پیر، 30 جنوری، 2006
شعيب كا بلاگ ايكـ مسئله
شعيب دبئى والے كے بلاگ كے ساتهـ ايكـ مسئله هے كه ميں اس كو اردو سياره ميں تو پڑه سكتا هوں مگراس كے اپنے بلاگ ميں ميرے كمپيوٹر پر كسى بهى براؤزر ميں يه ايكـ بلينكـ پيج نظر اتا هے ـ اس لئے ميں شعيب كى كسى بهى پوسٹ پر تبصره لكهنے سے معذور هوں شعيب صاحب اس كا كوئى حل نكاليں
بقلم خود خاور کھوکھر 2 comments تبصرے
اتوار، 29 جنوری، 2006
بھائی ننھا کی یادیں
برصغیر کی تقسیم کے بعد
بقلم خود خاور کھوکھر 1 comments تبصرے
جمعہ، 27 جنوری، 2006
بهكارى بادشاه
كوفى عنان صاحب كے ساتهـ اپنے مشرف صاحب كى يه تصوير ،سنسنى خيز خبروںوالے اخبار خبريں كے انٹر نيٹ ايڈيشن پر لگي هوئىملى هے ـ
اس تصوير ميں دونوں اصحاب كے تاثرات غور كرنے كے قابل هيں ـ اور روشن خيالى بهى يهاں هے ـ
پاكستان ميں مشرف صاحب فرعون كى طرح بااختيار رستم كى طرح طاقتور لقمان كىطرح عقلمند حاتم طائى كي طرح دهيالو(يعنى سخى) هونے كى غلط فهمي ميں مبتلا هيں ـ
مگر اس تصوير ميں بڑى گرم جوشى سے كوفى عنان صاحب كا هاتهـ پكڑ كر توجّه كے طلب گار هيں ـ
مگر كوفى صاحب هيں كه ان كو اپنى فوٹو بنوانے كى پڑى هوئى هے ـ
بقلم خود خاور کھوکھر 1 comments تبصرے
بدھ، 11 جنوری، 2006
عيد قربان
مباركاں سب مسلماناں نوں وڈى عيد دياں مباركاں ـ
يه عيد ڈهائى دن كى هوتى ەے شائد اس لئيے اسے بڑى عيد كہتے ەيں ـ
پاكستان ميں آج سب لوگـ طرح طرح كے گوشتى پكوان كها رهے هوں گےـ
همارے بچپن ميں جب ہمارى چچاؤں سے عليدگى ہوئى تو ہم كافى غريب ہو كئے ـ
جو غربت آج تكـ ہمارے ساتھ چل رہى ہے ـ
ليكن ەمارى ماں (مرحومه)كو گوشت كهانے كا بەت شوق تهاـ
مگر غريبى ميں ہر روز پراپر گوشت تو مشكل تها اس لئيے ەفتے ميں دو دن پراپر گوشت ەوتا تھا اور دوسرے دنوں ميں كبهى سرى پائے اور كبهىدل كليجى اور كبهى صرف مغز اور كبهى پهيپهڑا اور كبهى اوجڑى پكاتے تهے ـ
بهنى هوئى سرى كے كان كتنے لوگوں نے چبائے ہوں گے ؟
مگر ەم نے چبائے ەيں ـ
گردے كپورے جن كو اج كل پاكستان ميں ٹكاٹكـ كہتے ہيں ـ
آج سے بيس سال پەلے قصائيوں كے گردے اور كپورے بكا نەيں كرتے تهے
سستے ہونے کي وجه سے ہمارے گهر په گردے كپورے بهى بنا كرتے تهے ـ
بڑا گوشت سستا ہونے كى وجه سے ەمارا تندورى اور كباب بنا كرتا تها ـ
گائے كى ذبان كاسالن بڑا ەى لذيذ ەوا كرتا تها ـ
بچهى يعنى وه گائے جو ابهى نابالغ ہو اس بچهى كےہوانا(تهنوں كے اوپر والى جگه)كاسالن بهى كيا ەى لذيذ بناكرتا تهاـ
بڑے سرى پائے اج فيشن ەے مگر ەم اپنى غريبى كے مارے كه سستے مل جاتے تهے عمومآ پكايا كرتے تهےـ
دمپخت اور يخنى صرف بڑى عيد پر بنا كرتى تهى ـ
كچى كليجى كهانے كى عادت آج تكـ نهيں گئى اس لئيے كه جب ميں جاپان كيا تو ان كے كلچر ميں بهى كچى كليجى كهاتے ەيں همارے گهر په پەلے ەى كهائى جاتى تهىـ
اسلئيے هفتے ميں ايكـ دفعه لاتا هوں مگر كسى پاكستانى كے سامنے نهيں كهاتا كه لوگ نفرت كريں گےـ
غرض يه كه ەم نے سارا ليلا (يا پيڈو كہـ ليں )چكها هوا ەےـ
بقلم خود خاور کھوکھر 4 comments تبصرے
منگل، 10 جنوری، 2006
ميرے آپنے لوگ
جمشيد مختار ـ
ان كى تعليم هے بى اے ـ
جمشيد مولوى طاهر صاحب كا سرگرم كار كن ەے ـ
يه مولوى طاهر صاحب وهى هيں جن كو زمانه ڈانگدارالاما مولانا طاهرالپادرى چستى كے نام سے جانتا هےـ
مگر جمشيد ان كے ڈاكٹر علامه مولاناطاهرالقادرى چشتى كہتاەےـ
ميں نے جمشيد كو كتنى دفعه كہا ەے كه مولوى صاحب كى بے جا حمايت چهوڑ دو كه يه مولوى سالٍہاسال وزير اعظم بننے كى ناكام كوشش كے بعد اب ولى بننے كے كى كوششوں ميں ہے اور بەت حد تكـ كامياب بهى ہےـ
اس سے تو بہتر ەے كه ابّاجى كى ولايت كے لئيے كوشش كى جائے كه گهر كى خانقاه ہو گی اور انے والى نسليں بهى كمائى كريں گى ـ
مگر جمشيد مسكرا كر طرح دے جاتا ەے ـ
اج كل جمشيد ڈنگروں كى سيوا كر رها ەے ـ
جمشيد مختار ـ
ان سے مليں يه هيں جى ماما رفيق عرف ماما پّسا ـ ماموں تو يه تهے صرف خاوركے مگر اب سارازمانه ان كو ماما كہتا ەے ـ
مختاركارپوريشن اور رحمانى رائس مل ميں حصه دار تهے مگر اپنى چستيوں كى بدولت آج كل كريانا كى دوكان كرتے هيں ـ
آواز كافى اچهى ہےاس لئيے موتى مسجد ميں اذان عمومآ مامارفيق هى ديتا هےـ
ماما رفيق عرف ماما پّسا
بقلم خود خاور کھوکھر 2 comments تبصرے
اتوار، 1 جنوری، 2006
ميرے آپنے لوگ
جناب حاجى محمد اسماعيل تہڑوائى
ميرے دادا جان اللّه ان كو لمبى عمر دے ـ آمين!ـ
جناب حاجى محمد اسماعيل تہڑوائى
چاچامحمد مالكــ
پنجاب كے ايكـ گاؤں كى ايكـ عام سى ديوار كے ساتهـ بيٹها ەوا ايكـ عام ساپاكستانى جن كو حقيقى جمہوريت اور روشن خيالى كا كوئى پته نهیں ەے ـ
چاچامحمد مالكــ
ثناء اللّه اور ذكاء اللّە بائيں سے دائيں
پنجاب كے ايكـ گاؤں ميں اٹے كى چكى چلاتے هيں ـ
ميرے بهائى جنكى فوٹو ميں نے انٹر نيٹ په لگا دى ەے ـ اپنى فوٹو كو انٹر نيٹ پر ديكهنا تو دور كى بات ەے شائد انٹر نيٹ نام كى چيز سے بهى واقف ناں ەوں ـ
ثناء اللّه اور ذكاء اللّە بائيں سے دائيں
حذيفه اور حنذله
جڑواں بهائى ـ ميرےبيٹے ـ
اللّه ان كو عقل اور علم دےـ آمين!ـ
اللّه ان كا مستقبل پاكستان ميں ەى روشن كرے اور ان كو غيروں كے پاس كام كر كے اپنى آناكا خون نه كرناپڑےـ
حذيفه اور حنذله
بقلم خود خاور کھوکھر 4 comments تبصرے
Popular Posts
-
، یہ پوسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے دو ہزار پندرہ ! جنوری چوبیس۔ اپ ڈیٹ پوسٹ کے اخر میں ہے ۔ میکنتوش عرف ایپل کے مارک والے کمپیوٹر میں اردو ک...
-
ساخت كے اعتبار سے "اردو" ايک مخلوط قسم كى زبان ہے ـ ا س كا ذخيره الفاظ نحوى اور حرفى قوائد،آوازيں مختلف زبانوں سے مستعار لى گئى ہ...
-
آزاد عورت ہم دنیا کی پرانی ترین تہذیب کے بچے ! ۔ صدیوں سے بچے بھی پیدا کرتے آئے ھیں اور زندگی بھی گزارتے رہے ھیں ـ...
-
نابالغ معاشرھ کیا ہے نابالغ وھ ہے جو بس بچپن میں هی پھنسا رهے ـ بہت سے کام هیں جو اگر چودھ پندرھ سال کی عمر سے پہلے کر لیں تو جسمانی اور ذ...
-
ملکوں کے حالات پر بهی منحصر هوتا ہے که پناه گیر لوگ کیسا محسوس کرتے هیں ـ یورپ میں بهی برطانیه کے حالات کچھ اچهے هی هیں که دیسی پناه گیروں...
-
بھٹی نے بٹ کو بتایا کہ اج ہماری بکری نے انڈھ دیا ہے۔ بٹ ھیرانی سے اچھل ہی بڑا۔ اوئے بھوتنی کے ، بکری اور انڈہ ؟؟ ہاں !! بھٹی نے بٹ کو بت...
-
ادبی ذوق والے لوکاں سے بے ادب پوسٹ پر پیشگی معذرت ،یه پوسٹ اس لیے لکھی گئے هے تاکه شرپسندوں کی زندگی کے تاریک پہلو اجاگر کیے جائیں ، کسی کے ...
-
دونوں بازوں سے محروم ایک شخص شربت والے کی دوکان میں داخل ہوتا هے ـ اور ایک گلاس شربت صندل برف اور تخم لنگاں کے ساتھ آرڈر کرتا هے ـ شربت تیار...
-
محاورے کی کہانی،۔ پرانے زمانے میں کہیں کسی ملک میں کسی بادشاھ نے مگر مچھ پالے ہوئے تھے ،۔ ایک دن بادشاھ نے اپنے امراء اور وزراء کو بمع ان...
-
ایم کیو ایم کا یه سوال که لوگ ان سے نفرت کیوں کرتے هیں ایسا هی لگتا ہے جیسا بش صاحب کے دور میں امریکه کے کسی بندے نے پوچھا تھا که لوگ امریکه...