رمضان شريف
جى هاں يهاں فرانس ميں اج پهلا روزه تها ـ
ميرے لئيے ايكـ فرض كى ادائگى كا مهينه ەے ـ
يه احساس رهتا هے كه رمضان كے فرض روزے اگر اس رمضان ميں نه ركهے تو
شائد يه فرض ادا كرنے كا موقع نه ملے ـ
بهت سال پهلے ميں كچهـ روزے نهيں ركها سكا تها ـ وه سارا سال اتنا پچهتاوا هوا كه شائد ميں كبهى نه بهول سكوں ـ
اللّه مجهے فرائض كى ادائگى كى توفيق دے ـ
سب مسلمان بهائيوں كو رمضان مباركـ
سب مسلمان بهائيوں كو رمضان مباركـ
اپنى دعاؤں ميں مجهـ نمانے كو بهى ياد ركهيں ـ
كه مجهے دعاؤں كى بهت ضرورت ەے ـ
9 تبصرے:
رمضان مبارک
آپ کو بھي رمضان مبارک۔ آئيں ملکر دعا کريں کہ اللہ ہم مسلمانوں کو متحد کرے اور ايک دوسرے کا خيرخواہ بناۓ
میں نے بڑا "زوم" کر کے دیکھا ہے یہ لفظ "نمانے" ہی ہے۔
اس کا کیا مطلب ہے؟
یا اس سے مراد آپ کی نمونہ تھی؟
هاں جى يه لفظ نمانا هى هے ـ يه پنجابى كا لفظ هے ـ
وه شخص
جس كے پاس كرنے كے لئيے كوئى بهى مان بمعنى فخر نه هو !ـ
حالات كے جبر ميں پهنسا هوا ميں بهى ان دنوں ايكـ نمانا هوں ـ
ميرے پاس فخر كرنے كے لئيے كوئى بهى بات نهيں هے ـ
دعاؤں ميں ياد ركهيں
مهربانى
ایسے تو نہ کہیں۔۔
فخر کرنے کے لیے کونسا ایٹم بم چلانا پڑتا ہے۔
میں تو روز ہی کسی نہ کسی چیز پر فخر کر کے بیٹھا ہوتا ہوں۔کبھی مسلمان ہونے پر،کبھی گاؤں سے تعلق ہو نے پر۔۔۔۔
خاور آپکو بہی زمثان مبارک ھو۔۔
بھائی خاور ؛ آپ کو رمضان مبارک ہو
آپ کو بھي رمضان مبارک
Please add a ribbon at your blog, get the code from
http://vivid.co.nr and place it anywhere in your template, it'll place itself automatically on the upper right corner.
Please spread this message.
ایک تبصرہ شائع کریں