ہفتہ، 31 مارچ، 2007

قایدانقلاب

انقلاب ایک لفظ ہے جس کے معنی میرے ذہن میں جب بهی آتے هیں پنجابی میں آتے هیں ـ
ہیٹهلی ،اُوتے آوناں ـ
یعنی بہت بڑی بات هوناکه انسانوں کا رہن سہن بدل جائے یا زمین کی ہیت بدل کے رکھ دینے کا نام انقلاب ہے ـ
پری ہسٹری آگ کی دریافت ایک انقلاب تها یا که پہیے کی ایجاد ـ
اس کے بعد گارے کو آگ پر پکانے والا بهی ایک انقلاب کا بانی هی گِنا جائے گا که اس سے اینٹ اور برتن بنے اور ایک انقلاب کا بانی تها ہمورابی جس نے پہلا قانون بنایا اور اس کو ایک گارے کی لاٹھ پر لکهوا کر اس کو آگ لگائی اور پکا کردیا ـ
اہرام مصر اور موہن جوڈرو کو میں انقلاب نہیں کہوں گا مگر عجوبے ـ
رسول پاک کا دعوه بنوت بهی ایک انقلاب کی ابتدا تهی که جس نے دنیا کی حالت هی بدل دی ـ
چهوٹے انقلابات میں سے ایک تها انقلاب فرانس تها اور روس کے زاروں کا خاتمه کر کے کمونیسٹ لوگوں کا آنا بهی ایک انقلاب اور زمانه جانتا ہے اس بات کو
پهر ایک انقلاب ایران تها شہنشاه کا خاتمه ـ
تهوڑا بہت پڑها لکها کوئی بهی آدمی انقلابات کو جانتا هی هے ـ
لیکن
بڑی کرنے کے لیے کلک کریں
یه مولوی طاہر صاحب کس انقلاب کے قائد هیں اور یه انقلاب کہاں آیا تها اور کب آیا تها اور اس نے دنیا کے نقشے پر کیا اثرات چهوڑے هیں ـ

مجهے معلوم ہے که ان صاحب نے ایک جهوٹ بولنے کی کوشش کی تهی جو که نه چل سکا اور کسی اور طرف چل پڑےـ
لیکن میں یه لکھ رها ہوںتاکه سند رہے ان صاحب نے ایک وقت میں خود کو قائد انقلاب بهی کهلوایا تها ـ
ایک ایسے انقلاب کا جو کبهی بهی کہیں بهی نہیں آيا ـ
دیکهیں روحانی شخصیات کے ساتھ یه هوتا ہو که ان کی خامیاں چهپانے کی کوشش کی جاتی هے اور سالہاسال بعد ان کی صرف خوبیاں هی لکهی ره جاتی هیں اور خامیاں ختم ـ
ان صاحب نے وزیر اعظم بننے کی کوشش کی تهی اس میں ناکام هو کر سیاست سے توبه کی اور ساسیت میں نه آنے کی قسم کهائی تهی
اس قسم کو توڑ کر اس کا کفاره ادا کرکے دوباره وزیر آعظم بننے کی کوشش کی اس میں بهی ناکام هو کر ولی الله بننے کی کوشش کی جس میں یه صاحب کامیاب هیں
انے والے وقت کی ایک خانقاه کی بنیاد رکهی جارہی هے

جمعہ، 30 مارچ، 2007

ہیرے لوگ

کیسے کیسے ہیرے لوگ اس ملک نے رول دئيے هیں ـ
جاپان میں کتنے هی پاکستانیوں کے منه سے میں یه فقره سنا هے ـ
میرا تو ہاسا نکل جاتا هے اس فقرے کو سن کر اور مجهے وحدت کالونی کا وه لڑکا یاد آجاتا هے جس کو کسی مہربان نے جاپان پہنچا دیا تها اس کاایک بهائی وکی تو کام کرتا تها مگر یه لڑکا کام کاج نہیں کیا کرتا تها میں نے بهی اس کو کئی جگه کام پر لگوانے کی کوشش کی مگر اس کو کام پسند هی نہیں آتا تها اور جاپان کے گلے کیا کرتا تها ـ
جاپان سے تنگ آکر یه لڑکا واپس پاکستان جانا چاهتا تها
اور کہا کرتا تها که میں پاکستان جا کرمحنت کرکے ایک دفعه سب کو دیکها دوں گا ـ
پاکستان میں یه لڑکا مسواکیں بیچا کرتا تها ـ

ایک اور لڑکا تها جو که گوجرانواله میں موٹر سائیکل مکینک تها جاپان میں اس نے بدمعاشی میں نام کمایا ـ
ایک مکان کو آگ لگانے اور ایک قتل کرنے کا تو میں بهی جانتا هوں ـ
یه لڑکا بهی کہا کرتا تها که کیسے کیسے ہیرے لوگ اس ملک نے رول دئيے هیں ـ
اور آج کل یه لڑکا گوجرانوالہ میں چاند گاڑی چلاتا ہے ـ

ہمارے گاؤں کے چیمه جاٹوں کی مہربانی سے مجهے بهی ایک لڑائی یہاں جاپان میں بهگتنی پڑی تهی ـ
رات کے پچهلے پہر جِن پندره لڑکوں نے میرے گهر پر حمله کیا تها ان میں سے ایک لڑکا ان دنوں سیالکوٹ کے لاری اڈے پر چائے کا کهوکها چلاتا ہے ـ

وه لگ جو کسی بهی ہنر کو نہیں جانتے علم سے کوئی تعلق نہیں رکهتےکا وه لوگ ایسی بات کرتے هیں بندے کو حیران کردیتے هیں ـ
کل کچھ لوگ بیٹهے تهے اور بات هو رهی تهی تیراکی کی!ـ میں نے یه بات کرکے که '' میٹهے پانی کی نسبت سمندری پانی میں تیراکی آسان هوتی هے'' بہت بے عزتی کروائی ـ
اصل میں غلطی میری تهی که مجهے ایسے لوگوں میں یه بات کرنی هی نہیں چاهیے تهی جو گریوٹی، حجم اور کشش ثقل کی ڈیفنشل هی نہیں جاتے ـ

سمندر بندے کو آپنے اندر کهینچتا ہے
کہنے والے عموماً وه لوگ ہوتے هیں جو پنجاب کے پلے بڑهے هوتے هیں اور تیراکی نہیں جاتے هوتے ـ
سمندر میں پاؤں رکهتے هی جب ریت پاؤں کےنیچے پهسلتی هے تو تیراکی نه جاننے والے بندےکو ایسے لگتا ہے که سمندر نے کهنچنا شروع کردیاـ
کسی سیانے نے کہاتها که
انسان مشاہدے کا غلام هوتا ہے
کم علم کا غلط مشاہده اس کو اغلاط کا غلام بنا دیتا ہے ـ

بات کچھ اور کرنی تهی اور بات کہیں کی کہیں نکل گئی ـ

جمعرات، 29 مارچ، 2007

بہار کی آمد


بــہار آ رہی هے ـ بڑا فخر کرتے هیں جاپانی که ان کے ملک میں چار موسم هوتے هیں ـ
موسم گرما موسم سرما موسم بہار اور پت جهڑ ـ
اور یه چاروں موسم تو ہمارے بهی هوتے هیں ـ
لیکن دهول مچائی هوئی هے که کسی بهی موسم کا مزه هی نہیں رها ـ
میرے خیال مں جتنا پاکستان ہمں اللّه سائیں نے دیا ہے بڑا خوبصورت دیا هو اور جہاں جہاں ہم نے تعمیرات کیں هیں وہاں وہاں بد نظمی کے شاہکار بنے هوئے هیں ـ

یه فوٹو هیں تسکوبا پہاڑ پر اگے هوئے جنگلی پهولوں کی ـ
تسکوبا پہاڑ بهی هے اور اس کے ساتھ جڑا هوا تسکوبا شہر بهی ـ اس شہر میں تسکوبا سائنس سٹی کے نام سے ایک لیبارٹریوں کا شہر بهی بسایا گیا هے ـاور یه سائنس سٹی تسکوبا یونیورسٹی کا حصه هے ـ
رشک آتا ہو اس قوم پر بڑی بڑی یونیورسٹاں سکول لائبریریاں اور کتابوں کی دوکانیں ـ
سارادن آپ کهڑے کتابیں پڑهتے رهیں دوکاندار آپ کو منع نہیں کرے گا ـ
دفعتاً فوقتاً میں فوٹو شائع کرنے کی کوشش کروں گا ـ میں سارا دن ظہیر بٹ کے ساتھ گهومتا هوں اور مناظر بهی بہت ملتے هیں لیکن ظہیر کے جذبات کو بهی مدنظر رکهنا پڑتا ہے ـ ظہیر میرے بلاگ لکهنے کو یا علمی بحثوں کو ایک پاگل پن سمجهتا ہے ـ
پیسے کمانے کے علاوه سارے کام بے مقصد هیں ظہیر کی نظر میں ـ
شائد ظہیر ٹهیک هی هو ـ

منگل، 27 مارچ، 2007

جهٹکوں کا تسلسل

زلزلے کے جهٹکے ابهی بهی محسوس هو رهے هیں ـ ای شی کاوا کین میں ـ
آج تیسرا دن هے زلزلے کے شروع هوئے ـ دو اور تین گریڈ کے جهٹکے وقفے وقفے سے جاری هیں لوگ سکولوں کے سپورٹ ہالوں میں جمع هیں اور کچھ لوگوں کے مکان گِر چکے هیں لکڑی کے تیس چالیس سال پرانے مکان بہرحال زلزلے کا مقابله نہیں کر سکے ـ
گورنمٹ کے متعلقه لوگ علاقے کے باقی مکانوں کو ماپ رهے هیں که اس میں زلزلے کا مقابله کرنے کی سکت ہے یا نہیں ـ
سڑکوں میں کئی جگه دراڑیں بهی پڑ گئی هیں ـ
کہتے هیں که جاپان کی زمین میں بڑی بڑی چٹانیں هیں کچھ سو میٹر سے لے کر کچھ کلومیٹر تک بڑی بڑی ان چٹانوں اور مٹی میں کے درمیان کہیں کہیں خلا بهی هیں ـ
زلزلے کی وجه سے جب یه چٹان کروٹ لیتی هے تو زمین میں گڑها بن جاتا هے ـ
اگر اس جگه پر گاؤں بسا هوا هو تو زمین میں غرق هو جاتا هے ـ
چهوٹی موٹی چٹانوں کی کروٹ سے گڑهے اور دراڑیں عام سی بات ہےـ
بہرحال
زلزلے کے ان مسلسل جهٹکوں سے مجهے یاد آیا که پاکستان میں کشمیر اور اسلام آباد والے زلزلے میں بهی آفٹر شاک کے انے کا شور مچایا گیا تها ـ مرے خیال میں کسی جاپانی نے ہمارے پیریٹ(طوطا) کے لہجے میں انگریزی بولنے والےکسی افسر کو بتایا هو گا که جاپان میں زلزلے کے جهٹکے جاری رہتے هیں ـ
اور تحقیقی ذہن سے عاری اور اوریجنل سوچ سے محروم صرف انگریزی اور رٹے کے زور سے اهل علم بن جانے والے شفارش کے زور سے افسر بنے کسی نے اس خبر کو اڑا دیا تها اورکتنے هی دن پوری قوم کے ـ ـ ـ ارتھ کیے رکهے تهے ـ
انگلش بولنےوالا پاکستان میں عقلمند جانا جاتا هے اور کسی دیسی کی بات سننا بهی اپنی انسلٹ سمجهتا هے ـ
ایسے آدمی کی بکری کو اگر واه (ڈائریا)لگ جائے تو کسی بابے کے مشورے سے اس کو جامن کے پتے دینے کی بجائے امریکه سے دوائی منگوانے کو ترجیح دے گا ـ

پیر، 26 مارچ، 2007

زلزله اور سونامی

جاپان کے شمال مغربی علاقے میں آج اتوار 24مارچ صبح نو بج کر بیالیس منٹ پر زلزلے کے جهٹکے محسوس کیے گئےـ
ایشی کاوا کین نی گاتا کین اور یاماگاتا کین میں چھ اور سات گریڈ کے زلزلے ریکارڈکیے گیے هیں ـ
اور اس زلزلے کی وجه سے سونامی (تسونامی)سے احتیاط کے اعلانات کیے جا رهے هیں ـ
پچاس سینٹی میٹر کی سونامی کے امکانات هیں ـ
اس کے علاوه سڑکوں کی حالت کے بهی اعلانات کیے جارہے هیں کی اگر کہیں دراڑیں پڑی هوں تو عوام کو ان سے آگاهی هوسکے ـ
تسونامی جاپانی زبان کا لفظ هے جس سے عام دنیا کو انڈونیشیا میں اٹهنے والی سونامی کی وجه سے آگاهی هوئی تهی ـ
اس کے معنے هیں بندرگاہوں کو اتهل پتهل کردینے والی لہر ـ
جس طرح جاپان میں زلزلے روزکا معمول هیں اسی طرح سونامی بهی ایکجانی پہچانی چیز هے ـ

یہاں تک لکهنے کے بعد مجهے انٹرنٹ پر اپلوڈ کرنے کا وقت هی نہیں ملا ـ
اس وقت تک انے والی خبروں میں ایک ہلاکت اور ایک سو نوے لوگوں کے زخمی هونے کی اطلاعات هیں ـ
سڑکں میں دراڑیں پڑ گئی هیں ـ کئی پرانے مکانات گر گئے هیں ـ کچھ عبادت گاهوں میں مینار گرنے کی بهی خبریں هیں ـ
یه مینار مسلمانوں کی مسجدوں کی طرح چهت پر نهیں بنائے جاتے بلکه عبادت گاه کے صحن اور تالاب کے کنارے یا اندر ایک جزیره بنا کر اس پر کهڑے کیے جاتے هیں ـ

مصروفیت بڑهتی جارهی هے جو که ایک اچهی بات ہے که امدنی بهی بڑهے گی ـ
لیکن پچهلے چار دن سے مصروفیت کی وجوهات میں ایک وجه یه تهی که ایک دوست کی جاپانی بیوی نے غلط دوائی پی کر اپنی جان مارنے کی ناکام کوشش کی تهی اور اس کو ہسپتال پہنچانے اور کئی دوسری باتوں کے لئے بهی مصروف رہا ـ
بہرحال اب اس خاتون کی طبیت بہتر ہے اور امید ہے که آج یا کل ہسپتال سے فارغ هو جائیں گی ـ
زیاده مقدار میں کها لی جانے والی دوائی کے آفٹر افیکٹز کے متعلق ڈاکٹروں کا خیال ہے که بجائے برے هونے کے اچهے کے امکانات هیں ـ

اس کے علاوه بڑا ٹرک بهی بِک گیا ہے اور اچهی قیمت مل گئی هے ـ
یه اللّه کی مہربانی ہے که اچهی شروعات هو گئی هیں ـ
اور ایک ماه تک میں یه کام کرسکتا هوں اس کے بعد کچھ مشکلات هوں گی اللّه سائیں سے التجاء هے که ان مشکلات میں بهی بچالیں ـ
امین !ـ

جمعہ، 23 مارچ، 2007

ابا جی آل ویز رایٹ

پڑهنےوالے دوستوں نے سمجها که میری تحاریر میری آپ بیتی هیں ـ نہیں یه تحاریر جگ بیتیوں کا مکسچر هیں ـ
ہمارے اباجی تو چنگے هی بڑے هیں تہجد گزار پانچ وقت کے نمازی پیر پرست اور تو اور اب لوگوں کو دم بهی کرنے لگے هیں ـ
ہمارے گهر میں اباجی کی ڈکٹیٹر شپ ہے ـ کسی کو دم مارنے کی جاء نہیں ہےـ
آپنے باپوں کے متعلق بات کرتے هوئے لوگ شرم محسوس کرتے هیں لیکن مجھ سے لوگ دکھ سکھ بانٹ لیتے هیں ـ
مجهے جاننے والے مجھ پر اعتماد کرتے هیں که مجھ میں منافقت نہیں هے ـ اور کسی کی بے فائده انسلٹ کر نا میں فضول سمجهتا هوں ـ
میں نے کہیں ایک مکالمه پڑها تها جو کچھ اس طرح تها ـ

وه اندهیری راہوں میں کیوں مارے گئے ؟؟؟

ان کے باپوں نے اِن سے جهوٹ بولا تها !!!ـ

کام چور لوگ اپنے تشنه خواہشوں کی تکمیل کے لیے اولاد کو سولی چڑها دیتے هیں ـ
یونان کے سمندوں میں مشرقی یورپ کے برف زاروں میں اور ترکی کے پہاڑوں میں مرنے والے پاکستانیوں کا کیا قصور تها ؟؟
اِن کے باپوں نے ان سے جهوٹ بولا تها !ـ
ہے که نہیں ؟؟
ایک تو آپنی اولاد کی تربیت نه کرسـکے که آپنے ملک میں کوئی کام کر سکےـ
دوسرا ساری زندگی میں اتنا نه کرسکے که اولاد کے لیے کوئی کاروبار بنادییں ـ
تیسرا یه که جب اولاد نے کمائی کرنا شروع کردیا تو تب هی کوئی سیٹ اپ بنا کرنه دیا که کہیں واپس هی نه آ جائے ـ

چلو جی یه ہوئیں بنیادی باتیں ـ
ان کا کیا کریں گے جن کے باپ منڈے باز هوگئے ـ
جن کے باپ جواری هیں ـ
جن کے باپ شرابی هیں ـ
جن کے باپوںنے رنڈیاں رکهی هوئی هیں ـ

خاندانی زمینیں بیچ کر کها گئے اور اولاد کو کام چور اور ناکاره هونے کے طعنے دے دے کر ان کا جینا حرام کیا هوا ہے ـ

اولاد کو تو مار پیٹ کر بنده بنایا جا سکتا ہے
یا کسی سے دکهڑا کہا جاسکتا ہے
اب اباجی کا بنده کیا کرے ؟؟
آپنے سر میں کوئی چیز مار کر مر جائے؟
شائد میں نے لکهنے کی ترتیب الٹی کر دی هے که مجهے پہلے پناه کیروں کے دکهڑے سنانے چاهییں تهے ـ
پناه گیروں کو بیچاره ثابت کرنا چاهیے تها ـ
مظلوموں کی مظلومیت کا رونا رو رو کر ظالموں کی نشاندهی بعد میں کرنی چاهیے تهی ـ

بہن اور باپ یه دو کردار هیں ہماری سوسائٹی کے جنہوں نے پناه گیروں کو واپس نه انے دینے کا تہیه کیا هوا ہےـ
ماں بیچاری مظلوم
اور
بهائیوں کے ساتھ تو بنده بحث مباحثه بهی کر لیتا ہے ـ

میرا پاکستان والے افضل صاحب نے پوچها ہے
که
اسکا کیا مطلب ہے
دهرم معاشرے میں توازن چاهتے هیں اور جو بهی مذہب غیر متوازن هو گا اس کے بنائے معاشرےکا یہی حال هوگا جو اس وقت ہمارے معاشرے کا ہے ـ

جناب افضل صاحب اس سے میری مراد رسوم روایات اور عادات کا وه مجموعه هے جو ان دنوں پاكستان کے معاشرے میں رچ بس چكا ہےـ
یه اسلام نہیں ہے یه مذہبِ پاكستان ہے
جس طرح كیتهولک دهرم عیسائت نہیں ہے اسی طرح پاکستان کی اکثریت کے عقائد اسلام نہیں هیں ـ
میں اس بات کی وضاحت کے لیے پهر لکهوں گا ـ
که ممالک کے مذاہب کیا هیں اور ان کو نام کیا دیے گیے هیں ـ

