مکاو
برگد یا شاه بلوط
برگد یا شاه بلوط ایک ایسا درخت ہوتا هے جس کی جڑیں اس کے تنوں پر بهی هوتی هیں ـ اور موافق حالات میں هرجڑ زمین میں اپنی جگه بنا کر اپنی جگه ایک تنا بنالیتی هے ـ
مگر
میں نے مکاؤ میں پہلی دفعه ایک اور درخت دیکها هے جو که شاه بلوط کی طرح تنوں په جڑیں رکهتا هے ـ
مگر اس کے پتے آم کے پتوں کی ترح هوتے هیں مگر سائز میں آم کے پتوں سے چهوٹے ہوتے ہیں ـ
چینی بابے کا مچ
مکاؤ میں میں نے بده لوگوں کے ایک مندر میں آگ کا یه الاؤ دیکها تو مجهے پنجاب والے بابا پیر شاه کا مزار یاد آگیا ـ
چینی بابے کا مچ
جی ٹی روڈ پر گکھڑ کے نزدیک ایک بس سٹاپ آتا هے
اوجله پّل اس سٹاپ پر اتر کر اگر آپ نہر کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ چلیں تو ایک گاؤں آتا هے
چک سنّتا بابا پیر شاه کا مزار اسی گاؤں میں هے ـ
بابے پیر شاه کا الاؤ روحانی هے اور یه مکاؤ والا الاؤ کافر الاؤ هےـ
کام دونوں کا ایک هي هے ـ
لوگ مرادیں مانگنے آتے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں