امريکه کا بچپنا
چوهے اپنے بل بنا ليتے ەيں گندم کے کهيتوں ميں کٹائی کے بعد تک بهی کسان کو ان بلوں سے کوئی تکليف نەيں ەوتی ـ مگر جب دهان يعنی مونجی کی بؤائی کے ليے کهيت تيار کرنے کا وقت آتا ەے تو کهالوں ميں جگه جگه چهيرا(پانی کی ليکيج) پڑنے لگاتا ەے ـ
اب عقلمند کسان تو اپنے کهال ک صفائی کرتے ەيں اور اندر کی طرف سے اس کو ليپ کرليتے ەيں ـ
مگر کم عقل کسان جەاں سے پانی نکلے وەاں تهوبا لگا ديتے ەيں ـ جەاں سے پهر پانی نکلنے لگتا ەے ـ کيونکه ضروری نەيں که جەاں سے پانی نکل رەا ەے چوهے کا بل اس کے نذديک ەی دوسری طرف ەو ـيە سوراخ کئی ميٹر ادهر اٰدهر بهی ەو سکتا ەےـ اس لئيے
يه کم عقل کسان تهوبے لگا لگا کر کملا ەو جاتا ەے مگر پانی ەے که رستا ەی چلا جاتا ەے
اؤے بهوليا پنچهيا
آپنے کهال کی بهل صفائی اچهی طرح کر لے تو تمەارے کهيت چهيرے کے خطرے سے محفوظ ەو جائيں گے ـ
امريکه کی ەوم سيکورٹی بهی ايک قسم کا چهيرا ەی تو ەے که امريکی جاەل کسان کی طرح ەر رستی ەوئی جگه پر تهوبے لگائے جارەے ەيں
مگر آپنے گهر کا کهال صاف نەيں کرتے ـ دوسروں کے گهروں ميں لگائی ەوئی آگ لوگوں پر کئے ەوئے ظلم مسلمان ملکوں ميں غاضب حکمرانوں کی پشت پناەی سی ائی اے نامی چوهوں کے بنائے ەوئے وە بل ەيں جن کااب چهيرا شروع ەو چکا ەے .
امريکه کی طرف سفر کرنے والے مسافروں کی انسلٹ کا سلسله جو که جوتے اتروانے اور ننگا کر کے تلاشی لينے كا پچهلے دو سالوں سے جاری ەےـ اب اس کی ايک نئی قسط جاری ەوئی ەے ـ
ميں اس وقت فرانس کے ائرپورٹ چارلس ڈی گال پر بيٹها ەوں رات کے ساڑهے نو کا وقت ەے ـ ميری فلايٹ کا اصل وقت شام کے ساڑهے چار تها جو که ليٹ ەو کر رات باره بج کر پچاس منٹ کا ەو چکا ەے ـ
کيونکه امريکه کی طرف فلائی کرنے والے مسافروں کو امريکه کی ەوم سيکورٹی کے نام پر ەراساں کرنے ميں بەت سا وقت لگ جاتا ەے
يورپ سے امريکه تک کے بارە گهنٹے کے سفر ميں مسافروں کو اپنے ساتهـ کوئی بهی چيز رکهنے کی اجازت نەيں ـ
اج کی تازه لسٹ جو که پيرس کے اس ائرپورٹ پر آويزاں ەے اس کے مطابق امريکی مسافر ٹوتهـ پيسٹ باڈی کريم يعنی تبت سنو وغيره وغيره اور شيمپو بهی آپنے ساتهـ نەيں لے سکتے ـ
بچوں کے ليے دوده اور بيمار کی داوئی کے لئيے بهی عليحده سے اجازت نامه درکار ەے ـ
3 تبصرے:
تھوبے لگانے کا محاورہ بچپن ميں سُنا تھا اب تو لوگوں کو ہل پنجالی کا نہيں پتہ کہ کيا ہوتی ہيں
اسلام علیکم
خاور صاحب کبھی کبھی تو آپ خوت ہی لکھتے ہیں
۔
آپ کی جو تحریریں میں نے پڑھی ہیں ان میں سرخ آندھی پہلے نمبر پر ہے اور یہ دوسرے نمبر پر۔
خوب
:D
ایک تبصرہ شائع کریں