جمعرات، 22 مارچ، 2007

ابا جی لوگ

بهائیوں کی حد تک تو کافی لوگ گلے شکوے کر لیتے هیں مگر جب اباجی کی بات آتی هے تو بہت سے لوگوں کا رویه اس ہم جنس پرست (هومو سیکسول) جیسا هوتا هے جو آپنے عیب کو چهپانے کی کوشش کر رها هوتا ہے ـ
نہیں نہیں جی میں نہیں تم هو تو هو ـ
والی بات هوتی هے ـ
بیچارے پناه گیر کما کما کر جوڑ ڈهیلے کر لیتے هیں اور پاکستان والے گلچهڑے اڑا رہے هوتے هیں ـ
کلف لگے کپڑے پہن کر نکلتے هیں
اور اگر کوئی پوچهے که کاروبار کیا ہوے ؟؟
میرا بهائی فرانس هوتا ہے ـ
اوئے بندے دے پتر تمہاری کیا کوالٹی ہے اس میں ؟؟

یورپ میں ہم مذاق کیا کرتے تهے پاکستان کے گهر والوں کی باتوں پر ـ

اگر کہیں که کوئی کاروبار کرلو تو کہتے هیں که پاکستان کے حالات هی بُرے هیں کاروبار هو هی نہیں سکتا ـ
کاشتکاری کرنے کا کہیں تو خرچوں کی زیادتی کا رونا رونے لگتے هیں اور اگر خرچا باہر سے بهیج دیں تو اس رقم کے کسی کی شادی منگنی یا کسی اور جگه ناک کی شان میں خرچ هو جانے کا حساب کتاب دینے کو تیار هو جاتے هیں ـ
دوکان هی کر لو تو جواب ملتا ہے که دوکان میں تو ادهار هی بہت هو جاتا ہے کرنے فائد کیا ـ
مجاں (بهینسیں )پال لیں ـ
تو کہتے هیں مجوں کو بیماری لگ جاتی هے ـ
فلاں کی بهی بهی مر گئیں هیں اور فلاں کی بهی ـ
غرض ایسے ایسے بہانے بناتے هیں که خدا کی پناه ـ
ہاں چالاک ابا جی کا طریقه کچھ اس طرح کا هوتا ہے که کسی خاندانی جگه پر کسی تعمیر کا کام شروع کر لیتے هیں ـ
مارکیٹ وغیره بنانے کا اور اس کے کرایه سے گزاره چلنے کی امید دلا دلا کر پسے منگواتے رہتے هیں اور میٹریل کے مہنگے هونے کا بهی رونا روتے رہتے هیں ـ
یا کوئی مکان شروع کرلیں گے ـ
پاکستان کے ابا جی صاحبان کی ایک نسل ایسی هوئی ہے جنہوں نے آپنی پہلی عمر آپنے والدین کے سہارے گذاری ہے اور درمیانی کامچوری اور قرضے کے سہارے اوراس کے بعد اولاد کے سہارے ـ
انہوں نے ساری زندگی خود سے کیا کیا ہے ؟ صرف پاخانه !ـ مقام ِعبرت ہے که انہوں نے وٹوانی کے لیے بنده نہیں رکھ لیا ـ
وٹوانی استنجے سے پہلے پیشاب کو صاف کرنے والا مٹی کا ڈهیلا ـ گاؤں دیہات کے لوگ تو اس کو جانتے هیں ـ
آج کے دور میں آپ ٹوائلٹ پیپر کو واٹوانی پیپر کہـ سکتے هیں ـ
والدین کے حقوق کا پرچار کرنے والے لوگوں سے معذرت کے ساتھ که اگر مجهے والدین کے حقوق بتانا چاهیں تو ان کے لیے میری دعوت ہے که والدین کے فرائض بهی ضرور بتائیں ـ
دهرم معاشرے میں توازن چاهتے هیں اور جو بهی مذہب غیر متوازن هو گا اس کے بنائے معاشرےکا یہی حال هوگا جو اس وقت ہمارے معاشرے کا ہے ـ
اور جس کو ہمارے معاشرے میں کجی نظر نہیں آ رہی اس کو دور سے سلام ـ
باقی فیر سہی

