منگل، 31 جولائی، 2007

خبریں

صبح ٹیلی وژن پر ایک سین چل رها تها که
میت کی اخری رسوم کے لیے لوگ اکهٹے هوئے هیں
ایک جوان جوڑے کے سامنے ایک بنده اتا ہے اور جوان جوڑے کا مرد اس بندے کو غصے میں کہتا ہے
واپس کرو
واپس کرو
اور بنده رکوع کی حالت میں جا کر کهڑا ہے ـ
پہلے تو میں سمجها که شائد کوئی ڈرامه چل رها ہے
مگر یه ایک خبر تهی
که جاپان کے جنوبی علاقے میں ایک کنڈر گارٹن ميں انتظامیه کی غفلت سے ایک دو ساله بچی فوت هو گئی هے
هوا س طرح هے که کنڈر گارٹن میں بچوں کو گاڑی پر سیر کے لیے لے جایا جاتا ہے
جمعه کو جن یه گاڑی سیر سے واپس آئی تو پچهلی سیٹ پر جار بجے بیٹهے تے جن میں سے درمیان والے دو ایک هی سیٹ بیلٹ سے بندهے تهے
کنڈرگارٹن واپس پہنچ کر جب سارے بچے اُتر گئے مگر ایک بچی نہیں اتری
یه بجی ایک هی سیٹ بیلٹ سے بندهے بچوں میں سے ایک تهی ـ
ایک بچے کو اترتا دیکھ کر اٹنڈنٹ نے سمجها که ایک هی بیلٹ سے بندهی دوسری بچی بهی اتر گئی هو گی
مگر
تقریباً تین گهنٹے بعد جب بچوں کو میٹها دیا گیا تو ایک میٹهے کا پیکٹ زیاده نکلا تو اٹنڈنٹ کو احساس هوا که ایک بچه کم ہے
گرمی کے موسم میں تین گهنٹے گاڑی میں بند دو ساله بچی فوت هو چکی تهی

غصه کرنے والے تهے اس بچی کے والد اور معافی مانگنے والا بنده تها اس کنڈر گارٹن کا مالک ـ
جی هاں یه جاپان ہے
هو سکتا ہے که کسی دن خبر آ جائے که کنڈر گارٹن کے مالک نے شرمندگی سے خود کُشی کر لی ـ

جاپان میں گزرے کل والے اتوار بتاریخ انتیس جولائی الیکشن تهے ـ
جس مین حکمران پارٹی جی می این تو هار گئی ہے
اور اب
می این شُو تو گورنمٹ چلائے گی
حکمران پارٹی کے لوگ اپنی اپنی سرکاری رہائیشوں سے بستر بانده رہے هیں ـ
جی هاں یه جاپان ہے یہاں جمہوریت ہے
کتنی هی دهائیوں سے حکومت چلانے والی پارٹی بهی هار سکتی هے
کیونکه یه پارٹی اور کانفیڈینس کا شکار هو گئی تهی ـ

اور کل هی
شمالی کوریا میں شمالی کوریا کے حکمران صاحب نے ریفرینڈم کروایا ہے
جس میں انہوں نے سو فیصد ووٹ لے کر جیت لی ہے
جب بهی کہیں ریفرینڈم کا سنتا هوں تو مجهے بالغوں کا وه لطیفه یاد آ جاتا ہے
جس کا اخری فقره تها
ایتهے می اینڈ می لگے هوئے نے ـ
ماں دے امیر المومنین جنرل ضیاع صاحب نے بهی سو فیصد ووٹ لیے تهے مجهے یاد ہے میں نے خود اخبار پر پڑها تها که اس ریفرینڈم میں '' نہیں '' پر اکسانے والے کو سزائے موت کی سزا هو سکتی ہے ـ
ووٹ سو فیصد چاهتے هیں ڈکٹیٹر لوگ ـ
صدام نے بهی سو فیصد ووٹ لیے تهے
اور
آپنے شرفو شاھ صاحب تو هیں هی بہت پاپولر
کیونکه ابهی حکومت میں هیں ناں جی ـ
سنا ہو که اس دفعه پاکستان میں الیکشن شفاف هوں گے
جس کے لیے شفاف بیلٹ بکس بنوا لیے گئے هیں
یه بیلٹ بکس بلکل شفاف هوں کے ٹرانسپیرنٹ
اس بکس کے آر پار دیکها جا سکے گا
بکس کے شفاف هونے کو الیکشن کے شفاف کا کہتے هیں جی پاکستان میں ـ

جمعرات، 26 جولائی، 2007

مِلک دے معنے دوده

اردو کی کلاس ميں الفاظ معنی کی بات هو رهی تهی ـ
ماسٹر جی نے پوچها
اوئے اچهو مِلک دا کی معنے هوندے نے ؟
دوده ماسٹر جی !!
اوئے میں اردو والے مِلک دا پوچھ رها هوں انگریزی والانہیں ـ
اردو والے مِلک کا معنی هوتے هیں جائیداد
اس کی جمع هوتیں هیں املاک ـ
مِلک کی املاک
مُلک کی ممالک
اور ملک کی مملوک
مملوک کی دو قسمیں بتائی تهیں انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب نے ـ
دو ٹهگیاں (بیل)والے ملک اور ایک ٹهگے والے ملک ـ
دو بیل ہل میں جوتے یاتے هیں اور ایک بیل کولہو میں ـ
کولہو تیل نکالنے والی مشین کو کہتے هیں اورتیل نکالنـے والے کو تیلی ـ
انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب کا مطلب تها که دو والے ملک زمین دار اور ایک والے غیر زمیندار
اور مجهے سمجھ لگی که ایک والے ہنر مند اور دو والے غیر ہنر مند
تو اس بات پر انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب غصه کر گئے که اسی وی ہنر مندهوندے آں ـ
انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب بهی اپنی ترکیب میں ایک خاص هی قسم کی چیز تهے
یورپ کی سب سے بڑی جیل فلوری میں قیام کے دوران ان انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب سے ملاقات هوئی تهی ـ
بدقسمتی سے مجهے ان کے ساتھ ایک کمرے میں رہنا پڑا تها
میرے اباجی کے ننهیال ڈسکه میں تهے بہت آنا جانا تها ڈسکه ہمارا بچپن میں اباجی کے ماموں لوگوں نے ہتھ گاڑیاں بنائی هوئی تهیں اور مزدوری کیا کرتے تهے بڑے بڑے هاتھ اور پیر لمبے قد مضبوط لوگ ـ
میں نے جب پہلي دفعه انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب کو دیکها تها تو میرے منه سے نکل گیا تها تسیں ڈسکے دے او؟؟
کیونکه انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب کی شکل بالکل اباجی کے ننهیال سے ملتی تهی ـ
اور چیمه صاحب واقعی ڈسکے کے نکلے
شائید ایک علاقے میں رہنے والوں کی شکلیں ملنے لگتی هیں ـ

قد تها ان صاحب کا تقریباً پانچ فٹ اور وزن هو گا ڈیڑه سو کلو رنگ ان تها کالا اور گالوں پر جہاں سے هونٹوں کی حدود شروع هوتی ہے وہاں پهوڑے نکل نکل کر گڑهے بنے هوءے تهے
ان گڑهوں کو چهپانے کے لیے انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب نے مونچهیں رکهی هوئی تهیں
ان گے چهوٹے قد اور وزن والے چہرے پر سٹالن ٹائپ یه مونچهیں کچھ زیاده هی نمایاں هوتی تهیں ـ
فرانسیسی لوگوں نے تو ان کا نام هی موسیو مُشتاش رکھ دیا تها ـ
جهوٹ زیاده تو نہیں بولتے تهے مگر گفتگو کا پچانوے فیصد هوتا تها ـ
جهوٹ کے زیاده نه هونے کا میں اس لیے کہتا هوں که انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب صرف ایک هی سٹوری سنایا کرتے تهے جس میں کردار مقام اور گاڑی کا ماڈل بدل جایا کرتے تهے
باقی کہانی ایک هی هوتی تهی ـ
کہانی هوتی تهی ـ
انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب کسی سڑک پر اپنی گاڑی میں جارهے هوتے هیں که ان کو سڑک کے کنارے کهڑی دو عورتیں ملتی هیں جو عموماً ماں بیٹی یا دو بہنیں هوتی هیں ـ
اور سڑک هوتی هے یورپ یا پاکستان کے کوئی سے دو شہروں کے درمیان کی ـ
انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب ان عورتوں کو لفٹ کی پیشکش کرتے هیں جو ہمیشه یه عورتیں قبول کر لیتی هیں ـ
اس کے بعد انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب ان عورتوں کو اپنے پلے سے کهانا کهلانے کا بهی ہر سٹوری میں ضرور بتاتے هیں ـ
اس کے بعد ہوٹل جانے اور ان عورتوں کے ساتھ گروپ سیکس کی تفصیلات هوتیں تهیں ـ
کبهی کبهی کسی سٹوری میں نارمل سیکس بهی هوتا تها ـ
اب اسکی تفصیلات بهی تجربه کار بندے کو جهوٹ لگ رهیں هوتی تهیں ـ
مجهے یه کہانی دن میں دس بار سننا پڑتی تهی
اب ایک هی کہانی سن سن کر میں بهی اکتا گیا تو میں نے کہا که چیمه صاحب جهوٹ کم بولا کریں
اس بات سے انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب ضد پر اتر آئے اور میری هر بات میں جهوٹ تلاش کرنے اور مجهے اس بات پر طعنے دینے وا وطیره آپنا لیا ـ
بر مزار ما غریباں نے چراغ نے گلے
نه پر پروانه داد نے صدا بلبلے
ایک دن میں یه شعر سنانا چاهتا تها اپنے اسیری کے ساتهی انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب کو مگر اس سے پہلے ان کو یه بتانے بیٹھ گیا که یه شعر کہاں لکها ہے ـ
میں نے بات اس طرح شروع کی که آپ کو پته هی ہے که گوجرانواله سے لاهور جائیں تو شاهدره میں راوی کے پل سے پہلے بائیں هاتھ پر بہت سی کجهوروں کے جهنڈ نظر اتے هیں ناں مقبره جہانگیر کے ؟؟
مں نے ابهی یہیں تک کہا تها که انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب شروع هوگیے که کہاں مغل بادشاه جہانگیر اور کہاں شاهدره ؟
یار خاور تم بهی جهوٹوں کی ماں کو ـ ـ ـ ـ هو ـ
کم جهوٹ بولا کرو اپنے پاس سے هی گهڑ کر هر بات بنا لیتے هو ـ
روز کا گذر ہے میرا اس سڑک پر میں نے نہیں دیکها کو ئی مقبره وغیره ـ
اب یارو میں شعر کیا سناتا اپنی عزت بچانی مشکل هوگئی تهی جی اپنے انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب سے ـ
اس طرح کو کئی جهوٹ تهے جو ان صاحب نے پکڑے تهے میرے ان میں سے ایک یه بهی تها که ایک دن لباسوں کی بات پر میں نے اچکن کا نام لے لیا تها
اب انتظار علی چیمھ آف آدم کے چیمه صاحب نے اچکن کا نام نہیں سنا تها اس بات کو بهی میری من گهڑت بات کے طور پر بہت اچهالا تها جی انہوں نے که میں ابهی ابهی اچکن نام کا یه لفظ گهڑا ہے ـ
بحر حال بات هو رهی تهی مملوک صاحبان کی
بہت مذاق ڑایا کرتے تهے ایک بیل والے مملوک صاحبان کا اپنے چیمه صاحب اس کے علاوه ہر چهوٹے قد کے بندے کو دیکھ کر بهی اس کا مذاق اڑایا کرتے تهے جو الفاظ چیمه صاحب استعمال کیا کرتے تهے وه قابل تحریر نہیں هیں ـ
اپنے قد کو بهول جایا کرتے تهے شائید ؟
کالے رنگ کا بهی مذاق اڑاتے تهے
کہتے تهے یه کالا تو اپنے حسن کی حفاظت چیری بلوسم سے کرتا ہو گا ؟؟

اتوار، 22 جولائی، 2007

جسٹس کی جسٹس

یارو میں جهلا (جهنجلایا هوا)هو گیا هوں ـ
ساری قوم چیف جسٹس کی بحالی پر خوش ہے اور میں یه سمجھ رها هوں که قوم کے ساتھ ہینڈ هو گیا ہے ـ
ہینڈ هونا سمجھتے هیں ناں جی آپ ؟ هاتھ کروا جانا !ـ
روتے هوئے بچو کو چوسنی دےدی ہو که لو اس کو چوستے رهو ، اس مین سے دوده تو نکلے گا نہیں !ـ ہاں تمہاری ریں ریں بند هوجائے گی ـ
سرقے کی واردات میں چوری کا مال واپس دلوا دیا گیا ، چور کو باعزت طور پر گهر جانے دیا گیا ـ
واھ واھ انصاف هو گیا ـ
لوگ بغلیں بجا رہے هیں ـ
طاقتور نے جرم کیا
اس کے کیے کو غلط هونے کا اعلان کر دیا گیا
نه اس کو سزا دی گئی اور نه اس سے معافی منگوائی گئی
بلّے بلے جی انصاف هو گیا
باندر کو مونگ پهلی دے دی گئی باندر خوش
جسٹس چوهدری بحال هو کر اب ایسے کسی بهی بنچ میں شامل نہیں هو سکتا جو مشرف کے خلاف کسی قسم کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا هو ـ
کسی بهی ایسے معاملے میں جس میں چاهے مشرف غلط بهی هو افتخار چوهدری کا فیصله ذاتی عناد کے نام پر غلط بنا دیا جائے گا
سانپ کازہر نکل جائے تو کینچوا هوتا ہے ـ
امریکی کہاوت ہے که بطخ چونچ نه مارے تو بچے اس کے گلے میں رسی ڈال لیں ـ
گهوڑے کی خسّی کرنے والی بات هوگئی جی یه تو !ـ
جرائم کی ایک لمبی لسٹ ہے مشرف صاحب کے خلاف
ان جرائم کی سزا کون دے گا ؟

ہفته اکیس جولائی والا درس قران دیا ہے جناب عبدلله صاحب نے ـ
تاتے بایاشی والی مسجد میں هونے والے ہفته وار درس قران کی بات کر رها ہوں میں ـ
عبدالله صاحب دمشق میں رهائش پذیر هیں دمشق میں عبدلله صاحب حدیث کے نام پر لکهی گئی کتابوں کا علم حاصل کررہے هیں ـ
اس لیے ان کی باتیں بهی ان کتابوں کی هی باتیں تهیں
عین نصابی باتیں
ایسی عین نصابی که
غیر نصابی باتیں ان کے لیے غیر اسلامی باتیں بن چکی هیں ـ
مثلاً
نصاب میں عرب ایران ترکی وغیره کی تاریخ پڑهائی جاتی هے
مگر
برصغیر کی تاریخ نهیں پڑهائی جاتی چین کی تاریخ نہیں پڑهائی جاتی
اس لیے اگر اس تاریخ میں سے کسی قسم کے واقعے کا حواله آ جائے تو عبدلله صاحب کے لیے یه غیر اسلامی هو گا ـ
امنت بلله هی وملائکة وکتب هی و روسولے هی
کا تو علم ہو مگر یروشلم کے اردگرد والے رسولوں کا تو ان کو علم ہے اور ان پر ایمان بهی
مگر
دوسروں ملکوں کے رسول کیا هوئے ؟؟
کنفیوشش کون تها ؟
اس کی تعلیمات کیا تهیں ؟
رام کون تها ؟
سدهارتھ کون تها اور اس کو ماننے والے کیا لوگ هیں ؟؟
کیونکه اس کا علم ہمارے امپورٹڈ مذہب میں نہیں پڑهایا جاتا اس لیے ہم اس کو غیر اسلامی بلکه کافر کہتے هیں
زیرو کی ڈیفینیشن مقرر کرنے والے
مہاویر صاحب کیا تهے ؟
زیرو جمع زیرو برابر ہے زیرو
نبی پاک کی بعثت سے بهی سات سو سال پہلے کلینڈر بنانے والے بکرم اجیت صاحب کو علم دینے والے کون تهے ؟؟
موہن جوڈرو والے لوگ جو گهروں میں غسل خانے بنا کر رہتے تهے جن کے شہروں میں گندے پانے کے نکاس کا انتظام ہمارے اج کے پاکستان کے نظام سے بہتر تها ـ
ان کی تہذيب تورایت کے نزول سے بهی پہلے ایک ترقی یافته تہذیب تهی ـ
ان کے کهنڈرات میں شیو جی کی مورتیاں ملی هیں ـ
کہتے هیں که شیوجی ایک ایسے دیوتا هیں جن کی پوجا کسی بهی پوجے جانے والے ذات سے پرانی هے ـ
اور اج بهی شیو جی کے پجاری لاکهوں میں هیں ـ
ان شیوجی کی تعلیمات کیا تهیں ؟؟
کہیں شیو جی بهی ایک رسول هی تو نهیں تهے ؟؟
مگر لوگ ان کی تعلیمات کی پیروی کرنے کی بجائے ان کی پرستش میں لگ گئے؟
جیسے که اب بهی اسلام میں کافی لوگ هیں جو نبی پاک کی تعلیمات کو تو پس پشت ڈال دیتے هیں لیکن بنی پاک کی شخصت بہت آہمیت دیتے هیں ـ
عبدلله صاحب نے برصغیر کی تاریخ کا ایک واقعه کہیں سے سنا تها اور وه واقعه ان کے دمشق والے نصاب میں نہیں ہے اس لیے اس واقعے کو انتہائی جاہلیت اور اسلام کے خلاف سازش کے طور پر لے رہے تهے ـ
اس واقعے کو سننے میں بهی عبدلله صاحب کو کئی غلطیاں لگی تهیں ـ
میں نے یه واقعه انیس سو اٹھتر میں پڑها تها اب مجهے بهی اس کتاب کا نام بهول گیا ہے ـ
یه کتاب نایاب بهی هو سکتی هے کیونکه مجهے میرے بچپن میں کچھ کتابیں ایسی بهی ملی تهیں جو که اب ڈهونڈنا ناممکن ہے ـ
اردو کے بلاگر اجمل صاحب شائد ان میں سےکچھ کتابوں سے واقف هوں ؟
مثلاً
آنه لائبریری کی کتابیں ـ
اردو کے مشہور شاعر عبدلحمید عدم صاحب کا خاندان میری پیدائش سے پہلے ہمارے هی گاؤں میں رهتا تها
سیکریٹری وزارت خزانه ممتاز خاں صاحب بهی ہمارے گاؤں کے تهے اور عدم صاحب کے خاندان سے هی تهے ـ
یه خاندان گاؤں چهوڑ کر چلا گیا مگر ان کے گهر بند پڑے تهے
چوہتر یا پچهتر کے سالوں میں کسی نے ان کے گهر کا تالا توڑ کر ان کے کتابوں کے صندوق توڑے تهے
جن میں سے کچھ میرے بهی هاتھ لگی تهیں میں اس وقت پانچویں جماعت میں پڑهتا تها ـ
واقعه کچھ یوں ہے که
برصغیر کا کوئی راجه جو که علم رکهتا تها اس نے بهی چاند کو ٹوٹتے دیکها
اس رات کو وه بهی آپنے محل کی چهت پر تها جب بنی پاک نے وه معجزه دیکهایا تها جس میں چاند کو دو ٹکرے کیا گیا تها ـ
ہندو مذہب میں بهی کالکی اوتار کی آمد کا لکها هوا ہے
اور ہندو بهی اس اوتار کا انتظار کر رهے هیں
اس راجے کو کالکی اوتار کو آمد کی کچھ اور بهی نشانیاں ملی تهیں اور جب اس نے یه واقعه دیکها تو اس نے اپنی ایک سفارت بهیجی تهی ملک شامل دیپ کی طرف ـ
اب کے سعودی عرب کو ترکوں نے حجاز کا نام دیا تها مگر قدیم ہند میں اس علاقے کو شامل دیپ کہاجاتا تها ـ
ہندو راجے نے پیغام بهیجا تها که مجهے نہیں معلوم که آپ کی تعلیمات کیا ہیں
لیكن میں آپ پر ایمان لاتا هوں اور آپ کے سچے هونے کا گواه بنتا هوں ـ
یعنی کلمه شہادت
یه سفارت شامل دیپ پہنچے تک حضور کا وصال هوچکا تها
اور سفارت کے واپس آنے تک اس راجے کا بهی انتقال هو چکا تها ـ
مجهے اس راجے کا نام یاد نہیں آ رها
اس کے لیے معذرت چاهتا هوں ـ

