اتوار، 28 جنوری، 2007

وطنے دی بوٹی


پچهلے دنوں آپنے گاؤں گیا تو پته چلا که آپنے گاؤں اک ایک اور جوان بهی یہیں پیرس میں ہوتا هے ـ
مجهے اس کے چاچے نے بتایا که حسنین بهی تو پیرس میں هی هوتا هے ـ میں نے ان کو آپنا فون نمبر بهی دیا اور حسنین کا نمبر بهی لے لیا مگر یہاں فرانس میں آ کر جب حسنین کے نمبر پر کال کی تو وه نمبر کٹا هوا تها ـ
ایک دن اچانک ایک فون آیا اور ایک اجنبی سی آواز میں کوئی میرے بچپن والے نام پکار کر ملنے کا خواہش مند تها
یه تها حسنین جس کو که میں نے آپنے گاؤں میں دیکها هوا بهی نہیں تها که یه لڑکا مجھ سے بہت چهوٹا ہے ـ
لیکن اس کے چاچے مجهے بچپن سے جانتے هیں ناں اس لیے ـ
حسنین کے تایا پروفیسر نسیم صاحب گوجرانواله اسلامیه کالج میں باٹنی کے پروفیسر هیں ـ
اس کے والد صاحب چوهدری ریاض صاحب ننکانه صاحب میں محکمه اوقاف کے افسر هیں اور ایک چاچا امتیاز مکحمه ماحولیات کا افسر هے غالباَ ضلع جهنگ کے ماحولیات کے ذمه دار ـ
آپنے گاؤں میں کمہاروں کے مقابلے میں ان کا بهی ایک سیلر هے یعنی رائس مل ـ
اور خود حسنین آ گیا هے یورپ میں ـ
ایک دفعه میں نے آپنے علاقے کے ایک عیسائی سے پوچها تها که آپ کراچی میں کیا کام کرتے هو تو اس نے بتایا تها که آپنا چوہروں والا کام هی کرتے هیں لیکن صرف سوکهے کا کام هی کرتے هیں گیلے کا بلکل بهی نہیں ـ
بس اس سے سمجھ جائیں که ہمارا بهی حال ایسا هی هے یہاں یورپ میں ـ

ہفتہ، 27 جنوری، 2007

لشکارے

لشکارے ـ لشکارے کئی طرح کے هوتے هیں ـ
لونگ کا لشکاره ـ حسن دا لشکاره ـ
وغیره وغیره ـ آپ کتنی قسم کے لشکاروں کو جانتےهیں ؟ کیا آپ نے کبهی بچپن میں آئینے کا لشکاره ماره هے ـ
گرمیوں کي دوپہر میں چهپ کر کسی کی آنکهوں میں آئینے کا لشکاره مارو اور بهاگ جاؤ ورنه لتّریشن ضرور هو گی ـ
آگر قابو آ گئے تو وکٹم سے اور آگر شکایت آ گئی تو گهر والوں سے ـ
ہمارے تو آبّا جی ویسے هی مارشل لاء هیں ـ
بهائی بُلّها اباجی کوگورنمنٹ کہا کرتا تها ـ
انگریزی میں سنوبلائنڈ کہتے هیں اور هماری زبان میں کہیں گے برف کا لشکاره ـ
آپ کبهی سکینگ پر گئیے هیں ؟
پاؤں میں لمبی پهٹیاں بانده کر برف پر پهسلنے ؟
میں سکیینگ کا بهی کهلاڑی هوں اس لئے اس لشکارے کا بهی تجربه هے ـ
چهڈو جی یه سارے لشکارے
لشکارے سنو جی چین کے
پچهلے دنوں چین نے امریکه کے ایک سیٹلائٹ (بتیاں دا گٹھا)کو لشکاره مار دیا ـ
انّاں سا کر دیا جی آپنے امریکه صاحب کے سیٹلائٹ کو ـ
چین بڑا شرارتی هے جی یا شائد غیرت مند هو که آپنے گهر میں غیروں کی تاکاجهانکی برداشت نه کر سکاـ
بڑی بات نہیں جی که ساده سی ٹیکنیک سے آپنی چادر چاردیواری کو بچانا ؟
اس کے بعد چین نے آپنے هی میزائل سے آپنا هی ایک سیٹلائٹ تباه کر لیا ـ
امریکیوں نے بهی اس واردات کو دیکھ لیا تها ـ
امریکیں کے تو ہاسے نکل گئے که لو جی آپنے آپ کو هی مار لیا ـ
کچھ دن بعد پته چلا که یه بات هی اور هے
چینیوں نے خلا میں مار کرنے والی چهورلی یعنی میزائل کا تجربه کیا هے ـ
تو جی آپ امریکیوں کے تراه نکلے هوئے هیں ـ
پہلے ہاسے نکل رہے تهے اور اب تراه نکل رهے هیں
یه تو ہوئیں لوکاں دیا گلاں
ہم کیا هیں
نه کسی کے ہاسے نکالنے جوگے اور نه کسی کے تراه
ہم تو جی آپنی آبادیوں کے گندے پانی نکالنے جوگے نہیں هیں
پاخانے تو خود بخود نکل جاتے هیں ان کو ٹهکانے لگانے جوگے نہیں هیں
گوجرانواله میں پہلے لوگ لید کهایا کرتے تهے آب ٹووائلیٹوں کا پانی پیتے هیں ـ
سارا گوجرانواله ہیپاٹائٹس کا مریض بنا هوا هے ـ
بڑهکیں هیں ہماری
پاکستان اسلام کا قلعه ہے ـ
اور مسلمان یہاں امن سے نماز نہیں پڑه سکتےـ
ہر مسجد کے سامنے پہرے دار کهڑا هے ـ

