ەن لوگ
ہن 450ء سے 528ء تک
گپت خاندان کی تباہی ان منگول قوموں کے ہاتھوں ہوئی جو ہن کہلاتی تھیں اور 450ء کے قریب پنجاب میں آکر آباد ہوئیں۔ یہاں سے چل کر یہ لوگ جمنا کی تلہٹی میں پہنچے اور اس وقت کے گپت راجہ پر غالب آئے۔ ان کے سردار کا نام تورمان تھا۔ اس نے 500ء کے قریب اپنے آپ کو مالوے کا راجہ بنایا اور مہاراجہ کہلوایا۔ اس کے بعد اس کا بیٹا مہر گل گدی پر بیٹھا۔ یہ بڑا بیرحم تھا۔ اس نے اتنے آدمی قتل کرائے کہ آخرکار مگدھ کا راجہ بالا دتیہ وسط ہند کے ایک راجہ یسودھرمن کی مدد سے بڑی بھاری فوج لے کر اس کے مقابلے پر آیا۔ اور 528ء میں ملتان کے قریب کہروڑ کے مقام پر شکست دے کر اس کو اور اس کی فوج کو ہند سے نکال دیا۔ ہن ہند میں سو برس کے قریب رہے۔ بعض ہن کہیں آباد ہوگئے۔
1 تبصرہ:
خاور صاحب آپ کی یہ تاریخی پوسٹس بہت اچھی لگیں۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ یہ سب کہیں سے دیکھ کر لکھ رہے ہیں۔ کیا یہ اچھا ہو اگر آپ حوالہ جات بھی ساتھ میں دیتے جائیں تاکہ لوگ خود بھی آگے پڑھ سکیں
ایک تبصرہ شائع کریں