بندوقاں والے
گاؤں میں لڑائیاں ہوتی ہی رہتی تھیں ،ڈانگ سوٹے سے لوگ پھٹر بھی ہو جاتے تھے ،۔
زیادہ سیریس معاملہ ہوتا تھا تو گنڈاسے اور ٹوکے چھریاں خنجر بھی نکل آتے تھے ۔
زمانہ بدلا
وڈے چک میں ایک ہی دن سات قتل ہوئے ، وہ بھی بندوق کی گولیوں سے ۔
سارے علاقے میں دہشت پھیل گئی ،
چکاں والے قتل اور قاتلوں کا نام دہشت کی علامت بن گیا ،۔
لڑائی کرنے والے خاندانوں نے بھی بندوقیں لینی شروع کر دیں ،۔
کچھ لائیسنسی ، کچھ بے لائیسنسی!،۔
اب جب بھی گاؤں میں لڑائی ہوتی تھی تو دونوں پارٹیاں ،گولیاں چلا چلا کر اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کرتی تھیں ،۔
تجربہ کار لڑاکا خاندانوں میں تو آپس میں تو کوئی قتل نہیں ہوا ۔
ناتجربہ کار ماچھیوں نے ایک ہی فائیر میں اپنے چاچے کو قتل کر کے بیٹھ گئے ،۔
یا پھر ایک دفعہ یہ ہوا کہ لڑاکا فیملی کا ایک لڑکا ساتھ کے گاؤں والوں کی گولی سے مارا گیا ،۔
اسلحے کی دوڑ چل نکلی
کمہاروں نے ، جولاہوں نے ، مستریوں نے سبھی نے ، کسی نے ایک کسی نے دو چار بندوقیں خرید کر گھر میں رکھ لی۔
کہ بندوق گھر میں ہونے سے زرا وجھکا سا رہتا ہے
کوئی کتا بلا منہ اٹھا کر گھر میں گھسا نہیں چلا آتا ۔
گھالو مومن کے گھر میں سعودیہ سے ریال آتے تھے ،
انہوں نے بھی بندوق خرید لی ، سعودی کی کمائی تھی اس لئے بندوق بھی جدید ترین لی کہ اڑوس پڑوس میں ایسی بندوق کسی کے پاس نہیں تھی ،۔
اب کھالو لوگوں کا خیال تھا کہ لوگ ان سے دبک کر بات کریں گے ،۔
اسی خام خیالی میں کھالو ، ایک دن ہیرے موٹے سے منہ ماری کر بیٹھا ۔
ہیرے نے جب دو چپتیں لگائیں تو ؟
روتا ہوا گھر گیا کہ میں ابھی بندوق لے کر آتا ہوں ،۔
بندوق لے کر کھالو گلی سے نکلتا ہے ، اس کو یقین ہوتا ہے کہ اس کی بندوق کی دہشت سے ہیرا بھاگ چکا ہو گا ۔
کھالو کو یہ علم نہیں تھا کہ صرف بندق کی دہشت سے دشمن نہیں بھاگتا ، بندے کی کوئی اپنی بھی کوالٹی ہونی چاہئے ۔
بس جیسے ہی کھالو گلی سے نکلتا ہے ہیرا بڑھ کر اس سے بندوق چھین لیتا ہے ۔
اور دو چمپتیں مذید لگا کر کھالو کو بھاگ جانے کا کہتا ہے
کھالو بڑی شرافت سے گھر چلا جاتا ہے کہ اب بندوق ہیرے کے ھاتھ میں تھی اور کہیں یہ نہ ہو کہ ہیرا اسے چلا ہی دے ،۔
بندوق ! محفوظ ہاتھوں میں پہنچ چکی تھی ۔
ہیرا موٹا کہتا پھرتا تھا
لوگ سمجھتے ہیں کہ ایٹمی پاور بنتے ہی سارا گاؤں ہم سے ڈرنے لگے گا ، اب ورزش ، ڈسپلن یا کہ دوسری مشقتیں کرنے کی ضروت نہیں ہے ۔
میں نے ان کا ایٹم بم ہی چھین لیا ہے
ہاہاہاہا،۔
وڈے آئے ، بندوقاں والے !!،۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں