اتوار، 30 جنوری، 2011

ارادے اور وفا

خوش باش لوگوں کی فرصتوں کو بھلانے والی تحاریر سے مختلف بات
که
ارادے کبھی بندے سے بے وفائی نہیں کرتے
بندھ هی اپنے ارادوں سے بے وفائی کرجاتا ہے
اور هر بے وفا کی طرح اس کا الزام دیتا هے مجبوریوں کو
لیکن ارادوں سے وفا بندے کو کامیاب هونے کا انعام دلواتی هے اور
مزے کی بات ہے که ارادوں سے وفا کرنے کی وجہ بھی مجبوریاں هی هوتی هیں

پاک ستانی

ایک امریکی بندے نے پاکستانی بندے قتل کر دیے هیں
اس پر امریکی حکومت نے اپنے بندے کی رهائی کا کها هے پاک لوگوں کی حکومت کو !!ـ
بی بی سی پر فیضان کےپسماندگان کے نام سے ویڈیو لگا هے جب میں دیکھنے لگا که کیا هے جو بی بی سی پر بھی لگا هو اور امریکی مفادات کے بھی خلاف هو تو؟؟؟
ویڈیو آف لائین تھا
جاپان کے وقت کے مطابق ٣٠ دسمبر ٢٠١١ صبح پانچ چوتالیس پر
اگر پاک لوگوں نے اس مجرم کو ایسے هی چھوڑ دیا تو مجھے بڑا دکھ هو گا
که هماری کچھ حثیت هی نهیں ہے
هاں عدالتی ڈرامہ کرکے مقتولوں کو غلط اور قاتل کو صحیع ثابت کرکے
اگر چھوڑا جاتا ہے تو پھر بھی کجھ دل کو تسلی رہے گی که چلو یار
نخرے دیکھانے والی داشته بھی خود کو معزز سمجھتی هے
که میں ایسی ویسی نهیں هوں
هان جی !!!ـ
کارستانیوں پر تو سزا ملتی هے لیکن جی پاک حکومتی لوگ پاک ستانی کرتے هیں ان کو انعام ملتے هیں ـ
ملک فیزور المعروف چاچا فیزور نائی کے بیٹے کو بھی اگر کوئی امرکی گولی مار دے تو مجھے بڑا دکھ هو گا
اس لیے اپ كی مہربانی هو گی که عدالتی ڈرامه کرکے چھوڑیں ،
ضمانت پر رهائی اور پھر فرار ، بار بار سمن کے باوجود عدالت میں حاضر ناں هونا
جیسے کاموں سے بھی امریکی صاحب کو بچایا جاسکتا ہے
ذہنی مریض ، سخت علیل ، اور یا پھر صدارتی معافی نامه وغیرھ وغیرھ