ہفتہ، 21 جولائی، 2007

میڈ ان جاپان

پانچ دن ہو گئے هیں آج زلزلے کو ائے هوئے
جاپان کی کین نی گاتا میں ـ
دن کا دس بج کر تیره منٹ کا ٹائم تها میں اس وقت عامر کباڑ والے کے ساتھ گاڑیاں لے کر جا رها تهاـ
تین کاریں لدی هوئیں تهیں که گاڑی نے ہچکولا کهایا ـ هم سنجهے که وزن کی زیادتی کی وجه سے ایسا هوا ہے میں نے عامر سے کہا که انجن بریک چالو ہے ناں ؟
عامر مسکریا که انجن بریک کے بغیر لوڈ گاڑی تو بہت خطرناک ہے ناں ؟
اس دن شام کو پانچ بجے میں ایک بندے کے ساتھ چاٹنگ کر رها تها
که زلزلے کے خفیف سے جهٹکے لگےمیں نے ساتھ والے جاپانی سے کہا که زلزله تها ناں ؟
که
چاٹنگ والے بندے نے پوچها تها که زلزله ؟
مگر مجهے سمجھ نه لگی اور میں اور هی باتیں کرتا رها
رات کو گهر اکر پتا چلا که نیگاتا میں زلزله آیا تها اور اس سے کافی نقصان هوا ہے اور دو ہلاکتوں کی بهی خبر تهی ـ
یہاں جاپان میں ہر علاقے کی ایک جگه مخصوص هوتی ہے جہاں کسی بهی حادثے کی صورت میں جمع هونے کا کہا جاتا ہے ـ
زلزلے روز کا معمول هیں سونامی بهی آتی رهتی هیں توده گرنا یا سیلاب کا آنا بهی هو سکتا ہے ـ
اس لیے اپنے اپنے محلے کی یا گاؤں کی یادیہـ کی ایک جگه هوتی ہے جو که عموماً سکول سپورٹس سنٹر پیٹرول پمپ یا کوئی ٹمپل بهی هوسکتا ہے ـ
اس کو ہی نان باشو کہتے هیں جاپانی میں ـ
نیگاتا میں چار ہزار کے قریب لوگ مختلف هینان باشو میں جمع هیں ـ
پانی کا سسٹم صحیع کام نہیں کر رها جاپانی فوج اور فائر برگیڈ والے پانی پہنچاس رهے هیں ـ
پانی لیے والوں کی قطار لگی هوتی ہے لیکن کسی قسم کی دهینکا مشتی نہیں ہے ہر بنده ارام سے پانی لے رها ہے ـ
اس یقین کے ساتھ که اگر پانی ختم بهی هوجائے گا تو ہماری گورنمنٹ پانی پہنچا کر هی دم لے گی ـ
یہاں امریکیوں کی ریپوٹیشن خراب کرنے والا ایک کام هوا ہے که
امریکه نے نیگاتا والوں کے لیے ائر کنڈیشن بهیجے هیں ـ
چند سو یونٹ اور یه یونٹ جب نیگاتا پہنچے هیں تو پته چلا ہے که ان کے وولٹیج جاپان میں کام نہیں کرتے ـ
امریکه اور جاپان میں ایک سو دس وولٹ کی بجلی استعمال هوتی ہے ـ
ایک جیسے بجلی کے سسٹم والے ممالک میں اس قسم کا کنفوژن چه معنی ؟؟
پنجابی وچ کہندے نے
رب نه مارے ڈانگاں
پر
کردے پُٹهی مت
خدا ڈنڈے نہیں مارتا صرف عقل چهین لیتا ہے ـ

نیگا تا میں زلزلے نے موٹر انڈسٹری کو بهی متاثر کیا ہے
نیگاتا مین انجن کے پسٹن پر چڑهنے والا رنگ بنتا ہے
اور گاڑیوں کے تقریباً سارے هی میکرز رنگ اس فیکٹری سے لیتے هیں اور اتنی هی مقدار میں لیتے هیں که جتنی ضرورت هوتی هے ـ
سٹاک نه رکھنے کی اس رسم نےیه مسئله کهڑا کیا هے که نیگاتا والی فیکٹری میں زلزلے کی وجه سے مشینیں بكهر گئیں هیں اور کام نہیں هورها
اور اس وجه سے کتنی هی دوسری فیکٹریاں بهی بند هیں ـ
اب سارے موٹر میکروں نے اپنے اپنے بندے اس فیکٹری میں بهیجے هیں که اس کو صفائی میں هاتھ بٹائیں
تاکه سب کا کام چلتا رہے

جاپاکی (جاپان والے پاکستانی)لوگوں کی باتیں
یہاں پاکستانیوں کے پاس پیسه زیاده ہے اور ادب سے بلکل بهی دلچسپی نہیں ہے
ادب سے مراد پرهنے والا ادب اور کسی کا کرنے والا ادب دونوں کا سخت کال هے ـ
بہت پہلے میں نے جاپان کا یه نچوڑنکالا تها که اس ملک کا سسٹم اس طرح کا بنایا گیا ہے که بیوقوف بهی روٹی کما کر کها سکیں ـ
اور اب مجهے احساس هوا ہے که بیوقوف جب کمائی کرنے لائق هوتا ہے تو سب سے پہلے اس کو عقل کا بخار چڑھ جاتا ہے ـ
اس بخار میں وه واهی تباهی بکنے لگتا ہے ـ
اس بخار میں مبتلا بنده ، هر علم کی بات کرنے والے کو نیچا دیکها کر اهلِ علم ''والا'' بننا چاهتا هے ـ
هر بنده دوسروں کا گلا کر رها ہے که جاپان میں پاکستانیوں کا اخلاق ٹهیک نہیں ہے
اور خود اپنے اخلاق کا احساس هی نہیں ہے
میں خود اس بات سے پریشان هوں که کہیں انے والے دنوں میں میں بهی ان جیسا هی نه هو جاؤں ـ
فخر هی فخر بے جا فخر ـ
جب میں کسی کو کہتا هوں که جی هم تو تهے هی غریب لوگ اس لیے جاپان ائے
تو
ایک دفعه تو ان کے چہرے پر تاثر اتا ہے که چوری پکڑی گئی
مگر فوراً کہتے هیں
اپنی تو جی الله کی خیر تهی ـ
قاریین سے گذارش ہے که میرے لیے دعا کیا کریں
اللّه سائیں مجهے کامیاب کریں
اور
مجهے عقل دیں که میں بهی بد اخلاق نه هوجاؤں ـ
آمین!ـ

