اتوار، 19 اگست، 2012

عید مبارک


اج یہاں جاپان میں  عید ہے
اللہ ہمارے لیے اور اپ کے لیے اس عید کو مبارک فرمائیں
اور انے والے دنوں کو بھی مبارک فرمائیں
کہ سب چیزوں کا رجوع اللہ کی طرف ہے
ہم پردیسیوں کی عید ؟
اس حد تک ہوتی ہے کہ رمضان میں عید کا انتظار کرتے ہیں
اور عید کے روز ، عید کی نماز کی تیاری اور عید کی نماز پڑہ کر جاننے والوں سے گلے ملتے ہیں
اور
پھر؟؟
نوکری کی مجبوری والے نوکری پر اور باقی کے بھی طرح طرح کی مجبوریوں میں بندھے
ایک لمبآٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
اُُُُُُُُُُُور
ادآٓٓٓٓٓٓٓٓٓس
عید کا دن گزارتے ہیں
لیکن چہرے پر ایک مصنوعی مسکراہٹ لیے
اپنے بھرم کی لاش گھسیٹےسارا دن گزارتے ہیں
جن کو پردیس میں اپنےبچپن کے جاننے والے مل جاتے ہیں
ان کا دن کچھ محرومیوں کو اور بھی بڑھا جاتا ہے
اور جن کے بچپن کے جاننے والے کاروباری طور پر کامیاب ہیں
ان کو ان کی اوقات یاد کرا جاتے ہیں
بس جی
عید ہو کہ
ہر دن
اللہ تعالی مبارک فرمائیں
ہم سب کے لیے

4 تبصرے:

Unknown کہا...

Eid mUbrak Dear :)

the cheapest new car کہا...

aap ko bhi Eid Mubarak Ho Bhai

یاسرخوامخواہ جاپانی کہا...

عید مبارک بہت بہت مبارک

ارتقاء حیات کہا...

آپ کی طرف آج عید ہے
سن کر خوشی ہوئی

ہماری طرف تو کل بھی تھی اور آج بھی ہے
اور کل بھی ہو گی
اصل مسلمان وہ ہیں جو ہر روز عید بنائیں جیسے پاکستانی

Popular Posts