بھائی ننھا (سیٹھ غلام مرتظٰے)۔

لنگی باندهے لمبی قمیض کے ساتھ ننگے پیر ـ
گدهے ریھڑے پر کھڑا یہ  لڑکا کسی پنجابی فلم کا اداکار سالگتا ہے ناں ؟
لیکن یہ کسی فلم سے لی گئی تصویر نہیں ہے ـ
 اس دفعه جب میں پاکستان گیا تو یه تصویر مجهے اپنی پرانی تصویروں کے زخیرے میں ملی ـ
جی یہ ہے میرا چهوٹا بهائی غلام مرتضے عرف حاجی ننها ـ
 اور یه گدها ریڑه بهی حاجی ننها جی کا هی هے ـ
ننها جی اس گدهے کی بڑی ٹہل سیوا کیا کرتے تهے ـ
ننها جی کے بقول ان کا گدها ایک ہارس پاور کا گدها هے ـ
 بات کی باریکی کو نہ سمجھ سکنے والے طنزیہ کہا کرتے تهے که صرف ایک ہارس پاور ؟؟
تو ننها جی کہا کرتے تهے کہ اُوے جھلیو ، گدها ہو کر ایک گھوڑے کے برابر ہونا کیا کم ہے؟
اس گدهے میں بیک گئیر نہیں تها یه صرف سیدها چلنا هی جانتا تها بیس سے پچیس بوری تک مونجی کو لے کر اگر چڑهائی آجاتی تهی تو بهی یه گدها کهڑا هو جایا کرتا تها مگر پیچهے قدم نہیں ہٹاتا تها ـ

آگر کسی جگہ ریڑہ بیک کرنا پڑ جاتا تها تو ننها جی کو گدها اتار کر ریڑھے کو بیک کرکے دوباره جوتنا پڑتا تها ـ
بعد میں ننها جی نے دریافت کیا کہ آگر کھوتے کے سامنے مومی لفافہ کھڑکایا  جائے تو  ڈر کر بیک میں بھی چلتا ہے ـ
اس کے بعد ننها جی مومی لفافه ساتھ رکھا کرتے تهے
اس لفافے کو ریورس گئیر کہا کرتے تهے ـ

