کا خوش قسمت ترين انسان بنا دے۔
سلام
میں نے کئی دفعہ سوچا کہ ٓپ سے کہوں کہ کیوں
آپ نے فرانسیسی نہیں سیکھی۔ خیر بعد میں کبھی بات کریں گے۔
ابھی تو جلدی جلدی ہاتھ پیر ماریں۔
اللہ تعالی آپ کی مشکلات اور پریشانیاں آسان فرمأے ۔ آمین۔
خاور صاحب میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر مشل دور کردے اور اب آسان دنیا فراہم کردے۔
دراصل اپنا ملک چھوڑ کر جس ملک کی طرف جانا ہو اس کی زبان نہ آتی ہو تو یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے
ایک تبصرہ شائع کریں