اتوار، 23 جنوری، 2011

سانوں کی !!!ـ

حکم هے سچے پادشاھ الله سائیں کا
که اس کائینات میں اس کی بنائی هوئی هر چیز کا انت موت هے
اور یه کوئی نئی بات نہیں هے سبھی جانتے هیں
لیکن اس انت تک کے راستے میں اک جان پر کیا گزرتی هے اس کی وضاحت تو سیانے کرتے هی رہتے هیں
لیکن جی یه سیانے بھی تو مشاہدے کے هی غلام هوتے هیں ناں جی
اگر انکھ سے دیکھتے هیں که ستارے حرکت کررهے هیں تو ان کی سوچ یہی هوتی هے که ستارے هی حرکت کررهے هوں گے زمین نهیں
لیکن سوچ کی عادت نے ان کو ایک دن یه بھی بتادیا که زمین بھی اپنی جگه حرکت کرتی هے
هاں جی تو اک جان کو اپنے انت تک جانے کے لیے جو راستہ اس کے لیے متعین کیا گیا هے
وھ کیا ہے ؟؟
کمزور پیدا هو گی
طاقت پکڑے گی
جوان هو گی
اور
پھر؟؟؟
نقاہت ، کمزوری، بڑھاپے کی طرح گامزن هو گی اور بتدریج اپنے انت یعنی موت کو جاملے گی
هم دیکھتے هں که همارے اردگرد جانور ، درخت ،انسان سبھی کے ساتھ اسی طرح هو رها هے
حته که جن چیزوں یا انسانوں کو کچھ کم عقل لوگ میرے رب الله عالی شان کے ساتھ شریک سمجھنے کے مغالطے کا شکار هیں وھ بھی اسی راھ پر چلتے هوئے اپنے انت تک پہنچیں گے یا پہنچ چکے هیں
پھر بات اتی هے که مشاہدے کی غلامی کی
کیونکه یه سب هم دیکھ رهے هوتے هیں اس لیے هم اس کو مانتے هیں
لیکن جن چیزوں کے لیے مثال ہمارے سامنے ناں هو
اس کے لیے هم کیا سوچتے هیں ؟؟؟
مثلاً انسانی معاشرھ!!!!ـ
یهاں ایک چیز کی وضاحت که مختلف اقوام کی اپنی اپنی تاریخ سے کچھ وراء هو کر سوچیں انسانی معاشرھ
جس میں هم سب رھ رهے هیں ،
مختلف اقوام پر عروج آیا !!ـ
اس عروج سے پہلے کی جو باتیں تاریخ کم هی لکھی هوتی هیں ، وھ وهی هوتی هیں کمزور پیدائش ، طاقت پکڑنا وغیرھ وغیرھ
اور پھر بتدریج کمزور هوتی هوئی اپنيے انت کو پہنچیں ـ
لیکن اج هم یه دیکھ رهے هیں که سائینس کی ترقی هے که هوتی هی چلی جارهی هے
میرے همر عمر اور مجھ سے بڑے جو لوگ زندھ هیں وھ جانتے هیں که
ابھی همارے پجپن ميں جن چیزوں کا تصور بھی محال تھا ، وھ جادو ہمارے استعمال میں هے
یعنی که سائینس جو که همارے پجپن تک ایک کمزور سی چیز تھی
اپنی جوانی کی طرف مائیل هے
اور هر جوان کی طرح اس مغالطے کا شکار هے که
وھ مسلسل زور هی پکڑتا جائے گا
اس پر کبھی کمزوری نہیں آئے گی
اپنے دادے کی طرح بوڑھا هونے میں ابھی صدیاں بڑی هیں
حالانکه دادا سامنے هوتا ہے
لیکن سائنس کی جوانی هے که اس کے سامنے کوئی دادا یا بابا نهیں هے
اس کے سامنے اس جیسی کوئی مثال نهیں هے
اس لیے میں بھی یه اندازھ لگانے سے قاصر هوں که کب
اور کون سے وقت کو اس سائینس کی جوانی کا زمانه کہیں گے؟؟
کون سا وھ نقطه هو گا جہاں سے اس کی ڈھلوان شروع هو گی ؟
که جهاں سے یه کمزور هوتی هوئی بتدریج اپنے انت کو پہنچے گي؟؟
هاں جی ایک بات اور بھی تو هے!ـ
حادثاتی موت!!!!ـ
بھری جوانی میں قتل ، حادثہ ، یا کچھ اور ؟
اور یه کچھ اور کسی درخت کے ساتھ هو که کسی چرند یا پرند کے ساتھ یا کسی پہاڑ کے ساتھ که دریا کے ساتھ یا کسی انسان کے ساتھ هو که سلیمان تاثیر کے ساتھ !!!ـ
یه کچھ اور تو نهیں هونے والا اس سائینس کے ساتھ
کوئی ایٹمی جنگ ؟؟
یا وباء یا
کچھ اور ؟
اس ایٹمی جنک سے یاد ایا که هماری پیاری اور نسلی ایلیٹ نے امریکه کو یه باور کرایا هوا هے که همارے مولویوں کو ایٹم بم چلانے کا بڑا شوق ہے
اور پاكستان کے جوانوں کا یه حال هے که
وھ چاہتے هیں که دو تین مزائیل نیفے میں اڑس کر چلیں اور جیب میں دو تین دانے ایٹم بموں کے بھی پڑے هوئے هوں
لیکن جی اکر سائینس کےساتھ کوئی اور حادثہ نهیں هوجاتا اور کائینات کے افاقی قانون کے مطابق بتدریج کمزور هوتی چلی جاتی هے تو ایسا کیسے هو گا
اور پھر اس کے بعد کے انسانوں کے کیا حالات زندگی هوں کے ؟
اور وھ کیا سوچ کر ان سب سائینسی چیزوں کے استعمال کے فائدے پر صبر کرلیں گے؟؟؟
میرے خیال ميں وھ پاکستانی سوچ کے مالک بن جائیں گے
اور هر چیز کے نقصان پر کندہے اچکا کر کہا کریں گے
سانوں کی!!!!ـ

ہفتہ، 15 جنوری، 2011

پتھر كا درخت

وهاں لاهور میں چڑیا گھر کے سامنے ایک سرخی مائیل سی پتھریل چیز ہے جس کو درخت هونے کا بتاتے هیں
ہلکے سرخی مائل رنگ کی اس ستون نما شے کو خاصا قریب سے اور غور سے دیکھیں تو لگتا ہے که درخت هی هو گا
لیکن میں نے اس چیز کو کبھی بھی سنجیدگی سے نهيں لیا!!ـ
کیونکه
همارا قومی رویہ ایسا ہے که کم علمی کی وجه سے باتوں میں سنسنی شامل کرنا هماری قومی عادت هے
آپ نے دیکھا هو گا که ایک بندھ دیکھنے میں چاچا جی لگ رها هوں گا لیکن
اپنی عمر
تئیس سال بتائے گا
اور یہی چاچا دس سال بعد جب بہت هی بوڑھا نظر ارها هو گا تو
اس وقت اپنی عمر سو کے قریب بتائے گا که جی
میں تو هوں هی بڑا بزرگ
میری عزت کرو
اور پاکستان میں عزت اس چیز کا نام ہے که میں کام چور هوں میرے کام کردو اور کچھ بھیک بھی دے جاؤ اور پھر اس بات کو میری گریٹ نیس بھی جانو
وغیرھ وغیرھ
اس لیے
لیکن جی یهاں جاپان ميں ایک دوست کے گھر کے داخلی دروازے پر ستون لگے دیکھےجو که بلکل پتھر هی لگتے هیں دیکھنے ميں چھونے میں اور کھرچنے میں بھی، یه دوست اپنا گھر گرا کر نیا بنانے جارها هے اس لیے میں نے سوچا که اتنی نایاب چیز کہیں اس نے پھینک تو نہیں دینی هے
میں نے اس سے ماحول بنانے کے لیے کها یه یه کیا هے
کہنے لگا که درخت پتھر هو گیا هوا ہے
کروڑوں یا اربوں سال لگے هوں گے که کم ، کسی کو معلوم نهیں هے
میں نے پوچھا که دنیا میں چند هی پیس هوں گے؟؟
کہنے لگا که معلوم نهیں لیکن یه چیز هے بہت کم
میں نے کها اب گھر کی تعمر کے بعد اس کو کیا کرنا هے؟
پته نہں ابا جی نے اپنے شوق میں کهيں سے خرید کر لگایا هوا هے انہیں کو معلوم هے که کیا کرنا هے
کہـ رہے تھے که پانچ کروڑ کا ایا تھا
یه هیں اس کی تصاویر
پہلے تو میں نے سوچا تھا که تصاویر کو ایڈیٹ کرکے صرف پتھر کو نمایاں کروں لیکن پھر ایسے هی رہنے دیا که اردگرد کے ماحول بھی شامل رہنا چاهیے
سائڈ سے اور اوپر سے






اور اخر میں ویڈیو بھی

پیر، 10 جنوری، 2011

لفظوں کی پستی اور بازیگری

لفظوں نے بھلا یهاں کون سے گڑھے بھرے هیں ، اور سطروں نے کون سے محل کھڑے کیے هیں؟
لیکن لکھنے والوں کی عادت ہی یه ہوتی ہے که لکھتے چلے جائیں ، اور اپنے لکھے هوئے کی بے اثری کے گواھ بن کے کچھ اور بھی کرب لکھیں ـ
میرے خیال ميں بہرحال ان شہروں کا مرتبہ ان شہروں سے کہیں بلند ہے جن شہروں میں لکھنے والے نہیں ہیں
 ۔اور ان شہروں میں رہنے والے بھی بلند ہیں که جن میں لکھنے والے رہتے هوں،
حالاں که همارے شہروں كی زندگی اکتائے هوئے دلوں کی زندگی هے جس میں ولولے بھی ترسے هوئے هیں،
ان ترستے هوئے ولولوں کی حقیقت کو ان شہروں کی گلیاں توچھپاتی هیں لیکن ان کے بازار؟؟
جھوٹ بولتے هیں !!!ـ
ہمارے ہاں بصیرتیں کڑہتی هیں ، ایک کرب در کرب کا تسلسل هے
لیکن
 حماقت ان پر ٹھٹھے کرتی هے، بے دانشی ان کا مذاق اڑاتی هے
یه بے دانش لوگ اپنی محرومیوں کے جواز میں بھونڈی دلیلیں رکھتے هیں
اور اس کوتاھ دستی کے جواز میں تلخ اور تند بحثیں کرتے هیں،
لنگڑے اپنے لنگڑے پن کو سڑکوں کی بچت کا کہتے هیں ۔
اور جن کی انکھیں پھوڑ دی گئیں هیں وھ اس بات پر شکرگرازی کی دلیلیں دیتے هیں که چمکاروں سے جان چھوٹی هوئی هے
لکھنے والوں کے لکھے کی بے قدری کا ماجرا کچھ اس طرح ہے که
حکیم محنتوں سے دوائی بنائے اور مریض اس دوائی کا قدح حکیم صاحب کے منه پر دے مارے میں تو اس بیماری میں شکرگزار هوں
لیکن اج کے ہم لکھنے والے ، لکھنے والوں کے اس گروھ سے هیں جو پست اور حقیر ترین هے
کیونکه هم لفظوں کے بازی گر بن کے رھ گئے هیں که
تماشہ دکھا کر ایک بھیڑ اکٹھی کرنا همارا پیشه ہے
اور کچھ خوش باش لوگوں کی فرصتوں کو بہلانا همارا ہنر هے
ان خوش باش لوگوں کی فرصتوں کو جن کے بے دانشی کے ڈھیر هیں اور اہم اس بے دانشی کے گواہ بھی ہیں ـ
جو عقل کو حقیر جانتے هیں ، جو دولت کو عقل کہتے هیں ـ
همارا اپنے لکھے کا یه استعمال ہماری بے ضمیری هی تو هے؟۔
 که ہمارے معاشرے میں چہروں کی چمک کے لے تارکول کی چمک بھی چپکا لینا ہنر کی بات هے
میں سمجھو ں گا که ہمارے پرانے لکھنے والوں کا خستہ ماضی ، همارے اس پر مایہ حال سے بہتر تھا
کیونکه ان کو اس بات کا فیصلہ کرنے حق تھا که کیا لکھنا ہے
لیکن اج کے ہم لکھنے والوں کو ان لوگوں کے لیے لکھنا هے جو
الف کو توبہرحال الف هی پڑھتے هیں اور ب کو بہرحال ب هی پڑھتے هیں
لیکن ۔۔۔۔۔!۔

دانش سے محروم
لوگ جب سزا دیتے هیں تو ان کی سزا حکومتوں کی سزاؤں سے درشت هوتی هے
میرے لوگوں کا للکارا یه هے که خبردار !!!ـ
ہمارے حق میں قلم نهیں اٹھانا
جو ہمیں گڑھے ميں گرنے سے باز کرنے کی کوشش کرے گا
هم اسے زمین میں گاڑ دیں گے٠
خبردار ہمارے حق میں زبان ناں کھولنا!!!۔
یهاں کہنے والے سننے والوں سے خوف زدھ هیں اور لکھنے والے پڑھنے والوں سے
سچ بولنا اور حق لکھنا
شائد کبھی ہمارے لوگوں کو راس اجائے

اتوار، 9 جنوری، 2011

کتا اور برکت

بچپن میں همارے بزرگوں نے بتایا که جس گھر میں کتا هو اس گھر میں برکت نهیں هوتی
مولوی صاحب نے بتایا که جس گھر میں کتا هو اس گھر میں رحمت کا فرشتہ داخل نهیں هوتا ہے
همارے دل میں کتے کے خلاف اتنی نفرت ڈالی گئی که میں کتے کے قریب بھی نهیں جاتا
کچھ یه هوا که بچپن ميں کتے نے کاٹ لیا
هوا اس طرح کهیں جارها تھا که ایک کتا کچی سڑک کے بیچ بیٹھا تھا
میں اس کے قریب سے گزرا اور مڑ مڑ کر پیچھے دیکھتا رہا که کاٹ ناں لے
لیکن کتا مزے سے بیٹھا رها
جب میں کوئی چالیس پچاس قدم چلا گیا تو میرا دھيان اس کتے کی طرف سے ہٹ گیا
تو جی اس کتی کے بچے نے بچھے سے آ کر کاٹ لیا
یه برکت کیا هوتی هے؟؟
رزق میں برکت
یعنی کچھ رزق کی فراوانی
لیکن جی هم نے دیکھا ہے
امیر گھروں میں کتے رکھنے کا رواج عام هے
یعنی کتا اور برکت اک ساتھ!!ـ
یا یه کہـ لین که کتوں کو امیر مالک رکھنے کی " جاچ " ہے
یورپ کے کتے اتنے سیانے هوتے هیں که مالک کو کام پر بھیج کر گھر پر ارام کرتے هیں

وھ تاریک راہوں په کیوں مارے گئے؟؟؟
ان کے باپوں نے ان سے جھوٹ بولا تھا

یه کتے کے ساتھ برکت کا کوئی تعلق هے بھی که نهیں
لیکن جی میں کتے کو پسند نهیں کرسکتا

جمعہ، 7 جنوری، 2011

سکه رائیج الوقت

سلیمان تاثیر کا قتل ایک مثال ہے که پنجاب میں کیسوں کو کیسے اپنی مرضی کا رنگ دینے کی کوشش جاتی هو تاکہ قانون سے بچا جا سکے
یا شریکوں کو قانون کو شکنچے میں پھنسایا جاسکے
هم لوگوں کی عادت ہے که کسی سے اکر بدلا ناں لے سکیں تو کوشش کرتے هیں که اس قانون کے شکنچے میں پھنسا دیا جائے
اور پاکستان مين همارے اردگرد جھوٹے مقدموں میں پھنسانے کا تو رواج عام هے
بلکه اب اس معاشرتی رواج کو ترقی دے کر ہم لوگوں نے اس میں تکنیکیں پیدا کی هیں
میرے خیال میں تو سلیمان تاثیر کے اور بھی بڑے قصور تھے
اس کو توہین رسالت کے الزام میں هی کیوں پار کردیا گیا؟؟
جواب : اج کل یہی سکہ چل رها هے
یهان اب اپ نظریات پر بھی بات نهیں کرسکتے
میں نے کئی بار دیکھا ہے که
اپ کسی نظریہ پر بار کررهے هوں تو گچھ لوگ فوراً کہیں کے که اپ کا رسول کے متعلق کیا خیال ہے؟؟
یار جی میں ایک نظریے پر بات کررها هوں اپ شخصیات پر لے گئے هو
میں اگر کہیں اس نظریے پر بات کر هوں که حدیث کے نام پر لکھی گئی کتابوں کے متعلق همیں سوچنا چاهیے تو
لوگ بھالے
علم الرجال پر بحث شروع کردیں گے
علم الرجال !!!!ـ
میں نے پہلے بھی کئی دفعه لکھا ہےکه
پچانوے فیصد لوگ شخصیات پر باتیں کرتے هیں
اور تین فیصد
واقعات پر
اور صرف دو فیصد نظریات پر بات کرتے هیں
آپ کسی بھی نظریے پر بات شروع کریں
بیچارے پچانوے فیصد ، جن کی ذہنی اپروچ هی شخصیات تک هے
اپ کو بنی پاک کی شخصیت پر باتیں کرنے پر مجبور کریں گے
یا پھر کچھ تعلیم یافتہ علم الرجال پر
یعنی شخصیات کا علم
میں پیپلز پارٹی کی اس حکومت کے خلاف هوں
اور اس میں شامل سب کرپٹ لوگوں کو سزا دینے کے بھی حق میں هوں
لیکن میں انتہا پسند نهیں هوں
اس لیے میرے خیال ميں
ان کو عدالت میں پیش کرنا چاهیے
یا پھر
اگر رب طاقت دے تو
ان کی تشریفوں
پر
پولے پولے
سے لتر لگانے چاهیے
ناں که قتل هی کردیں
اور الزام بھی توہین رسالت کا
رکھ دیں
بی بی سی پر ایک ویڈیو لگا تھا جس کا ٹائیٹل تھا
مجھے فتؤں کی کوئی پرواھ نهیں هےسلیمان تاثیر
اور میں نے ویڈیو دیکھا
اس میں سلیمان تاثیر نے یه لفظ بولے هی نهیں تھے
اس ویڈیو میں جو کچھ سلمان تاثیر کہـ رها تھا
اگر یه توهین رسالت ہے تو ٠٠٠٠٠٠٠٠
جی پاکستان کا اور اس میں رہنے والے نام نہاد عاشقان رسول کا الله هی حافظ
میرا عشق کہتا هے که
میں رسول صعلم کے دئے نظریے یعنی اسلام میں پورا پورا داخل هو جاؤں تو الله اور اس کا رسول بڑے خوش هوں گے
وهاں سندھ میں ایک ڈاکٹر نے لیچڑ سلیز میں کا ویزٹنگ کارڈ ردی میں پھینک دیا
غصے کے ساتھ
اور سیلز مین سے داوئیاں بھی نهیں خریدیں
اس ویزٹنگ کارڈ پر سیلز مین کا نام لکھاتھا
جو که محمد سے شروع هوتا تھا
اس لیے یه بھی توہین رسالت هو گئی اور اس سیلز مین کے ساتھ
شامل هو گئے جی
باقی کے سبھی سیلز مین جواس ڈاکٹر سے تپے هوئے تھے
میں نے خود دیکھا ہے که
لڑائیوں میں مشورے دنے والے یه بھی مشورھ دیتے هیں
لڑائی کو مذہبی رنگ دے دو جی
بس جی سلیمان تاثیر کے قتل کو بھی مذہبی رنگ دینے کا مشورھ هو گا جی کسی کا
میں سلیمان تاثیر کے قتل کی مذمت نهیں کروں گا
اور ناں هی میں اس کے قاتل کو ہیرو کہوں گا
ناں عدالتی نظام
ناں حکومتی نظام
ناں نظم ہے
ناں ضبط
دین (سسٹم )نام کی کوئی چیز نهیں هے جی پاکستان ميں
اور اس بد نظمی کو دین کو دین کہنے کے مغالطے کا شکار لوگ؟؟؟
بس جی بس
کهیں میں بھی قتل ناں هو جاؤں

منگل، 4 جنوری، 2011

سکریپ یارڈ

کئی دفعہ مختلف ممالک میں چھوٹے چھوٹے سیٹ اپ بنائے ، چلائے ، چھوڑے اور کہیں اور چلے گئے٠
لیکن اب جب که انے والے ااپریل میں چھیالیس سال کا هو جاؤں گا تو کسی ایسے کام کی ضرورت محسوس هوتی هے جو مستقل هو اور ایک جگه بیٹھ کر کام کیا جائے ٠
جس کے لیے میری کوشش تھی که جاپان میں کوئی سکریپ کا کاروبار کرلیا جائے، اس سکریپ کے کاروبار کا آئیڈیا مجھے اج سے بیس سال پہلے اس وقت هوا تھا تب میں جاپان میں کمائی کرنے کے لیے نیا نیا آیا تھا، جس جاپانی نے مجھے گھر لینے کے لیے ضمانت دی تھی اس کا کاروبار تھا سکریپ کا اور زمینوں په زمینیں خریدے چلا جارها تھا، لیکن اس کا جنوائی اس کام کو گندا سمجھ کر دلچسپی نهیں لیتا ٠ (ایک هی بیٹی کے باپ کو جنوائی پر هی امید هوتی هے)
پچھلے دنوں اس کمپنی سے گزر هوا تو اب وھ جنوائی کمپنی کا مالک تھا اور کام کررها تھا
لیکن یه بندھ ترقی نهیں کرسکا
کیونکه
یه چالاکی کرتا هے
تول میں ڈنڈی مارتا ہے
اس دفعہ جب مں جاپان ایا تو جو کاروبار میں کرنا چاھتا تھا وھ تھا کاروں کو توڑنے کا لیکن اس کام کو کرنے کے لیے جاپانی قوانین سخت هو چکے تھے
جاپان چاھتا هے که کوڑا صحیع طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے
ایک کار کو توڑنے پر لوها ، ایلمونم ، اور دوسری بکنے والی دھاتوں کے علاوھ فائبر گلاس اور پلاسٹک کی چیزیں بھی نکلتی هیں ، جو که جلانے پر دھواں چھوڑتی هیں اور کہیں پڑی رهـنے پر ماحول کو گندا کرتی هیں اور ان کے قدرتی طور پر گلنے پر هو سکتا هے که سالہاسال لگ جائیں ٠
اور گاڑی کو توڑتے هوئے جو تیل یعنی موبل آئیل نکلتا هے
وھ نالیوں میں نہیں جانا چاہیے ، که فصلیں خراب کرتا هے
جاپان ميں کچن کے پانی کو بھی ایک مخصوص طریقے سے گزر کر نالی میں ڈالا جاتا هے تاکہ صابن اور تیل کا بندوبست کیا جائے!!!!!ـ
پاکستان کو ایسا بندوبست بنانے میں کتنا وقت لکے گا؟؟؟
جواب: سوال هی غلط ہے، سوال ایسا هونا چاہیے که اس بات کو سمجھنے کے لیے که تیل کو پا نی میں ڈالنے سے نقصانات کیا هیں اس بات کے عاحساس هونے کے لیے کتنا وقت لگے گا!!ـ
چھڈو جی
کھاندے جاپان کا هیں
اور مروڑ اٹھتے هیں جی پاکستان کے
بہرحال
سب بندو بست کرکے میں نے دیے اور حکومت نے مجھے لائیسنس دے دیا هے
لیکن اس لائیسنس کے ملنے کے بعد وفاقی حکومت کے ایک ادارے کے پاس رجسٹریشن کروانی هوتی هے
اور یه ادارھ پاس ورڈ اور آئی ڈی دیتا ہے
جس میں کاٹی جانے والی هر گاڑی رجسٹر کی جائے گی
اور گاڑیوں کے رجسٹریشن افس کے سسٹم ميں اس گاڑی کے
صفحہ ہستی سے نابود هو جانے ریکارڈ بن جایا کرے گا
امید ہے که یه پاس ورڈ اور آئی ڈی اس مہینے کے پہلے آدھ میں مل جائے گی
اور پھر هی کام شروع کیا جائے گا
جاپانی میں سکریپ یارڈ کو کائی تائی کہتے هیں
مکانوں کو توڑنے والے بھی کائی تائی هی کہتے هیں
اس سکریپ یارڈ کو بنانے میں پچھلے چھ ماھ سے میں پھاوا(کریزی) سا هو کے رھ گیا تھا
پھاوا سا اس لیےکه یهاں بھی سارا دن کام ناں کریں تو کائی تائی بننے میں دیر هی هوتی چلی جائے گی اور گھر کے خرچ کے لیے کمائی بھی کرنی هے
اور سب سے بڑی بات که میری بیوی بڑی پڑھی لکھی هے
اس لیے اس کو عقل کے دورے پڑتے هیں
اور هر دورے میں مجھے پریشانی هوتی ہے
لیکن یه مسئله صرف زیادھ هی پڑھ جانے والی بیویوں کے خاوندوں کا هے
اور انکو هی علم هو سکتا ہے که
اس دورے کے پڑنے پر کیا کیا جاتا هے

اک اور دریا کا سامنا تھا منیر
جب میں ایک دریا کے پار اترا
والا معامله ہے
اب گاڑیاں اکھٹی کرنی هیں
مقابلہ بڑا سخت هے
،مقابلے میں هیں پٹھان اور جاپانی
پٹھانوں سے میں مقابله کرستا هوں که ان سے مہنگی گاڑی خرید سکتا هوں
اور میرے اصول اور اخلاق تو یهاں جاپان والے پٹھانوں سے کهیں اچھے هیں
لیکن
جاپانی !!!ـ
گاڑی بھی مجھ سے مہنگی خرید سکتے هیں اور ان کے اخلاق اور اصول بھی میرے جسے یا مجھ سے کچھ بہتر هی هوں گے
ہر ادمی کو الله مسائل اور مقابلے بھی اس کی اوقات کے هی دیتا هے
اور خاور کو ڈالا هی جی الله نے مقابلے میں اصولوں کی بہتری اور اخلاق کی کوالٹی ميں هار جیت کے
اور اس مقابلے میں ایک خاور سے جیتنے والا تو
جی پھر واقعی اعلی هو گا
ناں جی
اور ایسے بندے کو میں دوست بنانا پسند کروں گا
اگر کام توقع کے مطابق چل جاتا هے تو امید ہےکه اس سال گرمیوں کے ڈھلنےپر پاکستان جاؤں گا
کچھ پیاروں کے منه دیکھنے

ایک وضاحت:یهاں پٹھان اس لیے لکھا ہے که اس کاروبار میں یهاں جاپان میں زیادھ تر لوگ افغانی اور دیسی ، اپنے پشتون هی هیں


View خاور کا سکریپ یارڈ گنماں کین ایتا کورا بڑا کرکے دکھنے کے لیے

Popular Posts