هم اور جاپان
لو جی بات هوتی هے اپنی اپنی طبیت کی کوئی کسی بات کو کس رنگ میں لیتا ہے
اور هم تو جی هیں هی کچھ کھسکے هوئے سے
بقول انگریزوں کے کچھ پیچ ڈھیلے هیں
اور جاپانی کہتے هیں که جینئیس اور پاگل میں کاغذ کاسا باریک فرق هوتا ہے
یه بات تو کتنے هی دوست کہـ چکے هیں که ایک دن تم کسی بات پر ایسا رویه دیکھا جاتے هو که لگتا ہے که بڑے هی عقل مند هو اور کبھی ایسا لگتا هے که تم پاگل بن کی حد تک سادے هو
تو میں یه سن کر اس خوش فہمی میں مبتلا هوجاتا هوں که میں جینئس هوں جو پاگل اور عقل مند کی دو انتہاؤں سے هی جانا جاتا هوں مجھے کبھی کسی نے عام سا بندھ نہیں کہا هے
میں هوں کیا ؟
جی تو میں وه هوں جو لوگ مجھے میری غیر موجودگی میں کہتے هیں ـ
اور اس کا آپ کو معلوم هی ہے !!ـ اور آپ مجھے بتائیں گے بھی نهیں ـ
میں اج کل یه کر رها هوں که جاپان کی لوکل خبروں کو اردو میں ترجمعه کرکے ایک سائٹ پر لگا رها هو ایڈریس ہے
http://gmkhawar.net
ان خبروں میں کچھ تو معلومات کی نظر سے دیکھتا هوں مگر بہت سی خبروں کو ترجمعه کرکے میں اپنی پاک قوم کو آئینه دیکھانا چاھتا هوں
ایک خبر تھی جاپان کے کھنسائی کے علاقے میں ڈکیٹیوں کا طوفان
اور ان ڈکیٹیوں کی تعداد تھی صرف تین
اور وه بھی چاقو دیکھا کر اور ان میں سو بھی ایک ڈاکو رنگے ھاتھوں گرفتار
اور اس کاموازنه کریں پاک ملک کی ڈکیٹیوں سے تو ترجمعه کرنے والا خاور پاگل هی لگے گا ناں جی
ایک خبر ہے که جاکسا عام لوگوں کو خلائی سفر کی تربیت دینے کا کیمپ لگا رهی ہے
اپنے پاک ملک میں هم کس چیز کا تقابل کر سکتے هیں جی اس خبر کے ساتھ ؟؟
ایم خبر تھی جی که چاقو کا پھل اگر ساڑھے پانچ سینٹی میٹر هو جائے تو یه جاپان مین قابل دست اندازی پولیس هو جاتا ہے
اپنے پاک معاشرے میں لوگوں کا بس چلے تو ایٹم بم هی نیفے میں اڑس کر چلیں ـ
جاپانی سائینسدانوں نے حسد کی رگ دریافت کر لی ہے اور اپنی پاک فوج نے کچھ اور رقبے اور پلاٹ دریافت کر لیے هیں
پشاور والا افغانی مہاجر کیمپ کی زمین اپنی فوج نے ایک بندے کو پندرھ سال کی لیز پر دے بھی دی هے
جاپان کا نیوکلئر پلانٹ ٥٨ فیصد کام کررها هے اور یه قوم اس کی کارگردگی بڑھانے کے فکروں میں هے اور
اپنا ایٹم بم ؟؟؟؟؟؟
2 تبصرے:
فکر نہ کریں جناب.. اپنا ایٹم بم بھی محفوظ ہاتھوں میں ہے .. جلد ہی شریعت کے نفاذ کے لیے استعمال ہوگا
کونسا ایٹم بم؟
خاور صاحب خون مت جلایا کریں
اپنا بھی اور ہمارا بھی
آپکو شاید پتا نہیں کہ یہاں فوج کے خلاف زبان بازی قابل دست اندازی پولیس اور قابل دست اندازی آیی ایس آیی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں