جاپان کا کینگو
جاپان میں 1989ء سے “ہے سے “ نام کا گینگو (شہنشاھ سے منصوب دور کا نام) چل رہا تھا جوکہ 2019ء سے تبدیل ہو جائے گا ،۔
نئے دور کے نام کے لئے اعلی سرکاری لوگوں کیا ایک کمیٹی کام کر رہی ہے ، جن کے فون بند ہیں اور نئے دور کے نام کو جب تک کہ سرکاری طور پر اعلان نہ ہو جائے لیک ہونے سے روکا جارہا ہے ،۔
یکم اپریل کو نیا گینگو اعلان ہونا متوقع ہے ۔
جاپان میں ، شہنشاھ سے منسوب دور کا نام ماھ سال کی گنتی کے علاوہ بھی بہت گہرے مفہوم رکھتا ہے ،۔
کسی بھی دور کا نام قوم کے ذہنوں پر حاوی ہوتا ہے ،۔
انگریزی کلینڈر سے ماھ سال تو گنے جا سکتے ہیں لیکن “گینگو “ (شہنشاھ سے منصوب دور کا نام) سے ہسٹری بنتی ہے سوچی جاتی ہے ،۔
انگریزی میں اس کی مثال اسطرح دی جا سکتی ہے جیسا کہ انگریز لوگ ” ویکٹورین “ دور یا کہ “ ایڈورڈین “ دور کے عدالتی فیصلوں جنگوں یا کہ معاشرتی تبدیلوں کے لئے استعمال کرتے ہیں اسی طرح
جاپان میں ہے سے کے دور کو اکنامک کے ببل اور ببل کے پھوٹ جانے سے یاد کیا جائے گا ،۔
جس میں ملک کی اکنامک میں غفلت اور استحکام کا اداراک ہوا ،۔
ہے سے کے دور میں ہی بینالقوامی اکنامک میں جاپان نے اپنا سکہ منوایا ،۔
مشرقی ایشا میں ساؤتھ کوریا اور چین کی ترقی اور ان اقوام کا جاپان کے مدمقابل ہونا ،۔
اندورونی طور پر 1995ء کا کوبے والا زلالہ اور 2011ء والی فوکوشیما والی تسونامی اور اس کی وجہ سے ہونے والی ایٹمی تابکاری والی افات کی وجہ سے بھی ہے سے کے دور کو یاد رکھا جائے گا ،۔
ہے سے کے تیس سال کے دور میں جاپان نے امن دیکھا ہے ،۔
مکمل امن اندرونی اور بیرونی طور پر یہ دور امن کے دور کے طور پر مثالی دور گزرا ہے ،۔
ہے سے کے دور میں ہی جاپان نے جنگ میں مقابل اقوام چین اور انڈیا سے اقتصادی تعاون بڑھا کر جنگ کی تلخیوں سے مبرا ماحول بنایا ہے ۔
ہے سے ، سے پہلے کا دور جس کو شووا ہو دور کہا جاتا ہے ،۔
64 سالہ شوا دور، جو 1989 تک جاری رہا، دو عالمی جنگوں کے بعد دہائیوں میں جاپان کے بحالی اور عالمی طور پر جاپان کی حثیت کے استحکام کا نام ہے .
جاپان کے بڑے بزرگ جنہون نے جنگ دیکھی ہے ، وہ بزرگ امن کے اس دور کی طرح انے والے گینگو میں بھی امن کی امید سے ہیں ،۔
جاپان میں سرکاری فائلوں میں گیگوری کلینڈر کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے
بلکہ
گینگو یعنی شہنشاھ کے دور کا نام ستعمال کیا جاتا ہے ،۔
اس وقت جاپان کی کمپنیوں اور سرکاری دفاتر کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ گینگو کا اعلان ہوتے ہیں کیسے اور کتنی جلدی کمپیوٹر کے سسٹم اور پروگرامز اور اپلیکیشن میں گیگو تبدیل کرنا ہے ،۔
نیا دور یکم مئی 2019ء کے دن سے شروع ہو گا ،۔
گینگو کا اعلان یکم اپریل کو متوقع ہے ،۔
امید کی جا رہی ہے کہ ایک مہینے کا عرصہ گینگو کی تبدیلی کے لئے کافی ہے ،۔
راقم کا مشاہدہ ہے کہ بادشاہوں کے بدلنے سے زمین پر تبدیلیاں آتی ہیں ،۔
ماحال کے رنگ اور ڈیزائین کی تبدیلی سے لے کر اقوام کی عادات تک میں تبدیلی آتی ہے ،۔
جاپان میں مقیم وہ غیر ملکی جو شوا کے دور سے جاپان میں ، اگر ان کا مشاہدہ ہے تو
ان کو احساس ہو گا کہ شوا کے دور میں سائین بورڈ افقی ہوا کرتے تھے جو کہ ہے سے کے دور میں عمودی ہو گئے ،۔
یہ ایک صرف مثال ہے ،۔
مشاہدھ رکھنے والوں کو ہزاروں تبدیلیاں نظر آتی ہے ،۔
تحریر خاور کھوکھر