منگل، 20 مارچ، 2007

یورپ

ملکوں کے حالات پر بهی منحصر هوتا ہے که پناه گیر لوگ کیسا محسوس کرتے هیں ـ
یورپ میں بهی برطانیه کے حالات کچھ اچهے هی هیں که دیسی پناه گیروں کو کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ـ
پٹے والے کتّے اور آزاد کتے کی لڑائی والی بات هوتی هے کیا آپ نے کبهی دیکها ہے که یه ایک دوسرے پر بہت بهونکتے هیں ـ
بغیر کاغذوں کے پناه گیر کی زندگی یورپ میں کتے سے بدتر ہے میرے خیال میں اگر پاکستان کی یورپ میں فری انٹری کر دی جائے که کوئی بهی پاکستانی تین مہینوں کے لیے یورپ آ سکتا ہے ـ
صرف ٹکٹ خرید کر لیکن کام کی اجازت نه هو جیسے که اب بهی نہیں هے ـ
تو لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد سیالکوٹ کراچی کے لوگوں میں سے پچانوے پرسنٹ واپس چلے جائیں ـ
لیکن جب یہی لوگ ایجنٹ کو دس لاکھ روپے دے کر یورپ اتے هیں تو ان پر اس قرضے کو واپس کرنے کا بهی پریشر هوتا ہے اور واپسی پر ناکام آدمی کا داغ لگنے کا بهی ڈر هوتا ہو تا ہے ـ
ان باتوں کا پریشر مشکل حالات میں بهی اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور کر دیتی هے ـ
سب سے پہلے تو کام کی تلاش ایک مسئله هوتا ہے اور اس کے دوران احساس هوتا ہے
که میرے پاس تو کاغذ بهی نہیں هیں ـ
مجهے تو زبان بهی نہیں آتی ـ
میں نے تو کوئی ہنر بهی نہیں سیکها ـ
میری تو تعلیم بهی کافی نهیں ہے ـ
رہائش کا کیا بنے گا ـ
کهانا کون بنائے گا ـ
برتن کون دهوئے گا ـ
کپڑےکیسے دهونے هیں ـ
اور کہاں دهونے هیں ـ
پاکستان میں ذہنی معذور اور جسمانی محتاج میری کمائی کا انتظار کر رهے هیں ـ
ان سارے مسائل کا حل کاغذوں کے بننے میں نظر آتا ہے ـ
اور کاغذ کیسے بنیں گے ؟
اور اس کا ایک هی حل نظر آتا ہے که کسی عورت کو پهنسا لیں چاہے ماں کی هی عمر کی کیوں نه هوـ
یورپ میں سیکس فری کا بهی سنا هوتا ہے اور خود کو ہینڈ سم بهی سمجهتے هیں مگر لڑکیا ں هیں که بی حاجن بنی هوتی هیں پهنستی هی نهیں هیں ـ
انگریزی کی سوجھ آ جانے سے خود کو عقلمند بهی سمجهنے لگتے هیں مگر یورپ میں انگلش کو کوئی جانتا هی نہیں ہے ـ
اور جو تعلیم یافته یورپین انگلش جانتے هیں وه ان پناه گیروں کو منه بهی نہیں لگانا چاهتے ـ
سیانے لوگ جانتے هیں که
بدمعاش اور عورت سہاروں کی تلاش ميں هوتے هیں ـ
خود سہارے کی تلاش میں سرگرداں یورپی عورت ، سہارے کے متلاشی پناه گیر کو منه نہیں لگاتی ـ
اور کچھ پناه گیروںکو بهی نه تو کپڑے پہننے کا پته هوتا ہے اور نه کهانے پینے کا ڈسکو میں جا کر کولہے مٹکانے کا تو کوئی بهی نہیں جانتا ـ
اخلاقی زوال کی انتہا که پاکستان میں موجود ابا جی بهی پُتّر کو ڈهکے چهپے لفظوں میں اور کبهی کبهی واضع طور پر لڑکی پهنسانے کہـ رہے هوتے هیں ـ

جرمنی میں بہت سے لڑکوں کو میں نے فخر سے یه کہتا سنا ہو که

ایک گانڈو بابے سے رات لگا کر میں آپنا خرچا نکال هی لیتا هوں ـ

ایسے لڑکوں كے اباجی لوگ پاکستان میں کیا کررہے هیں ؟؟
اور اگر کوئی لڑکی پهنس بهی جائے تو سیکس میں بهی اس کی کچھ ڈیمانڈ هوتی هیں
اور اباجی کے خدمت گزار لڑکے اماں جی کی عمر کی اس لڑکی کی ساری ڈیمانڈ پوری کرتے هیں ـ
اور
محفلوں میں بیٹھ کر آپنے ایسا نه کرنے کی وضاحتیں کر رہے هوتے هیں ـ
اور بات افریقی کالوں کے اہلِ جیبھ (اهلِ زبان )هونے تک پہنچتی هےـ
زبان اور جِِیبھ کا فرق پنجابی بولنے والے هی سمجهتےهیں ـ
اور جو لڑکی پهنسا لیتا ہو وه اس پر فخر کرتا ہے اگر پاکستان میں هوتا تو لتر پڑتے اور ابا جی کا غصه دیکهنے والا هوتا ـ

باقی فیر سہی

پیر، 19 مارچ، 2007

سونے کی چوری

محنت هی ایک منتر هے جس سے کامیابی کا جن قابو کیا جاسکتا هے ـ لیکن اگر صرف محنت هی کافی هوتی تو گدها سب سے زیاده کامیاب هوتا ـ
بہر حال محنت کررهے هیں ظہیر بٹ کے ساتھ پرانی گاڑیوں کی تلاش میں نکلتے هیں مکینک لوگوں کے پاس بڑی پرانی کاریں اور لوگوں کے گهر میں پڑی کاریں اور ٹرک وغیره ـ

یه ایک ٹرک خریدا ہے پانچ ہزار ڈالر میں تقریباً اس کو منڈی میں ڈالیں گے جہاں بولی میں اس کی سات ہزار ڈالر تک لگنے کی امید ہے ـ
اس کے علاوه بهی کتنی هی گاڑیاں خرید رہے هیں جو که دوسو میں خرید کر تین سو میں کباڑی کو دے دتے هیں ـ
روزانه کی تین گاڑیوں کی اوسط اگر نه نکلے تو روزمره کی زندگی بهی گزارنی مشکل هے ـ
اس سے آگر زیاده هوں تو منافع ـ
اللّه ظہیر بٹ کو ہدایت دے که میرے ساتھ خلوص نیت سے چلتا رہے ـ
ایک خبر
که سوکلو سونا چیبس قیراط کا چوری هو گیا هے ـ
گیفو کین ناگویا نام کے ایک بڑے شہر کے نزدیک کی کین ہے مگر یه ناگویا نام کا شہر گیفو میں واقع نہیں هے ـ
ناگویا آئی ای چی کین میں واقع ہے ـ
گیفو میں تهویاما نام کی آبادی میں ایک عجائب گهر میں انیس سینٹی میٹر کی لمبائی اونچائی چوڑائی کا ایک بلاک یا اینٹ کہـ لیں لوگوں کے دیکهنے کے لیے رکهی تهی جس کو ہر آدمی هاتھ بهی لگا سکتا تها
اس کی حفاظت کا انتظام صرف اتنا تها که ایک کیمره لگادیا تها جس کو دو آدمی دیکهتے تهےـ
اور اگر ٹورسٹ لوگوں کی بس آ جائے تو اس کو پارکنگ میں لگوانے کے لے یه بنده اُٹھ کر باہر چلا جاتا تها ـ
اس دوران چار جوان آئے اور انہوں نے سو کلو کی اس اینٹ کو اٹها لیا ایک عورت نے ان کو منع کیا تو اس کے ساتھ سختی پیش ائے اور سیڑهیوں پر ایک جالی سی پهینک کر اس پر اینٹ رکهی اور سیڑهیوں سے نیچے لڑکها دیا اور ایک سفید کار میں فرار یه سفید کار تین گهنٹے بعد مل گئی اس کی چوری کی رپورٹ ہو چکی تهی اور چور فرار ـ
ایک اندازے کے مطابق اس سونے کی قیمت پاک کرنسی میں باره کروڑ بنتی هے ـبہر حال اس سونے کو اب یه چور کیسے بیچیں گے اس بات پر ٹی وی پر بحثں چل رهی هیں ـ
جاپان کی یه کین جس میں سونا چوری هوا هے اسکو کیفو کہتے هیں یه کین انتہائی پینڈو کین ہے اس کی وجه شہرت یه هے كه اس میں پرانے كهنڈرات ملنے كے امكانات هیں اور اس میں ابی تک ٹرام لتی هے ا
اوراس کے علاوه میرے پنڈ کے کچھ لوگ بهی یہاں رہتے هیں جن کی کمینگی ان کی وجه شہرت هے ـ
چور چرسی اور جوٹھے یه لوگ اعلی نسل هیں ـ
میاں محمد بخش کا ایک پنجابی شعر هے ـ
نیچاں دی اشنائی کولوں فیض کسے نه پایا
کیکر تے انگور چڑهایاتے ہر گچها زخمایا
اعلی نسلی لوگ یه شعر پڑه کر هم ہنر مندوں کو سناتے هیں اور کہتے هیں که اس میں نیچ لوگ ہنر مندوں کو کہا گیا هے ـ
جن کے ساتھ تعلق سے ہمارے دل کا گُچھا زخمی زخمی ہوا وه هی هم کو الزام دیتے هیں ـ

سبحان تیری قدرت !!ـ

اتوار، 18 مارچ، 2007

واتاراسے پر آگ

گهر سے نکلتے هی کهیتوں کے اُس پار دریا هے بلکه دریاؤں کا سنگم ہے ـ یہاں ایک مصنوعی جهیل بنائی گئی ہے ـ
اس جهیل کا گهیرا ہے نو کلو میٹر اور پهر اس میں بهی تقسیم کرکے کئی جهیلوں میں بانٹ دیا گیا ہے اور پلوں کے ذریعے ان کو جوڑ دیا گیا ہے ـ
اس جهیل کے گردا گرد آپ سائکلینگ کر سکتے هیں جهیل میں بوٹ چلانے شوقین کشتی رانی کرتے هیں ونڈ سرفنگ یعنی بادبانی تخته چلانے والوں کے رنگ برنگے بادبان نظر اتے هیں ـ
گرمیوں ميں اس جگه کی رونقیں دیکهنے والی هوتی هیں ـ گلائڈر اور پیرا شوٹ کے ساتھ اڑنے والے ـ ریموٹ کنٹرول والے جہاز بنا کر دوسرے بنانے والوں کے ساتھ مقابلے اور اس دوران چهوٹے چهوٹے انجنوں کی مرمت کرنے هوئے ٹیکنیشین ـ
بال پوائنٹ پینسل کے جتنا موٹا اور دو سنٹی میٹر لمبا سپارک پلگ میں نےپہلی مرتبه یہیں دیکها تها ـ
الکحل سے چلنے والے اس انجن کا وزن بمشکل آدھ کلو هو گا جس کے ساتھ یه ریموٹ کنٹرول جہاز اڑائے جاتے هیں ـ
جی هاں واتاراسے واٹر پارک هے یه ـ

یہاں کل ستره مارچ کو اگ لگائی گئی تهی ـ
بیس پچیس کلو میٹر کا ایریا هو گا یه جس میں گالف کو گراونڈ جهیل کے ساتھ ساتھ سرکنڈے کا ایک جنگل پهیلا هوا ہے ـ هر سال مارچ میں اس سرکنڈے کو آگ لگا دی جاتی هے ـ

پاکستان کے دیہاتی لوگوں بهی علم ہے که پاکستان میں بهی سرکنڈے کو اگ لگائی جاتی تهی ـ



غیروں کی اندهی تقلید میں ہم آپنی هی تکنیکوں کو بهول چکے هیں ـ

میلوں پر پهلی هوئی اس آگ سے دهوئیں کے بادل اٹھ رہے هیں

لوگ بهالے اس اگ کو دیکهنے کے لیے اکٹهے هوئے هیں ـ پس منظر میں میکنی باشی کا پل نظر آ رها ہے


سرسوں اور رائی دو چیزیں هوتی هیں جو دیکهنے میں ایک جیسی لگتی هیں پنجابی میں ہم رائی کو رایا کہتے هیں ـ
رائی کو انگریزی میں ماسٹرڈ کہتے هیں سرسوں کو کیا کہتے هیں مجهے پته نہیں ـ
رائی کا پہاڑ بنانا والا محاوره بهی اسی بات سے نکلا ہے رائی کا دانا بهی سرسوں کے بیج جتنا هی هوتا هے ـ
وائی کے دانے کو پہاڑ بنا کر دیکهانا چهوٹی بات کو مبالغے سے بڑا کر کے دیکهانے کو کہتے هیں ـ
سرسوں اور رائ کے پودے ایک جیسے هی هوتے هیں
ان پر لگنے والے پهول بهی ایک جیسے هوتے هیں اس لیے بہت سے لوگ رائی کو بهی سرسوں هی کہتے هیں ـ
حتی که پاکستان میں پڑهائی جانے والی بیالوجی میں بهی رائی کے پودے پر کی گئی بحث کو سرسوں کا پودا کہـ کر پڑهائی جاتی هے ـ
سرسوں وه پودا ہے جس کا ساگ پکا کر صدیوں سے پنجاب میں کهایا جاتا هے ـسرسوں کے پودے کو آپ کچا توڑ کر بهی کهائیں تو اس کا ذائقه ایک مٹهاس لیے هوتا هے ـ
اس کے پتے بڑے هوتے هیں اس کا پودا قد میں چهوٹااور پهلاؤ میں ذیاده هوتا هے اس کے ڈنڈل موٹے هوتے هیں ـ
مگر
رایا
كا پودا پهلاؤ میں کم اور اونچا هوتا ہے
اس کاڈنڈل بهی پتلا هوتا هے
اور اس کا ذائقه تُرش هوتا هے ـ
ماسٹرڈ کی چٹنی کئی لوگوں سے استعمال کی هوگی
سلاد پر یا برگر میں یا کسی اور طرح اس کا ذائقه ترش هوتا هے ـ
اسی طرح رایا یا رائی کے پودے کو توڑ کر کهائیں تو اس کا بهی ذائقه ترش هوتا هے ـ

هاں جی تو میں بات یه کرنا چاهتا تها که بہار میں اس دریا واتاراسے اور تهونے کے کناروں پر رائی کے پهول کهلیں گے میلوں تک جہاں تک نظر جائیے گی پهول هی پهول کهلے هوں گےـ
کناروں پر پیلا رنگ بکهرا هو گا اور کناروں کے اندر سبز رنگ ـ
سرکنڈ کو لگائی جانے والی یه آگ هر سال بہار میں کهلنے والے نئے پهولوں کے لیےجگه بنانے والی بات ہےـ
جس طرح ہم سرکنڈ کو آگ لگانے والی رسم بهول چکے هیں اسی طرح همارے بیوروکیٹ ریٹائرڈ هونے کی رسم بهی بهولتے جارے هیں ـ
نه تو ہم سرکنڈ کو آگ لگا کر پهولوں کے لے جگه بناتے هیں اور نه ریٹائر منٹ لے کر کسی اور کو اُگنے دیتے هیں ـ

Popular Posts