جمعرات، 30 جون، 2011

وقت اور حقائق

آج عیسوی کے سال دو ہزار گیارہ میں جب کہ بلوچستان عملی طور پر
پاک فوج کا تختہ مشق بن چکا ہے
اور بلوچستان میں میں لوگوں کو گم کرکے اور پھر قتل کیا جارہا ہے
تو لا محالہ بلوچ بھی مزاحمت کر رہے ہیں
تو جی
یاد رہے
کہ
دوہزار چار کے اخر میں ایک فوجی افسر نے ڈاکٹر شازیہ نامی ایک پاکستانی معزز ڈاکٹر کوریپ کیا تھا
جس پر بلوچ سرداورں انصاف کا تقاضا کیا تھا
جس کا جواب پاک فوج نے یہ دیا کہ بگٹی سردار نواب اکبر خان بگٹی کو قتل کرکے اس بات کا پروپیگیڈا کیا کہ یہ غدار تھا
اور پورے بلوچستان کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے
یہ لکھ دیا گیا ہے تاکہ سند رہے
کیوں کہ
اب
فوج ماحول کو بدل کر رکھ دے گی کہ
غیر ملکی سازش
ہنود یہود کا کام
بلوچ سرداروں کی برائیاں
جس پر انے والے سالوں میں کسی کو یاد ہی نہیں ہو گا کہ اصل میں بلوچ لوگوں نے ایک معزز ڈاکٹر کی عزت خراب کرنے والے فوجی کو سزا کا مطابہ کیا تھا کہ فوج نے سارے بلوچستان کو سزا میں مبتلا کردیا
جس طرح کہ
اس ویڈیو میں ایدھی صاحب ایک حقیقت بتا رہے ہیں
جس بات کا میں بھی گواہ ہوں کہ

یہی باتیں انہوں نے بندرہ سال پہلے بھی کہیں تھی
اگر یہ جھوٹ ہیں تو
بڑی یاد داشت ہے جی ایدہی صاحب کہ کہ
ایک ہی جھوٹ کی تکرار کئے جارہے ہیں

ہفتہ، 25 جون، 2011

ڈسپلن ہوتا کیا ہے

وار اون ٹیرر

یعنی کہ دہشت پھلانے کی جنگ

امریکہ نے یہ جنگ اپنی دہشت دنیا پر بٹھانے کے لیے شروع کی تھی

اور اس میں

سٹریجک پاٹنر تھا جی

پاک فوج اور دیگر

یہ دیگر کی ٹرم اپنے اردو کے اخباروں میں بڑی استعمال ہو ا کرتی تھی

چلو جی امریکہ بڑا ملک ہے اس کے کام بھی بڑے

اور پاک فوج ؟؟

انہوں نے پاکستان میں اپنی دہشت بٹھانے کی خواہش مکمل کر لی ہے

کیوں کہ میں ان سے دہشت زدہ پو چکا ہوں

کہ اب پاکستان میں چھوٹے شہروں کے صحافی بھی غائیب ہونے لگے ہیں

اور اٹھائے جانے کے بعد اپنا :محفوظ ہاتھوں : میں ہونے کا بتاتے ہیں

لیکن

سیاستدانوں کو مسلسل برا کہنے والی اس فوج کو ایک بات یاد نہیں تھی کہ پاکستان سیاسدانوں نے بنایا تھا ناں کہ

فوج نے


اور جی سیاستدانوں میں بھی بکٹیریا کی طرح اپنی بقا کی کوشش ہونی شروع ہو گئی ہے

کیسے؟

جی

اب جیسے فوج سیاستدانوں کو

ڈوائیڈ اینڈ رول کرتی تھی ناں جی

اسی طرح


اب فوج بھی اپس میں لڑے گی

میں نے بہت پہلے فوج کے کچھ افسران کو یہ بتایا تھا کہ

فوج کا زور توڑنے والے فوج کے اندر سے ہی پیدا ہوں گے

ایک کرنل اور دو برگیئڈیر تھے جی

انہوں نے پوچھا کہ

یہ کیسے ہو سکتا ہے

کہ ایک انتہائی ڈسپنڈ ادارے کے لوغ اپس میں لڑ پڑیں

میرا جواب تھا کہ

کیونکہ

عام فوجی کی تربیت پاکستان کے ساتھ وفاداری کی بنیادوں پر ہوتی ہے

اس لیے کسی ناں کسی دن ان ہی پاکستان کے ساتھ وفاداری کی خاصیت اود کر ائیے گی

اور پھر

ہووے کا دھک دھنا دھن

اور جہان تک اس ادارے کے ڈسبلنڈ ہونے کا تعلق ہے تو جی

یہ صرف ایک پروپگینڈا ہے

جس کا پول جلد ہی کھل جائے گا

جس ادارے کا سربراہ اگر دا لگے تودوسروں کا حق مار کر اپنی نوکری پکی ہی کرتے چلا جائے

او اس ادارے میں اور بھی ہوں گے جو دوسروں کا حق مارتے ہوں گے

ایک اسی بات سے اس ادارے کے ڈسپنڈ ہونے کا اندازہ ہو جاتا ہے

اور

آڈٹ وگیرہ ناں کروانا

تو جی

فوج کی طاقت کا اظہار ہے ناں جی

اور ڈسپنلنڈ لوگ

اپنی طاقت کا اظہار ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۔

ہم دیکھیں گے کہ

فوج کے اندر عنقریب

پھوٹ پڑنے والی ہے

اور اس بھوٹ کا بیج ڈال رہے ہں جی سیاستدان


منگل، 14 جون، 2011

ہوشیار باش

I'm a professional killer and I kill for money.
But you are my people,
I'll kill you for nothing and free.

منجانب
اسحلہ بردار پاک ادارے

ہفتہ، 11 جون، 2011

دهشت گرد فوج

کچھ دن پہلے اپنے جرنل کی جانی کا بیان تھا جی بی بی سی پر
که

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/05/110430_kayani_address_ha.shtml
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ محض پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہم اپنی عزت اور وقار کا کبھی سودا نہیں کریں گے

جس کے متعلق خاور کا خیال تھا که جرنل صاحب کے الفاظ معنی کچھ اس طرح هوتے هیں
قومی مفاد کے معنی هیں فوجی مفاد
نظریاتی سرحدوں کا مطلب هوتا هے
پاکستان کو قابو رکھنے کا جرنلوں کا نظریه اور اس کی حفاظت
جفرافیائی سرحدوں کا مطلب هوتا هے چھاؤنیوں کی جغرافیائی سرحد
محفوظ هاتھوں کا مطلب هوتا هے امریکه کا انتظام
اور اب تازه بیان ہے
که

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/06/110609_corps_commander_meeting_nj.shtml

پاکستانی بری فوج سے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی سے زیادہ معاشی مدد زیادہ ضروری ہے۔
خاور کے خیال میں امریکه جو قرضه دیتا هے اس کا اسلحه خریدنے کا مشوره نما حکم بھی دیتا هے اس لیے کیش میں مدد کم ملنے کی وجه سے جرنل صاحب امرکه سے کیش کو کیش کی صورت ميں عطا کرنے کی درخواست کر رهے هیں تاکه یه کیش کسی باهر کے ملک میں رکھ کر اپنے پیش رو جناب سید ناں شرفو صاحب کی طرح لندن میں مہنگی وائین اور چینی مرغابیاں کھا کر ڈکار مارے جائیں
لیکن
لوکو کچھے کس لو
ورنه ٠٠ وج جانے والی هے

اپنی فوج
جو که اپنوں کو تقل کرنے کی ماهر هے
اور اپنی پرورش کرنے والے ملک کی دشمن هے اس نے
کور کمانڈر کی میٹنگ میں " بعض متعصبانہ حلقوں کی جانب سے مسلح افواج کو نیچا دکھانے کے بدقسمت رجحان" کو انجام تک پہنچانے کا جو فیصله کر لیا ہے
بس جی سر جی
میں نے پاکستان کوئ نئیں جانا
جب تک که یه امریکه اور پاک فوج کی دهشت بٹھانے کی جنک جاری هے
وار اون ٹیرر
یعنی که دهشت بٹھانے کی جنگ میں امریکه اور پاک فوج کی ایک کامیابی کا میں ضرور اقرار کروں گا
که پاک فوج کی دهشت میرے دل پر بیٹھ گئی ہے
اور میں انتظار کروں گا
که
وه
معصوم اور چھوٹا سا بچه جو سڑک کنارے کھڑا
فوجی ٹرک کو دیکھ کر
فوجی جی سلام!!!!!ـ
کا نعرھ لگاتا تھا
کب فوجی ٹرک پر پتھر اٹھاتا ہے

ہفتہ، 4 جون، 2011

الیاس کاشمیری پر ڈرون حمله

پاک فوج دی بلے جی بلے
بی بی سی کی خبر هے که
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/06/110604_drone_attack_rwa.shtml
که مهران بیس حملے کا ماسٹر مائنڈ الیاس کمشمیری تھا
اور اس کو ڈرون جهاز کے حملے ميں مار دیا گیا هے
حمله کرنے والوں نے حمله کیا اور فوجی کی تشریف پر آلو رکھ کر بھاگ بھی گئے
لیکن میڈیا کی جنگ میں فوج جیتنا چاہتی هے
لیکن جی فوج کا مائینڈ اب
اب مائنڈ کرجاتا هے
مهران بیس کے خملے کو بھی فوج مائینڈ کر گئی هے
اس لیے
اب
ان کو دشمنوں کے نام بھی پنجابی فلموں کےولن والے مل رهے هیں
اصل میں جب پوری قوم کا هی عقل کا معیار گر جائے تو جھوٹ بولنے والوں کے جھوٹ کا بھی معیار گر جاتا ہے
بڑے افسوس کی بات ہے که فوج لڑائی میں بھی نکمی
ملک کی حفاظت میں بھی نکمی
اور اب جھوٹ بولنے میں بھی نکمی نکلی هے
لیکن
جی اس مطبل یه نهیں هے هر چیز مين نکمی هے
بجٹ میں خرچا وصولی میں
نمر ون
پاکستان کے آئین کو توڑنے ميں نمبر ون
پاکستانیوں کو غائب کرنے مين نمبر ون
لیکن ایک بات هے جی میں خود بھی سارے پنڈ کی مخالفت کو
کچھ نهیں سمجھتا
لیکن ایک لکھنے والی کی مخالفت
وارا نهیں کھاتی جی
که لکھاری کا لکھا
صدیوں تک ره جاتا هے اور
اولاد بھی نسلی بننے کی کوشش ميں پھاوی هو جاتی هے
اس لیے لکھنے والوں کو غائب کرنے میں نمبر ون
اور مکر جانے میں نمبر ون
الیاس کاشمیری؟؟؟؟؟

بدھ، 1 جون، 2011

ڈنڈے ڈنڈے کا فرق

بلاگرو اور فیس بکیو
فوج کی کمزوریوں کا لکھنے والے ایک صحافی کا انجام
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/05/110530_journalist_missing_saleem_uk.shtml
فوج کی طاقت سے ڈرو
اور ان کی کمزوری کا نہیں لکھو
ورنہ اپ کو معلوم تو ہو گا ہی کہ
مرادنہ کمزوری والا
اپنی بیوی کو پھینٹی بڑی ٹکا کے لگاتا ہے
کپڑے دھونے والے ڈنڈے سے
اور ڈنڈا تو ڈنڈا ہی ہوتا ہے نان جی
وہ ناں سہی وہ ہی سہی
دنیا کی بہادر ترین اور منظم ترین اور عظیم ترین اور مقدس ترین اور پتہ نہیں کون کون سے ترین (بقلم حود) رکھنے والی فوج کے کسی ترین کا پردہ چاک کرنے کی سزا موت ہے
صرف پاکستانیوں کے لیے موت کی سزا
پہلے غائب اور پھر
مسخ لاش
لیکن اگر کوئی غیر پاکستانی ان کے ساتھ کچھ کر جائے بلکہ کچھ بھی کرجائے
تو؟؟
ڈالر مانگتے ہیں
پس ثابت ہوا کہ
ڈالر بڑی عظیم کرنسی ہے
اور پاک فوج بندے مرواتی ہے

Popular Posts