منگل، 17 جولائی، 2007

حدیث ،ہے کیا ؟

پنجابی کے دو شعر
خون جگر دا رکھ کے تلی اُتے
دهرتی پوچدے پوچدے ٹُر چلے
ایتهے کیویں گزاریے زندگی نوں
ایہو سوچدے سوچدے ٹُر چلے
نه تو میں زیاده پڑها هوا هوں اور نه هی پدرم سلطان بود ـ
ایک عام سا بنده عام سے حالات میں پلا بڑها هوا هوں ـ
نه تو اتنے غریب تهے که کهانے کے لالے پڑے هوں اور نه هی اتنے امیر که '' ون سونی '' مشینیں گهر پر استعمال کرتے هوں ـ
مگر قدرت نے احساس دیا ، چیزوں کی کجی کا ادراک دیا اور اس پر سوچنے کی عادت دی که یه کجی ہے کیوں ـ
گلاب گلابی هی کیوں هوتا ہے ؟
جس نے پہلی دفعه اس بات کا ادراک کیا اس نے گلاب کے پهول کو رنگ دینے کی راه هموار کی ـ
پرندوں کی اڑان پر فکر کرنے والوں نے انسانی اڑان کی راهیں هموار کیں ـ
میری سوچ ادراک غلط هو سکتا ہے که انسان مشاهدے کا غلام هے
میرا تجزیه میرے مشاهدے کا نتیجه هو گا
اور ضروری نہیں که یه تجزیه سو فیصد صحیع هو ـ
لیکن هو بهی سکتا هے ـ
لیکن یه نهیں هو سکتا که سب لوگ میرے کیے گیے تجزیے سے متفق هو جائیں ـ
سورة یوسف میں الله صاحب احسان جتاتے هیں که
یوسف کو خوابوں کی تعبیر اور باتوں کی گانٹھ بٹهانے کا طریق سکهایا ـ
یه باتوں کی گانٹھ بٹهانے کا طریق بهی الله کی دین هوتی هے ـ
معاشرے کو اگر ایک مشین سمجھ لیں تو اس میں کج روی پیدا هوتی رهتییں هیں ـ
یه روان نهیں رهتی جب تک اس کی کجیوں کی نشاندهی کرنے والے فلسفی اس معاشرے میں پیدا نه هوتے رهیں ـ
اور همارا معاشره وه چال بے ڈهنگی ہے که کچھ نه پوچهیں ـ
میرے خیال میں مجهے بهی الله نے یه صلاحیت دی ہے که کچھ معاملات میں غلط اور صحیع کا تعین کر سکوں ـ
همارے معاشرے کی سب سے بڑی کمزوری هے تعلیم کی کمی
اور میں نے پهلے بهی کہیں لکها تها که تعلیم کے بغیر ترقی یا امن کے خواب
ذہنی بدکاری ہے
جس طرح بہت زیاده حرس کر نے والے منڈے کو دهانت پڑنے لگتی ہے ـ
اس طرح بے تعلیم معاشرے کے ترقی کے خواب دیکهنا بهی منڈے کے حرس کرنے جیسی بات ہے اور پهر معاشرے کو افلاس کی دهانت پڑنے لگتی ہے ـ
اورجس طرح بابے منڈے کو ٹهنڈی چیزیں دینے لگتے هیں اسی طرح معاشرتی بابے معاشرے کو تاریخی واقعات نام کی ٹهنڈي چیزیں دے نے لگتے هیں ـ
اور پهر فقیر للکاره مارتا ہے
اوئے منڈۓ دا ویاه کرو
معاشرے کو تعلیم دو
تو دهانت پڑنی بند هو جائے گی ـ

میں جب بهی ایسی کتابوں کی مخالفت کرتا هوں جو سینکڑوں سال بعد لکهی گئیں اور ان کو الله کے کلام سے زیاده وقت دی گئي ـ
ان کتابوں سے پهیلنے والے فتنوں کا ادراک کرنے کی بجائے ان کے لکهنے والوں کو تعریف کے پُل باندهے گئے ـ
تو لوگ پوچهتے هیں که تم کو نماز پڑهنے کا طریق کس نے بتایا ؟
تو میں پوچهتا هوں که نبی پاک کے وصال سے لے کر بخاری صاحب کے کتاب لکهنے تک کے تین سو سالوں میں نمازیں پڑهنے والوں کو کون نماز کا طریق بتاتا تها ؟
رفع یدین اور شلوار کے سائز کا جهگڑا ،هاتھ باندهنے کی اونچائی پاؤں جوڑنے اور نه جوڑنے کا جهگڑا کس نے پیدا کیا ؟؟
ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگانے کے لیے لوگ حوالے کہاں سے لایا کرتے تهے ؟
بخاری صاحب کے کتاب لکهنے سے پہلے کتنے لوگ اس بات پر قتل هوئے اور اس کے بعد کتنے قتل هوئے ؟؟

قران صلواة کی اقامت کا حکم کرتا ہے
کیا هم جو نماز پڑهتے هیں یہی صلواة ہے یا که صلواةاقامت کچھ اور هی نه هو ـ
میرے خیال میں تو ہم جو نماز پڑهتے هیں اور هم نے جو مسجد کا ماحول بنا دیا هوا ہے وه هے هی بے مقصد ـ
اور بجائے اس چیز کا ادراک کرنے کے هم اقامت صلواة اور مسجد کے مقصد سے اور بهی دور هوتے جارہے هیں ـ
ایک وه لوگ هیں جن کی عقل کا معیار یه ہے که کہتے هیں
مذہب کے معاملے میں زیاده نہیں سوچنا چاهیے
اور اللە صاحب قران میں سوچنے والوں کو پرموٹ کر رہے هیں ـ
سوچ کے دروازے بند کرنے والا مذہب اسلام نہیں هوسکتا
اسلام کے علاوه کچھ بهی هوسکتاہے ـ
ایک لوگ هیں جو کہتےهیں که
قران کو ہر ادمی سمجھ هی نہیں سکتا
اور قران کہتا ہے که یه
قران اسان ہے
اب کس کی بات مانیں ؟
قران کی یا عقل کے اندهوں کی ؟؟
سورة مریم میں اللە صاحب فرماتے هیں جس کے معنے کچھ اس طرح هیں که آؤ اس بر بات کریں جو تم بهی مانتے هو اور ہم بهی ـ
میں کہتا هوں که آؤ اس پر بات کریں جو آپ بهی مانتے هیں اور میں بهی
قرآن
جس سے کسی مسلمان کو انکار نہیں هے ـ
نبی پاک کے وصال تک جو ہے وه اسلام کی تعلیم ہے ـ
اور اس کے بعد جو ہے وه اسلام کی تاریخ ـ
تاریخ میں فتح هوتی هے تو شکست بهی ، علم هوتا ہے تو جاهلیت بهی ، سچ کا بول بهالا هوتا ہے تو جهوٹ کی چڑهتل بهی ،ہنر کی بات هوتی ہے تو بے ہنری کی بهی ، سائنس کی بات هوتی هے تو روحانیت کی بهی ،
اب اہل دانش ہر بات کو مذهب بنانے سے تو رهے ـ
سیرت نبی
نبی پاک کی شخصیت ایک شخصت ہو جس پر دنیا میں کسی بهی شخصیت سے ذیاده لکها گیا ہے
قران اور سیرت بنی کے بعد اس وقت اگر اسلام کو سمجهنے کے لیے ضرورت ہے تو اپنی عقل کی
ناں که پرانے زمانے میں لکهی گئی کتابوں کی ، یه کتانیں صرف تصانیف ہیں ناں که اسلام ـ
قران الله کا کلام هے مگر ہم تک نبی پاک کے کہنے سے پہنچا
اور
نبی پاک کا کہا حدیث ہے
یعنی قران هی حدیث بهی ہے ـ

اتوار، 8 جولائی، 2007

منکر حدیث

میں یه سمجهتا هوں که جیسی آپ کی عادات یا اصول هوں گے اس قسم کے لوگ آپ کے دوست بنتے جائیں گے
اور باقی لوگ یا تو خودبخود آپ سے دور هوتے چلیں چائیں کے ـ
کچھ لڑائی کر کے کچھ آپ کو پاگل سمجھ کے ـ
میری مجبوری تهی که جب میں یہاں جاپان آیاتو مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ چلنا پڑا جو محفل سے اُٹھ کر جانے والے ہر بندے کو گالیاں دیتے هیں اور غیبت کرتے هیں ـ
اور محفل میں بیٹھے سارے یه سمجھ رہے هیتے هیں که میرے جانے کے بعد دوسرے میرے متعلق کوئی بات نہیں کریں گے ـ
بے لذّت گناه کہتے هیں اسے ـ
میرے گهر سے مشرق کی طرف دریا ہے اس دریا سے مشرق کی طرف کا ماحول مجهے راس نهیں آیا اس لیے اب میں مغرب کی طرف والی مسجد میں جاتا هوں ـ
تاتے بایاشی نام کے شہر میں ہے یه مسجد
مسجدِ قبا
یه اہل حدیث کہلوانے والوں کی مسجد ہے
میں نظریاتی طور پر اہلِ حدیث کہلوانے والوں سے بهی کئی باتوں میں اختلاف رکهتا هوں
لیکن ان لوگوں کے خلوص نیت هونے میں کوئی شک نہیں ہے ـ
مورخه چھ جولائی دوہزار سات کے جمعه کو کئی صاحبان نے کہا که ہفته کی رات کو عشاء کی نماز کے بعد درس قرآن هو گا آپ بهی اس میں ضرور شامل هوں ـ
درسِ قرآن
کا سن کر مجھے جانے کا اشتیاق هوا
کیونکه میری زندگی کا یه مشن ہے که کسی بهی طرح لوگوں کو قران کے ترجمے کو پڑهنے پر لگا دوں ـ
فہمِ قرآن کہـ لیں آپ اسے ـ
عشاء کی نماز مسجد قبا میں باجماعت ادا کی پهر چار سنت اور وتر ادا کیے ـ
میں نماز کو فرض سمجهتا هوں اور اسی لیے فرائض کو هی نماز سمجهتا هوں ـ
سنتیں بهی پڑهتا هوں مگر ان کو فرض نہیں سمجهتا ـ
درس قران کے بعد کهانے کا بهی انتظام تها مگر مجهے یاد نہیں تها اس لیے میں کهانا کها کر گیا تها
ویسے بهی میں مذهبی محفلوں کے کهانے سے پرهیز هی کرتا هوں
غیر اللّه کے نام پر دیا گیا کهانا میرے لیے اتنا هی حرام هے جتنا که سور کا گوشت ـ
اس بات کااگر علم کهانے کے بعد هو تو بهی قے اجاتی هے ـ
هاں جی میں بڑا هی ڈهیٹ هوں اللّه کی ربوبیت میں کسی اور کی شراکت برداشت هی نہیں کرتا ـ
بہرحال مسجد قبا میں کهانا اللّه هی کے نام پر پکا تها ـ
درس قران شروع هوا
ایک صاحب نے کچھ ایات تلاوت کیں
یه صاحب کوئی پیشه ور قاری نہیں تهے بس میری هی طرح کے ایک عام سے قاری تهے
بغیر کسی قرآت کے یه تلاوت بهی اچهی لگی ـ
پهر ایک جوان برمی لڑکے نے بخاری صاحب کی کتاب سے ایک قول پڑها ـ
اس کو یه لوگ حدیث کہـ رہے تهے ـ
اس کے بعد غالباً محسن صاحب تها ان کا نام انہوں نے نشست سنبهالی ـ
قران حکیم کی ایک ایات پڑهی جس کا ترجمه تها که
ایمان والے لوگ اپس میں اخوت رکهتے هیں ـ
اس کے بعد پهر عام سے مولویوں والا کام که نام تو درس قران کا هوتا ہے اور بخاری صاحب اور مسلم نام کی کتابوں سے اقوال پڑھ پڑھ کر اپنی بات کو بڑهایا جاتا ہے ـ
اور اس کو اهل حدیث کہلوانے والے لوگ حدیت سمجهنے کے مغالطے کا شکار هیں ـ
محسن صاحب کی تقریر کا نچوڑ تها که باهمی بهائی چارے کو رواج دیا جائے ـ
ایک دوسرے سے مل جل کر رها جائے بول چال میں مٹهاس هو
ایک اچها معاشره بنانے کے لے اخوت بهائی چارے اور خلوص نیت کی ضرورت کو اجاگر کررہے تهے ـ
محسن صاحب بہت اچهی شسته اردو میں تقریر کررہے تهے مگر ان کے لہجے میں کبهی کبهی پٹهان هونے کی جهلک ملتی تهی ـ
بہت اچهی باتیں هوئیں ، ایک اچهے معاشرے کی تعمیر کے لیے همیں ایسی محفلوں کی ضرورت ہے ـ

علماء دیو بند کا میں اس بات میں بہت معترف هوں که انہوں نے ہندو کے ساتھ بسنے والے بر صغیر کے مسلمانوں میں سے شرک اور بدعات کو ختم کرنے میں بہت کیا ہے ـ
اس سنی بریلوی لوگوں کا یه حال ہے که انہوں نے هر ہندو دیوتا کے مقابلےمیں ایک ولی یله گهڑا هوا هے
میں خود ایک بریلوی گهرانے میں پیدا هوا لیکن مجھ پر اللّه صاحب کا احسان ہے که میں شرک سے بچ گیا هوں
علماء دیوبند نے ان دیوتاؤں سے بچانے میں بڑا کردار ادا کیا هے
لیکن اب یه لوگ خود بهی ایک بدعت کا شکار هو چکے هیں
وه ہے حدیث کے نام پر اکهٹے کیے گیے اقوال بزرگاں کو حدیث سمجهنے کا مغالطه ـ
اور اس بات پر لڑنے مرنےپر تیار هو جاتے هیں ـ
اور کبهی کبهی تو قران سے زیاده ان اقوال بزرگاں کو اهمیت دیتے هیں ـ
میں محمد صعلم کو نبی اور رسول هونے کا یقین رکهتا هوں ـ
مگر منکر لوگ بهی میرے نبی کو صادق اور امین جانتے تهے اور اس بات کا یقین رکهتے تهے ـ
اس لیے میرے یقین کے مطابق اللّه صاحب نے کو پیغام نبی پاک کو دیا وه انہوں نے انتہائی ایمانداری کے ساتھ لکهوا کر قران کی صورت میں لوگوں کو دے دیا ہے ـ
اس کے علاوه بهی اگر کچھ هوتا تو نبی پاک اس کو لکهوا دیتے که
یہی ایمانت داری هے
نبی پاک کے وصال کے تین سو سال بعد جس دوران که سینکڑوں جهوٹے نبی بهی پیدا هوئے
ایک صاحب ایک کتاب تصنیف کرتے هیں اور اس کو حدیث کہتيے هیں ـ
جس میں کچھ ضعیف بهی هیں اور قوی بهی جن میں سے کتنی هی باتیں مختلف زمانوں میں اس زمانے کے لوگ کینسل بهی کرتے رهے هیں ـ

حدیث کی ڈیفینشن ہے وه بات جو نبی پاک نےاللّه کا پیغام فراماکر کہی هو ـ
اس دیفینشن پر تو صرف قران هی اترتا ہے
قرآن جس میں کوئی ابہام نهیں ہے جس میں سے کسی تفرقه پسند کو کوئی تفرقے والی بات نہیں ملتی
قران جس سے کسی بهی فرقے کے لوگوں کو اختلاف نهیں هے ـ
مگر ان
اقوال بزرگان کی کتابوں میں ہر شر پسند مولوی کو اپنی شرارت کی تائید کے لیے ایک قول مل جاتا ہے ـ
بریلوی ،دیوبندی ، شیعه سب هی لوگوں کو ان کتابوں سے جهگڑوں کو هوا دینے والی باتیں مل جاتی هیں ـ
کوئی قران کے کسی حکم کو کوئی اور حکم کاٹتا هوا دیکهائے ؟؟
میں یه سمجهتا هوں
که
کل صبح جب میری انکھ کهلے اور حدیث کو نام پر لکهی جانے والی کتابیں غائب هو چکیں هوں
تو
تفرقے باز مولوی کو
اپنی شرارت کے لیے خام مال میسر نہیں هوگا ـ

نوٹ ؛؛ یه میرے خیالات هیں براه مہربانی ان کو ذاتی عناد نه بنائیں
اگر آپکے خیال میں میں غلط هوں تو مجهے دلائل سے قائل کریں میں آپ کی هر وه بات مان لوں گا جو قران اور عقل کے لحاظ سے ٹهیک هو گي

ہفتہ، 7 جولائی، 2007

دهتورا

دهتورا ؟
ایک پودا ، ایک بوٹی ، ایک خود رو بوٹی ،ایک زہر
مگر پهول بہت پیارا هوتا ہے اس پودے کاـ
انگریزی میں اس کے پهول کو مارننگ گلوری کہتے هیں ـ
مارننگ گلوری ایک اور معنوں میں بهی بولاجاتا ہے مگر دهتورے کے پهول کو بهی مارننگ گلوری کہتـےهیں ـ
میں نے پہلی دفعه دھتورے کا پودا دیکها تها چوده پندره سال کی عمر میں ـ


نندی پور والے پاور اسٹیشن سے ایک چهوٹی سی نہر نکلتی هے جو ہمارے گاؤں کے نزدیک سے گزرتی هے
ہم اس کو سُو وا کہتے هیں ـ
اس سووے پر گرمیوں میں نہانے کا بهی اپنا هی ایک مزه هوتا تها اور پهر گهر آ کر مار کها کر سارا مزه کرکرا هو جاتا تها ـ
جهوٹ بهی نہیں چلتا تها
که ایک دفعه کہاں تهے کے جواب میں
جهوٹ بولا که مسجد میں
دادا جی نے کہا
پاؤں دیکهاؤ
جب پاؤں دیکهائے تو داداجی کہنے لگے تم سووے پر نہا کر آئے هوـ
جب اس تکنیک کا پوچها تو دادا جی نے بتایا که نہر میں نہانے سے بهل جسم پر جم جاتی ہے جو اس بات کی پہجان ہے که بنده نهر سے نکل کر ایا ہے ـ
اگلی دفعه راستے میں چوهدری میاں خاں کی موٹر سے پاؤں دهو کر ائے تو بهی بگڑے گئے که صرف پاؤں دهونے سے بهی گهٹنوں سے اوپر تو بهل لگی رهتی تهی
اگلی دفعه سارے هی موٹر پر نہا آئے تو انکهوں کی لالی سے پکڑے گئے تهے ـ

بہرحال دهتورے کا پودا میں نے دیکها تها آلے والے پل کے قریب
میں نے اس کے ڈوڈے کا آپریشن کر کے دیکها که یه ہے کیا ؟
اس میں مرچ کے بیج کی طرح کے بیج تهے مگر مرچ کے بیج سے کافی بڑے تهے
لیکن شکل صورت ساری مرچ کے بیچ والی هی تهی ـ
دادا جی سے پوچها تو دادا جی خوف ذده هو گئے که یه پودا تم نے کہاں دیکها ہے ؟
اور کیا تم نے اسے هاتھ تو نہیں لگایا ؟
میں نے تو اس کا پورا اپریشن کیا تها اس لیے سارا سچ سچ بتا دیا تو دادا جی نے کہا که آب تو تم بچ گئے هو اس پورے کو دهتورا کہتے هیں اور اس کبهی بهی هاتھ نہیں لگانا اور اگر هاتھ لگا بهی لو تو اس هاتھ کو جب تک دهو نه لو منه کے قریب نه کرنا ـ
که یه پودا زہر هوتا ہے اس سے نکلنے والے رطوبت اگر انسان کو منه میں چلی جائے تو بنده پاگل هو جاتا ہے ـ
اس کا زهر بندے کو مارتانہیں ہے اعصاب کو متاثر کرتا ہے ـ
پهر اس پودے کا نام ایک فلم میں سنا تها
ایک کردار غالباً کالی چرن کا تکیه کلام هوتا ہے
اوے دهتورے کے بیج


اس دهتورے کا لوگ نشه بهی کرتے هیں
جیسے کچله نام کا زہر جو کتوں کو مارنے کے کام آتا ہے مگر نشئی اس کا بهی نشه کرتے هیں اس طرح دهتورے کا بهی نشه کیا جاتا ہے
مگر یه نشه اتنا تیز هوتا ہو که کافی لوگ اس کو برداشت نہیں کرسکتے

یه پودا میں نے ایک دفعه دیکها تها کوہاٹ میں
کوہاٹ میں ایک چشمه ہے جو شہر میں ہے اس چشمے کے منبع کے اوپر ایک قبرستان ہے اور اس قبرستان کے ساتھ هی ایک قلعه ہے
اس قبرستان میں میں نے یه پودا دهتورا دیکها تها صبح کا وقت تها اور پهول بهی کهلا هوا تها
میں نے یه پهول توڑ لیا تها
که قلعے کے اوپر سے ایک فوجی نے للکارا مارا که مجنون هو جاؤ گے
میں نے کہا مجهے معلوم ہے میں اس کو دهو لوں گا ـ

پهر پچهلے دنوں یہاں جاپان میں ایک دن تهوچی گی کین میں سفر کر رهے تهے که میں نے یه پودا دیکها اس وقت میرے ساتھ ایک تعلیم یافته بنده بهی تها میں نے اس کو پوچها کیا آپ کو اس پودے کا معلوم ہے ؟
تو اس نے ظنزیه کہا تها که نہیں ـ
جب میں نے ان صاحب کو بتایا تو ان صاحب کا رویه ایسا تها که پهر ؟؟
بهلا ایسی معلومات کا فائده کیا ؟؟
یہاں سائتاما کین میں میرے گهر سے صرف پانچ سو میٹر کے فاصلے پر میں نے یه پودا پهر دیکها تو میں نے سوچا که اس کو لکھ دیتے هیں هو سکتا ہے کسی کو اس میں کوئی فائده نظر آ جائے ـ
کنجری کی سوچ هوتی ہو که اس میں فائده اور بے فائده کیا ہے
اہل دل فائدوں سے وراء کام بهی کر جایا کرتے هیں ـ

ذہنی بد کاری

پنجابی میں کہتے هیں ذات دی کوڑھ کرلی تے چهتیراں نوں جپھےـ
کچھ کم عقل یه بات کسی غریب گهرانے کے کسی فرد کے کسی بات میں ترقی کرجانے پر طنزیه بهی کہتے هیں ـ
لیکن اصل میں بات اپنی طاقت کے مغالطے میں مبتلا کسی کے متعلق کہا جاتا ہے ـ
ایسے سماج جو افلاس اور جہالت کے دردناک عذاب میں مبتلا هوں ان کے اپنی ترقی کے ڈهنڈورے پیٹنے کو بهی کہتے هیں ـ
ہم پاکستانی یه نہیں سوچتے که تعمیر ترقی کی باتیں اس قوم کو زیب دیتی هیں جو تعلیمی ترقی کے ایک خاص نقطے تک پہنچ چکی هو ـ
هم قومی حثیت سے افلاس اور جہالت کے جس نقطے پر کهڑے هیں
وہاں سے تعمیر ترقی کی باتیں دماغی عیاشی اور ذہنی بدکاری کے علاوه کچھ نهیں ـ
پهر پنجابی کا ایک محاوره
بُنڈ وچ گهوں نہیں تے کاواں نوں سینتراں ـ
هم اپنی اس پسماندگی کے سلسلے میں قابل ملامت بهی هیں اور قابل رحم بهی
لیکن قابل معافی بلکل بهی نہیں ـ
کچھ عقلمند دوست جن کو میں واقعی عقلمند سمجهتا هوں
آپنی قوم کے قابل معافی هونے کا کہتے هیں اور اس کے لیے دلیل ان کی هوتی هے ـ
که
ہماری تعلیمی پسماندگی اور جہالت کے پس منظر ميں صرف غلامی کی هی ایک صدی نہیں سماجی ، اخلاقی، معاشی اور تعلیمی انحطاط کی بهی کئی صدیاں شامل هیں
اور ہمں ماضی کے اس زبردست نقصان کی تلافی کے لیے جو مہلت ملی ہے وه بڑی مختصر ہے اور اس مختصر مہلت میں ہم صدیوں کے قرضے چکانے میں قاصر هیں ـ
لیکن
اس معقول عذر کے باوجود میں اپنی قوم کو قابل معافی نہیں سمجهتا
میرے خیال میں کم ظررف بندے کو معافی اس کو اور بهی کمینه بنادیتی هے
اور ہم اپنی تعلیمی پسماندگی میں اخلاقی طور پر دیوالیه هو چکے هیں ـ
اب ہمیں معافی نہیں تلافی کرنی هو گی ـ
جی ہاں تلافی !!ـ
تلافی کیسے کریں ؟؟
کہاں سے شروع کریں ؟
یارو میں بهی اسی ذہنی پسماندگی کے شکار معاشرے کا ایک فرد هوں میری سوچ کی پرواز بهی محدود ہے
کیا کریں کہاں جائیں ؟
ضیاء صاحب جب جاپان آئے تهے تو انہوں نے جاپانی قوم سے نقد خیرات کی بجائے تکنیک کی بهیک مانگي تهی
تو
معاشی ،اخلاقی ، تکنیکی ، تعلیمی اور معاشرتی طور پر امیر تر اس جاپانی قوم نے پوچهاتها که پاکستان کے پاس ہماری تکنیک وصول کر ''جوگے '' هاتھ کتنے هیں ؟؟
اور ضیاء صاحب کا منه بند هو گیاتها
پهر ضیاع صاحب نے اس کی کیا تلافی کی؟؟

اُجڑیاں مسیتاں دے گالڑ امام
انہیاں وچ کانے راجے
ضیاع صاحب بهی تو اس قوم کے تعلیمی انحطاط کے ذمه داروں میں سے ایک تهے
صدیوں سے ہمیں تعلیم سے دور رکها گیا ہے ـ
ایک کرب ہے که سونے نہیں دیتا
علاج کیا هو ؟
پهر بات وهیں آ جاتی ہے
که میری اوقات کیا ہے اور حثیت کیا ہے اور باتیں کیا کررها هوں
شائد اسی کو کہتے هیں ذات دی کوڑھ کرلی تے چهتیراں نوں جپھےـ
لیکن ایک نسخه ہے اس بیماری کے علاج کو شروع کرنے کا میں نہیں کہتا که یه علاج ہے
هاں علاج کی شروعات کا یقین ہے مجهے اس نسخے سے ـ
چهوٹا منه تے بڑي بات
یارو آؤ قرآن کے ترجمعے کو عام کریں
لوگوں کو دعوت دیں که قران کا ترجمعه پڑها کریں ـ
تفسیر کو بهی بعد میں پڑھ لیں گے
ابهی صرف ترجمعه اور اس پر غور ـ

انداز بیاں گر چه که میرا شوخ نہیں
شائد که تیرے دل میں اُتر جائے میری بات

Popular Posts