جمعرات، 31 مئی، 2018

مغالطے اور مبالغے



پرانی پہیلی نما کہانی ہے کہ 
کسی نے دوسرے سے پوچھا کہ 
ایک چیونٹیوں کی لائین جا رہی ہے 
سب سے اگے والی چیونٹی کہتی ہے ، میرے پیچھے دو چیونٹیں ہیں ۔
سب سے پیچھے والی کہتی ہے 
میرے آگے دو چیونٹیاں ہیں ۔
اور پھر درمیان والی کہتی ہے 
میرے آگے بھی دو چیونٹیاں ہیں اور میرے پیچھے بھی دو چیونٹیاں  ہیں 
بتاؤ تو بھلا قطار میں کل کتنی چیونٹیاں ہیں ؟
جواب ، اس پہیلی کا یہ بتایا جاتا ہے 
کہ

قطار میں چیونٹیاں تین ہی ہیں بس درمیان والی چیونٹی جھوٹ بولتی ہے ،۔

دوسری کہانی

چند پہلے کہیں کسی محفل میں گاما اپنے علم کا رعب ڈال رہا تھا 
کہ 
یہ جو گدھے ہوتے ہیں ناں جی یہ بھی پورا محکمہ موسمیات ہوتے ہیں ، جب   گدھا کھڑا ہو تو بارش کا امکان ہوتا ہے اور جب گدھا بیٹھا ہو تو موسم صاف ہوتا ہے ،۔
اپنا اچھو ڈنگر ، دیوار کے اوپر سے گامے کی حویلی میں جھانک کر دیکھتا ہے 
اور گامے سے پوچھتا ہے ۔
یار گامیا !۔
تمہارے آدھے گدھے بیٹھے ہیں اور آدھے کھڑے ہیں ، اس بات سے موسم کا کون سا آرتھ نکلتا ہے ؟
گاما بتاتا ہے 
کہ
اس سے موسم کا کوئی آرتھ نہیں نکلتا بس یہ سمجھ لو کہ آدھے گدھوں کو مغالطہ لگا ہوا ہے ،۔

حاصل مطالعہ 
الیکشن آنے والے ہیں ،  مغالطے اور مبالغے اپنے عروج پر ہیں ،۔

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts