ہفتہ، 19 اگست، 2006

آپني بات

شائد که یه کائنات ناتمام ہے ابهي
آ رہي هے دمادم صدائے کن فیکون
بندا آپنے اردگرد کے حالات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا پچهلے دنوں میں نے احمدیت کے نظریات کے خلاف لکها تھا ـ
جو میري نظر میں معاشرتي تباہي کا باعث بن سکتے ہیں یعني جہاد کي مخالفت ـ کوئي بھي انسان جس کو اللّہ صاحب نے عقل سلیم دي هو جہاد کي ضرورت کو سمجهتا ہے ـ جہاد معاشرے میں توازن پیدا کرتا ہےـ جہاد ظلم نہیں هے بلکه ظالم کے ھاتھ کو روکنے کا نام هےـ
مگر مرزائت سے میرے اس نظریاتي اختلاف سے نوجوان لکھنے والوں نے مرزاصاحب کي ذات کو لتاڑنا شروع کر دیا ـ ان صاحب کي ذات میں بھي سو تضاذات ہیں جن پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے ـ
مگرمرزا صاحب کي انسلٹ کر کے اپ اسلام کي کیا خدمت کر سکتے ہیں؟؟
لیکن آگر آپ ان کے نظریات کو قرآن اور عقل کي منطق سے جھوٹا ثابت کر دیتے هیں تو یه بات معاشرے کے فائدے کے ساتھ ساتھ مرزا صاحب کي انسلٹ بھي ہو گي ـ
اس کے بعد شعیب دبئي والے کا خدا کے متعلق لکهناـ
میں اس بات کو اس طرح لیتا رہا که خدا اور بندے کا ذاتي معامله هے همیں اس میں دخل نہیں دینا چاھئے ـ
که مشکل حالات میں تقریبا ہر آدمي اپنے رب سے اکیلے میں ایسي ایسي باتیں کہـ جاتا ہے که اگر کوئي دوسرا سن لے تو اسے کافر جانے ـ
مگر جب شعیب کي ان باتوں سے پڑھنے والے دوسرے لوگوں کي دل آزاري ہوئي اور کچھ لکھنے والوں نے شائستگي سے شعب کو اس طرف توّجه دلوائي تو شعیب کو اس بات پر ضد پر نہیں اترنا چاهئے تھا ـ
ٹٹي اوجهل لکهنے والے کالو یا بدتمیز سیالکوٹي کي بات میں نہیں کرتا کیونکه ان کي تحاریر غیر شائسته تهیں مگر لاهور والے شیخو نے جس طرح سب کو توّجه دلوائي اور جس طرح لکهنا شروع کیا تها وه اردو ادب میں ایک نئی طرح ڈالنے والي بات تهي ـ

اردو سیاره کے مالک هیں اجمل صاحب کے لخت جگر زکریا صاحب انہوں نے اردو سیاره کو کچھ دن ڈاؤن کر کےاردو سیاره پر انے والے سب لوگوں کو آپني اہمیت کا احساس دلایا اور کچھ لوگوں کو بین کر کے آپني طاقت کا اظہار کیا ـ
زکریا صاحب کے اس ایکٹ نے مجهے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا ـ
مجهے احساس هوا که اس کا کوئي متبادل هونا چاهئے ایسا متبادل جو اعلي ظرف هو ـ جو آپني آناء کے لئیے دوسروں کا راسته نه روکے ـ
لیکن میں ایک غیر تعلیم یافته آدمي کیا کر سکتا هوں؟؟
مگر کوشش تو کر سکتا ہوں ناں؟
میں نے اردو انسائکلوپیڈیا کے لئے سیف اللّه کے نام سے لکھنے والےثاقب سے مشوره مانگا اور اس کے مشورے سے
یه تین سائیٹ بنائي ہیں ـ
یه لنک مستقل کیا جا سکتا ہے

طاہر شاه سے مستعار لي گئي جگه

یه صرف ایک ٹیسٹ هے

ان کے متعلق آپ سب کي آراء انتظار رهے گا
کیونکه
تکنیکي طور پر یه سائیٹس بہت هي کمتر ہیں مگر ذهن میں رہے که ایک موٹر مکینک اس سے ذیاده کیا کر سکتا هے ـ

7 تبصرے:

گمنام کہا...

گریٹ پا جی ، بہت خوب کام کیا ہے۔میں تو کہتا ہوں کمال کر دِتا تسی۔جگر جان آپ کی یہ سائٹ دیکھ کر میں نے بڑے بھائی پردیسی سے بات کی تھی کہ اس کو مکمل سہی طریقہ سے اردو میں ڈھال دو۔اور انہوں نے اس کو اردو میں ڈھال دیا ہے۔اگر آپ کہتے ہیں تو میں آپ کو آپ والی سائیٹس کی تمام فائیلیں میل کر دوں تو جلد ہی کر دوں گا۔آپ نے صرف کرنا یہ ہوگا کہ میرے والی فائیلوں کو ان کی جگہ اپ لوڈ کر دیں خود ہی ساری فائیلیں تبدیل ہو جائیں گی۔پھر دیکھنااس کی خوبصورتی۔
اگر کہیں گے تو بھیج دوں گا۔
باقی پا جی اس کو چلاؤ۔میں تو کہتا ہوں ایسی سائیٹس اور بننی چاہیں تاکہ کسی ایک کی اجارہ داری نہ رہے اور اردو کی ترویج تیز رفتاری سے ممکن ہو۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

تينوں ٹھيک ہيں ليکن ان ميں کچھ تبديليوں کی ضرورت ہے جن ميں سے ايک سندھی انگريزی لغت جيسی پوسٹس کا سائز چھوٹا کرنا ہے ۔

ميرے خيال ميں مزيد اسطرح کی ويب سائيٹ بنانے کی بجائے سب کو آپس ميں صُلح کر لينا چاہيئے اور اُردو سيارہ کو مزيد فعال بنانا چاہيئے ۔ کسی بات پر ناراضگی ہو جائے تو مُسلمان کا فرض ہے کہ صُلح کرا دے

Saqib Saud کہا...

باقی سب تو ٹھیک ہے۔

اگرایک ربط اردو وکی پیڈیا کا بھی ڈال دیں تو کیسا رہے گا؟

گمنام کہا...

خاور صاحب۔

آپ کی کوشش بہت اچھی ہے۔ اور مجھے بھی شامل کرنے کے لیے شکریہ۔ آپ کا مجھے شامل کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کے واقعی آپ توازن چاہتے ہیں۔ تاکہ لوگوں کو خود پتہ چل سکے کے کون کیسا لکھتا ہے۔

میری تحریروں کو آپ نے نا شائستہ کہا اس کا برا نہیں لگا۔ لیکن کالو سے ملا کر اچھا نہیں کیا۔ میری کوئی تحریر بتائیں جس میں میں نے کالو کے جتنی نا شائستگی کی ہوؕ

مزید یہ کہ میں دراصل بدتمیزی سے زیادہ زومعنیت ک پسند کرتا ہوں۔ میرے خیال میں میں نے اس کے باوجود کوئی قابل اعتراض الفاظ نہیں لکھے تھے البتہ سیارہ کے منتظمین کو حقیقت دکھانے کی کوشش کی تھی۔

آخر میں ایک اور بات۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ میں بدتمیز ہوں، سیالکوٹ نہیں۔ اس شہر میں علامہ )رح( جیسی شخصیت بھی پیدا ہوئی ہے۔ ان کع ساتھ شہر کو ملائیے میرے ساتھ نہیں میں اس قابل نہیں۔ مجھے امید ہے آپ سمجھ گئے ہونگے۔

Unknown کہا...

بہت خوب خاور بھائی، خوب محنت کی آپ ان سائٹ پر اور ابھی ابتدا ہے امید ہے آگے چل کر یہ مزید نکھر سامنے آئیں گی۔
مگر میں اس سلسلے میں محترم اجمل صاحب کی تائید کروں گا، واقعی ہمیں مل بیٹھ کر صلح صفائی آگے بڑھنا چاہیے، اتحاد و اتفاق میں برکت ہے۔

گمنام کہا...

خاور: اردو سیارہ کو ڈاؤن کرنے کا اہمیت دلانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ اس صورتحال میں یہ سوچنا تھا کہ کیا کیا جائے۔ اس کے لئے منتظمین کا آپس میں مشورہ بھی ضروری تھا۔ پھر اس پر عمل کرنا بھی۔ ہم مختلف برِ اعظموں میں رہتے ہیں اس لئے مشورے میں بھی وقت لگتا ہے۔ دوسرے ہم اردوویب کو اپنے فارغ اوقات میں چلا رہے ہیں۔ اس دوران سیارہ کو چلتے رہنے اور مزید "بدتمیز" پوسٹس آنے سے بچنے کے لئے اسے ڈاؤن کرنا ہی بہتر سمجھا۔

گمنام کہا...

salam
sorry cant write in urdu
though i m not likin it and i like pplz to b united but acts and decesions led us to this point
wish they cud reconsider.

Popular Posts