جمعہ، 28 اپریل، 2006

گونگلو اور مولى كى كەانى

ڈق لگانا كەتے تهے ەم لوگ اس كو پنجاب ميں ـ اب تو شائد لوگوں كو اس بات كا پته بهى نەيں هو گا ـ
كهيتى باڑي ميں كسى بهى چيز كا بيج لينے كيلئے اس چيز كى فصل كو پكنے ديا جاتا ەے ـ اور اس فصل پر انے والے دانوں كو اگلى فصل كے بيج كے لئے ركهـ ليتے هيں ـ
مگر مولى اور گونگلو (شلغم)كا بيج لينے كا طريقه تهوڑا مختلف ەوتا تها ـ ايكـ خاص عمر كو پەنچنے كے بعد مولى اور شلغم كو زمين سے اكهاڑ ليا جاتا ەے اور اس كو تقريبا درميان سے كاٹ ليا جاتا ەے ـ نيچے والے حصے كو كسى اور استعمال ميں ليا جاسكتا ەے مگو اوپرى پتوں والے حصے كو دوباره زمين ميں گاڑ ديا جاتا ٍەے اس كو كەتے ەيں ڈق لگانا ـ
اس ڈق والا پودا جب پكـ كر تيار هوتا ەے تو اس پر انے والے بيج سے اگلى فصل لى جاتى تهى ـ
اگر ڈق نه لگائيں اور ويسے ەى مولى يا گونگلو كے پكنے ديا جائے تو دانے تو اس پر بهى لگ جاتے هيں مگر يه بيج نەيں هوتا اس سے كوئي چيز نەيں اگتى آپ اس دانے كو مسٹر مخنث (زنخا)سمجهـ ليں ـ
مولى بەت كڑوى ەوا كرتى تهى اور گونگلو ميں بهى سرسوں (ماسٹرڈ)كى طرح كى ايكـ تلخى پائى جاتى تهى ـ
اس كڑوى مولى كو نمكـ لگانے كے بغير مجهـ سے تو كهايا نەيں جاتا تها ـ ەاں جو مولى گندم كى بوائى كے وقت بوئى جاتى تهى وه كچهـ كم كڑوى ەوتى تهى ـ بحرحال ەوتى وه بهى گڑوى تهى ـ
"جاپانى مولى اور ولائتى گونگلو"
پهر آ گئى جاپانى مولى جو كه ديسى مولى سے حجم ميں تين گنا اور كڑوى بلكل بهى نەيں تهى ـ ٹن كےخوبصورت ڈبووں ميں بند اس كے بيج اتے تهے جاپان سے ـ ذياده فصل دينے والى اس مولى كو لوگوں نے پسند كيا ـ
جو لوگ بيج خريد سكتے تهے ان لوگوں نے تو اگلے سال بهى بيچ خريد ليے مگر غريب لوگوں نےپنجاب كى صديوں پرانى رسم كے مطانق اس مولي كے بهى ڈق لگا ديے ـ ان ڈقوں پر دانے تو آئے مگر وه بيج نەيں تهے ـ اور وه اگ نه سكے ـ لوگوں نے كوشش جارى ركهى ـ بڑے بزرگوں سے مشورے بهى كيے گئے مگر جاپانى مولى كے دانى بيج نه بن سكے ـ
اسى طرح ولائتى گونگلوں كے ساتهـ بهى ەوا ـ
وه گونگلوجو سفيد اور جامنى رنگ كے ەوتے ەيں ـ
ان كے دانے بهى بيج نه بن سكےـ
يه دانے ! بيج كيوں نه بن سكے؟
كيونكه ان بيجوں كو جنياتى طور پر موڈى فائى كر ديا گيا تها ـ
كيا كسى كو احساس ەو كه يه كتنا خوفناكـ ەتهيار ەے ـ
بيجوں كى جنياتى موڈيفقيشن ـ
كيا كسى و صوماليه اور موزمبيق كى بهوكـ ياد ەے ؟
ايكـ قوم نے جنياتى موڈيفائى بيج دے كر ان ملكوں كا كيا حال كيا تها ـ
پاكستان كيا كسي كا ـ ـ ـ ـ لگتا ەے كه اس كے ساتهـ ايسا نەيں ەو سكتاـ

2 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

بڑے خوبصورت انداز ميں آپ نے اپني بات سمجھانے کي کوشش کي ہے اب يہ ملک کے ناخلف حکمرانوں پر منحصر ہے کہ ان کو سمجھ آۓ يا نہ آۓ۔

urdudaaN کہا...

انسان بڑا کمینہ ھوتا ھے، کچھ بھی بعید از قیاس نہیں ھے۔ فلسطینیوں کے ساتھ شاید یہ ایک مختلف انداز میں آزمایا بھی جانے لگا ھے۔

Popular Posts