جمعہ، 19 جنوری، 2007

خبردار

کل دوپہر سے طبیت بہت مکدر هے ـ کتنی دفعه قے کر چکا هوں ـ اور بار بار ایسا لگتا ہے که منه میں بال آ گیا ہے ـ
جی چاهتا هے که حلق میں انگلی ڈال کر قے کردوں ـ
ایسا بهی محسوس هوتا هے که پیٹ میں گند بهرا هوا هے ـ
میری طبیت کی یه خرابی میرے جسمانی نظام میں کڑبڑ کو وجه سے نہیں هے ـ
بلکه اس لیے هے
کل جمعه انیس جنوری کو میں نے کام کی سائیٹ پر فرانسیس زبان کاایک میگزین دیکهاـ
جس میں ایک تحقیقی آرٹیکل تها که حلال گوشت کا لیبل لگا کر جانتے بوجهتے لوگوں کوکیسے حرام گوشت لحم خنزیر کهلایا جا رها هے ـ
گوشت کو بهوننے کا ایک یونانی طریق جس کو باہر کی دنیا میں ترک لوگوں نے متعارف کروایا ـ
اس کو گریق سینڈویچ کہتے هیں ـ
برطانیه میں ڈونر کباب بهی کہتے هیں اور هو سکتا هے که مختلف ملکوں میں اس کے لئے مختلف الفاظ بولے جاتے هوں ـ
ایک افقی سلاخ پر گوشت کو تہـ در تہـ پرو دیا جاتا هے ـ
گوشت کا یاک لمبا سا لٹو بن جاتا هے ـ
یه لٹو نما تقریباَ پچاس کلو کا هوتا هے اس لٹونما کو آهسته آهسته چلنے والو موٹر پر فٹ کرکے مسلسل آنچ دیتے هیں اور اوپر سے کوشت کو کاٹ کاٹ کر ڈبل روٹی میں لگا کر بیچتے هیں ـ
عموماَ یه گوشت ٹرکی نام کی ایک بڑی سی مرغی کا هوتا هے ـ
لیکن چهوٹے گوشت اور مرغی کے کوشت کے ریسٹوران بهی بہت هیں ـ
جلوتری کے ذائقے والے ٹرکی اور چهوٹے گوشت کے مکس بهی ـ
بہت هی کم دوکانیں هیں جہاں گوشت کے یه لٹو نما خود بنائے جاتے هیں ـ
ورنه یه بن کر آتے هیں فیکٹریوں سے اور ہوٹلوں والےاس کو لوگوں کو کهلاتے هیں ـ

فرانسیسی میگزین میں اس تحقیقی آرٹیکل میں یه ثابت کیا گیا تها که ان فیکٹریوں میں جہاں یه گوشت کے لٹو نما بنتے هیں وہاں ان میں پورک یعنی لحم خنزیر بهی شامل کیا جاتا ہے ـ
کیونکه سور کا گوشت چهوٹے گوشت سے ایک یورو پرکلو سستا هےـ
کباب کے یه ہول سیلر آپنے اس کام کو چهپا کر نہیں کر رہے ـ قانونی طریق سے جس کباب میں جتنا سور کا کوشت هے اس پر لکها هوا هوتا هے ـ
لیکن اس کو خرید کر ریسٹورنٹ چلانے والے لوگوں کو دهوکے سے سور کهلا رہے هیں ـ
دوکان کے باہر عربی الفاظ میں حلال لکھ کر مسلمان گاہکوں کو متوجه کرتے هیں ـ
دوتین سو کلو روزانه بیچنے والا دوکان دار اس طرح زیاده کمائی کر لیتا هے ـ
لیکن ہم جیسے کیا کریں جو ٹریپ هو رہے هیں ـ
یورپ کے ملکوں میں پهرنے والا کون پاکستانی هو گا جس نے یه سینڈویچ نہیں کهایا هو گا ؟
اوسطاَ مہینے میں ایک دفعه تو مجهے بهی کهانے کا اتفاق هوتا رها هے ـ
کل سے جب بهی یه خیال آتا هے جی متلی کرنے لگتا هے ـ
یارو باہر حلال لکھ کر اندر حرام بیچنے والے ان مسلمان لوگوں کی کیا سزا ہونی چاهیے ؟
میرے جیسوں کے لئے تو یه ذہنی ٹارچر بهی ہے ـ که یه میں کیا کرتا رها ہوں ؟
اور بہت بڑا گلا هے مجهے صحافت کے ٹهیکداروں سےاس طرح کی معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے کی بجائےیه اور هی کاموں میں لگے هوئے هیں ـ
خود کو صحافی کہلوانے والے نام نہاد صحافیوں سے مجهے کوئی گلا نہیں هے که ان میں سے کسی ایک نے بهی جرنلزم کی تعلیم حاصل نہیں کی هوئی هے ـ
میرے اس پوسٹکو لکهنے تک کسی بهی مسلمان نے اس بات کا نوٹس نہیں لیا ہے که فرانس اور یورپ میں یه کیا هوتا رہا هے اور هو رهاہے ـ
کسی نے کوشش نہیں کی که ساده دل مسلمانوں کو سور کا گوشت کهانے سے بچانے کے لئے ان کو کسی طریقے سے بتا دیں ـ
میں نہیں کہتا که ان کو سزا دو جلوس نکالو یا ہنگامے کرو ـ میں یه چاهتا هوں که صرف جو لوگ میڈیا سے وابسطه هیں وه لوگ زره سیاستدانوںکی مشہوری کے علاوه اس طرح کے کام بهی کرلیا کریں جن سے عام لوگ کو دهوکے بازوں سے بچنے کا موقع ملے ـ
میری یه پوسٹ پڑهنے کے بعد هی آپ اپنی آآپنی اخبار جس کے آپ رپورٹر ہونے کے ناطے ''صحافی'' کہلوا رہے هیں کو اس بات کا لکهنے کا کہیں ـ
که شائد مقامی زبانوں سے ناواقف پاکستانی آج کے بعد هی سور کا گوشت کهانے سے بچ جائیں ـ

بدھ، 10 جنوری، 2007

دریافت

سوچنے کی بات هے کہ
سائینس ، آخر کس لئے ہے اور کس کے لئے ہے ؟
میرے خیال میں تو اس کو انسان کے لیے هونا چاهیے ،  مگر یه کونسا جذبہ ہے کہ انسان ، اس سائئنس کو خود آپنے کام میں لانے سے جهجک رہا هے ـ
سائینس انسان کی معجزه نمائی کا دوسرا نام  ہی توہے ـ
مگر یه کتنی عجیب بات هے ۔
 که یه معجزه نمائی انسانوں کے آپنے مسئلوں کے دائرے سے باہر، ظہور میں آ رہی هے ـ
جو انسان آج خلاؤں میں سر بلندیاں حاصل کر رہا ہے ۔
اسے ، اس اپنی زمین پر کتنا سربلند اور سر فراز هونا چاهیے تها؟
حالت یہ ہے
کہ
زمین پر اس کی شکستیں اور ندامتیں وہی هیں جو آج سے صدیوں پہلےهوا کرتی تهیں ـ
اس پر دیوانگی کے وہی دورے پڑتے هیں جو پرانے زمانوں میں اس کو پڑا کرتے تهے ـ
کیا علم اور آگہی کی اس روشنی میں انسان کو اتناهی سیاه کار هونا چاهیے تها؟
میدان سائینس کے اس سورما نے خود کو اپنی  جببلت میں زرا بهی نہیں بدلا ـ
سوچا جائے که فطرت کے اس کماؤ پوت نے کیا پایا اور کیا کمایا ؟
کیا انسان نے ایجادوں کی شکل میں جو کچھ پایا ہے وه سب کچھ وهي هے جس کی سائینس سے امید کی جاتی هے ؟
یعنی انسانیت کا فائده ـ
ہاں ، سائینس کے ذریعے انسانوں نے بہت کچھ کمایا هے۔
 مگر انسانیت نے شائد کچھ نہیں کمایا ـ
سائینس کے کارنامے دل میں بڑی جولانی پیدا کرتے هیں ـ
مگر جی بهی بہت جلاتے هیں ـ
سیاروں کے مداروں میں دنگ کر دینے والی مہارت دیکهانے والا انسان زمین پر ایک مذاق بنا هوا هے

انسانوں کے جو غول بهوک اور بیماری سےنڈهال هیں ـ
جو قبیلے سیاست کی بے حس شاھ اندازیوں کے پاتال میں هیں ـ
جو بے مقدور قومیں قہرمان قوتوں کی دہشت سے بے حال هیں
ان کے لیے
اس خبر میں بهلا کونسی خوشخبری هے که
آج خلائی سائینس کے فلاں طائفے نے فلاں سیارے کے مدار میں فلان کرتب دکهایا
اور کل فلاں طائفه فلاں سیارے کے مدّار میں فلاں کرتب دیکهائے گا ـ
ایک طرف سائینس کو معجزے هیں اور دوسری طرف اس حیوانیت کے مقابل انسان کی شرم ناک عاجزی ـ
انسانوں کے باہمی رویوں پر آج بهی انسان کے حیوانی رویے کا هی فرمان چلتا ہے ـ
انسان اپنے اندر کے حیوان کا ایک فرودست ہے ـ
اس کے علاوه کچھ نہیں ـ
انسان نے اپنے علم اپنے تجربے ،آپنے ہنر اور مہارت کو آسمانوں میں تو سیاروں کو تسخیر کے لیے مامور کر رکها هے اور زمین پر انسانیت کو تخزیب اور تباه کاری کی ورزش میں لگا دیا هے۔
 کیا زمین پر یہی کام سائینس کے سپرد کیا جانا تها ؟ که جنگی مشینوں کے ساتھ جب چاهے اور جہاں چاهے زندگی اور شائستگی کی بستیوں کو رونده کر بے نشان کر ڈالے ؟
سارا رونا انسان کو حیوانی رویوں کا ہے ـ
مجهے تو ایسا لگتا هے
جیسے سائینس کے دور میں انسان کی "دانست" تو بڑهی هے پر " دانش" کم هوئی هے ـ
انسان نما وه غول جن کی نه دانست بڑهی هے اور نه دانش ان میں سے ایک میں هوں آپني کم مائیگی اور کم علمی نے نڈهال کیا هوا هے ـ

اتوار، 7 جنوری، 2007

پیرس کی بتیاں

ہم پینڈوں کو شہری لوگ بتیاں دیکهنے کے لیے آیا هوا کہا کرتے تهے ـ آگر هم کبهی شہر چلے هی جایا کرتے تهے ـ
شائد اب بهی کہتے هوں ـ
میں نے سوچا که آپنے جیسے پینڈو لوگوں کو کیوں نه پیرس کی بتیاں دیکهائی جائیں ـ
عیسی علیه سلام کے یوم پیدائش اور عیسائی کلینڈر کا نیا سال چڑهنے کو یورپ میں ایک تہوار کی طرح منایا جاتا هے ـ
پیرس کے مشہور فیشن سٹور اور کچھ دیہاتی سپر مارکیٹوں میں جانے کا اتفاق هوا ـ ان جگہوں کی لی گئی کچھ تصویریں اردو پڑهنے والوں کے لئے ـ
Parislighting

پرانتاں نام کے فیشن سٹور کی ڈیکوریشن ـ
اس مہنگے سٹور میں میں نے کبهی کسی پاکستانی کو خریدداری کرتے نہیں دیکها ـ فرانس میں قانونی قیام والے پاکستانیوں کو بهی نہیں جن کو خاندانی امیر کہلوانے کا بہت هی شوق هے ـ

Parislighting2

آوُشاں نام کی ایک دیہاتی سپر مارکیٹ ـ اس کے ساتھ هی ایک اؤٹ لیٹ کی مارکیٹ هے ـ
آؤٹ لیٹ کی ٹرم اس مال کے لئے استعمال هوتی هے جس میں کوئی مینوفیکچرینگ فالٹ ره جائے یا ایسا ڈیزاین جو مارکیٹ میں اچهی سیل نه کرسکا هوـ
بعض اوقات انتہائی اعلی کوالٹی کے کپڑے مناسب قیمت پر یہاں سے مل جاتے هیں ـ
اس مارکیٹ میں جب بهی جائیں امریکه جاپان اور یورپ کے دوسرے ممالک سے ائے هوئے سیاحوں سے بهری هوتی هے ـ

Parislighting3

اور جی یه هے سیندینی کا علاقه ـ
فرانس کو پچانوے پرفیکچرز کی انتظامی تقسیم میں بانٹا گیا هے ـ
اور سین دینی آتا هے ترانوے میں ـ آپ اس کو افریقه کا کوئی ترقی یافته علاقه کہـ سکتے هیں یا ایسا علاقه جو هے تو افریقه مگر اس کا انتظام فرانسیسی لوگوں کے هاتھ میں هے ـ
آج کل میرا بهی قیام ترانوے کے علاقے میں هے ـ
Parislighting4
اور یه هے گیلری لافایت نام کے فیشن سٹور کی بتیاں
اس سٹور میں میں ایک دن بغلوں میں لگانے والی خوشبو لینے گیا ـ اتفاق سے ایک پاکستانی نژاد فرانسیسی میرے ساتھ تها اس کی فیملی کو چوهدری کہلوانے کا جنون هے
یه صاحب پریشان هو گئے تهے که کمیار هو کر یه معیار ـ

Parislighting5
اور یه بهی هے گیلری لافایت نام کے فیشن سٹور کی بتیاں

Parislighting6
پرانتاں نام کے فیشن سٹور کی ڈیکوریشن ـ

Parislighting7
آوُشاں نام کی ایک دیہاتی سپر مارکیٹ ـ اس کے ساتھ هی ایک اؤٹ لیٹ کی مارکیٹ هے ـ

Parislighting8
گیلری لافایت نام کے فیشن سٹور کی بتیاں

Parislighting9
پرانتاں نام کے فیشن سٹور کی ڈیکوریشن ـ

Parislighting10

گیلری لافایت نام کے فیشن سٹور کی بتیاں
Parislighting11
اور جی یه هے سیندینی کا علاقه ـ

Parislighting13
گیلری لافایت نام کے فیشن سٹور کی بتیاں

Parislighting12
جی هاں یه هے شانزے لوزے فرانسیسی لوگوں کا فخر پیرس کی مشہور سڑک جو که پیرس کے ایفل ٹاور کے بعد پیرس کی سب سے زیاده جانی جانے والی چیز ـ
Parislighting14
پرانتاں نام کے فیشن سٹور کی ڈیکوریشن ـ

Parislighting15
گیلری لافایت نام کے فیشن سٹور کی بتیاں

Parislighting16
پرانتاں نام کے فیشن سٹور کی ڈیکوریشن ـ

منگل، 2 جنوری، 2007

پاک شیطان پولیس

پنجابی میں ایک لفظ ''یرک جانا'' بولتے هیں ـ محاورتاَ اس کے معنی بنتے هیں ڈر جانا ـ لیکن اس لفظ کی اصل ڈیفینیشن کچھ یوں هیں که
پنجاب کے دیہاتی ماحول میں آگر کسی نے سانڈوں کی لڑائی دیکهی هو تو ـ
سانڈوں کی لڑائی دیکهنا بهی بڑا دل گردے کا کام هے که ٹکریں مارتے ایکدوسرے کو رگیدتے هوئے سانڈوں کی زد میں ائے آدمی کا بچنا بهی مشکل هوتا هے ـ
اس لئے کہتے هیں که سانڈوں کی لڑائی چهتوں پر چڑھ کے ـ
لڑتے لڑتے یه سانڈھ جب سینگ پهنسا لیتے هیں ـ اور ایک دوسرے کو گرانےکی کوشش هو رهی هوتی هے سانس پهولے هوئے اور زور لگ رها هوتا هے ـ
تو کسی ایک سانڈھ کاپیٹھ سے گوبر کا تهوڑا سا اخراج هوتا هے ـ
اردو میں غالباَ ٹٹی نکل جانا کہتے هیں ـ حالانکه ٹٹی کے معنے پردے کے هوتے هیں ـ
بس جی اس کو کہتے هیں یرک جانا ـ

جب بڑے بڑے جغادری قسم کے ڈکٹیٹر واشنگٹن کی ایک کال پر ڈر جاتے هیں تو اس کو بهی یرک جانا کہتے هیں ـ



اصل میں یه تصاویر دیتے هوئے میں بهی اندر سے یرکا هوا هوں پولیس سے پنگا لینے کی میں جرآت طو نہیں کر سکتا مگر کئی سال پاکستان جانے کا پروگرم نہیں هے اس لئے ـ
باقی اس فوٹو میں میں نظر انے والے سب پولیس والے سپاهی نظر آرہے هیں ناکه آفیسر
اور یه طبقه بذات خود مجبور اور کچلا هوا طبقه هے ـ

ایک بات''یه پولیس کے لوگو میں آئی کو ہٹا کر اینڈ مارک ڈالنا ، پولیس پر طنز کی کوشش هے ـ ناں که پاکستان پر ـ
اس طرح یه بنتا هے پاک اور سیطان پولیس ـ
کیا خیال هے اس محکمے کا یہی حال نہیں هے کیا؟
اچهائی اور برائی کی دو انتہائیں اس محکمے میں اکٹهی چل رهی هیں ـ

قربانی

عید قربان مبارک هو ـ
عیسی علیه سلام کا جنم دن
اور مسیحی بهائیوں کو نیا سال مبارک ـ

Eid2006

کہتے ہیں لفظوں کی تکرار ان کے معنوں کو گنہا دیتی هے ـ
لفظ ہے قربانی ـ اور آج یه لفظ استعمال هوتا ہو عید پر جانوروں کے ذبع کرنے کے لیے ـ
ایک قربانی اس عید پر کی هے امریکیوں نے ـ ان امریکیوں کی بهی کوئی کل ڈهیلی ہے که الٹے هی کام کرتے رہتے هیں انہوں نے اس عید پر ایک حرام جانور کی قربانی کردی ـ صدام کی ـ
یه صدام بهی اپنی مثال آپ قسم کا جانور تها ـ اخری وقت میں بہادر بننے چلا تها ـ اور میرے صاحب اللّه سائیں کے نام کے للکارے مارکر مسلمان بننے ـ
آگر تم اتنے هی بہادر تهے تو میدان جنگ میں کیون نه لڑے ؟ گرفتاری میں مزاحمت کیوں نه کی ؟ اللّه کے ان احکام کی پابندی کیوں نه کی جس میں طاقت اکٹهی کرنے کا حکم دیا گیا هے ـ
امریکیوں کو اس صدام کے محل سے سونے کی بنی هوئی کلاشنکوف ملی تهی ـ
اس عقل کے اندهے کی اتنا بهی علم نہیں تها که بندوق وه هوتي هے جو میدان جنگ میں کارگردگي کا مظاہره کرے نه که ڈرائنگ روم میں لٹکی سوہنی لگے ـ
موت کی انکهوں میں انکهیں ڈالنے کا ڈرامه کرنے والا صدام بهی اپنے مشرف صاحب کی طرح اللّه کے سوا کسی اور سے نه ڈرنے کے دعوے کیا کرتا تهاـ
اور حقیقت میں اتنے بزدل که ہر وقت ''یرکے'' هوئے ـ

رفرینڈم میں مشرف صاحب کی طرح صد فی صد مقبولیت والے صدام کے جنازے میں اتنے لوگ بهی نه تهے کسی بهی ٹھاٹھ کے نمازی کے جنازے میں آجاتے هیں

لفظ قربانی ـ
اس کو انگریزی میں سکریفائی کرنا کہتے هیں ـ
آپنے آپ کو کسی کے لئے مار لینے کو قربانی کہتے هیں ـ
روحانی طور پر جسمانی طور پر یا
قربانی دے رهے هیں پردیس کاٹنے والے وه لوگ جو آپنے پیاروں کی حماقتوں اور معذوریوں کام چوریوں پر پرده ڈال کر آپنی جوانی پردیس میں برباد کر لیتے هیں ـ
باپ کے بچوں کی پرورش کرتے کرتے بوڑهے هوجاتے هیں ـ
اور باپ اور بہن بهائی اس بات پر مشکور بهی نہیں هوتے ـ
کام چور آپنوں کی عیاشیوں کا ایندهن قربانی کرنے والے یه لوگ عظیم هیں که پهر بهی باپ سے گلا نہیں کرتے که نالائق کا لیبل نه لگ جائے ـ
آپ قربانی دینے والوں میں شامل هیں یا
آپنے کسی کو یورپ کی قربان گاه میں قربان هونے کے لئے بهیج چکے پاک لوگ هیں ؟؟
آگر آپ پاکستان سے باہر قربان هو رهے هیں تو آپ عظیم هیں ـ
اور آگر آپ پاک لوگ هیں جنہوں نے باہر کی کمائی سے جانور ذبع کیا ہے اور اس بات پر فخر کر رہے هیں که آپ کا کوئی باہر هوتا هے ـ
تو پهر آپ دنیا کے پاک ترین لوگ هیں ـ
پاکستان میں پاک لوگ رہتے هیں ـ

Popular Posts