گجر لوگ اور شاه جى
سن دوەزار تين كے درميانى مەينوں كى بات ەے ـ يەاں فرانس ميں ميں ايكـ بے گهر آدمى تها ـ ايكـ دفعه گهر لينے كى كوشش ميں گجرات كے گجر لوگوں كے هاتهوں اپنا برطانوى پاسپورٹ اور ڈهائى سو يورو چورى كروا چكا تها ـ گجرات كے نزديكـ كوئى گاؤں ەيں بجار والا اور راجوپنڈ ان ديەات سے تعلق ركهنے والے پٹهان خاں گجر اور ناصر گجر اور ان كے ساتهـ شامل تها جلال پور جٹاں كا ايكـ جٹ آصف گل ـ ان گجر لوگوں نے ميرى منت كى تهى كه ەمارا ايكـ مكان فارغ پڑا ەے اس كو كرايه پر لے كراس جٹ كو اپنے ساتهـ ركهـ ليں كيونكه يه بهوكا نه مر جائے كه اس اصف جٹ كے پاس فرانس كے كاغذات نەيں هيں ـ اس آصف جٹ نے ميرا پاسپورٹ اورپيسے چورى كيے مجهے پاسپورٹ كے غائب ەونے كا پانج منٹ ميں پته چل كيا تها مگر ان گجر اور جٹ لوگوں نے اللّه رسول اور قرآن كى قسم اٹهائى كه ان لوگوں نے يه چورى نەيں كى ـ مجهے ان لوگوں كے چور ەونے كا پته ەونے كے باوجود ميں خاموش ەو گياتها ـ
بعد ميں يەاں فرانس ميں ەنڈى كا كام كرنے والے مياں ناظم (هيں يه بهى گجر ذات پاكـ مگر پته نەيں مياں كيوں کهلواتے هيں)نے چوهدرى وسيم گجرذات پاكـ (يه كەلوانے ميں گجر لوگ خوش ەوتے طنز تكـ پەنچنے كى ذٍهنىاپروچ سے محروم لوگ)سے پاسپورٹ كا پته كرنے كا كەا تو ان چوەدرى نے فرمايا كه ەاں پاسپورٹ ناصر گجر وغيره كے پاس ەى ەے اگر يه كميار(يعنى خاور) دو تين سو يورو جگا ٹيكس دے دے تو ەم واپس كر ديتے ەيں ـ
بحرحال يه توويسے ەى بات سے بات نكل آئى ـ
آپنے ەوم ليس هونے كے دنوں ميں انٹر نيٹ ايكسس ايكـ بڑا مسئله تها ـ ميرے پاس اپنا ليپ ٹاپ (ميكنتوش كى پاور بكـ جى فور)تو تها مگر اس كو ويب كے ساتهـ كونيكٹ كرنے كا كوئى ذريعه نەيں تها ـ پيرس كے ميكڈونلڈ ريسٹورانوں ميں بهىاس وقت تكـ وائى فائى ايكسس پوائنٹ نەيں تهے ـ
فرانس كے فرى ڈاٹ ايف آروالوں كى مەربانى سے ميں فون كے ذريعے ويب سے رابطه كروانے والے فون نمبر لوگ ان نيم اور پاس ورڈ كا بهى اەل تها ـ مگر كوئى بهى دوست اپنا فون استعمال نەيں كرنے ديتا تهـا كه پته نەيں خاور كيا گيم كرجائے گا ـ
ان دنوں سارا پيرس پهرنے كے بعد فوبر سين دينى والى گلى كى ايكـ ضمنى گلى رو دى لا فدليت ميں ايكـ انٹرنيٹ كيفے ملا جەاں ميں اپنا كمپيوٹر ان لوگوں كے نيٹ وركـ سے كونٹيكٹ كر سكتا تها ـ
ان دنوں اس انٹرنيٹ كافے كو ايكـ عربى فيملى چلاتى تهى ـ
ايكـ دفعه كچهـ دنوں كے وقفے كے بعد جب ميں وەاں گيا تو كچهـ بدلے بدلے چەرے نظر ائے ـ
تو پته چلا كه پاكستانى دوستوں نے يه كافے خريد ليا هے ـ
اور يه تهے طاەر شاه صاحب ـ
جب ميل ملاقات بڑهى تو ميں نے ان شاه جى ايكـ اچها انسان پاياـ ان كى فرانسيسىقوانين سے واقفيت فرانسيسى بولى كى اهليت نے مجهے متاثر كيا ـ
اەسته اەسته شاجى نے اس انٹرنيٹ كلب كو ٹريولنگ ايجنسى ميں بدل ديا ەے ـ
اور پرديسى لوگوں كو ٹكٹيں بيچ رەے ەيں
شاه جى طاهر شاه
اور يه ەيں جناب سرور بٹ صاحب اس ٹريولنگ ايجنسى ميں كاونٹر پر هوتے ەيں ـ
كم گو بٹ صاحب ميرى ەى سنتے رەتے ەيں آپنى كم ەى كەتے ەيں ـ
بٹ صاحب سرور بٹ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں