بلاک اور خبریں
میں نے ایک نیا سلسله شروع کیا هے
جاپانی خبروں کو ترجمعه کر کے
http://gmkhawar.net
پر لگانے کا ـ
فجر کی نماز میں جانےسے پہلے میرے پاس وقت هوتا هے اس لیےمیں نے یه سلسله شروع کیا هے
ان دنوں فجر کی نماز سوا چھ بجے هوتی هے
اور میں چار بچے جاگ جاتا هوں
مسجدمیں جماعت تک پہنچنے سے پہلے اتنا وقت مل هی جاتا هےکه کچھ ترجمعه کیا جاسکے
اردو میں جاپانی خبروں کا اس حد تک ترجمعه آپ کہیں نہیں ملےگا
اردو کے قارئین کے لیے جاپان کی خبروں تک کسی حد تک هی سهی یه پہلی رسائی هے ـ
اردو کے سب رنگ جو که
http://khawar.riereta.net/urdu/
اور
http://urdu.gmkhawar.net
هے تو بلاگروں کو ایک جگه کرنے کا پلیٹ فارم مگر میں نے اس میں
http://gmkhawar.net
کا بھی لنک دے دیا هے
هوسکتا ہے که کسی کو اعتراض هو که میں اردو کے سب رنگ کا ایڈمن هوں اور اپنی بنائی هوئی ایک سایٹ کو یہاں دے کر اختیارات کا ناجائیز استعمال کررها هوں
تو اسے قارئین سے کذارش هے که ابنے اعتراضات کھل کر لکھیں
اگر اعتراضات زیادھ هوئے تو اس سائیٹ کو اردو کے سب رنگ سے ھٹا دیا جائےگا
یہاں ایک خبر لکھ رها هوں جاپان سے والی جو که میں نے
http://gmkhawar.net
پر لگائی ہے
لیکن کیونکه یه بات کچھ دلچسپ تھی اور میں اس پر کچھ اور بھی لکھنا چاھتا تھا جو که ایک خبر میں ممکن نہیں تھا تو جی اس کو میں نے مذید لکھ کر یہان بلاگ پر لکھ رها هوں
اساھی ٹی وی کے پروگرام پر اعتراض
یومی اوری اخبار نے لکھا ہے که
اساهی ٹیلی وژن نے ایک بلاگ فیچر کو ذرائیع معلومات کے دعوے کے ساتھ پیش کیا ہے ـ
جو بلاگ که اساھی کے اپنے اسٹاف ممبر کا لکھا هوا ہے ـ
یه پروگرام هفتے کی رات سات بجے براڈکاسٹ کیا گیا
اس پروگرام میں دیکھائی جانے والی معلوما ت میں سے کچھ اس بلاگ سے لی گئیں تھیں جو که اساھی ٹیلی وژن کے سٹاف کے فرد یا افراد کا لکھا هواتھا ـ
اس پروگرام میں انگریزی کے لفظ نیوز کے هجے این ای ڈبلیو اور ایس کو نارتھ ساؤتھ اور ایسٹ ویسٹ کے الفاظ کے پہلے هجے سے لے کر بنایا گیا لفظ کا پوچھ کر اس کے صحیع یا غلط هونے کا پوچھا گیا تھا ـ
اس کے علاوه اس پروگرام میں بتایا گیا که چینی اور کورین زبانوں میں جنگلی سور اور فارمی سور کے لیے ایک هی لفظ استعمال کیا جاتا ہے ـ
اس لیے چینی کلینڈر جس میں سالوں کے نام جانوروں کے نام سے موسوم کیے جاتے هیں
اس میں سے جس سال کو جاپان میں جنگلی سور کا سال کہتے هیں هیں وه اس کو چینی میں فارمی سور کےسال کے طور پر بھی بولاجاسکتا ہے ـ
سالمون مچھلی کو جاپانی میں ساکے اور شاکے کہے جانے میں کیا اختلاف هے اس کی بھی بات کی گئی تھی ـ
اس پروگرام ميں جس ٹوپک پر بات کی گئیں ان کی معلوم کے ذرائیع چھ بلاگ تھے
همارے هاں پاک بولیوں میں چاهے اردو هو یا پنجابی اس میں بھی جنگلی اور فارمی سور کےلیے ایک هی لفظ هے
جبکه انگریزی میں اس کے لیے علیحدھ سے الفاظ رائیج هیں ـ
یه سال ٢٠٠٩ جینی کلیڈر کے حساب سے گائے کا سال ہے
گائے اور بیل جس کو پنجابی میں گوکا کہتے هیں
گوکا فیملی میں بھینس کو شامل نہیں کیا جائے گا گوکا هو گا بیل یا گائے یا ان کے بچے
پنجابی میں ایک محورھ بھی هے جو که اب مجھے یاد نہیں آرها لیکن اس کا معنے بنتے هیں که گوکا اووڑ (خشک سالی)کے سال برداشت کر سکتا ہے اور جھڑی (بارش کا موسم) کے پہر بھی نهیں ـ
چینی بارھ جانوروں کے نام سے ایک کلنڈر رکھتے تھے پرانے زمانے سے
یاد رهے که چین هی ایک اسا ملک هے جس کی حکومتوں کا ریکارڈ ساڑھے چار هزار سال پہلے لکھ کر رکھا جانے لگا تھا
اس ریکارڈ میں سے بہت سا جنگوں اور موسمی افات میں ختم هو کیا لیکن جتنا بھی مل سکا ہے وه بھی پرانے زمانے کے حالات سمجھنے کے لیے کافی هے ـ
چینی زبان اشکال سے لکھی جاتی هے اور یه طریق پرانوںسے رائج ہے اس لیے چینی لوگوں کو اپنی پرانی دستاویز کو پڑھنے میں کوئی خاص دشواری نہیں هوئی ـ
هماری طرح نہیں که موهن جوڈرو کے کھنڈرات سے ملنے والی تحاریر پڑھ هی نہیں سکے
اور جس پر ان تحاریر کو پڑھنے کی
ذمه داری ڈالی گئي اس نے نیا هی شوشه چھوڑ دیا که
وه لوگ تحریر سے واقف هی نهیں تھے اس لیے ان کو پڑھا هی نہیں جاسکتا ـ
بلکه یه پڑھنے والی چیز هی نہیں هیں ـ
چینی کلینڈر میں یه سال گائے کا هے
اگر کو ئی شخص گائے کے سال کی بیدائیش ہے تو اس کی عمر اس سال بارھ سال یا چوبیس سال یا اسی طرح بارھ جمع کرکے سمجھ لیں گے
اور اکر کوئی حادثه یا وقعه اس سال هو ہے تو اس کو بھی اسی طرح سے دیکھ لیں گے اور اکر یه بات صدیوں پرانی هو گي تو اس دور کے بادشاھ کے نام سے عرصے کا اندازھ لگایا جائے گا ـ
لیکن یاد رهے که همارے یہان کلینڈروں کا جو نظام رائیج تھا وه دنیا میں کہیں بھی پائے جانے والے نظام سے زیادھ بہتر تھا
جس کی ایک مثال اب بھی بکرمی کلینڈر کی صورت میں موجود هے
لیکن اس موضوع پر لکھنا اسلام کے ٹھیکیداروں کو کت کتاریاں کرنے وال بات هو گی اس لیے اس بات کو بھر کبھی سہی کے لیے چھوڑ دیتے هیں جب تک که پاک قوم ذہنی طور پر بالغ نہیں هوجاتی ـ
جاپان میں بھی سور کو اکر فارمی هے تو اچھا نہیں سمجا جاتا
یعنی فارمی سور کو جاپانی میں بوتا کہتے هیں اور جنگلی کو اینو شی شی ـ
اپ اکر کسی کو بوتا کہـ کر پکاریں تو وه غصه کرے گا
یا کسی کے گھر کو بوتا کے گھر سے تشبیح دیں تو بھی غصه کرے گا ـ
اس لیے جاپانی جینی کلینڈر کے سور کے سال کو اینو شی شی کا سال کہتے هیں
اگ ان کو کہیں که یه سور کا سال ہے
تو جواب ملے گا که سور کا کوئی سال نہیں هوتا
یه اینو شیشی کا سال ہے
اب همارے لیے بھی بوتا ور اینو شی شی ایک هی بات تھی اس لیے ان معاملات کا معلوم هوا ـ
فلپائین میں بھی غالباً سور کےلیے ایک هی لفظ استعمال کیا جاتا هے اور موٹے تازے بندے کو سور جیسا کہـ کر پکارنا اس بندے کی تعریف کے زمرےمیں اتا ہے ـ
جاپان میں جسم فروش فلپائینی عورتیں جب کسی گاهک کو سور جیسا کہـ کر پکاتی تھیں تو ان کام مقصد اپنے گاهک کو لبھانا هوتا تھا مگر جاپانی غصه کر جایا کرتے تھے
6 تبصرے:
انتہائی دلچسپ اور معلوماتی مضمون ہے
مجھے تو کویی اعتراض نہیں فیڈ شامل کرنے پر
اور اگر آپ ان خبروں پر تبصروں کی بھی اجازت دے دیتے تو ۔۔۔
اور اگر آپ اس قوم کے بالغ ہونے پر پوسٹ لکھنے کی شرط رکھ رہے ہیں تو صاف مطلب ہو گیا نا کہ لکھنی ہی نہیں ہے
لکھ دیں بے شک کت کتاریاں ہوں
مولویوں کابھی انٹرٹینمنٹ کا حق ہے کہ نہیں؟
خاور صاحب حسبِ سابق آپ سے متفق ہوں
لیکن ایک بات کی ذرا کھُل کر وضاحت فرمادیں تو ممنون ہوں گا
آپ بار بار قوم کی بلوغت کا ذکر کرتے ہیں یہ بتائیں کہ آُ پکو پتا کیسے چلتا ہے کہ قوم ابھی نابالغ ہے؟ اور ساتھ ہی تعین بھی کردیں کہ قوم نر ہے کہ مادی؟
plz change your font,i am unable to read your blog,plz use a simple font
why u alwys say what say in panjabi panjabi .this is urdu blgge . plz used urdu not panjabi..
آپ نے بہت ہی اچھا کام شروع کیا ہے ماشاء اللہ۔ اس کو جاری رکھئے۔ لیکن پڑھنے میں کافی دشواری ہورہی ہے اس کا فونٹ تبدیل کردیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں