جمعہ، 15 جون، 2018

آپ کی سوچ


ایک دفعہ کا ذکر برطانیہ کے کسی شہر میں پاکستانیوں کے ایک گھر میں باربی کیو پارٹی میں بیٹھا ہوا تھا ۔
گوشت کے کام سے برطانیہ میں اتنی کمائی ہوتی ہے کہ وہاں برطانیہ میں کہا جاتا ہے ، قصائی سناروں سے امیر ہوتے ہیں ،۔
پارٹی میں  کئی بیگمات بھی شامل تھیں ، کھلے ڈھلے ماحول میں باتیں ہو رہی تھیں ،۔
بات چل نکلی  لاٹری کی  کہ ابھی کسی گورے کا جیک پاٹ لگا ہے  ،۔
سب اس کی قسمت پر رشک کرنے لگے کہ 
ایک بیگم صاحبہ مجھے مخاطب کر کے پوچھتی ہیں ،۔
وے خاور ! جے توں جیک پاٹ لاٹڑی ون کر جائیں تے ؟ اینی وڈی رقم دا کی کرئیں گا ،۔
یعنی کہ خاور اگر تمہاری ایک کروڑ پونڈ کی لاٹڑی نکل آئے تو کیا کرو گے ،۔
میرے ذہن میں جو  میری خواہش تھی وہ میرے لبوں پر آ گئی 
کہ
میں گوجرانوالہ میں ایک بڑی لائیبریری بنا دوں گا جس لائیبریری میں غیر ملکی زبانوں کی ترجمعے کا کام بھی ہو گا اور اپنا چھاپا خانہ بھی ہو گا ،۔ایک ایسی لائیبریری کہ صدیوں تک لوگ فیض پائیں گے ،۔
ان بیگم صاحبہ نے میری بات سن کر منہ سے چخ چخ کی تاسف بھری آواز نکالی اور بڑی ہی مایوسی سے فرماتی ہے ،۔
اللہ دی شان ، چھوٹی سوچ  ، لائیبریری ! میرا تو خیال تھا تم اتنے اچھے انسان ہو  کوئی مسجد بنانے کی بات کرو گے ،۔
آئے ہائے صرف لائیبریری ، چھوٹی سوچ ،۔
میں یہ بات سن کر بس خوموش ہی ہو گیا 
کہ واقعی  میری اس بات کو سمجھنے کے لئے بھی ادبی ذوق کی ضرورت ہے ، اور جس میں ادبی ذوق نہیں ہو گا اس کی نظر میں واقعی یہ چھوٹی سوچ والی بات ہو  گی ،۔
لیکن جو لوگ ادبی اور علمی ذوق رکھتے ہیں وہ ، ہاں صرف وہی لوگ جانتے ہیں کہ  ایک لائیبریری  جس کا اپنا پریس ہو اور ترجمعے کا نظام ہو ، یہ کتنا عظیم کام ہے ،۔
تو اب میں دوسری بات کہوں گا 
جس کو پڑھ کر 
شائد اپ بھی اسی برٹش بیگم صاحبہ کی طرح تاسف کا اظہار کریں کہ چھوٹی سوچ !!،۔
لیکن یہ بات ہے بڑی باریک اور سوچ کرنے والی ، لیکن صرف اعلٰی دماغوں کے لئے ،۔
کہ
پاکستان کے معاشرے میں ہر ہر گاؤں اور دیہہ کو ایک ایک یا کہ دو دو یا کہ تین تین چھپڑ (جوہڑ) کی ضرورت ہے ، اور ان چھپڑوں (جوہڑوں) تک گندے پانی کو پہنچانے کے لئے نالیوں کی ضروت ہے م،۔

کیا خیال ہے اپ کا میرے اس ادراک کے متعلق ؟
کیا خیال ہے میری اس سوچ کے متعلق؟

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts