کن فیکون
شائد یہ کائینات ناتمام ہے ابھی
آرہی ہے دمادم صدائے کن فیکون
فلمی سین ہے ، کالج میں لڑکی کتابیں لے کر چل رہی ہے ، اس سے ایک لڑکا آ کر ٹکرا جاتا ہے ،۔
کتابیں بکھر جاتی ہیں
دونوں بیٹھ کر کتابیں اکٹھی کر نے لگتے ہیں ،۔
دونوں اوپر نظر اٹھا کر دیکھتے ہیں ،
کن ہو جاتا ہے
اب فیٰکون ہوتا چلا جائے گا ،۔
پنجاب کے کسی گاؤں کا منظر ہے
لڑکا جوان ہو گیا ہے ، فارن بھیجنے کے لئے ایجنٹ کو پیسے دئیے ہیں ،۔
بس منڈا ایک دفعہ فارن پہنچ جائے ،
تو ؟ کن ہو جائے گا
اور فیٰکون ہوتا چلا جائے گا ،۔
پڑوسویں کی فارن کی کمائی سے ،اپنے دیس میں کن کی کوشش میں ایک بندے نے بیٹری سیل بنانے کی فیکٹری بنا لی ہے ،۔
مشہور برانڈ کے لیبل چھپوا لئے ہیں ،۔
کن ہو گیا ہے ۔؎اب فیٰکون ہوتا چلا جائے گا م،۔
جیدا سائیں بھی سوچ رہا ہے کہیں سے بھی کیسے بھی ،رقم کا کن ہو جائے تو شہر میں ایک پلازا بننے کا فیکون اور اس کے بعد ہن برسنے کا فیکون ہوتا ہی چلا جائے گا ،۔
اچھو نے کمیٹیان ڈال ڈال کر چاند گاڑی کا کن کیا لیکن اس فیکون نہیں ہو سکتا اچھو کو روز ہر روز چاند گاڑی پر سواریاں ڈھونی پڑتی ہیں ،۔
مجبوری ہے ،۔
گامے کا زمیندارہ ہے ، زمین پر ہل چلاتا ہے ،۔ کھاد بیج کے لئے شاھ جی (سود خور) سے رقم لے کر چھ مہینے پھوٹک کی تلفی ، کھرپی سے پولائی ، دن رات کی محنت سے فصل اٹھتی ہے ،۔
کن اور فیکون ، شاھ جی (سود خور) کا ہو ہوتا ہے ،۔ فصل ان کے گھر جاتی ہے ،۔
مجبوری اے ۔
دیوندر سنگھ کی ماں دیوندر کے رشتے کے لئے مراثیوں اور وچولوں کی منتیں کرتی ہے تب جا کر رشتہ ہوتا ہے تھرو پراپر چینل ،۔
اس کو کن اور فیکون کا علم ہی نہیں ہے م،۔
برائین ، کے ذہن میں بچپن سے ہی ڈال دیا گیا ہے
کہ جو جتنی زیادہ کوشش کرئے گا اس کی کمائی اتنی ہی زیادہ ہو گی ،،۔
برائین ، سکول کالج کے بعد یونیورسٹی تک کی تعلیم لے کر ملازمت کرتا ہے ، اس کو ہر روز کام پر جانا پڑتا ہے ،۔
اس کو بھی کن اور فیکون کا نہ علم ہے نہ تصور ،۔
تاناکا سکول کے بعد ٹیکنیکل کالج سے تعلیم لے کر پرنٹنگ پریس لگا لیتا ہے ،۔
ہر روز نئے نئے ڈیزائین ، نئے رنگ کی سوچ اور مسلسل محنت اس کا مقدر بن جاتی ہے ،۔
اس کو بھی کن اور فیکون کے فلسفے کا علم ہی نہیں ہے ،۔
فرق صاف ظاہر ہے
سوچ اپنی اپنی عمل آپنا آپنا ،۔
میکنتوش والوں کا سلوگن ہوتا تھا ،۔
تھنک ڈیفرینس یعنی کی سوچ ای وکھری اے ،۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں