جمعرات، 6 اپریل، 2006

پلاس دى كنكورد

پلاس دى كنكورد
يه مصر سے چورى كر كے لائى گئى لاٹهـ يه لاٹهـ ايستاده هے ـ پلاس دى كنكورد يعنى كنكورڈ نام كى جگه يه ايكـ كهلى سى جگه هے جس ميں كتنى هى سڑكيں آ كر ملتى هيں شانرے ليزے يەاں آ كر ختم هو جاتى هے اور تولريپ نام كا پاركـ شروع هوتا هے ـ
يه وەى پلاس دى كنكورد هے
جہاں انقلاب فرانس كے دوران گلو ٹين گاڑ کر ہزاروں ەى لوگوں کے سر قلم کر ديئے گئے تھے ان ميں لوئي سائز دھم کے علاوہ ملکہ ماري انتونيت بهى شامل تهى جس نے كەا تها كه غريبوں کے پاس اگر روٹي نہيں تولوگ کيک کيوں نہيں کھاتے مارى انتونيت اور اس كى پورےخاندان كو انقلاب فرانس ميں ختم كر دينے كے باوجود فرانسيسى مارى انتونيت كى اس بات كو نەيں بهولے مگر پاكستان ميں جنرل مشرف كى وه بات كتنوں كو ياد هے كه اگر ٹماٹر نەيں ملتے تو كوئى اور سبزى كيوں نەيں كها ليتے ـ
انقلاب لانے والى قوموں اورصديوں سے غلام ـ غلامى كى خو ميں پكـ چكى قوموں كا كيا تقابل؟؟

1 تبصرہ:

میرا پاکستان کہا...

اسي تقابل سے ہم سمجھ سکتے ہيں کہ ہمارا ملک ترقي کيوں نہيں کررہا۔

بہت خوب

Popular Posts