اتوار، 20 اگست، 2006

اجتماعی زندگی کا شعور

پاکستانی لوگوں کو میں نے بہت باصلاحیت پایا هے ـ
کسی بهی کام پر دو آدمیوں کو لگا دیں که جس کام کا دونوں کو کوئی تجربه نه هو ـ
ان میں ایک پاکستانی اور دوسرا دینا کي کسی بهی ترقی یافته قوم کا فرد لے لیں ـ
پاکستانیوں کو میں نے سو فیصد جیتتے دیکها هے ـ
جہاں ایک تعلیم یافته اور تجربه کار گورے جاپاني یا فرانسیسی سے مقابله هو وہاں تو تجربه اور تعلیم هی جیتے گي ناں ـ
ایک دفعه میں ٹوکیو سے اوساکا جا رها تھا دینا کی تیز رفتار اور سہولتوں میں ٹاپ کی ٹرین ــ شین کان سین ــ میں سفر کر رہا تھا .
میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک جوان جاپانی بیٹھا تھا یه جاپانی اپنی عمر کي تیسویں دھائی میں تها ـ
اس آدمی کی ایک بات مجھے بہت اچھی لگی جو میں کبھی نہیں بھول سکتا ـ
اس نے کہا تها
که
ہماری ترقی کی وجوه میں سے ایک وجه یه ہے که ہم جاپاني قوم کے اٹھانوے فیصد لوگ کم عقل ہیں اور دو فیصد عقلمند . اور یه دوفیصد لوگ کم عقل لوگوں کو کام بتاتے ہیں اور اٹھانوے فیصد لوگ اس کام میں جت جاتے هیں اسطرح کام کی پروگریس اچھی آتی ہے ـ
اس جاپاني کی اس بات کي روشنی میں آپ اپنے پاکستانیوں کو دیکهیں یہاں سو فیصد لوگ عقلمند ہيں اس لئے جب بھی کوئی کام شروع ہوتا هے تو ایک آدمی کہتا ہے که اس کام کو اسطرح کر لو سننے والا دوسرا کہتا هے که اسطرح کیوں اسطرح کیوں نہیں ؟
اور بحث شروع ہو جاتي هے اور کام کي پروگریس زیرو پرسنٹ .ـ
ہوسکتا ہے که میرا انداذه غلط ہو
مگر میں نےتجزیه کرکےجو نچوڑ نکالا ہے که پاکستانیوں کي سب سے بڑي خامي کیا هے
تو
وه ہے
ٹیم ورک سے ناواقفیت
یعنی
اجتماعي ذندگي کا شعور نہیں ہے
کسی بهي کام کو خوش اسلوبی سے کر لینے والے پاکستانیوں کو جب ایک گھر میں اکٹھا رہنا پڑتا هے تو اجتماعي زندگي کا شعور نه ہونے کي وجه سے لڑ لڑ کر مر جاتے هیں ـ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میں ذاتي طور پر پاکستان منتقل ہو رہا هوں اللّه کي مہربانیوں سے امید هے که ستمبر کے مہینے میں اس قابل هو جاؤں گاـ
اب پاکستان کے حالات میں مجهے نہیں پته که میں انٹر نیٹ سے منسلک ره سکوں گا که نہیں ـ
میں نے یه جو سائٹ اردو سیاره کي نقل میں بنائی هےیه سائٹ خالصتا اس دقت سے متاثر هو کر بنائی ہے جو دقّت اردو سیاره کے ڈاؤن ہونے سے ہوئی تھي ـ
ذاتی طور پر مجھے اردو وب آرگ سے کوئي اختلاف نہیں ہے
اجمل صاحب اور منیر احمدصاحب نے جس طرح صلح سلوک سے رہنے کا کہا هےـ
میرے بھی خیالات کچھ اسی طرح کے هیں ـ
میں اس سائٹ کو اس طرح سمجتا هوں که اگر ایک ڈاؤن هو جائے تودوسري سے کام چل جائے
جب میں نے اردو میں لکھنا شروع کیا تھا اس وقت لکھنے والے بھی کم تھے اور ان کاکام بھی بکھرا ہوا تھا ـ
اردو سیارے کا بھی مجھے بائی چانس ہي پته چلا تھا ـ سب کے کام کواکٹھا کرنے کا یه خیال ایک بہترین کام هےـ
اس لئیے سب کے کام کو اکٹھا کرنے کے اس فنٹاسٹک ائیڈیا کے اب عادي سے ہو گئے هیں ناں ـ
اس سائٹ کو بنانے کا ایک اور مقصد بھی تھا که میں اس بات کا علم حاصل کرنا چاهتا تها که ایسی سائیٹ بنتی کیسے ہے ـ
جناب یه بلاگنگ هے کیا؟؟؟
صرف وال چاکنگ کي ایک ترقی یافیه شکل!ـ
بچے کے ہاتھ میں چاک آ جائے تو جس طرح وه دیواروں پر لکھتا پھرتا هے ـ
اسي طرح هم سب بلاگر کر رهے ہیں ـ
اور سمجهتے ہیں که هم بڑا کام کر رهے ہیں ـ
کام کرنے والے لوگ دوسرے هیں وه لوگ هیں اردو انسائکلوپیڈیا کے لیے کام کر رہے ہیں ـ
سیف اللّه
حیدر
افرازالقریش
اردو ٹیکسٹ
ممتاز مفتي
وہاب
عادل چوهدري
زیدی وقاص
اعلی حضرت
خاور
ان سب صاحبان کا کام دیکهیں کتنا معلوماتي کام کر رہے ہیں ـ ان کا کام صرف آج کے لئے نہیں بلکه آنے والي نسلوں کے لئے بهي هے ـ
اردو کا وکي پیڈیا اس پوزیشن میں پہنچ چکا هے که آج تک اردو میں اتنا معلوماتي موادکسی ایک جگه اکٹھا نہیں ہوا هے ـ
اوپر لکهے ناموں کي بدولت تاریخ میں پہلي دفعه ایسا ممکن هو چکا هےـ
کیوں نهيں آپ بهي اس میں شامل هوتے که آپ کي اولادیں اس بات پر فخر کریں که ہمارے بزرگ بهي اس تحریک میں شامل تھے ـ
آگر آپ لکھ سکتے ہیں تو لکهیں آپ صرف لکھ دیں باقي کي تکنیکي ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئیے یہاں مخلص اور باصلاحیت لوگ ہیں ـ

1 تبصرہ:

Saqib Saud کہا...

خاور صاحب اردو وکیپیڈیا کا ربط بھی دے دیں

ur.wikipedia.org

Popular Posts