بدھ، 11 جنوری، 2006

عيد قربان

مباركاں سب مسلماناں نوں وڈى عيد دياں مباركاں ـ
يه عيد ڈهائى دن كى هوتى ەے شائد اس لئيے اسے بڑى عيد كہتے ەيں ـ
پاكستان ميں آج سب لوگـ طرح طرح كے گوشتى پكوان كها رهے هوں گےـ
همارے بچپن ميں جب ہمارى چچاؤں سے عليدگى ہوئى تو ہم كافى غريب ہو كئے ـ
جو غربت آج تكـ ہمارے ساتھ چل رہى ہے ـ
ليكن ەمارى ماں (مرحومه)كو گوشت كهانے كا بەت شوق تهاـ
مگر غريبى ميں ہر روز پراپر گوشت تو مشكل تها اس لئيے ەفتے ميں دو دن پراپر گوشت ەوتا تھا اور دوسرے دنوں ميں كبهى سرى پائے اور كبهىدل كليجى اور كبهى صرف مغز اور كبهى پهيپهڑا اور كبهى اوجڑى پكاتے تهے ـ
بهنى هوئى سرى كے كان كتنے لوگوں نے چبائے ہوں گے ؟
مگر ەم نے چبائے ەيں ـ
گردے كپورے جن كو اج كل پاكستان ميں ٹكاٹكـ كہتے ہيں ـ
آج سے بيس سال پەلے قصائيوں كے گردے اور كپورے بكا نەيں كرتے تهے
سستے ہونے کي وجه سے ہمارے گهر په گردے كپورے بهى بنا كرتے تهے ـ
بڑا گوشت سستا ہونے كى وجه سے ەمارا تندورى اور كباب بنا كرتا تها ـ
گائے كى ذبان كاسالن بڑا ەى لذيذ ەوا كرتا تها ـ
بچهى يعنى وه گائے جو ابهى نابالغ ہو اس بچهى كےہوانا(تهنوں كے اوپر والى جگه)كاسالن بهى كيا ەى لذيذ بناكرتا تهاـ
بڑے سرى پائے اج فيشن ەے مگر ەم اپنى غريبى كے مارے كه سستے مل جاتے تهے عمومآ پكايا كرتے تهےـ
دمپخت اور يخنى صرف بڑى عيد پر بنا كرتى تهى ـ
كچى كليجى كهانے كى عادت آج تكـ نهيں گئى اس لئيے كه جب ميں جاپان كيا تو ان كے كلچر ميں بهى كچى كليجى كهاتے ەيں همارے گهر په پەلے ەى كهائى جاتى تهىـ
اسلئيے هفتے ميں ايكـ دفعه لاتا هوں مگر كسى پاكستانى كے سامنے نهيں كهاتا كه لوگ نفرت كريں گےـ
غرض يه كه ەم نے سارا ليلا (يا پيڈو كہـ ليں )چكها هوا ەےـ

4 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

ہماري طرف سے آپ کو عيد مبارک ہو

Shoiab Safdar Ghumman کہا...

عید مبارک

گمنام کہا...

صاحب اب تو واپسی بھی شروع ہو گئي۔ کوشش ہے کہ آج سے کچھ نہ کچھ ویکیپیڈیا میں ترامیم شروع کر دوں گا۔

التمش

FM کہا...

Khawar Bhai!
Aaap ka blog parha. Kaafi Dilchasp Laga.
Being a Khokhar aap apni zaat biradri k hee lagtay hain..
Main bhi Malik Khokhar Hoon or Jhang say Belong kerta Hoon.
Lagta hay aap Bhi Pakistan main Jhang k aas paas k ilakay say ta'alluk rakhtay Hain..
Anywayz Kep it up...

Popular Posts